Syed Tasneem Shah

Syed Tasneem Shah

Share

علم و اخلاق سے متعلق علمی و موٹیویشنل مواد

13/06/2026

Kabi Mayoos 13/06/2026

13/06/2026

تنازعات سے بچیں اور انہیں ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
تنازعات اور لڑائی جھگڑے میں کسی کا فائدہ نہیں ہوتا۔ اس میں صرف نقصان ہی نقصان ہے۔ انتقام کی چکروں میں نسلیں اجھڑ جاتی ہیں لیکن نتیجہ صرف نقصان پہ نقصان

خداراہ اپنی موجودہ نسلوں اور آنے والی نسلوں پر ترس کھائیں۔ انہیں تحفے میں تباہی نہ دیں۔ اپنی انا کی آڑ میں آ کر اپنے بچوں اور نئی نسلوں کو تنازعات اور بدیوں کی چکی میں نہ پیسیں بلکہ اس کے برعکس ان کو تعلیم ، تربیت اور اخلاق دیں تاکہ وہ ایک مفید اور خوشحال نسل بن سکیں

بقلم: سید تسنیم شاہ
سٹوڈنٹ آف دی سنچری

12/06/2026

ایک بات جو آپ کو سوچنے پر مجبور کردے گی

کون کتنا ضرورت مند ہے، کس چیز کا مختاج ہے کسی کو نہیں پتا لیکن کون کتنا بد کردار اور گناہگار ہے یہ سب کو پتا ہے

ان دو جملوں سے ہمارے معاشرے کی ترجیحات اور اخلاقی رویے کا بخوبی پتا چل جاتا ہے کہ ہم کتنا دوسروں کا خیال رکھتے ہیں اور ہمارا منفی اور مثبت رجحان کتنا ہے۔

اس قسم کی روش کو بدلنے کیلئے اور معاشرتی ماحول کو مثبت، پرسکون اور مفید بنانے کیلئے علمی اور اخلاقی تربیت کی اشد ضرورت ہے۔

ترجیحات زندگی کا راستہ اور معاشرتی ماحول کی ترقی و سکون کا معیار طے کرتے ہیں۔

ہمت کریں، کسی مسیحا کا انتظار نہ کریں، علمی اور خلاقی تربیت کے ذریعے معاشرے کو بدلنے کی کوشش شروع
کردیجئے۔

ہم نہیں تو کون؟ ابھی نہیں تو کبھی نہیں!!!

سٹوڈنٹ آف دی سنچری

11/06/2026

کیا اخلاق ترقی پر اثر انداز ہوتے ہیں؟

اکثر لوگ ترقی کو صرف ذہانت، ڈگری، مہارت یا محنت سے جوڑتے ہیں، لیکن ایک اہم عنصر ایسا ہے جسے نظر انداز کر دیا جاتا ہے

وہ ہے اخلاق

اخلاق صرف اچھے الفاظ بولنے کا نام نہیں بلکہ یہ دراصل وہ نظام ہے جو انسان کے فیصلوں، ترجیحات اور تعلقات کو منظم کرتا ہے

ایک بااخلاق شخص وعدوں کی پابندی کرتا ہے، ذمہ داری قبول کرتا ہے، دوسروں کے حقوق کا خیال رکھتا ہے اور وقتی فائدے کے لیے اصولوں کی قربانی نہیں دیتا۔ یہی خصوصیات اعتماد پیدا کرتی ہیں

اور اعتماد ہر معاشرے، ادارے اور تعلق کی بنیادی کرنسی ہے۔

قابلیت آپ کو دروازے تک پہنچا سکتی ہے، لیکن دروازے کھلے رکھنے کا کام کردار کرتا ہے

ترقی کا تعلق اس سے نہیں کہ آپ کیا جانتے ہیں بلکہ ساتھ ساتھ سے بھی ہے کہ آپ اپنی معلومات اور طاقت کو کس طرح استعمال کرتے ہیں

سوال یہ نہیں کہ ہم کتنے قابل ہیں بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ ہماری قابلیت انسانیت، دیانت اور ذمہ داری کے ساتھ کتنی جڑی ہوئی ہے

#کردار #ترقی #شعور

10/06/2026

کیا گلے شکوے کرنے سے حالات بدل سکتے ہیں؟

آجکل ہر کوئی حالات کا رونا روتا ہے۔ گلے شکوے کرتا ہے، ہوائی الزامات لگاتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کرنے سے حالات بدل سکتے ہیں۔

اس کا جواب سادہ ہے ہرگز نہیں

گلے شکوے کرنے سے اور ہوائی الزامات لگانے سے حالات بالکل نہیں بدلتے

معاشرے کے حالات اور ماحول بدلنے کیلئے باقاعدہ مسلسل کام کرنا پڑتا ہے۔ محنت کرنی پڑتی ہے۔ علمی اور اخلاقی تربیت کرنی پڑتی ہے۔ اس روش کو عام کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں میں اسکی عادت ڈالنی ہوتی ہے کہ وہ اپس میں ایک دوسرے کی اخلاقی تربیت کرنے والے بن جائیں۔ ان میں اخلاقی جذبہ ہو اور وہ اخلاق پر فخر کریں۔

