Emaan Speaks
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Emaan Speaks, Villa 21 Al Muteena Daira, Dubai.
مدر + ہاؤس وائف + ولوگر
یہاں ملیں گے: اچھی باتیں، اقوال زریں، دیسی ٹوٹکے ، بچوں کی روٹین، گھر کی آرگنائزنگ اور ایک ماں کی رئیل لائف
دعاؤں میں یاد رکھیں 🤲
یہاں اپ کو روز کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا!
دوپہر میں جب بارش آئی تو ابو جی کہنے لگے،
"یہ موسم گرما کی آخری بارش ہے، اب موسم بدل جائے گا۔" 🌧️
ابو جی ❤️
ان لوگوں میں سے ہیں جو پنجابی مہینوں کے حساب سے موسموں کا حال بھی جانتے ہیں۔ انہوں نے تو پچھلے مہینے ہی بتا دیا تھا
کہ" پادوں "گرمی کا آخری مہینہ ہے، اس کے بعد موسم بدلنے لگے گا۔
ہمیں تو بس بارش دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،
لیکن ابو جی کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے موسم کی ساری کتابیں انہوں نے پڑھ رکھی ہیں۔ 😄
آپ کے گھر میں بھی کوئی ایسا بزرگ ہے جو پنجابی مہینوں کے حساب سے موسموں کی پیش گوئی کر لیتا ہو؟
ٹی وی لاؤنج میں چمگادڑ ا گئی ہے 🦇😳
میاں صاحب گھر پہ نہیں ہیں، بچے میرے ساتھ جڑے بیٹھے ہیں اور مجھے تو خود سمجھ نہیں آ رہی کہ اسے گھر سے باہر کیسے نکالوں۔ 😂🥺
لائٹس آن رکھوں یا آف کر دوں؟
آپ کے گھر بھی کبھی چمگادڑ آئی ہے؟ 😅
بیٹی سکول سے آئی تو آتے ہی کہنے لگی،
"مما! آج تو پلاؤ کا بہت دل کر رہا ہے، پلاؤ بنا دیں نا۔" 😍
اب بچوں کی کوئی فرمائش ہو اور وہ پوری نہ ہو، یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔ 😁
گھر میں چاول دیکھے تو چاول ختم!
بیٹے سے چاول منگوائے اور پلاؤ بنانے کی تیاری شروع کر دی۔ چاول بھگو کر رکھے اور جب پتیلی میں ڈالنے لگی تو بھیگے ہوئے چاولوں کے نیچے ریت نکلی دیکھ کر ہی پریشانی شروع ہو گئی۔ 😩
کئی بار پانی سے دھوئے، لیکن ریت جیسے نکلنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔
اب یہ ٹینشن کہ جو چاول پتیلی میں ڈال دیے ہیں، کہیں ان میں بھی ریت تو نہیں چلی گئی! 🥺
خیر، کافی سارے چاول مجھے ضائع کرنے پڑے
کیونکہ ان میں سے ریت الگ ہی نہیں ہو رہی تھی۔
اب مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ آخر چاولوں میں اتنی ریت آتی کیسے ہے؟
کیا کبھی کسی اور کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے؟
آپ میں سے کسی کے ساتھ ایسا ہوا ہے تو بتائیں، آپ نے ریت والے چاول کیسے صاف کیے؟🤔
روز رات کو کبھی 9 بجے تو کبھی 10 بجے بجلی بند ہو جاتی ہے 🥺💡
اور یہی تو بچوں کے سونے کا وقت ہوتا ہے، خاص طور پر سکول جانے والے بچوں کا۔
صبح جلدی اٹھنا ہو تو رات کو وقت پر سونا بھی ضروری ہے نا۔ 📚😴
لیکن ہمارے ہاں لگتا ہے بجلی کی بندش کا وقت بھی بچوں کی نیند دیکھ کر ہی مقرر کیا جاتا ہے 😂
دن میں بجلی بند کرنے کا شاید وقت نہیں ملتا، رات کو عین بچوں کے سونے کے وقت یاد آ جاتا ہے۔ 🥺
فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کا واقعی بہت برا حال ہے۔
آپ کے علاقے میں بھی رات کو اسی طرح سونے کے وقت بجلی بند ہوتی ہے یا صرف یہ بے ارامی ہمارے ہی نصیب میں ہے؟
30/08/2026
کچھ ذائقے صرف کھانے کی چیز نہیں ہوتے، اپنے ساتھ پورا بچپن لے کر آتے ہیں۔ 🥰
آج کل کے بچوں کو تو نت نئی چیزیں چاہییں، لیکن میرے بچے کبھی کبھار یہ لڈو بھی کھا لیتے ہیں۔ 😁
اور میں تو اس پر بھی شکر کرتی ہوں کہ چلو کبھی کبھار ہی سہی،
کوئی تو خالص چیز کھاتے ہیں ❤️
اگر آپ نے اپنے بچپن میں یہ لڈو کھائے ہیں تو تصویر دیکھتے ہی پہچان گئے ہوں گے کہ یہ کون سے لڈو ہیں۔ 😍
ویسے اپ کے ہاں اس سے کیا کہا جاتا ہے؟🤔
بہت ساری دعاؤں کے ساتھ ❤️
Emaan Speaks
ایک بہن کی پوسٹ دیکھی کہ گھر میں جب بھی چاول پکتے ہیں،
ایک فرد ایسا ضرور ہوتا ہے جس نے چاول نہیں کھانے ہوتے، اسے روٹی ہی چاہیے ہوتی ہے۔
پھر اس کے لیے سالن کا بھی انتظام کرو، سالن نہ ہو تو آملیٹ بناؤ۔ 😂
پڑھ کر مجھے تو بڑی ہنسی آئی، کیونکہ بالکل یہی صورتحال ہمارے گھر میں بھی ہے۔ 😄
اللہ تعالیٰ میرے ابو جی کو صحت اور تندرستی دے۔ ❤️ شادی سے پہلے ابو جی کے لیے روٹی بناتی تھی،
شادی ہوئی، بچے ہوئے تو اب میرے بڑے بیٹے کے لیے روٹی بنتی ہے۔ 😅
وہ چاول کھا تو لیتا ہے، لیکن صرف دیگ والے چاول!
گھر کے پکے ہوئے چاول اسے پسند ہی نہیں۔ 🤦♀️😂
اس لیے ہمارے گھر میں جب بھی چاول بنتے ہیں، جناب کے لیے الگ سے روٹی ضرور بنتی ہے۔
آپ کے گھر میں بھی چاولوں کے ساتھ روٹی کھانے والا کوئی ایک فرد ضرور موجود ہے نا؟ 😂
25/08/2026
مجھے جب بھی مکرونی بنانی ہو تو کھلی مکرونی کے ساتھ ڈبے والی مکرونی بھی لازمی منگواتی ہوں،
کیونکہ مجھے وہی مصالحے والا ساشے چاہیے ہوتا ہے جو ڈبے کے اندر سے نکلتا ہے۔ 😀❤️
لیکن آج مکرونی بناتے ہوئے ڈبہ کھولا تو مکرونی تو تھی، مصالحے والا ساشے غائب!😭😂
اب نہ جانے کمپنی والے ڈالنا بھول گئے یا مشین نے آج ساشے ڈالنے سے معذرت کر لی۔ 🤣
خیر، مکرونی تو پھر بنانی ہی تھی، بنا لی…
بچوں نے تو مزے سے کھا بھی لی۔ 😋
لیکن میاں صاحب نے فوراً پہچان لیا کہ آج ٹیسٹ میں کچھ فرق ہے! 😂
میں نے کہا:
"آج اس میں گھر کا مصالحہ ڈالا ہے، ڈبے میں سے مصالحے کا ساشے نکلا ہی نہیں تھا۔" 😁
آپ کے ساتھ کبھی کسی پیکٹ یا ڈبے میں سے ایسی ضروری چیز غائب نکلی ہے؟ بتائیں، تاکہ مجھے بھی تسلی ہو کہ یہ صرف میرے ساتھ نہیں ہوا۔ 😂🙈
24/08/2026
ایک بہت پیاری فالوور اور بہن نے مجھ سے پوچھا تھا
کہ الیکٹرک سٹو کے لیے کتنے سولر پینلز چاہییں؟ ❤️
تو سوچا ان کے ساتھ ساتھ شاید اور بہنوں کے بھی کام آ جائے، اس لیے اپنی تھوڑی سی معلومات شیئر کر دیتی ہوں۔ 😊
ہمارے گھر میں 6 سولر پلیٹس لگی ہوئی ہیں اور ساتھ لیتھیم بیٹری بھی ہے۔
ماشاءاللہ صبح تقریباً 9 بجے سے ہمارا الیکٹرک سٹو سولر پر چل جاتا ہے اور کافی اچھا چلتا ہے۔ ☀️
