Natural Skincare Tips
Where entertainment meets inspiration! 💡
Explore the best of online earning strategies, mind-relaxing content, and daily doses of fun.
Let’s turn your scroll time into a productive and enjoyable experience. Stay connected for more! 🚀🎶❤️
— ساتواں دن (Week 1 Complete!)
🥳 مبارک ہو! پہلا ہفتہ مکمل ہو گیا!
آپ نے مسلسل 7 دن اپنی صحت اور گرومنگ کو ترجیح دی۔ آپ کا پہلا قدم ہی سب سے مشکل تھا جو آپ مکمل کر چکے ہیں!
📋 آج کے ٹاسکس (Day 7 - Review & Active Rest):
🏋️♂️ ویٹ لاس اور فٹنس:
ایکٹو ریسٹ (Active Rest Day): آج کوئی بھاری ورزش نہیں کرنی، صرف 15-20 منٹ کی سکون سے واک کریں یا لائٹ سٹریچنگ کریں۔
پانی کا ٹارگٹ: 3 لیٹر پانی کا تسلسل ٹوٹنے نہ دیں۔
ہفتہ وار وزن / انچز: آج صبح نہار منہ اپنا وزن اور انچز چیک کریں اور دیکھیں کہ آپ میں کیا مثبت تبدیلی آئی ہے۔
💅 گرومنگ اور سیلف کیئر:
ڈیپ موئسچرائزنگ / فیس ماسک: بیسن، ہلدی اور دہی کا فیس ماسک لگائیں یا کوئی شیٹ ماسک (Sheet Mask) استعمال کریں۔
مائنڈ اینڈ سلیپ (Mind & Sleep): آج رات 8 گھنٹے کی پوری نیند لیں۔ فون کو سونے سے 1 گھنٹہ پہلے ایک طرف رکھ دیں۔
— چھٹا دن
🌟 شاباش!
ہفتے کا آخری حصہ شروع ہو رہا ہے اور آپ کا باڈی ٹرانسفارمیشن موڈ میں آ چکا ہے۔ آج ہم باڈی کو تھوڑا اور چیلنج کریں گے اور سکن کو گلو (Glow) دیں گے!
📋 آج کے ٹاسکس (Day 6):
🏋️♂️ ویٹ لاس اور فٹنس:
لائٹ ڈنر (Light Dinner): آج رات کا کھانا بالکل ہلکا رکھیں (جیسے سوپ، سلاد، ابلی ہوئی سبزیاں یا دال)۔ روٹی یا چاول رات کو نہ کھائیں۔
کارڈیو / واک: 35 منٹ کی تیز واک یا گھر میں 1,000 اضافی قدم (Steps) کا ٹارگٹ رکھیں۔
پانی کا ٹارگٹ: وہی 3 لیٹر پانی کا تسلسل قائم رکھیں۔
💅 گرومنگ اور سیلف کیئر:
فیس اسکرَب / ایکسفولی ایشن (Face Scrub): چہرے کی ڈیڈ سکن ختم کرنے کے لیے کوئی ہلکا فیس اسکرَب کریں یا گھر پر چاول کے آٹے/بیسن میں دہی ملا کر 3 منٹ مساج کریں اور دھو لیں۔
کپڑوں کی نفاست (Wardrobe & Dressing): آج اپنے کپڑوں اور جوتوں پر خاص توجہ دیں، استری شدہ اور صاف ستھرے کپڑے پہنیں چاہے آپ گھر پر ہی کیوں نہ ہوں۔
— پانچواں دن
🌟 آدھا ہفتہ مکمل!
4 دن کی محنت کے بعد آپ کے اندر ایک مثبت تبدیلی آ رہی ہو گی۔ آج کا دن باڈی کی ڈیوٹاکسیفکیشن اور ہاتھوں پاؤں کی دیکھ بھال کا ہے!