نئی نسل کو خاص توجہ دینی پڑتی ہے۔ ان کی علمی اور اخلاقی تربیت سے بہت فرق پڑتا ہے۔ کیونکہ ان میں جوش و جذبہ ہوتا ہے اور وہ بات کو قبول کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں

بقلم: سید تسنیم شاہ
سٹوڈنٹ آف دی سنچری

09/06/2026

اخلاق وہ خوشبو ہے جو الفاظ کے بغیر بھی انسان کی
پہچان کرا دیتی ہے

علم انسان کو قابل بناتا ہے، لیکن اخلاق انسان کو محبوب بناتے ہیں

اچھے اخلاق والا شخص دوسروں کی عزت کرتا ہے، نرم لہجے میں بات کرتا ہے اور اختلاف کے باوجود احترام کا دامن نہیں چھوڑتا

بعض اوقات ایک مسکراہٹ، ایک اچھا جملہ اور ایک نرم رویہ وہ کام کر جاتا ہے جو بڑی بڑی دلیلیں نہیں کر سکتیں۔
لوگ آپ کی شکل، دولت یا عہدہ بھول سکتے ہیں، لیکن آپ کا اخلاق کبھی نہیں بھولتے

آئیے کوشش کریں کہ ہمارے علم کے ساتھ ہمارا کردار بھی دوسروں کے لیے مثال بنے

اچھے اخلاق ہی بہترین انسان کی پہچان ہیں

08/06/2026

سیکھنا کیوں ضروری ہے؟

سیکھنا صرف کتابیں پڑھنے کا نام نہیں بلکہ اپنی سوچ، کردار اور زندگی کو بہتر بنانے کا عمل ہے۔ انسان جب نئی چیزیں سیکھتا ہے تو اس کی سمجھ وسیع ہوتی ہے، فیصلے بہتر ہوتے ہیں اور وہ دنیا کو مختلف زاویوں سے دیکھنے لگتا ہے۔

ہر دن کچھ نیا سیکھنے والا انسان کبھی ذہنی طور پر رکتا نہیں۔ علم انسان کو طاقت دیتا ہے، لیکن مسلسل سیکھنے کی عادت انسان کو ترقی دیتی ہے۔

آج کے دور میں کامیاب وہی لوگ ہیں جو:

سوال کرتے ہیں
غلطیوں سے سیکھتے ہیں
نئی مہارتیں اپناتے ہیں
اور اپنی سوچ کو محدود نہیں رکھتے

یاد رکھیں

جو انسان سیکھنا چھوڑ دیتا ہے، وہ آہستہ آہستہ آگے بڑھنا بھی چھوڑ دیتا ہے۔

اس لیے ہر دن کو سیکھنے کا دن بنائیں، چاہے وہ ایک نیا لفظ ہو، ایک نئی مہارت ہو یا زندگی کا کوئی نیا تجربہ

07/06/2026

آئیے علم کے ساتھ اخلاق اور رائے کے ساتھ احترام کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں

جیتنے کے لیے اونچی آواز اور سخت رویہ ضروری نہیں بلکہ اصل طاقت کردار میں ہوتی ہے

نرم گفتگو دلوں کے بند دروازے کھول دیتی ہے۔
اعتدال سے چلنے والا انسان زندگی کے ہر معاملے میں متوازن رہتا ہے

جو شخص اختلاف کے باوجود احترام قائم رکھتا ہے وہ معاشرے میں نفرت نہیں بلکہ اعتماد پیدا کرتا ہے

چیخنا دلیل کی طاقت نہیں، بلکہ دلیل کی کمزوری کی علامت بن جاتا ہے۔ خوبصورت معاشرے بلند عمارتوں سے نہیں، بلکہ بلند اخلاق سے بنتے ہیں

اگر ہم اپنی گفتگو میں نرمی، اپنے رویوں میں توازن اور اپنے معاملات میں احترام پیدا کر لیں تو بہت سے جھگڑے، نفرتیں اور فاصلے خود بخود ختم ہو سکتے ہیں

آئیے علم و اخلاق ساتھ ساتھ رائے کے ساتھ احترام کو بھی اپنا شعار بنائیں!!!

06/06/2026

اہم اخلاقی اصول قرآن مجید کی روشنی میں!!!

یہی وہ بہترین اخلاق ہیں جو انسان کو بہتر فرد
اور معاشرے کو بہتر معاشرہ بناتے ہیں۔

عدل و احسان کرو۔
رشتے داروں کو عطا کرو۔
سچ بولو۔
سچوں کے ساتھ رہو۔
بھلائی اور تقویٰ میں ایک دوسرے کی مدد کرو۔
والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرو۔
لوگوں سے اچھی بات کہو۔
عدل کرو، یہی تقویٰ کے زیادہ قریب ہے۔
غصہ پی جانے والے اور لوگوں کو معاف کرنے والے بنو۔
زمین میں اکڑ کر نہ چلو۔
فضول باتوں سے منہ موڑ لو۔
وعدہ پورا کرو۔
امانتیں ان کے حق داروں تک پہنچاؤ۔
نیکی اور بدی برابر نہیں ہوتیں، برائی کو بھلائی سے دفع کرو۔
ناپ تول انصاف کے ساتھ پوری کرو۔
شکر کرو۔
صبر کرو، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
رحم کرو اور نرمی اختیار کرو۔

سید تسنیم شاہ
سٹوڈنٹ آف دی سنچری

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Bannu?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Bannu