Ayesha Anjum

Ayesha Anjum

Share

Page for sale

23/04/2026

کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ کہیں دور ایسی جگہ نکل جاؤں، ہمیشہ کے لیے کھو جاؤں، کہ کبھی واپس پلٹ کر بھی نہ دیکھوں کہ کون میرے کھو جانے پہ رو رہا ہے، کون مجھے ڈھونڈ رہا ہے، یا کون میرے ہر دکھ سکھ میں سایہ بن کر ساتھ کھڑے رہنے کو یاد کر کے میرے لیے تڑپ رہا ہے____

میں کچھ نہیں دیکھنا، سننا چاہتی، بس کھو جانا چاہتی ہوں، اپنوں میں رہ کر بھی اپنائیت سے خالی رشتوں سے تھک چکی ہے روح میری___!!😥❤️‍🩹🥀

18/04/2026

کبھی کسی مکینک کی آنکھوں میں جھانک کر دیکھو…
ہاتھوں پر لگا کالا آئل صرف محنت نہیں ہوتا،
اس کے پیچھے چھپی ہوتی ہیں تھکن، مجبوری اور ادھوری خواہشیں… 😔

07/04/2026

-"تمہارے لیے رشتہ آیا ہے یہ صرف ایک جملہ نہیں ہوتا بلکہ ایک لڑکی کی ہنستی کھیلتی دنیا پر اچانک خاموشی چھا جاتی ہے۔
اس کے خواب اس کی مرضی اس کی پہچان سب ایک سوال بن جاتے ہیں جس کا جواب اکثر وہ خود بھی نہیں دے پاتی وہ مسکرا تو دیتی ہے
مگر دل کے کسی کونے میں
اپنی ادھوری زندگی کا خوف چھپا لیتی ہے

24/03/2026

میں نے ایک ہی شخص کو چاہا تھا…
ایسی شدت سے چاہا تھا کہ خود کو بھی بھلا دیا تھا۔

میری دعائیں، میری خواہشیں، میرے خواب…
سب اُسی ایک نام کے گرد گھومتے تھے۔

مگر تقدیر کو شاید یہ منظور نہ تھا…
وہ میرا ہو کر بھی کبھی میرا نہ بن سکا۔

اب حال یہ ہے کہ
میں زندہ تو ہوں… مگر زندگی محسوس نہیں ہوتی۔
ہنستی ہوں… مگر دل ہر وقت روتا ہے۔
لوگوں میں رہتی ہوں… مگر اندر سے تنہا ہوں۔

سب کہتے ہیں وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہو جاتا ہے،
مگر کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں
جو وقت کے ساتھ اور گہرے ہو جاتے ہیں۔

سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے
جب اُسے کسی اور کا ہوتا دیکھتی ہوں…
وہی شخص… جس کے لیے میں نے خود کو کھو دیا تھا۔

سچ کہوں تو…
انسان ایک ہی بار سچی محبت کرتا ہے،
اور جب وہ محبت ادھوری رہ جائے
تو انسان پوری زندگی ادھورا رہ جاتا ہے… 💔

23/03/2026
02/03/2026

"- وقت گزر جائے گا تم کسی اور کے ہو جاؤگے ....
شاید میں بھی کسی اور کی بن جاؤں....💔
پھر ہم ایک دوسرے کی زندگی میں ایک سبق بن کر رہ جائیں گے,جس پر کب کی دھول جم چکی ہو گی,اور ہمارے درمیان کے جذبات ہمیشہ کے لیے سرد پڑ چکے ہوں گے ,
مسئلہ جوانی کا نہیں ہے , لیکن پڑھاپے میں جب نگاہیں دھندلی ہو جائیں گی , توتب جوانی کے دنوں کے سب سے حسین یاد تم ہو گے, میں تمہیں کبھی نہیں بھولوں گی , مجھے دکھ ہے گا میں تمہارا قرب حاصل نا کر سکی💔
ہم دونوں کو ہم دونوں جیسے تو بہت ملیں گی , لیکن ہم دونوں ہی دونوں کو نہیں ملیں گے

"اس سے بڑھ کے اور کیا مقام افسوس ہے,کہ ہم تمام عمر ایک دوسرے کی خوشبوؤں سے ناواقف رہیں گے!!!💔🙂

22/02/2026

بیٹیاں بڑی نہ ہوں کیونکہ جب بیٹیاں بڑی ہو جاتی ہیں، تو ان کی آزمائشیں اور امتحان بھی بڑے ہو جاتے ہیں، پوری زندگی زندگی دکھوں اور آزمائشوں میں گزر جاتی ہے، انہیں اپنی جنگیں خود ہی لڑنی پڑتی ہیں چاہے، وہ اعتبار کی ہوں یا کردار کی۔

20/02/2026

صبر کرتے کرتے ساری خواہشیں ختم ہو گئیں
نہ سکون بچا نہ ہی خواب بس ادھوری سی میں اور برباد جوانی

19/02/2026

‏تجھے کھونے، گنوانے کا وہ اِک بے نام سا لمحہ
مجھے لگتا ہے ساری زندگی پیچھا نہ چھوڑے گا

19/02/2026

ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﮐﮩﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺑﺎﺕ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﻮﮞ ﮐﯽ ﮐﮩﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻕ ﯾﮧ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﮐﮩﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺑﺎﺕ ﭘﮩﻠﮯ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻋﺎﺩﺕ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔
ﺍﭘﻨﻮﮞ ﮐﯽ ﮐﮩﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﻋﺎﺩﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ، ﮨﺮ ﺑﺎﺭ ﻭﮦ ﺳﻨﻨﮯ ﭘﺮ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺑﮍﮬﺘﯽ ﮨﮯ۔

- من و سلویٰ

11/02/2026

جن لوگوں کو وراثت میں پیسے نہیں ملتے
انہیں محنت ملتی ہے، اپنے خاندان کو غربت سے نکالنے کا ایک موقع ملتا ہے اگر آپ کو یہ موقع مل گیا ہے تو خوب محنت کرنا
اور ایک کہانی لکھنا جس کے ہیرو آپ خود ہوں گے۔۔۔۔❤️

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Dubai?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Dubai