📋 آج کے ٹاسکس (Day 5):
🏋️♂️ ویٹ لاس اور فٹنس:
ڈیٹاکس واٹر (Detox Water): آج 1 لیٹر پانی میں لیموں کے سلائس، کھیرا اور پودینہ ڈال کر رکھیں اور دن میں وہی پانی پیئیں۔ (یہ فیٹ برننگ میں مدد کرتا ہے)۔
پروٹین پر فوکس: آج اپنے کھانے (Lunch/Dinner) میں پروٹین شامل کریں (جیسے انڈے، دالیں، چنے، یا چکن)۔ اس سے پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے۔
ورزش: 30 منٹ واک یا 15 منٹ کا ہائی انٹینسیٹی (HIIT) ہوم ورک آؤٹ۔
💅 گرومنگ اور سیلف کیئر:
ہاتھوں اور پاؤں کی دیکھ بھال (Hand & Foot Care): نیل کٹر سے ناخن صاف اور فائل (File) کریں۔ رات کو سونے سے پہلے ہاتھوں اور پاؤں پر موئسچرائزر یا ویزلین سے 2 منٹ مساج کریں۔
— چوتھا دن
🌟 شاباش!
چوتھے دن میں خوش آمدید! شروع کے 3 دن سب سے مشکل ہوتے ہیں اور آپ نے وہ مکمل کر لیے ہیں۔ اب آپ کا باڈی اور مائنڈ اس روٹین کو قبول کر رہا ہے!
📋 آج کے ٹاسکس (Day 4):
🏋️♂️ ویٹ لاس اور فٹنس:
نو شوگر ڈے (No Sugar Day): آج چائے، کافی، جوس یا کسی بھی چیز میں چینی (Sugar) کا استعمال صفر کرنا ہے۔ اگر میٹھے کی طلب ہو تو 1 خمیرہ/کھجور یا کوئی پھل کھا لیں۔
ورزش / سٹریچنگ: 30 منٹ واک کے ساتھ ساتھ آج 5 منٹ کی باڈی سٹریچنگ (Stretching) لازمی کریں تاکہ مسلز کھلے رہیں۔
ہائیڈریشن: وہی 3 لیٹر پانی کا ٹارگٹ۔
💅 گرومنگ اور سیلف کیئر:
ہیئر کیئر (Hair Care): بالوں میں ہلکا سا تیل (Coconut/Mustard/Olive oil) لگا کر 10 منٹ کا مساج کریں اور دھو لیں۔
خوشبو اور تازگی (Fragrance): صاف ستھرے کپڑے پہنیں اور ہلکا سا پرفیوم/باڈی سپرے کا استعمال کریں۔ اپنے آپ کو ہر وقت فریش محسوس کروائیں۔
— تیسرا دن
🌟 بہت خوب!
دو دن مکمل ہو چکے ہیں اور آپ کی محنت نظر آ رہی ہے۔ تیسرا دن اکثر تھوڑا مشکل لگتا ہے، لیکن یہی وہ وقت ہے جہاں سے اصلی تبدیلی شروع ہوتی ہے!
📋 آج کے ٹاسکس (Day 3):
🏋️♂️ ویٹ لاس اور فٹنس:
پورشن کنٹرول (Portion Control): آج آپ جو بھی کھانا کھائیں، اس میں روٹی یا چاول کی مقدار 25% کم کریں اور سلاد/سبزی کی مقدار بڑھا دیں۔
ورزش / واک: 30 منٹ کی تیز واک یا گھر پر کوئی لائٹ ورک آؤٹ۔
پانی کا ٹارگٹ: کم از کم 3 لیٹر (دن کی شروعات ایک گلاس نیم گرم پانی سے کریں)۔
💅 گرومنگ اور سیلف کیئر:
چہرے کی مالش (Face Massage / Ice Roll): صبح یا رات کو 2 منٹ چہرے پر ایلوویرا جیل سے ہلکا مساج کریں یا برف کی ٹکور کریں۔ اس سے سکن فریش اور ڈلنس ختم ہوگی۔
باڈی لینگویج (Body Language): آج بات کرتے وقت آئی کانٹیکٹ (Eye Contact) رکھیں اور مسکراہٹ کے ساتھ بات کریں۔
Day 2
ویٹ لاس اور فٹنس:
ہائیڈریشن (پانی): آج بھی 3 لیٹر پانی کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے۔ (ایک بوتل پاس رکھیں)۔
ورزش / واک: 25 سے 30 منٹ واک یا ورزش۔ (آج 5 منٹ کا اضافہ کریں!)
