Hakeem Hafiz Mohammad Rashid Nadeem Zafar
Consultant Physician, M.Phill BEMS & F.T.J. Natural Medicine Expert, Giving services of Natural Treatment & Cupping Therapy.
السلام عليكم رحمت الله و بركاتہ،
*إِنَّ رَبِّي لَسَمِيعُ الدُّعَاء.*
بیشک میرا رب دُعاؤں کا سننے والا ہے.
یامالک المُلکُ تیری عنایات کا شمار نہیں پھر بھی ہاتھ تیرے آگے ہی پھیلاتے ہیں ہمارے دلوں کو سکُون عطا فرما اور ہماری توقُعات، ہماری تمنائیں اور اُمیدیں اپنی شان کریمی سے ہمارے حق میں پُوری فرما.آمین.
یاللہ رحيم وكريم ،ہمیں ہمارے اعمال کے بدلے نہیں اپنی رحمت کے خزانہ سے عطا فرما.آمین
یااللہ، ہم سب کے اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب کی دلی مرادیں پُوری فرما.
یارب کریم صحت، تندرُستی، خُوشی اور خُوشحالی سے سدا سرفراز فرما.پریشان حالوں کی پریشانیاں دور فرما آسانیاں عطا فرما
یا رب غفور الرحيم ہمیں دنیا و آخرت کی تمام بھلائیوں سے مستفید فرما تمام زمینی و آسمانی آفات سے محفوظ فرما.
آمین ثمہ آمین یارب ذوالجلال والاكرام
آپ سب کے لیے ہمیشہ دعا گو طبیب حافظ محمد راشد ندیم ظفر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ومغفرتہ
🌹🌹🌹
زندگی کی ٹھوکریں بہت نرالی ہوتی ہیں، جب بھی لگتی ہیں، کسی کی اصلیت دکھا جاتی ہیں یا کچھ نہ کچھ نیا سکھا جاتی ہیں۔
🌹🌹🌹
خوش رھیں خوشیاں بانٹیں
ہر لمحہ حیات بخیر
آپ سب کے لیے ھمیشہ دعا گو طبیب حافظ محمد راشد ندیم ظفر
،السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ومغفرتہ
🌹🌹🌹
*وہ رَب کبھی مکمل طور پر آزمائش میں مُبتلا نہیں کرتا...کہیں نہ کہیں کوئی دَروازہ کُھلا ضرور رکھتا ہے...جہاں سے رَحمت ٹھنڈی ہوا کے جُھونکوں کی طرح آ کر دِل کو پُرسکون کرتی رہتی ہے...کوئی نہ کوئی آسانی تو مشکل کے ساتھ موجود رہتی ہے۔*
*انَّ مَعَ الۡعُسۡرِ یُسۡرًا*
*بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے ۔
🌹🌹🌹
خوش رھیں خوشیاں بانٹیں
ہر لمحہ حیات بخیر
آپ سب کے لیے ھمیشہ دعا گو طبیب حافظ محمد راشد ندیم ظفر
السلام عليكم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
🌹🌹🌹 کسی کا سکون چھین لینے کا کفارہ عبادت کر کے ادا نہیں کیا جاسکتا۔-- یاد رکھنا!! حقوق العباد کا معاملہ سخت ہو گا لہذا کعبہ کے چکر لگانے سے قبل لوگوں کو دیئے گئے چکروں کی تلافی بھی ضرور کر لیں۔
🌹🌹🌹
خوش رھیں خوشیاں بانٹیں
ہرلمحہ حیات بخیر
آپ سب کے لیے ھمیشہ دعا گو طبیب حافظ محمد راشد ندیم ظفر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ومغفرتہ
🌹🌹🌹
رزق کی سب سے خوبصورت قسموں میں سے ایک قسم یہ بھی ہے کہ اللّٰہ ہمیں ایسے لوگوں سے نوازے جن کی نظروں میں ہم کبھی بے قیمت نہ ہوں۔
🌹🌹🌹
خوش رھیں خوشیاں بانٹیں
ہر لمحہ حیات بخیر
آپ سب کے لئے ھمیشہ دعا گو طبیب حافظ محمد راشد ندیم ظفر
السلام عليكم ورحمة وبركاته
اچھا گمان ایک ایسی خوبصورت صفت ہے جو نہ صرف انسان کے دل کو سکون دیتی ہے، بلکہ دوسروں کے ساتھ تعلقات کو بھی خوبصورت بنا دیتی ہے۔ جب ہم دوسروں کے بارے میں مثبت سوچتے ہیں، تو دراصل ہم اپنے ہی ذہنی دباؤ کو کم کر رہے ہوتے ہیں۔ منفی سوچ یا بدگمانی انسان کو اندر ہی اندر سے تھکا دیتی ہے۔ اچھا گمان رکھنے سے دل بوجھ سے آزاد رہتا ہے۔
يا رب ذوالجلال والاكرام
ہم آزمائشوں کے قابل نہیں ہیں ہمیں اپنی رحمتوں کے طفیل آزمائشوں سے صبر اور ايمان کے ساتھ گزار دے ہر مشکل کو آسان بنا دے ہمیں اس راہ پر چلا جس سے تیری رحمتوں كا قرب نصيب هو جاے
ہمیں دنیا و آخرت کی بھلائیاں صحت تندرستى عافیت رزق میں فراوانی عطا فرما ہمارے بچوں کو کامیابیوں خوشيوں سے ہمکنار فرما
آمین یا رب غفور الرحيم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ومغفرتہ،
"لا تحترق" (اپنے آپ کو نہ جلاؤ)
