Islamiyat
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islamiyat, Health/Beauty, Srinagar.
Kasmiri nowha
26/06/2023
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔۔کل شادی پورہ سمبل میی نضحت نامی جس بہن نے اپنے بھائی نزاکت علی کو دریا سے ڈوبنے سے بچانے کے لئے اپنی جان گنوائی آج اسکا بھائی بھی اس دنیا سے رخصت ہوئے اللہ تعالیٰ بحق اہلبیت طاہرین علیہم السلام دونوں کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کریں ۔ آ مین
Imamat.
اسلام علیکم 7006054414
اربعین پہ جانے کی بکنگ شروع ہوی ہے تمام مومنین سے جو بھی اربعین پہ جانا چھتا ہے وہ کاروان معسومین علیہ سلام ٹور اینڈ ٹرولس سے رابتہ کرے
paykage arbaeen. karbala only
90000- 14- 15 days
full acomedation
karbal- syriya - iran- 160000
by eair and full acomedation.
23/06/2023
حج کے (سیاسی پہلو کے) بارے میں دو علماء کا مناظرہ
اسلامی انقلاب (ایران)کی کامیابی کے بعد پید اہوئے اہم مسائل کے بانی حضرت امام خمینی علیہ الرحمہ نے اپنے بیانیہ میں یہ اعلان کیا:
”حج کی دو قسمیں ہیں:حج ابراہیمی اور حج بو جہلی! حج صرف ایک عبادت ہی نہیں بلکہ ایک مکتب اور بہترین جامع یونیور سٹی ہے۔
لہٰذا ایرانیوں اور حضرت امام خمینی ۻ کے مقلدین کے نظر میں حج کی اہمیت مزید واضح ہو گئی اور ”مشرکین سے برائت“ کا مسئلہ پیش آیا ،جس کے بہت سے مثبت آثار پائے جاتے ہیں۔
اسی وجہ سے حجاز کے درباری ملاوٴ ں اور بعض پرانے نام نہاد علماء نے اشکال و اعتراض کرنا شروع کر دیا ، چنانچہ انھوں نے کہنا شروع کیا کہ حج میں کسی طرح کی سیاست اور شور شرابہ نہیں ہونا چاہئے ،اور گذشتہ کی طرح صرف خشک عبادت کے طور پر حج کے اعمال بجالانا چاہئے جب کہ قرآن مجید کا ارشاد ہے:
” جَعَلَ اللهُ الْکَعْبَةَ الْبَیْتَ الْحَرَامَ قِیَامًا لِلنَّاسِ“۔[۱]
”اللہ نے کعبہ کو جو بیت الحرام ہے اس کو لوگوں کے قیام اور صلاح کا ذریعہ قرار دیا ہے“۔
”مومنین کے قیام “کے وسیع معنی کے پیش نظر یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ خانہٴ کعبہ کے زیر سایہ اپنی مشکلات اور پریشانیوں کو دور کریں ،اور اپنی زندگی کے معنوی ومادی مختلف پہلووٴں کو بہتر بنا نے کے لئے کوشش کرتے ہوئے سعادت کی منزلوں کو طے کریں۔
اقبالؒ نے بھی اپنی شاعری میں کیا خوب کہا ہے
شکوہِ عید کا منکر نہیں ہوں میں لیکن
قبولِ حق ہیں فقط مردِ حُر کی تکبیریں
معانی ۔ عید: مسلمانوں کا مذہبی تہورا جو روزوں کے اختتام اور حج کی ادائیگی کے موقع پر دو دفعہ آتا ہے ۔ قبول: مقبول ہونا ۔ حق: خدا ۔ فقط: صرف ۔ مرد حر: آزاد مرد ۔ تکبیر: نعرہ اللہ اکبر ۔
مطلب: اس شعر میں علامہ کہتے ہیں کہ دوسری اقوام جو اس وقت روئے زمین پر غلبہ رکھتی ہیں اس وجہ سے سربلند ہیں کہ زندگی کے ہر شعبے میں انھوں نے علم تسخیر کائنات اور اجتماع قوت و کردار کے سبب شان و شکوہ پیدا کر لیا ہے ۔ لیکن مسلمان قوم نے اس طرف دھیان نہیں دیا اس لیے وہ مغلوب ہے ۔ حالانکہ قرآن کا وعدہ ہے کہ اگر تم مومن ہو تو تم ہی دوسروں پر فوقیت رکھو گے ۔ تم ہی اعلیٰ ہو گے ۔ مسلمان کے اعلیٰ اور فوق نہ ہونے سے صاف یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ وہ نام کا مسلمان ہے اور اس میں ایمان کا وہ جذبہ نہیں جو اسے مومن بنا کر دنیا میں فوق بنا سکتا ہے ۔ دوسری قوموں کے مقابلے میں ہم عید اور حج کے موقع پر بہت بڑا اجتماع کر لینے، رنگ برنگ کے کپڑے پہن لینے اور قربانی کے بکرے ذبح کرنے اور اپنی شان سمجھتے ہیں ۔ علامہ کہتے ہیں کہ بے شک یہ بھی اظہار شان کا ایک طریقہ ہے لیکن اگر مسلمان آزاد نہ ہو اور ہر شعبہ زندگی میں دوسروں کی غلامی اختیار کئے ہوے ہو تو پھر یہ شان جھوٹی اور باطل ہے ۔ ایسے موقعوں پر یا کسی اور مناسب وقت میں تکبیر کے نعرے لگانا کہ اللہ سب سے بڑا ہے خدا کے نزدیک قابل قبول نہیں کیونکہ اگر اللہ ہی واقعی ہر شے سے بڑا ہے تو پھر اے مرد مسلمان تو نے دوسروں کی آقائیت کو کیوں تسلیم کر رکھا ہے ۔ تو کس لیے غلامی کی زندگی بسر کر رہا ہے ۔ کیوں خدا کو چھوڑ کر غیر خدا کا محتاج ہے کیوں اللہ کے بجائے نفس کے بتوں کے آگے جھکا ہوا ہے ۔ تیری نماز، تیری اذان، تیرے حج، تیری عید، تیری جلسے اور تیرے جلوس میں یہ نعرہ جو لگایا جاتا ہے کہ اللہ اکبر ہے محض نمائشی ہے رسمی ہے ۔ جس دن واقعی تو نے اللہ کو اکبر تسلیم کر لیا تو اپنے اسلاف کی طرح تو دنیا میں پھر سربلند ہو جائے گا
اس وقت پوری دنیا میں ایرانی قوم نے اس نعرے اللہ اکبر کو قبول کرتے ہوئے اس اللہ کے نعرے کو بڑے طاقتور اپنے آپ کو سمجھنے والے ملکوں کو دکھایا اللہ سے بڑھکر اور کوٸی بھی طاقت اس دنیا میں نہیں ہے
Mehdi imam ab aayeye
Yeh hoti ha bacho ki tarbiyat
Greeat speech khuda salamat rekhay
Masha allah
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
191121