ڈنر کا وقت: رات کا کھانا رات 8 بجے سے پہلے یا سونے سے 2-3 گھنٹے پہلے کھا لیں۔
💅 گرومنگ اور سیلف کیئر:
رات کا سکن کیئر (Night Routine): سونے سے پہلے منہ دھو کر کوئی لائٹ موئسچرائزر یا ایلوویرا جیل لگائیں۔
پرسنل ہائیجین (Personal Hygiene): ناخن تراشیں اور اپنے کپڑوں/جوتوں کو صاف ستھرا رکھیں۔
— پہلا دن
🌟 خوش آمدید!
آج سے ہماری 30 دن کی ٹرانسفارمیشن جرنی شروع ہو رہی ہے۔ یاد رکھیں روزانہ کے چھوٹے چھوٹے اقدامات ہی آگے چل کر بڑا بدلاؤ لاتے ہیں!
📋 آج کے ٹاسکس (Day 1):
🏋️♂️ ویٹ لاس اور فٹنس:
پانی کی مقدار: آج کم از کم 2.5 سے 3 لیٹر پانی لازمی پینا ہے۔
ورزش / واک: 20 سے 30 منٹ کی تیز واک یا ہلکی پھلکی ورزش کریں۔
خوراک پر کنٹرول: میٹھے مشروبات (کولڈ ڈرنکس، ڈبے والے جوس) اور تلی ہوئی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔
💅 گرومنگ اور سیلف کیئر:
بنیادی سکن کیئر: فیس واش کے بعد موئسچرائزر اور سنسکرین یا کریم لازمی لگائیں۔
پوسچر (بیٹھنے کا طریقہ): دن میں جب بھی یاد آئے اپنی پیٹھ اور گردن کو بالکل سیدھا رکھیں
آج میں آپ کو ایک مزے دار ایپ کے بارے میں بتانے والی ہوں 😍
مسنون دعاؤں کی یہ ایپ ہے
جس میں ہر قسم کی دعا موجود ہے
(وایاک نستعین ایپ کے بارے میں اگر کوئی جانتا ہے، تو یہ اُس سے بھی بہتر ہے)
✨---------------------✨
ایک طرف تو اس میں اپنی ایک ہزار چھ سو چھیالیس (1,646) دعائیں الگ موجود ہیں۔
ہر قسم کی۔
اور وہ بھی ترجمے کے ساتھ۔
ہر دعا کی فضیلت بھی لکھی گئی ہوتی ہے
اور حوالہ بھی درج ہوتا ہے۔
میں نے دعا کی language اردو رکھی ہوئی ہے
ورنہ آپ انگلش بھی کر سکتے ہیں
پھر آپ کو ترجمے انگلش میں ملیں گے 😍
ماشاءاللہ
بلکہ 🥹
آپ کو transliteration یعنی رومن اردو
(Roman Urdu yni aesy kar k,
abc use krty huy jo hum urdu likhty hein)
میں بھی مل جائے گا سب کچھ 🥹
یعنی ترجمے اور فضیلت اور ٹاپکس، یہ سب آپ کو رومن اردو میں بھی مل سکتا ہے
اگر آپ اردو یا انگلش پڑھنا نہیں جانتے۔
اللہ ان کی محنتیں قبول کرے آمین ♥️
✨---------------------✨
جو پہلی تصویر ہے، اس میں آپ کو شو ہو رہا ہوگا کہ میں نے نیچے arrow پر کلک کیا ہے تو دعاؤں کی لسٹ expand ہوئی ہے۔
✨---------------------✨
پلس کے نشان سے آپ کسی بھی دعا کو اپنے کسی set میں شامل کر سکتے ہیں۔
آپ مختلف سیٹ بنا سکتے ہیں۔
جیسے کسی خاص کام کے لیے اگر آپ دعائیں شروع کرنا چاہتے ہیں تو اس کام کے نام سے ایک سیٹ بنا لیں
مثلاً وہ کام ہو حاسد لوگوں سے بچتے ہوئے کاروبار میں کامیابی کا
تو اس سیٹ میں آپ حاسدین کے شر سے بچنے والی دعائیں بھی شامل کر سکتے ہیں،
صبح و شام کی حفاظتی دعائیں بھی،
کاروبار کی ترقی کی دعائیں بھی،
رزق کی برکت والی دعاؤں میں سے بھی۔
✨ا
اسی طرح آپ چاہتے ہوں کہ ایک سیٹ بنا لیں صبح کی دعاؤں کا
