Dr Gul Muhammad
Being a Neurosurgeon want to extend my services to the community especially in pakistan and abroad.
Planning to arrange a weekly free session about common neurosurgical issues so the general public can understand the basics of Neurosurgery.
السلام علیکم
آج سے میں اپنے کلینک اور کل صبح سے اپنے ھسپتال میں موجود ھونگا انشاءاللہ
اسلام علیکم
29
دسمبر تک ملک میں موجود نہیں ھونگا اسلیے ھسپتال اور کلینک میں موجود نہیں ھونگا۔
11/11/2025
Cauda Equina Syndrome
Complete Recovery AlhamduliLlah
الحمدللہ
اللہ ھم سب کو معذوری اور محتاجی والی ذندگی سے محفوظ رکھے آمین۔
شفا دینے والی ذات صرف اللہ کی ھے
اور شفا عطا کرسکتا ھے۔انسان صرف کوشش کرسکتا ھے۔
L/S Pot's TB Spine
السلام علیکم محترم سامعین
آج کا آپریشن کمر کی ٹی بی کی وجہ سے معذوری سے دوچار جوان مریض کو آپریشن کے ذریعے سے دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کر نا ھے۔
بدقسمتی کی وجہ سے ٹی بی ھمارے ملک کی قومی بیماری ھے جو جسم کے تقریبا سارے اعضاء کو متاثر کرتی ھے۔سر سے لیکر پاوں تک ھر عضو کو متاثر کرنے والی یہ موذی بیماری ھمارے ملک اور پھر خصوصی طور پر ھمارے اس علاقے کو سب سے ذیادھ متاثر کرھی ھے جس کی وجہ غربت اور لوگوں کا رھن سھن کا طریقہ کار ھے۔
یہ بیماری جان لیوا ھونے کے ساتھ ساتھ مکمل معذوری کا باعث بھی ھوتی ھے عموما جب یہ دماغ اور حرام مغذ کو متاثر کرتی ھے۔
وقت پر تشخیص اور علاج کرنے سے دونوں پیچیدگی یعنی موت اور معذوری میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
مذکورہ مریض کو آپریشن کر کے اس کی ٹی بی کی وجہ سے کھائ ھوی ھڈیوں/مھروں کو سکروز اور راڈز کے ساتھ مکمل طور پر فکس کیا۔
اب اللہ کی حکم سے مریض دوبارہ اپنے پاوں پر چلنے کے قابل ھوگیا اور انشاءاللہ ایک مکمل خودمختار ذندگی گزارسکےگا۔
یادرھے کھ مریض کو ٹی بی کی دوائی مقررہ مدت تک لینی پڑتی ہے۔
مہربانی فرماکر میری اس تحریر کو صرف میری عوامی آگاہی لئے استعمال کیا کریں۔۔ ی
Sciatica and Myths, Quacks
السلام علیکم محترم دوستو
آج کی معلومات عرقنسا یا شیاٹیکا کے بارے میں ھے۔
ھمارے جسم میں موجود حرکت/جان ھمارے دماغ اور حرام مغض کی وجہ سے ھے
جب بھی ھمارے دماغ یا حرام مغذ یا ان سے جڑی ہوئی دماغ یا حرام مغذ کی رگوں کو کوئی مسئلہ ہو جائے تو جسم میں طاقت میں کمی یا پھر کسی حصے کا فالج یا پھر سن پن ھوجاتا ھے۔
عرقنسا حرام مغض کی ان رگوں کی بیماری ھے جو کمر سے نکل کر پاوں میں جاتی ھیں۔
شیاٹیکا خون کی رگوں کا مرض نہیں ھے۔
جب بھی کمر کے مھرے یا پھر دونوں مھروں کے درمیان ڈسک ان رگوں کو دبارھی ھوں تو کمر میں اور ٹانگ یا پھر دونوں ٹانگوں میں درد، سنپن ،کمزوری یا پھر چھوٹے بڑے پشاب پر کنٹرول ختم ھونا شروع ھوجاتا ھے۔
اس مرض کا علاج صرف آپریشن نہیں ھے ،آپریشن کچھ مریضوں میں ضروری ھوتا ھے، کچھ مریض بغیر آپریشن کے ٹھیک ھو جاتے ہیں اور یہ بات صرف ایک ماہر نیوروسرجن ھی بہتر بتاسکتا ھے۔
خدا کے لیے اتنا علم ضرور رکھیں کہ آپکو یہ پتہ چل سکے کہ کس مرض کے مطلقہ ڈاکٹر کون ہے۔
خدارا لاعلم لوگوں کے پاس جاکر اپنی زندگی برباد نہ کریں۔
داغ لگاکر، خون نکال کر یا پھر اس جیسے سینکڑوں نامعقول حرکات کر کے اپنی زندگی برباد نہ کریں۔
صحت اللہ کی ذات ھی دینے والی ہے لیکن اپنے آپکو معاشرے میں موجود لاعلم لوگوں کے حوالے نہ کریں۔
اللہ ھم سب کو بیماریوں سے محفوظ رکھے۔
آمین۔
/Paraplegic,
Cervical Injury.