آپ نے بتایا تھا کہ آپ کے پاس 4 بڑی پلیٹس ہیں، تو صرف چار پلیٹس پر تو میں اسے چلانے کا مشورہ نہیں دوں گی۔
اگر ساتھ بڑی بیٹری اور اچھا انورٹر ہو تو ممکن ہے چل جائے، لیکن میرے خیال میں کم از کم 6 پلیٹس ہونا بہتر ہے۔
اور ایک بات تو میں ضرور کہوں گی کہ اگر سولر نہیں لگا ہوا تو یہ سٹو صرف بجلی پر چلانا خاصا مہنگا پڑ سکتا ہے،
کیونکہ اس کی بجلی کی کھپت کافی زیادہ ہے۔ 😅
باقی یہ میری اپنی استعمال کی ہوئی معلومات ہیں،
آپ میں سے کون کون الیکٹرک سٹو سولر پر چلا رہا ہے؟ اور آپ کے پاس کتنے پینلز ہیں؟
23/08/2026
میں تو آج بہت خوش ہوں، اور یقین مانیں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے پر مجھے خوشی ہو رہی ہے! 😁
وجہ بھی بتا دیتی ہوں…
اس بار بچوں نے چھٹیوں میں برائے نام پڑھا، موبائل حد سے زیادہ دیکھا، اور آپس میں لڑائی جھگڑے اور شرارتیں تو جیسے ان کی ڈیوٹی تھی۔ 😂
اب صبح سکول کھل رہے ہیں تو میری خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ ہی نہیں! 😍
بچے منہ بنائے پھر رہے ہیں کہ ’’اتنی جلدی چھٹیاں ختم ہو گئیں!‘‘
اور مائیں دل ہی دل میں کہہ رہی ہیں: چلو بھئی، کچھ گھنٹے سکون کے بھی ملیں گے!😂
جن ماؤں کے بچوں نے چھٹیوں میں انہیں بہت تنگ کیا ہے، ان کے لیے تو آج واقعی چاند رات ہے۔ 😂❤️
خوشی اس بات کی بھی ہے کہ بچے سکول جائیں گے، پڑھیں گے اور موبائل سے کچھ گھنٹوں کے لیے جان چھوٹے گی…
لیکن ایک طرف دل میں تھوڑی سی اداسی بھی ہے۔ 🥹
میرا چھوٹا بیٹا تو میرا بہت ہی لاڈلا ہے۔ بڑے دونوں بھی ماشاءاللہ بہت پیارے اور لاڈلے ہیں، لیکن چھوٹا تو کچھ زیادہ ہی لاڈلا ہے۔ ❤️
اس کے بغیر رہنا میرے لیے بھی مشکل ہے اور وہ بھی میرے بغیر نہیں رہتا۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد ایک دوسرے کو لاڈ کرنا جو ضروری ہوتا ہے۔ 🥰
بچوں کے سکول کھلنے کی خوشی بھی ہے، اور اپنے چھوٹے لاڈلے سے چند گھنٹے دور ہونے کا دکھ بھی۔ ❤️😂
کیا آپ بچوں کے سکول کھلنے پر خوش ہیں یا ابھی چھٹیوں کو اور لمبا ہونا چاہیے تھا؟ ❤️
کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہم اپنی زندگی میں بہت اہمیت دیتے ہیں،
ان کے لیے ہر وقت دل میں جگہ رکھتے ہیں، ان کی خوشی اپنی خوشی اور ان کا دکھ اپنا دکھ سمجھتے ہیں۔
مگر جب محسوس ہو کہ سامنے والے کے دل میں ہماری وہ جگہ نہیں، تو انسان شکایت بھی نہیں کرتا…
بس خاموش ہو جاتا ہے۔
کیونکہ کچھ اپنوں سے گلہ کرنا بھی آسان نہیں ہوتا۔ 💔
کبھی کبھی سب سے گہرا دکھ وہ ہوتا ہے جو ہم اپنے ہی لوگوں سے محسوس کرتے ہیں، اور پھر بھی انہی کے لیے دل میں محبت کم نہیں ہوتی۔ ❤️🩹
آپ کے خیال میں رشتوں میں محبت کم ہو جاتی ہے، یا وقت کے ساتھ ہم ایک دوسرے کو اہمیت دینا بھول جاتے ہیں؟ ❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Website
Address
Dubai
00000