NR studio bareilly
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from NR studio bareilly, Bareilly Kotwaali.
🌟 Welcome to NR Studio Bareilly > 🎧 Suniyee behtareen Islamic content jo dil badal de > 📺 Naat | Taqreer | Islamic Bayan > 🤝 Hamari family ka hissa banne ke liye niche Follow button dabayein.
اعراس کی بڑھتی ہوئی کثرت، پیروں کا اپنی قبروں کے لیے زمینیں مختص کر لینا اور اپنے مریدوں کو مزارات بنانے کی تلقین کرنا، کیا ہماری توحید کے لیے خطرہ تو نہیں؟"
آپ کی رائے کیا ہے؟
زندگی جینے کا اصل سلیقہ تو ان افریقہ کے باسیوں سے سیکھنے کے لائق ہے، جو فقر و فاقہ کے باوجود خوشی کے کسی لمحے کو ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ ان کے پاس زر و مال کی کثرت نہیں، مگر دلوں میں قناعت اور مسکراہٹ کا خزانہ ہے۔ جہاں کہیں بھی ذرا سا موقع مل جائے، وہ اپنی تالیوں، رقص اور قہقہوں سے غم کے اندھیروں کو روشنی میں بدل لیتے ہیں۔ یہی تو جینے کا ہنر ہے کہ انسان حالات کا غلام نہ بنے بلکہ دل کی وسعت سے اپنی دنیا کو روشن کرے
"دنیا کا حال ہی نرالا ہے، پاگلوں سے یوں بھری ہے جیسے کٹوری میں چنے۔ اب دیکھ لو، جو بھی نیا پاگل اٹھتا ہے، دنیا اس کے پیچھے بھاگنے لگتی ہے۔ چاہے وہ ظریف چشتی کے لطیفے ہوں، مرزائی کے فلسفے ہوں یا غیروں کا بھاگیشور دھام، لوگ ایسے لپکتے ہیں جیسے مفت کی بریانی بانٹ رہے ہوں!"
سرپنچی انجنیئر مرزا بوریا بسترہ باندھ کے چل دیے، اب سوال یہ ہے کہ گاؤں کے سادہ لوح بھیڑوں کی رکھوالی کون کرے گا؟
"اس مرزائی نے اپنی مختصر سی ویڈیو میں دو باتوں کا ذکر کیا ہے: ایک جہنم اور دوسرا جیل۔ پہلی بات تو ثابت ہوگئی، اور اگر توبہ نہیں تو دوسری بات کے ثبوت میں بھی کوئی شک باقی نہیں ہے۔"
in every thing.
"پڑوسی ملک میں عورت کی شناخت کا نعرہ ہے: ’ہمارا جسم ہماری مرضی‘، اور وطن عزیز میں عورت کی پہچان کا نعرہ ہے: ’ہماری زبان، ہماری مرضی‘۔"
اے دل کے مسافرو! ان برگزیدہ ہستیوں کے دیدار کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی دولت جانو۔
یہ وہ چراغ ہیں جن کے جلووں سے ظلمت کدے منور ہوئے، یہ وہ قافلے کے رہبر ہیں جنہوں نے بھٹکے قلوب کو اپنی تحریرات و تصنیفات کے ذریعے منزل کا راستہ دکھایا۔
یاد رکھو! آنے والے زمانے حسرت بھری نگاہوں سے پوچھا کریں گے:
"کیا تم نے اُن پاکیزہ ہستیوں کو دیکھا تھا؟"
اور تمہارا جواب تمہارے نصیب کی گواہی ہوگا۔
اللہ کی قسم! یہ زمین اور آسمان پھر ایسی جلوہ گاہوں کو نہیں دیکھیں گے۔
یہی وہ مردانِ حق ہیں جن سے ہمیں سیکھنا ہے کہ فتنے کے ہنگاموں میں اللہ کی رسی کو کس طرح تھاما جاتا ہے، اور شریعت کے نور کو اپنی زندگی میں کیسے اتارا جاتا ہے۔
یقین جانو! جب زمانہ اولیاء و صلحاء سے بھرا ہوا تھا، اُس وقت متقی ہونا کوئی بڑی بات نہ تھی۔
لیکن آج… جب دلوں میں کینہ و حسد کا اندھیرا ہے، نام و نمود کی آندھیاں چل پڑی ہیں خواہشیں ہر طرف چھا گئی ہیں، اور قافلۂ اللہ والے رخصت ہو چکا ہے—
تو ایسے عالم میں اگر کوئی اپنے دل کو ذکر سے روشن کر لے، اپنے وجود کو تقویٰ سے معطر کر لے، تو سمجھ لو کہ وہی دراصل اللہ کا محبوب اور اس دور کا ولی ہے۔
✍️:نقیب رضاازہری
Click here to claim your Sponsored Listing.