الحمدللہ
آج کا آپریشن ٹوٹے ہوئے گردن کو فکس کرنا،جس میں مکمل معذوری سے دوچار جوان نصیر کو اللہ نے مکمل صحتیابی عطا فرمائ۔
کسی بھی سرجن کی خوشی کی انتہا ھوتی ھے جب وہ اپنے مریض کو مکمل صحتیابی میں دیکھتا ھے۔
اللہ سب مریضوں کو صحتیابی دے، آمین۔
یاد رہے کہ نیوروسرجری میں کامیابی کی سب سے بڑی وجہ وقت پر تشخیص/علاج ھے۔
اس مریض کے ٹوٹے ہوئے گردن کے مھروں کو اپنی جگہ لاکر بیچ میں ٹایٹینیم کی بنی ہوئی سپیسر لگاکر فکس کیا میں نے ٹایملی۔
آج اس بچے کو دوبارہ اپنے پاوں پر چلتے ہوئے دیکھا تو سارے دن کی تھکاوٹ دور ھوی۔
Dorsal spine # ,TPF, anatomical variety
السلام علیکم
آج کا آپریشن ٹوٹے ہوئے کمر کو فکس کرنے کا آپریشن ھے
آج کی معلومات انتہائی اہمیت کے حامل ہے۔
ھمارے جسم میں موجود سارے خلیے/سیلز مختلف نوعیت کے حامل ہیں، ھر عضو کے خلیے مختلف خصوصیات کے حامل ہیں۔جسم کے سارے خلیے سوائے دماغ اور حرام مغض کے(نیورانز) خلیے ،دوبارہ سے بن سکتے/پیدا ھوسکتے ھیں، مطلب یہ کہ اگر خلیے مرجایں تو دوسرے بھی پیدا ھوسکتے ھیں لیکن دماغ کے خلیے اگر مکمل ڈیمیج ھوجایں تو دوبارہ کسی بھی صورت دوبارہ پیدا نہیں کیے جاسکتے ھیں اور دنیا بھر میں کھیں بھی کسی صورت مکمل ریکوری ممکن نہیں۔
اسی لئے فالج اور کمر کے ایسے چوٹ جن میں نیورانز کی موت واقع ھوجاے پھر چاہے کچھ بھی کریں مکمل صحتیابی ممکن نہیں ھوتی۔
نیوروسرجن ھمیشھ ان ھی نیورانز کا علاج کرتے ہیں جو اگر مرجایں تو کسی صورت ذندا یا دوبارہ پیدا نہیں کیے جاسکتے اور اسی وجہ سے دماغ اور حرام مغض کی آپریشن باقی آپریشنوں سے مشکل اور پیچیدہ ھوتے ھیں۔
وقت پر مناسب علاج نیوروسرجری میں سب سے زیادہ اہم ہے۔
کمر کے ٹوٹنے کے بعد مریض کو ھسپتال لیجاتے وقت بھت احتیاط کی ضرورت ھوتی ھے تاکہ جو نقصان چوٹ لگتے وقت نہیں ھوا وہ کھیں راستے میں مریض کو شفٹ کرتے ہوئے نا ھوجاے۔
اگر ھاتھ پاوں میں مکمل کمزوری ھوجاے تو بھی خیال سے مریض بغیر کسی تاخیر کے ھسپتال پہنچانا ضروری ھوتا ھے۔
موجودہ مریض کی کمر کو میں نے راڈز اور سکروز کی مدد سے فکس کر کے حرام مغض کے اپر موجود دباؤ کو ختم کیا۔
برائے کرم، جن لوگوں کی ھاتھ پاوں میں مکمل کمزوری چاہیے وہ فالج کی وجہ سے آئی یا پھر کمر کے مکمل چوٹ کی وجہ سے آی ھو لوگوں کے مشوروں سے ان کو کسی نام نہاد پیروں/حکیموں/نوسرباز عطایوں کے پاس لیجاکر اپنا وقت اور پیسہ برباد نہ کریں
مہربانی فرما کر میری اس معلومات کو آگاہی اور مثبت معنوں میں لیا کریں، اسکا مطلب اور مقصد صرف میری سادہ لوح عوام معلومات کے ھے
21/10/2025
ACDF, Quadripresis, Best recovery
السلام علیکم
آج کا آپریشن
گردن میں مھروں کے درمیان ڈسک کی وجہ سے دبی ھوی حرام مغذ کی رگوں کو کھولنے کا آپریشن ھے
نیوروسرجری میں سب سے ذیادھ چیز وقت پر تشخیص اور اگر آپریشن کی ضرورت ھے تو وقت پر آپریشن کرنا ضروری ہے
بہت کم مریضوں کو آپریشن کی ضرورت ھوتی ھے عموما لیکن وقت گزرنے کے بعد آپریشن کر بھی دیں تو مکمل صحتیاب /ریکوری ممکن نہیں ھوتی۔
زیرنظر تصویر میں موجود بھائی کے آپریشن میں انکی وجہ سے بھت تاخیر ھوی لیکن اللہ کے حکم سے تقریبا مکمل صحتیابی ممکن ھوی۔
