Ay-yoo visuals
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
Beyond the stars, there are more worlds to explore.
خاموش راتیں اور یادوں کی روشنی
سرد رات، خاموش پانی
اور کناروں پر جگمگاتی روشنیوں کے درمیان
کھڑا میں بس یہ سوچ رہا تھا…
کاش یادوں کی بھی کوئی روشنی ہوتی،
جو اندھیری راتوں میں راستہ دکھا دیتی۔
کاش جب ہم کسی کو خاموشی سے یاد کرتے،
تو اُس کے دل کے کنارے بھی
ایک نرم سی روشنی جل اٹھتی…
اور وہ جان لیتا کہ
اس سرد خاموشی میں بھی
کوئی ہے جو اُسے دل سے یاد کر رہا ہے۔
کیونکہ بعض یادیں لفظوں کی محتاج نہیں ہوتیں،
وہ بس دل کے پانی میں
خاموش عکس بن کر ٹھہر جاتی ہیں… ❄️✨
゚ ゚viralシ Asad Ullah
12/01/2026
یاد آنے والے انسان
کبھی کبھی سوچتا ہوں، کاش کوئی ایسا سسٹم ہوتا کہ
جب کوئی کسی کو یاد کرتا، تو یاد آنے والے
انسان کا دماغ سگنل دیتا کہ
“This Person is Missing You”
تو شاید بہت سے رشتے بچ جاتے، جو ہماری اناوں کی
نظر ہو جاتے ہیں، جنہیں ہم کبھی بتا نہیں پاتے کہ
ناراضگی کے باوجود ہم اُن کے بنا رہ نہیں پاتے۔
Asad Ullah
゚viralシ ゚
Klik hier om uitgelicht te worden.