تو اس میں آپ منزل شامل کر سکتے ہیں، پلس پہ کلک کر کے
صبح کی حفاظتی مسنون دعائیں،
جاگنے کے بعد کی دعائیں،
وغیرہ۔
✨ا
اگر آپ سکون کا ایک سیٹ بنانا چاہتے ہیں،
تو اس میں استغفار کی دعائیں شامل کر لیں،
اچھی موت کی دعائیں (کیونکہ بے سکونی میں انسان کو خود۔کش۔ی کا خیال آتا ہے)
ایمان پر ثابت قدمی کی دعائیں شامل کر سکتے ہیں،
سکون کی دعائیں،
اللہ سے محبت کی دعائیں،
اینگزائٹی اور ڈپریشن سے بچنے کی دعائیں شامل کر سکتے ہیں۔
✨ا
آپ اپنی مرضی سے کسی بھی حوالے سے مختلف سیٹس بنا سکتے ہیں۔
اور اس میں مختلف دعائیں ایڈ کر سکتے ہیں۔ جو کہ ساری اس ایپ میں موجود ہیں۔
آپ کے سارے سیٹس آپ کو "میرے سیٹ" والے پیج پر ملیں گے۔
✨---------------------✨
کچھ دعائیں ہوتی ہیں، انسٹا پر سامنے آجاتی ہیں،
کسی کی تحریر سے معلوم ہو جاتی ہیں جیسے واصف علی رح کی، یا دانین یاد آئیں ان کی،
کچھ کسی گروپ میں دعائیں مل جاتی ہیں (میں ایک گروپ میں ہوں، وہاں روز اتنی پیاری دعائیں شئیر ہوتی ہیں عربی کی)
یا کسی کتاب میں آپ کو مل جاتی ہیں
تو ان سب دعاؤں کے اسکرین شاٹس لے کر وہ بھی آپ ایڈ کر سکتے ہیں اپنے پاس اس ایپ میں
"مجموعہ" والے پیج پر۔
✨---------------------✨
آپ کچھ خاص دعاؤں کو فیورٹس میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔
✨---------------------✨
آپ دعاؤں کو شئیر بھی کر سکتے ہیں ایک خوبصورت سی تصویر کی شکل میں ڈائریکٹ، اسکرین شاٹ بھی نہیں لینا پڑے گا۔
اور ان کو pdf میں ڈاؤنلوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
✨---------------------✨
لکھائی کو زوم بھی کر سکتے ہیں، یعنی سائز بڑھا یا گھٹا سکتے ہیں۔
اور آپ اس ایپ کے رنگ بھی بدل سکتے ہیں 😍
عربی کا فونٹ بھی۔
✨---------------------✨
اور مزے کی بات یہ ایپ ایک زندہ ایپ ہے
مطلب اس کے بنانے والے اس کو بنا کے بھول نہیں گئے ہیں
اب بھی اس میں اپڈیٹس آتی رہتی ہیں۔ ♥️
✨---------------------✨
اور یہ لاسٹ پکچر میں جو آپ کو نظر آرہا ہے، یہ سب بھی اس میں موجود ہے 🥹
فبای آلآء ربکما تکذبان
الحمدللہ
سب کچھ ایک ساتھ ♥️
✨---------------------✨
حزب الاعظم بھی آپ کو اس میں مل جائے گا
تیس دنوں میں بھی اسے ختم کر سکتے ہیں،
ایک ہفتے میں بھی۔
مناجات مقبول بھی ہے۔
نظر بد کا دم "رقیہ شرعیہ" آپ کو مختلف قاریوں کی آواز میں مل سکتا ہے
مختلف قسم کے درود و سلام، استغفار مل جائیں گے۔
اور رمضان المبارک کے ہر دن کے لیے اردو کی کئی دعائیں بھی مل جائیں گی 🥹
قرآنی دعائیں بھی ہیں اس میں۔
رب سے شروع ہونے والی بھی، ربنا سے شروع ہونے والی بھی۔
✨---------------------✨
اور اسم الاعظم۔۔۔اللہ کے وہ نام جو جب کسی دعا میں آئیں، تو وہ دعا ضرور قبول ہوتی ہے، وہ بھی اس میں موجود ہیں، پہلے صفحے "دعائیں" پر۔
غرض کیا نہیں ہے، جو اس میں نہیں ہے
ماشاءاللہ الحمدللہ ❤️❤️
وہ بھی سب فری میں!