یاد رہے کہ نیوروسرجری کے آپریشن(دماغ،کمر اور دماغ کے رگوں کے آپریشن ) باقی تمام آپریشن سے بھت ھی مختلف، پیچیدہ اور مشکل ترین آپریشن ھوتے ھیں جن میں مہارت حاصل کرنے کے لیے بہت وقت درکار ھوتا ھے بنسبت باقی آپریشنوں کے۔
کسی بھی انسان کا آپریشن چاہیے کسی بھی بیماری کے لیے ھوں تقریبا ایک سرجن کا آخری حربہ/آپشن ھوتا ھے جس سے پہلے وہ تمام حربے استعمال کرچکا ھوتا ھے۔
پیچیدگی ھر آپریشن کا حصہ ھوتی ھے، اور آپریشن ھمیشھ وہ کیا جاتا ہے جس میں پیچیدگی کا امکان کم سے کم ھو اور مریض کو فائدہ ذیادھ سے ذیادھ ھو۔
کسی لاعلم بندے سے گردن، کمر،کندھوں یا پھر پٹھوں کا علاج کرانے کی کوشش ناکریں،بیشک معمولی تکلیف کی صورت میں آرام کریں، ھلکی پیراسٹامول لیں اور انتظار کریں کیونکہ اکثر اوقات ھلکی تکلیف وقت کے ساتھ ٹھیک ھوجاتی ھے۔
اکثر لوگ کندھے ،پٹھے اور رگیں اٹھوانے کے بہانے کم نقصان کو مزید بڑھاتے ھیں۔
میری گزارش ھے کہ میری اس آگاہی والی کوشش کو مثبت معنوں میں لیلیں کیونکہ اس کا مقصد صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لیے آگاہی ھی ھے۔
17/10/2025
Quacks/Daagh
السلام علیکم
آج کا آپریشن عرقنسا/شیاٹیکا کا آپریشن ھے
جب کمر کا درد کسی ایک پاوں میں یا پھر دونوں پاوں میں آتا ھو اور ٹانگ سن ھورھی ھو،پاوں میں طاقت میں کمی آجائے تو یہ درد شیاٹیکا کا درد ھوسکتا ھے۔
اس درد کی وجہ کمر میں موجود حرام مغذ کی رگوں کا نرم ھڈی/ڈسک کے سلپ ھوکے دبنے کے باعث ھوتا ھے۔
اکثر اوقات میں یہ درد کچھ احتیاط اور علامتی علاج کے ساتھ بغیر آپریشن کے اللہ کے حکم سے ٹھیک ھوجاتا ھے اور کچھ مریض آپریشن کے ساتھ ھی بہتر ھوسکتے ھیں۔
اب سب سے ضروری بات یہ ہے کہ اس مرض کی تشخیص کون کرسکتا ھے اور پھر علاج کون کرسکتا ھے؟
ایک ماہر نیوروسرجن ھی بہتر مشورہ دے سکتا ہے اور وہ بھی مکمل معائنہ کر نے کے بعد ایم آر آئی کے بعد یہ بات بتاسکتا ھے کہ اگلا علاج کونسا ھے۔
میری گزارش ہے کہ لاعلم لوگوں کے پاس جاکر اپنی زندگی برباد نہ کریں۔
یہ وہ لوگ ہیں جو اپنا علاج کرنے کے لیے کسی مستند ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں لیکن سادہ لوح لوگوں کو گمراہ کرتے ھیں۔
دی گئی تصاویر میں موجود داغ ہیں، کئی لوگ جلاتے ھیں، کچھ لوگ پاوں کی خون کی رگوں سے خون نکالتے ھیں، کچھ کھتے ھیں کھ پیپ نکالتے ھیں، کچھ حجامھ کرتے ھیں۔
یہ سب بیبناد طریقہ کار ھیں، جب پاوں کمزور پڑ جائے یا مکمل سن ھوجاے، یا چھوٹے بڑے پشاب پر کنٹرول ختم ھوجاے تو وقت گزرنے کے ساتھ ان میں بہتری نہیں آسکتی۔
پلیز ان جاہل حکیموں اور لاعلم لوگوں سے دور رھیں۔
اگر دوائی سے بہتر نا ھوں تو اس کا آپریشن کیا جاتا ہے۔
عراق نساء کا آپریشن ایک چھوٹا سا اور کامیاب ترین آپریشن ھے اگر ایک ماہر نیوروسرجن کرے تو۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Abbottabad
Opening Hours
| Monday | 00:00 - 20:00 |
| Tuesday | 14:00 - 20:00 |
| Wednesday | 14:00 - 20:00 |
| Thursday | 14:00 - 20:00 |
| Friday | 12:00 - 20:00 |
| Saturday | 14:00 - 20:00 |