زندگی میں بعض اوقات ایسے لمحات آتے ہیں جب ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے اپنی پوری کوشش کر لی، لیکن پھر بھی وہ نتیجہ حاصل نہ ہوا جس کی ہم امید کر رہے تھے۔ ایسے وقت میں دل کے اندر ایک ایسی تھکن اور بے بسی پیدا ہوتی ہے جو انسان کی روحانی اور نفسیاتی طاقت کو کھا جاتی ہے۔
کتنے ہی باپ اپنے بیٹے کی گمراہی پر غم زدہ ہیں، کتنی ہی مائیں اپنی اولاد کے لیے آنسو بہا بہا کر تھک چکی ہیں، کتنے ہی داعی اور خیرخواہ اس لیے دل گرفتہ ہیں کہ انہیں اپنی محنت کا پھل نظر نہیں آتا، اور کتنے ہی احسان کرنے والے لوگوں کی ناشکری دیکھ کر ٹوٹ جاتے ہیں۔
ایسے ہی موقع پر قرآن دل کو وہ سکون عطا کرتا ہے جو تدبر کے بغیر حاصل نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
﴿فَلَا تَذْهَبْ نَفْسُكَ عَلَيْهِمْ حَسَرَاتٍ﴾ "پس ان کے پیچھے غم کرتے کرتے اپنی جان ہلاکت میں نہ ڈال۔"
یہ آیت ہمیں سکھاتی ہے کہ بار بار کی ناکامیوں اور مایوسیوں کے باوجود دل کو ٹوٹنے نہ دو۔ نبی کریم ﷺ بھی لوگوں کی ہدایت نہ پانے پر بہت غمگین ہوتے تھے، تو اللہ تعالیٰ نے تسلی دی کہ ہدایت دینا انسان کی ذمہ داری نہیں، بلکہ اللہ کے اختیار میں ہے۔
یہ اصول ہماری زندگی کے ہر تعلق پر لاگو ہوتا ہے۔ آپ اپنی اولاد کی بہترین تربیت کریں، دوست کی بھرپور مدد کریں، خاندان کی خدمت کریں، لیکن اگر لوگوں سے وہ قدر یا پذیرائی نہ ملے جس کی امید تھی، تو یاد رکھیں کہ آپ کے عمل کی قدر لوگوں کے ردِّعمل سے نہیں، بلکہ اللہ کے ہاں آپ کے اخلاص اور حسنِ عمل سے ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
﴿وَاصْبِرْ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ﴾ "صبر کرو، یقیناً اللہ نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔"
اس کا مطلب یہ نہیں کہ انسان بے حس ہو جائے۔ غم محسوس کرنا فطری بات ہے، لیکن ایسا غم جو امید بجھا دے اور انسان کو اندر سے جلا ڈالے، اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں۔
اس لیے اپنی پوری کوشش کریں، لوگوں کے ساتھ بھلائی کریں، مگر اگر فوری نتیجہ نظر نہ آئے تو اپنے آپ کو نہ جلائیں۔ کچھ بیج دیر سے اگتے ہیں، کچھ دل صرف اللہ ہی کھولتا ہے، اور بعض کوششوں کا اجر اللہ تعالیٰ آخرت کے لیے محفوظ کر لیتا ہے۔
جلتی ہوئی شمع اور روشنی دینے والے چراغ میں فرق ہوتا ہے۔ آپ چراغ بنیں، شمع بن کر خود کو نہ جلائیں۔ کیونکہ اللہ نے ہمیں نتائج کا ذمہ دار نہیں بنایا، بلکہ کوشش، حق پہنچانے، خیرخواہی اور اپنی ذمہ داری پوری کرنے کا مکلف بنایا ہے۔
اس آیت کا ایک عظیم سبق یہ ہے کہ حقیقی کامیابی یہ ہے کہ انسان اللہ کے حکم کے مطابق اپنی ذمہ داری ادا کرے، چاہے لوگ قبول کریں یا انکار۔
یہی وہ سکون ہے جو قرآن ہر مخلص دل کو عطا کرتا ہے: اپنی پوری کوشش کرو، پھر جو تمہارے اختیار میں نہیں، اسے رب العالمین کے سپرد کر دو۔
آپ سب کے لیے ہمیشہ دعا گو
طبیب حافظ محمد راشد ندیم ظفر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاتہ
🌹🌹🌹
جو چیز انسان کو زیادہ مقدار میں دی جائے، وہ اکثر ضائع ھی ھوتی ھے،
چاھے وہ توجہ ھو ، احساس ھو ، محبت ھو ، یا پھر اپنی زندگی کا قیمتی ترین وقت ۔۔۔۔۔
🌹🌹🌹
خوش رھیں خوشیاں بانٹیں
ہر لمحہ حیات بخیر
آپ۔ سب کے لئے ھمیشہ دعا گو طبیب حافظ محمد راشد ندیم ظفر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
🌹🌹🌹
رشتوں کی بھی اپنی ایک عمر ھوتی ھے، کچھ مرنے تک چلتے ہیں، اور کچھ جیتے جی مر جاتے ہیں
🌹🌹🌹
خوش رھیں خوشیاں بانٹیں
ہرلمحہ حیات بخیر
آپ سب کے لئے ھمیشہ دعا گو طبیب حافظ محمد راشد ندیم ظفر
السلام و علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ
🌹🌹🌹
اپنے ہاتھ سے کی ہوئی نیکی اور دوسرے سے سرزد ہونے والے گناہ کا تذکرہ کسی سے نہ کریں یہ ہمارے کردار کا امتحان ھے
🌹🌹🌹
خوش رھیں خوشیاں بانٹیں
ہر لمحہ حیات بخیر
آپ سب کے لیے ھمیشہ دعا گو طبیب حافظ محمد راشد ندیم ظفر
Click here to claim your Sponsored Listing.