Golden words

Golden words

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Golden words, Villa 21 Al Muteena Daira, Dubai.

مدر + ہاؤس وائف + ولوگر
یہاں ملیں گے: اچھی باتیں، اقوال زریں، دیسی ٹوٹکے ، بچوں کی روٹین، گھر کی آرگنائزنگ اور ایک ماں کی رئیل لائف
دعاؤں میں یاد رکھیں 🤲
یہاں اپ کو روز کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا!

05/06/2026

موبائل نے بچوں سے ان کا بچپن چھین لیا!
یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ بچہ کھانا کھاتے ہوئے بھی موبائل دیکھنے کی ضد کرتا ہے،
وہ کھیلنا نہیں چاہتا صرف یوٹیوب دیکھنا چاہتا ہے،
بچہ وہی کرے گا جو اپ کو کرتا دیکھے گا،
اگر اپ چاہتے ہیں کہ بچہ سکرین ٹائم کم کرے،پہلے اپ کو خود کا موبائل سائیڈ پہ رکھنا پڑے گا۔
اپ کے خیال میں بچوں کا سکرین ٹائم کیسے کم کیا جا سکتا ہے!

05/06/2026

کڑوا سچ
اج کے دور میں مرد کے لیے پیسہ اور عورت کے لیے حسن شرط بن چکا ہے
💔🥀💯

05/06/2026

بچوں کی 12 بجے تک انکھ ہی نہیں کھلتی!
جب سے چھٹیاں ہوئی ہیں خوب نیند پوری کر رہے ہیں،
صبح کی نماز پڑھ کر ایسے سوتے ہیں،جیسے رات ہی اب ہوئی ہے 😂
میں سرہانے بیٹھی رہتی ہوں کہ کب اٹھیں اور کب ناشتہ بنا کر دوں،
اپ کی طرف کیا صورتحال ہے؟
اپ کے بچے کتنے بچے اٹھتے ہیں!

05/06/2026

الحمدللہ ❤️
صبح بخیر 🌞
خدا کرے اپ کا اج کا دن سکون، برکت اور خوشیوں سے بھر جائے۔۔امین🤲🏻

04/06/2026

ماشاءاللہ!
یہ کون سا درخت ہے!
اور اس پر کیا لگا ہوا ہے؟
گاؤں دیہات والوں کو تو فورا پتہ چل جائے گا 😍
شہری بہن بھائی ذرا پاس ائیں اور غور سے دیکھ کے بتائیں کہ یہ کون سا پھل ہے! 🤔

04/06/2026

شادی سے پہلے طالب علمی کا دور تھا!
بی ایڈ کیا تو ساتھ ہی شادی ہو گئی،
سلائی سیکھنے کا نہ تو ٹائم ملا،اور نہ ہی اتنی اہمیت دی،
اب جب سر پہ پڑی ہے تو بنا سلائی سیکھے ہی کپڑے سلائی کر لیتی ہوں 😂
کھانا بنانا تو لڑکی سیکھ ہی لیتی ہے،شادی سے پہلے نہ بھی کرے تو شادی کے بعد خود بخود ا جاتا ہے،
اپ کے خیال میں لڑکی کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ سلائی سیکھنے پر بھی فوکس کرنا چاہیے یا نہیں!

04/06/2026

حقیقت سے قریب تر۔۔۔

04/06/2026

اس ٹائم فیصل اباد کا موسم 😍
اتنی پیاری اور ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے،سچ سچ بتائیں کہاں کہاں بارش ہوئی اج؟
بادل تو ادھر بھی ائے ہیں،دیکھو یہی برستے ہیں یا کہیں اور!

04/06/2026

اج جمعرات ہے نا!
اندھی انے سے پہلے میں اپنے میاں کے ساتھ جمعرات بازار گئی،
بلکہ یوں سمجھیں جب اندھی انے لگی تو میں وہیں پر تھی،
میرے میاں نے موسم دیکھ کر ہی بتا دیا تھا ،کہ فٹافٹ سے لے لو جو بھی لینا ہے طوفان انے لگا ہے،
(ویسے کہنے والی بات نہیں لیکن واقعی موسم دیکھ کر انہیں پتہ چل جاتا ہے کہ اندھی ائے گی یا بارش)
مجھے اپنے چھوٹے بیٹے ایان کے لیے لان کے کچھ پیسز لینے تھے،
گرمی زیادہ ہو رہی ہے،تو میں نے سوچا اسے لان کی کچھ نکر شرٹس بنا دوں،
ریڈی میڈ میں گرمی لگتی ہوگی میرے بیٹے کو،
لان کے پیسز بھی اتنے مہنگے ،کہ کیا ہی بتاؤں
600 روپے میٹر(مردانہ سوفٹ کاٹن یا لان ہوتی ہے وہ والی)
اب حساب کتاب لگایا تو ہزار سے کم میں اس کی نکل شرٹ نہیں بن رہی تھی،
پھر یہ ریڈی میڈ عریبک لان کا سوٹ دیکھا ،
یہ کچھ بہتر لگا،ہے بھی نرم اور کپڑا بھی ٹھیک لگا،
ریٹ بھی مناسب ہی تھا،
1500 کے دو لیے ہیں،کلر ڈارک لیے
(اتنے کوئی گندے کپڑے کرتا ہے نا میرا بیٹا کہ مشین میں تو صاف ہی نہیں ہوتے اس لیے گہرے کلر لیے ہیں)،
پہلی بار اس سٹف میں ایان کے کپڑے لیے ہیں،اپ میں اسے اگر کسی نے اس طرح کے سوٹ استعمال کیے ہیں اپنے بچوں کے لیے،تو بتائیں کہ ان کا کلر تو نہیں خراب ہوتا!
Golden words

04/06/2026

پہلے سمجھ نہیں اتی تھی،اب جب خود اولاد کی ذمہ داری اٹھائی ہے،تو پتہ چلا انہوں نے ہمارے لیے کیا کچھ سہا ہے،
اللہ تعالی سب کے والدین کو سلامت رکھے امین ❤️

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Dubai?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Villa 21 Al Muteena Daira
Dubai
00000