Abdur Rahim Parohi Madhubani

Abdur Rahim Parohi Madhubani

Share

Abdur Rahim Parohi

11/05/2026

تعلیم الاسلام
حضرت مولانا محمد کفایت اللہ دہلوی رحمت اللہ علیہ

04/12/2025

امرود (Guava) بہت فائدہ مند پھل ہے۔ اس کے اہم فوائد یہ ہیں:

🍐 امرود کے صحت بخش فوائد

1️⃣ وٹامن C کا خزانہ

امرود میں لیموں سے بھی زیادہ وٹامن C ہوتا ہے۔

یہ قوتِ مدافعت (immune system) کو مضبوط کرتا ہے۔

2️⃣ شوگر کنٹرول میں مددگار

فائبر زیادہ ہونے کی وجہ سے شوگر لیول کو کنٹرول رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند پھل مانا جاتا ہے۔

3️⃣ معدہ مضبوط کرتا ہے

قبض، گیس اور بدہضمی میں بہت مفید ہے۔

فائبر ہاضمہ بہتر کرتا ہے۔

4️⃣ دل کے لیے فائدہ مند

کولیسٹرول کم کرتا ہے

اچھی چربی (HDL) بڑھاتا ہے

دل کے دورے کے رسک میں کمی

5️⃣ وزن کم کرنے میں مدد

کیلوریز کم، فائبر زیادہ

پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے

6️⃣ جلد اور بالوں کے لیے بہترین

وٹامن A، C اور antioxidants جلد کو چمکدار بناتے ہیں

بال مضبوط بنتے ہیں

7️⃣ خون کی کمی میں فائدہ

آئرن اور فولک ایسڈ ہوتا ہے جو خون بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

8️⃣ ہڈیوں کے لیے اچھا

کیلشیم، میگنیشیئم اور فاسفورس موجود ہوتے ہیں۔

27/11/2025

20/07/2025

* نسلوں کو بخت لگانے والی مسنون دُعا *
*حضرت لاہوری ؒ کے بیٹے مولانا حبیب صاحب حجازمیں رہتے تھے، وہ باپ کی کاپی تھے اوران کے بارے میں مشہورتھا کہ یہ تھرمامیٹر ہے، حرام حلال کو ایک پل میں بتا دیتے ہیں۔ کسی نے حضرت لاہوری رحمتہ اللہ علیہ سے پوچھا کہ حضرت آپ کی اولاد اتنی نیک، درویش اس کی وجہ؟ فرمایا حلال کھایا اورہرنماز کی التحیات میں رب اجعلنی کے بعد یہ دُعا پڑھی۔*

*رَبَّنَـا ھَـبْ لَـنَـا مِـنْ اَزْوَاجِـنَـا وَذُرِّیّٰتِـنَـا قُــرَّۃَ اَعْــیُنٍ وَّاجْـعَـلْـنَـالِـلْـمُـتَّـقِـیْـنَ اٍمَـامًـا*

*یہ دُعا اس یقین کے ساتھ پڑھیں ، مولا اگر میرے بیٹے کی ، بیٹی کی میرے گھر کے کسی فرد پر کوئی آفت آئے، شادی کی بندش، رزق کی بندش، صحت کی بندش، یاکوئی پریشانی آزمائش ، اللہ میری آنکھوں کو ٹھنڈک تو نہ پہنچی۔ تو مولا ایساکر تو آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچادے۔*

*یادرکھیے گا ہمیشہ مزدور کو مزدوری پہلے ملتی ہے یا آخر میں ملتی ہے۔ اور التحیات آخری لمحہ ہوتا ہے عبادت کا۔ اوراللہ پاک نے فرمایا اب التحیات میں بیٹھا ہے یوں سلام پھیرے گا اوراس کامجھ سے گفتگو کا جوسلسلہ ہے ختم ہوجائے گا اور یہ دُنیا میں گم ہوجائے یا کسی کام میں گم ہوجائے، چلو اس کو مزدوری دے دو۔ یہ التحیات آخری لمحہ ہے مزدوری پانے کا۔ کتنا بڑا نکتہ ہے، التحیات میں دعاؤں کا اہتمام کیا کریں۔*

*اس دعاسے آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں، اس دعا سے نسلوں میں صالحیت پیدا ہوتی ہے اور اللہ غیب کے خزانوں سے صالح اور صالحیت پیدا کرتا ہے اور ایمان پیدا کرتا ہے۔ اور نسلوں میں اللہ پاک ایسی نعمتیں دیتا ہے کہ نسلیں اٹکتی نہیں، بھٹکتی نہیں، اوردلوں میں کھٹکھتی نہیں، زندگی کے مسائل میں پھنستی نہیں۔۔۔ کیوں؟ اللہ نے اس دعا میں وعدہ کیا ہے کہ میں تمہاری بیوی اور اولادوں کو تمہارے لیے ٹھنڈک بناؤں گا۔ ٹھنڈک اس وقت بنے گی جب یہ مسائل نہیں ہوں گے۔ میرے پاس کئی کیس آئے کہ میاں بیوی کی ازواجی زندگی میں کمی ہے، ان کی شکایت تھی ۔ میں نے کہا اس دعا کا اہتمام کرو اورکثرت سے پڑھو، پڑھا اور ازواجی زندگی کی شکایت دُور ہوگئی۔ اس دعا میں یہ بھی تاثیر ہے، انوکھی تاثیر ہے۔

دعا گو اور دعا جو ۔
حضرت مولانا پیر ساجد لطیف نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Madhubani?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Parohi Madhubani
Madhubani
847122