ATF abbottabad
ATF abbottabad is strong group of trades
21/10/2025
تاجر رہنما سید مغل صاحب کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں ال ٹریڈ فیڈریشن سردار شہنواز اور سجاد خان جدون سمیت ال ٹریڈ فیڈریشن کی کیبنٹ اور تاجر رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر سب نے نیک خواہشات کا اظہار کیا
21/10/2025
تاجر رہنما سید مغل صاحب کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں ال ٹریڈ فیڈریشن سردار شہنواز اور سجاد خان جدون سمیت ال ٹریڈ فیڈریشن کی کیبنٹ اور تاجر رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر سب نے نیک خواہشات کا اظہار کیا
28/09/2025
ال ٹریڈ فیڈریشن کے صدر سردار شنواز اور جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون نے جنرل سیکرٹری کربلا چوک راجہ میر علی کیانی کو عمرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر رشید لودی صاحب سمیع اللہ صاحب اور دیگر موجود تھے
28/09/2025
جنرل سیکرٹری کربلا چوک راجہ مہر علی کیانی کی عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کرنے پر پاکستان عوامی تحریک ھزارہ زون کی قیادت کی آمد اور راجہ مہر علی کیانی کو مبارکباد پیش کی ۔
03/09/2025
بائیکاٹ Abbottabad Media
Room, AMR_Official
⚖️ باضابطہ قانونی تردید و مذمت ⚖️
آل ٹریڈرز فیڈریشن ضلع ایبٹ آباد، جو کہ 80 زیلی یونینز اور 40 ہزار تاجروں کی نمائندہ اور آئینی حیثیت کی حامل تنظیم ہے، باضابطہ طور پر اعلان کرتی ہے کہ Abbottabad Media Room (AMR Official) نامی سوشل میڈیا پیج کے ایڈمن نے حقائق کو یکسر مسخ کرتے ہوئے اور بغیر کسی تحقیق یا ثبوت کے، تاجر برادری پر یہ جھوٹا الزام عائد کیا کہ وہ TMA Abbottabad کے ساتھ مبینہ طور پر 1500 روپے فی تھڑا ماہانہ کی غیر قانونی ساز باز میں ملوث ہیں۔
یہ الزام سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی ہے، جو نہ صرف 40 ہزار سے زائد تاجروں کی اجتماعی عزت و ساکھ کو مجروح کرنے کے مترادف ہے بلکہ یہ عمل قانون ہتکِ عزت (Defamation Law) کے تحت قابلِ دست اندازی عدالت ہے۔
⚖️ آل ٹریڈرز فیڈریشن کی قانونی پوزیشن:
1️⃣ مذکورہ ایڈمن فوری طور پر اپنے ہی آفیشل پیج پر بذریعہ لائیو ویڈیو عوامی سطح پر غیر مشروط معافی نشر کرے۔
2️⃣ بصورتِ دیگر، آل ٹریڈرز فیڈریشن نہ صرف اس پیج کے سوشل و تاجر بائیکاٹ کا اعلان کرے گی بلکہ متعلقہ ایڈمن کے خلاف دیوانی و فوجداری عدالتوں میں باقاعدہ طور پر ہتکِ عزت (Defamation) کا دعویٰ دائر کرنے کا قانونی حق محفوظ رکھتی ہے۔
3️⃣ مذکورہ الزام لگانے والا فرد اس وقت تک قانون کی نظر میں ملزم تصور ہوگا جب تک وہ اپنا الزام ثابت نہیں کرتا۔
📢 یاد رہے! آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد ہمیشہ سے قانون کی بالادستی، شفافیت اور تاجر برادری کے وقار کے تحفظ کے لیے سرگرم ہے۔ کسی کو بھی یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ سستی شہرت کے حصول کے لیے تاجروں کی عزت پر حملہ کرے۔
✊ تاجر برادری کے وقار اور آئینی حق کا ہر سطح پر دفاع کیا جائے گا۔
22/08/2025
ایبٹ آباد کے تاجر رہنما علی سیٹھی کے والد جاوید سیٹھی وفات پا گئے ہیں اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین
21/08/2025
ایس ایس پی شعبہ تفتیش سردار جہانگیر کو ایبٹ آباد تعنیات پر تحصیل ممبر سردار سعید ، حاجی جاوید اور جمال نے مبارکباد پیش کی ہے
17/08/2025
ایبٹ آباد آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کے صدر سردار شاہنواز جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مانسہرہ ،بٹگرام سمیت خیبر پختونخوا کے نشیبی اضلاع میں سیلاب سے متاثر ہونے والے ہم سب کی امداد کے منتظر ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ ارباب اختیار اور تاجر برادری بڑھ چڑھ کر بحالی اور ضروریات پوری کرنے کے کارخیر میں شامل ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنماوں کا مذید کہناتھا مرکزی آل پاکستان انجمن تاجران نے خیبر پختونخوا کے صدر ملک مہر الہی کی نگرانی میں متاثرین کی امداد کے لئے کیمپ لگانے کی ہدایت کی ہے ایبٹ آباد کی تاجر برادری سے بھی اپیل ہے وہ اس عمل میں شامل ہوکر مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کو آگے بڑھیں ۔صدر سردار شاہنواز جنرل سیکرٹری سجاد خان نے صوبہ بھر میں بادل پھٹنے سے سیلاب میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی بخشش کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے مشکل کی گھڑی میں پسماندگان سے دلی تعزیت بھی کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آل ٹریڈر فیڈریشن اس دکھ کی گھڑی میں متاثرین کے شانہ بشانہ ہوگی ۔
14/08/2025
یا اللہ ہمارے پاکستان کی حفاظت فرما آمین
یوم آزادی مبارک ہو
14/08/2025
الحمد اللہ آج پاکستان کے قیام کو 78 سال مکمل ہوچکے ہیں،پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اس کی حفاظت،استحکام اور ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم،محنت اور اتحاد کے ذریعے ملک کو دنیا میں ایک مضبوط اور باوقار مقام دلائیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Abbottabad