✨---------------------✨
ایپ کا نام ہے الدعاء المسنون
آج ہی ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ اور مزے کریں۔ ♥️
لنک کمنٹ میں۔۔۔
✨---------------------✨
مجھے یہ ایپ حادثاتی طور پر ملی تھی
اور اب میری فیورٹ ایپس میں سے ہے الحمدللہ ♥️
مرجان خان
آپ کے بنک اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہے جس کا صرف آپ کو علم ہے، آپ نے کہاں کہاں انویسٹمنٹ کی ہوئی ہے، آپ کی کسی جگہ کمیٹی ڈلی ہوئی جس کا صرف آپ کو علم ہے، آپ کے کتنے بنک اکاؤنٹس ہیں ان سب میں کتنی کتنی رقم ہے یہ سب سیکرٹ ہے جس کا صرف آپ کو علم ہے۔۔۔
ایک لمحے کو سوچیں کہ اگر آپ کو کچھ ہو جائے تو یہ سب سیکرٹ اور محفوظ شدہ رقم کس کے کام آئیں گی اس لئے سب سے پہلے ایک کام کریں کہ ایک ڈائری پر اپنے بنک اکاؤنٹس کی معلومات، اے ٹی ایم پن کوڈ، انویسٹمنٹس اور دیگر ضروری چیزیں اپنی وائف کو کم از کم لازمی بتا دیں اگر آپ اپنی زندگی میں مطمئن ہیں اعتماد کی فضاء ہے تو لازم ہے کہ بچوں کی خاطر ایسا ضرور کریں۔۔۔
آپ کے سامنے کتنی ہی ایسی مثالیں ہوں گی کہ امیر ترین لوگ اچانک فوت ہوگئے، ہارٹ اٹیک آیا، رات سوئے صبح اٹھے ہی نہیں اس بندے کے پاس کتنی دولت تھی، کہاں کس اکاؤنٹ میں کتنی رقم تھی کسی کو کچھ علم نہیں ۔
آپ نے کبھی سوچا ہے کہ مختلف جگہوں پر خزانہ ڈھونڈنے والے کتنی محنت کرتے ہیں مشینری اور آلات لگا کر جگہ جگہ زمین چیک کرتے ہیں کہ کہاں کہاں خزانہ دفن ہوسکتا ہے۔۔۔
آج سے سالوں قبل لوگوں نے اپنے خزانے اس نیت سے دفن کئے ہوں گے کہ محفوظ طریقے سے استعمال کرتے رہیں گے لیکن زندگی نے وفا نہ کی اور وہ اپنے خزانے کے ساتھ خود بھی دفن ہوگئے۔۔۔
سوچیں ایک دن آپ بھی بنک میں رقم کے ہوتے ہوئے بھی فوت ہوجائیں اور آپ کی کمائی گئی ساری رقم اسی طرح بنک میں پڑی رہ جائے یا کہیں دولت محفوظ کر رکھی ہے، چلتا کاروبار ہے، آن لائن آمدن ہے جس کا صرف آپ کو علم ہے یہ سب کچھ زندگی کی ہچکی کے ساتھ مشروط ہے جب روح نے پرواز کی یہ سب کچھ دھرا رہ جانا ہے۔۔۔
اپنے بنک اکاؤنٹ انویسٹمنٹ یا بنک لاکر کا کم سے کم اپنی بیوی یا گھر میں سے کسی ایک فرد کو لازمی بتائیں۔۔۔
