GHA Bhakkar Official
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GHA Bhakkar Official, Health/Beauty, Bhakkar.
16/06/2026
آج ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر میں پی ایم اے اور وائی ڈی اے کی قیادت کا مشترکہ اجلاس ہوا۔۔ اجلاس میں پی ایم اے کی طرف سے صدر ڈاکٹر رمیض حسن خان اور پیٹرن انچیف ڈاکٹر خالد اسراں نے شرکت کی جبکہ وائی ڈی اے کی طرف سے ڈاکٹر عامر ڈھانڈلہ، ڈاکٹر بلال ڈھانڈلہ، ڈاکٹر بہرام اور ڈاکٹر عقیل افتخار شریک ہوئے۔۔ میٹنگ میں مندرجہ ذیل امور زیر بحث ائے۔۔
۔پی ایم اے اور وائی ڈی اے کی تنظیم سازی کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا
۔پی ایم اے اور وائی ڈی اے کا گرینڈ فنکشن منعقد کرنے کے حوالے سے مشورہ کیا گیا
۔پی ایم اے اور وائی ڈی اے کی طرف سے تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے جلد ہی ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا جائے گا۔۔۔میٹنگ میں اس کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
۔گائنی آپریشن تھیٹر کا کام جلد ازجلد شروع کرانے کیلئے ایم ایس سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا
Pma bhakkar official
07/01/2026
آج ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہارون طاہر نے جناح وارڈ، سرجیکل وارڈ اور آؤٹ ڈور کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر انتظار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
دورے کے دوران ڈاکٹر ناصر کامران گانگھلہ اور ڈاکٹر قمر سے بھی ملاقات ہوئی۔
بعد ازاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بھکر سٹی میں واقع کورٹ کی ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر وقار عظیم اور عابد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈاکٹر ہارون طاہر نے ڈسپنسری میں فراہم کی جانے والی سہولیات، ادویات اور مریضوں کی دیکھ بھال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں
07/01/2026
انچارج مدر اینڈ چائلڈ سٹی ہسپتال ڈاکٹر ارشد طارق اولکھ کا سٹی ہسپتال صبح سویرے میڈیسن سٹور۔لیبر روم،نرسری وارڈ،او ٹی کے علاؤہ مختلف وارڈ کا وزٹ کیا اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی وزٹ کیا اور عملہ کی حاضری چیک کی۔
06/01/2026
ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر میں نئے تعینات ہونے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہارون طاہر صاحب سے
ہیلتھ سپورٹ اسٹاف کے صدر ملک خرم حیات چھبورا
اور ان کے ہمراہ
ملک محمد مبشر ڈھول کی خصوصی ملاقات ہوئی۔
ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں ہسپتال کے انتظامی و فلاحی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ہیلتھ سپورٹ اسٹاف نے اپنی جانب سے مکمل تعاون اور بھرپور ساتھ کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ:
"عوامی خدمت ہمارا مشترکہ مشن ہے، اور ہم سب مل کر ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔"
ڈاکٹر ہارون طاہر صاحب نے بھی ہسپتال میں بہتری، نظم و ضبط اور عوام کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ ملاقات مستقبل میں ٹیم ورک، تعاون اور خدمتِ خلق کے ایک نئے باب کی شروعات ثابت ہوگی۔
06/01/2026
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھکر
ایم ایس صاحب ڈاکٹر ہارون طاہر نے ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیرِ علاج مریضوں کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ایم ایس صاحب نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی وزٹ کیا اور انتظامی و طبی امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر چوہدری عقیل افتخار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے ہسپتال کے انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
06/01/2026
پی ایم اے/وائ ڈی اے بھکر کے وفد نے آج ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی سے ملاقات کی۔۔وفد میں ڈاکٹر خالد اسراں، ڈاکٹر رمیض حسن خان،ڈاکٹر طلحہ نیازی،ڈاکٹر ناصر کامران، ڈاکٹر محسن نواز،ڈاکٹر فرخ جمیل اور ڈاکٹر شہزاد لیل شامل تھے۔۔وفد نے ڈپٹی کمشنر صاحب کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔۔۔ملاقات میں ہسپتالوں میں درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ڈیوٹی روسٹر،سٹاف کی کمی اور ادویات کی فراہمی جیسے مسائل بھی زیر بحث آےؑ۔۔ڈپٹی کمشنر صاحب نے حاضری اور ادویات کی فراہمی میں بہتری پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔۔انہوں نے وفد کو بتایاکہ وہ غلطی یا کوتاہی کی نشاندہی کرکے،اسے درست کرنے کا موقع دیتے ہیں اور اگر بار بار کہنے کے باوجود بھی غلطی درست نہ کی جاےؑ تو پھر ایکشن لیتے ہیں۔۔۔انہوں نے مزید کہاکہ انہیں بھکر کے ڈاکٹرز کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے اور وہ انکے مریضوں کی فلاح کیلئے کئے گئے ہر اچھے کام کو سراہیں گے اور انکی بھرپور حوصلہ افزائ کریں گے۔۔۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ایم اے اور وائ ڈی اے سے رابطے میں رہیں گے اور شعبہ صحت کی بہتری کیلئے انکی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے اور انکے ساتھ مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔۔۔
Pma bhakkar social media
Category
Website
Address
143