Chak No 33 EB Arifwala
Official Page Of Chak No 33/EB بھٹیاں والا Arifwala. ❤️
Managed By Nabeel Khalid Bhatti 🌸
0305-1022133. 0325-1022233
0305-1022833. 0328-1022233
10/07/2026
چک نمبر 33 ای بی ❤️
گاؤں کا تعارف ✨
چک نمبر 33 ای بی عارف والا ایک نجی (پرائیوٹ) گاؤں ہے جوکہ مین بہاولنگر روڈ پر واقع ہے اس کا کل رقبہ 78 مربے بتایا جاتا ہے ۔ اس کی حدود مختلف گاؤں جیسا کہ 31 ای بی شرقی 31 ای بی غربی 39 ای بی 37 ای بی 73 ای بی 75 ای بی 79 ای بی 35 ای بی اور اس کے علاؤہ 35 والی پلی کا آدھا رقبہ نہر کی ایک سائیڈ اور نیو بائی پاس شروع والا آدھا کلو میٹر بھی 33 ای بی کی حدود میں آتا ہے اس گاؤں میں پولیس تھانہ عارف والا کی حدود ختم ہو جاتی ہے نہر کی دوسری سائیڈ تھانہ قبولہ شریف کی حدود شروع ہوجاتی ہے اس گاؤں کے 4 سرکاری سکول ہیں
گورنمنٹ انگلش میڈیم مڈل سکول 33
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول 33
گورنمنٹ پرائمری سکول پکی ڈھاری 33 ای بی اور
کرن ماڈل گرلز ہائی سکول 33 ای بی ہیں
اس گاؤں کی کل 3 مساجد ہیں
جامع مسجد غوثیہ
مسجد نمرہ
مدینہ مسجد
اس گاؤں مختلف قومیں آباد ہیں سب سے زیادہ بھٹی برادری آباد ہے اسی وجہ سے یہ گاؤں 33 ای بی بھٹیاں والا مشہور ہے اس کے علاؤہ دوسری قومیں جیسا شاہ ، آرائیں ، جٹ ، کھوکھر، وٹو ، شیخ اور چند دوسری قومیں آباد ہیں ۔
نوٹ: اگر انفارمیشن میں کوئی غلطی ہو جائے تو درست کرواسکتے ہیں
🖋️ نبیل خالد بھٹی 🌸
03051022133
03251022233
27/06/2026
✨ چک نمبر 33 ای بی بی عارف والا
الحمد اللہ الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ کا احسن قدم گاؤں کے باہر والی سڑک میں کافی دنوں سے ایک گڑھا بنا ہوا تھا جس کی وجہ لوگوں کا گزرنا محال بن چکا تھا لیکن اب تھوڑی سی محنت سے اس گڑھے کو بند کر دیا گیا جس سے لوگوں کی آمدورفت میں آسانی ہوگی ہے🌸
27/06/2026
الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ 33 ای بی عارف والا 🌸
اس تنظیم کا مقصد گاؤں کے فلاحی کاموں کا نفاذ ہے جیسا کہ ( ڈسپنسری۔ سٹریٹ لائٹس۔ قبرستان کے لیے سلیپیں۔ شادی اور فوتگی کے لیے برتن۔ ) وغیرہ شامل ہیں ۔ یہ تنظیم آپ لوگوں کے تعاون سے چل رہی ہے۔ لہذا جتنا ہوسکے تعاون کریں۔جزاک اللّٰہ
نبیل خالد بھٹی 🌸
📞03051022133. 📞03251022233
جمیل خالد بھٹی 🌸
📞03051022833. 📞 03281022233
24/06/2026
مسجد کے تقدس کی فضیلت اور مسجد کی بے ادبی کا انجام (احادیث کی روشنی میں)
مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے۔ اسلام میں مسجد کو بہت عظمت اور احترام حاصل ہے۔ جو شخص مسجد کا ادب و احترام کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے دنیا و آخرت میں عزت عطا فرماتا ہے، اور جو مسجد کی بے ادبی کرتا ہے وہ اللہ کی ناراضی کا مستحق بنتا ہے۔
مسجد کے تقدس اور فضیلت
مساجد اللہ کے گھر ہیں
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ جگہیں مساجد ہیں۔"
(صحیح مسلم)
مسجد میں آنے والوں کے لیے اجر و ثواب
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص صبح یا شام مسجد جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں مہمانی کا انتظام فرماتا ہے۔"
(صحیح بخاری، صحیح مسلم)
مسجد کی تعمیر کا اجر
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جس نے اللہ کی رضا کے لیے مسجد بنائی، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بناتا ہے۔"
(صحیح بخاری، صحیح مسلم)
مسجد کی بے ادبی کا انجام
مسجد میں شور و غل اور دنیاوی باتوں سے منع
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جب تم کسی کو مسجد میں خرید و فروخت کرتے دیکھو تو کہو: اللہ تمہاری تجارت میں برکت نہ دے۔"
(جامع ترمذی)
مسجد کو گندگی سے بچانے کی تاکید
نبی کریم ﷺ نے مسجد میں تھوکنے کو گناہ قرار دیا اور فرمایا:
"مسجد میں تھوکنا گناہ ہے، اور اس کا کفارہ اسے دفن کرنا (یا صاف کرنا) ہے۔"
(صحیح بخاری)
مساجد کی ویرانی اور بے حرمتی
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
"اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ کی مسجدوں میں اس کا نام لینے سے روکے اور ان کی ویرانی کی کوشش کرے۔"
(سورۃ البقرہ: 114)
نتیجہ
مسجد اللہ تعالیٰ کی عبادت، ذکر اور دینی تعلیم کا مرکز ہے۔ مسلمانوں پر لازم ہے کہ مسجد کا ادب کریں، صفائی کا خیال رکھیں، شور و غل سے بچیں اور اس کی حرمت کو قائم رکھیں۔ مسجد کا احترام باعثِ رحمت اور جنت کا ذریعہ ہے، جبکہ اس کی بے ادبی اللہ تعالیٰ کی ناراضی اور گناہ کا سبب بنتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں مساجد کا ادب و
نبی کریم ﷺ کے زمانے میں بعض مواقع پر غیر مسلم (کفار) مسجد میں آئے اور انہیں مسجد میں داخل ہونے یا عارضی طور پر ٹھہرنے کی اجازت دی گئی، خصوصاً جب مقصد دعوتِ اسلام، مذاکرات یا امان حاصل کرنا ہوتا تھا۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
"اور اگر مشرکوں میں سے کوئی آپ سے پناہ مانگے تو اسے پناہ دے دیجیے، یہاں تک کہ وہ اللہ کا کلام سن لے، پھر اسے اس کی امن کی جگہ تک پہنچا دیجیے۔"
(سورۃ التوبہ: 6)
حدیث سے مثال
مشہور واقعہ ثمامہ بن اُثالؓ کا ہے۔ وہ اس وقت مسلمان نہیں تھے۔ مسلمانوں نے انہیں گرفتار کیا اور مسجد نبوی کے ایک ستون سے باندھ دیا۔ نبی ﷺ ان کے پاس تشریف لاتے اور ان سے گفتگو کرتے رہے۔ چند دن بعد آپ ﷺ نے انہیں آزاد کر دیا، جس کے بعد وہ اسلام لے آئے۔
یہ واقعہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں موجود ہے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ:
غیر مسلم کا مسجد میں داخل ہونا مطلقاً ممنوع نہیں تھا۔
اگر کوئی شخص امان، پناہ، دعوتِ اسلام سننے یا کسی جائز ضرورت کے لیے آئے تو اسے مسجد میں آنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
مسجد کی حرمت اور آداب کا لحاظ بہرحال ضروری ہے۔
البتہ فقہاء کے درمیان بعض تفصیلی احکام میں اختلاف پایا جاتا ہے، خصوصاً مسجد الحرام کے بارے میں، لیکن عام مساجد کے متعلق جمہور علماء مذکورہ احادیث کی بنیاد پر ضرورت اور مصلحت کے تحت اجازت کے قائل ہیں۔احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
11/05/2026
❤️چک نمبر 33 ای بی عارف والا
🌸جامع مسجد
اس مسجد کی بنیاد 1970 میں کرم الہی بھٹی ( ممبر بشیر بھٹی کے بڑے بھائی ۔۔۔ خالد حسین بھٹی کے والد ۔۔۔ اور میرے دادا ) نے رکھی تھی اس وقت اس کے فرنٹ پر ہاتھ سے نقش و نگاری کی گئی تھی جو کہ بہت مہارت کا کام تھا یہ مسجد تقریباً 46 سال قائم رہی جسے 2016 میں شہید کردیا تھا اور نئی مسجد کی تعمیر کا آغاز ہوگیا تھا جو کہ 10 سال بھی گزرنے کے بعد بھی زیر تعمیر ہے آج کل کی مسجدوں کی خوبصورتی اپنی جگہ لیکن پرانی مساجد کی رونکیں اور برکتیں الگ ہی تھی
دعا ہے کہ جن لوگوں نے مسجدیں بنائی اور پھر ان کو آباد کیا اللہ تعالیٰ ان کو اجر دے آمین 🤲
دعاگو ✨ 🖋️ نبیل خالد بھٹی 🌸
09/05/2026
♥️چک نمبر 33 ای بی عارف والا
دوسرے گاؤں میں جنازوں میں جانے کا اتفاق ہوا ہوتا رہتا ہے لیکن زیادہ تر گاؤں کے قبرستان کی کی صفائی نا ہونے کے برابر ہوتی ہے ۔۔۔۔ الحمدللہ ہمارے گاؤں کے قبرستان کی صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے جو کہ واقع ہی تعریف کے قابل ہے ۔۔۔۔قبرستان کی صفائی اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ کے یہ انسان کا اصل ہے اور گھر ہمشہ ہی صاف ستھرا اچھا لگتا ہے ۔۔ان گھروں کی صفائی کرنے والوں کو 🤲اللہ تعالیٰ اجر دے🤲 آمین
🌿 نبیل خالد بھٹی 🖋️
08/05/2026
♥️چک نمبر 33 ای بی عارف والا
✨وعدوں سے تکمیل تک سفر
ماڈل ویلج گاؤں میں کام کا آغاز ہوچکا ہے ہمارے گاؤں میں
💦 بھی واٹر فلٹر یشن کے لیے کام شروع ہوگیا ہے
Chak No 33 EB Arifwala ❤️
ڈی ای او پاکپتن کی طرف سے سکول کی سجاوٹ کے لحاظ
سے بہترین سکول قرار دیاگیا ہے
❤️ گورنمنٹ پرائمری سکول 33 ای بی عارف والا
Category
Website
Address
Arifwala
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Chak No 33 EB Arifwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.