اپنی بیوی کو کم سے کم اپنے بنک اکاؤنٹ کا بتائیں، کسی ایک بنک اکاؤنٹ میں بیوی کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ بنا لیں، اے ٹی ایم کارڈ کا پن کوڈ، چیک بک وغیرہ لازمی دیں اے ٹی ایم کا استعمال سکھا دیں۔۔۔
ایک بار ذرا اس بات پر سوچ کر دیکھیں کہ اگر آپ کے آسرے پر ہی آپ کے سارے گھر کا دارومدار ہے آپ سے ہی پوری فیملی کا سہارا ہے اگر آپ نہ رہے تو آپ کے پیچھے کیا ہوسکتا ہے اپنے بچوں کا گھر والوں کا تھوڑا سا محاسبہ کر کے دیکھیں ضرور اس بات کا احساس ہوگا۔۔۔
سوچیں خدا نخواستہ اگر آپ کو کچھ ہو جاتا ہے تو آپ کے بنک اکاؤنٹ میں موجود رقم کس کام کی ہوگی جس کا صرف آپ کو علم ہے آپ کے بنک لاکر میں آپ نے کیا رکھا ہے وہ صرف آپ کے علم میں ہے آپ کے بنک اکاؤنٹ میں لاکھوں کروڑوں موجود ہوں گے لیکن فائدہ بچوں کو گھر والوں کو نہیں ہوگا۔۔۔
آپ نے دیکھا ہوگا کہ جو شخص فوت ہو جاتا ہے اس کے بنک بیلنس یا کاروبار یا انویسٹمنٹ کا فائدہ صرف اسی بنک کو یا انہی کو ہوتا جن کے پاس رقم رکھی ہوئی ہوتی ہے کتنے ہی لوگ ایسے ہوں گے جنہوں نے خاموشی سے چپکے چپکے بہت کچھ بنایا ہوگا اگر آج کچھ ہو جاتا ہے تو یہ چھپائی گئی رقم و دولت کا کیا فائدہ ہوگا کہ بچے رل جائیں گھر میں فاقے آ جائیں گے نوالے نوالے کو ترس جائیں گے۔۔۔
زندگی کا کیا بھروسہ کب تک ساتھ دے کب تک وفاء کرے ہم سوچتے بہت کچھ ہیں ارادے پلاننگز سالوں کی کر رکھی ہے۔۔۔
لیکن کسی کو معلوم نہیں کہ ہم میں سے کون کب تک مزید رہے گا یہ کاروبار، بزنس، کامیابیاں اور شہرت ہمارے ساتھ کب تک رہیں گی کسی کو اگلے لمحے کا علم نہیں۔۔۔
بہت سی مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں کہ مرنے کے بعد بھی قرض خواہوں کی زبانوں پر بدخواہیاں اور برائیاں ہوتی ہیں یہ رقم اور حق ایسی چیز ہے جو مردے کو بھی نہیں بخشتی۔۔۔
آپ نے کس کو رقم دینی ہے، آپ پر کس کا کتنا قرض ہے، کتنے جوابدہ ہیں، کتنا حق ہے آپ پر یہ سب بھی ضرور نوٹ کریں وارثین کو لازمی بتائیں کسی کا حق مارا ہے کسی کے جوابدہ ہیں جتنا جلدی ممکن ہو اس بوجھ کو لازمی اتاریں۔۔۔
حامد حسن | Hamid
Click here to claim your Sponsored Listing.