RSWS Bhakkar Chapter
Registered welfare Royal Students Society Pakistan
*Allahumdullilah*
*بھکر چیپٹر اپنی ذمےداری نبھاتے ہوئے* ۔
*رائل کی پہچان بھکر چیپٹر*✌🏻✨💓
17/05/2025
Thalassemia Awareness Walk
"Thalassemia Awareness Walk"
On the occasion of World Thalassemia Day, Royal Students Welfare Society Bhakkar organized a "Thalassemia Awareness Walk" at Adda Jahan Khan. The walk aimed to raise awareness about thalassemia and highlight the importance of blood donation. The walk was patronized by Qari Khizar Hussain Hossaini, Founder Thalassemia Bhakkar, and presided over by Nasir Khan Lothar, General Secretary Anjuman Tajiran. Dr. Owais Pasha, Owner Brothers Pharmacy, was the Chief Guest. The walk was attended by key members of Royal Students Welfare Society Bhakkar, including Syed Javad Hussain Shah (President), Safdar Abbas (General Secretary), and other coordinators and leaders. The society distributed pamphlets and briefed shopkeepers and citizens about thalassemia during the shop-to-shop awareness campaign.
By:_ Syed Javad Hussain Shah, President Bhakkar Chapter, Royal Students Welfare Society (Registered)
14/05/2025
رائل بھکر چیپٹر کی جانب سے "برڈز فیڈ ایکٹیویٹی" کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
آپ سب سے مؤدبانہ التماس ہے کہ اپنے گھروں، چھتوں، یا باغیچوں میں پرندوں کے لیے دانا اور پانی رکھیں، تاکہ اللہ کی بے زبان مخلوق کی بھلائی میں حصہ لیا جا سکے-
پرندوں کو دانہ دینا اور پانی رکھنا محض نرمی یا ہمدردی نہیں بلکہ ایک نیکی، عبادت، اور صدقہ جاریہ ہے، جو ہمارے دلوں کو نرم کرتا ہے اور اللہ کی خوشنودی کا سبب بنتا ہے۔
آئیے! ہم سب اس نیکی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے عمل سے دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے میں کردار ادا کریں۔
🔸 دانا رکھیں | 🔸 پانی رکھیں | 🔸 ثواب کمائیں
کونٹینٹ : سمعیہ سلیم غوری
رائل بھکر چیپٹر 🇵🇰
13/05/2025
*تھیلیسیمیا آگہی واک اور بلڈ ڈونیشن آگاہی کمپین*
کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ ہمارے اردگرد کتنے معصوم چہرے روزانہ تھیلیسیمیا جیسے خاموش قاتل سے لڑ رہے ہیں؟ ان بچوں کے لیے ہر دن ایک نئی آزمائش، ہر سانس ایک نئی امید ہے۔ لیکن آپ کا ایک قدم، آپ کا ایک عطیہ ان کے لیے زندگی کی نئی کرن ثابت ہو سکتا ہے۔
رائل سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی بھکر آپ کو ایک اہم مشن کا حصہ بننے کی دعوت دیتی ہے۔ تھیلیسیمیا آگاہی واک اور بلڈ ڈونیشن آگاہی کمپین، ایک کارواں جو شعور، ہمدردی، اور انسانیت کا پیغام لے کر نکلے گا۔
*تاریخ:* 15 مئی 2025
*وقت:* شام 6 بجے
*آئیے!*
تھیلیسیمیا کے خلاف آواز بلند کریں۔ خون عطیہ کریں۔ قیمتی جانیں بچائیں۔
*تعاون:*
انجمن تاجران، اڈا جہاں خان بھکر
برداز فارمیسی | نبیل بیوٹی پارلر | رینج جنرل سٹور | گفٹ سنٹر، اڈا جہاں خان
*منجانب:* سید جواد حسین شاہ
پریزیڈنٹ بھکر چیپٹر
رائل سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ)
13/05/2025
*Assalamualaikum*
*"جو شخص ایک مومن کا پیٹ بھرتا ہے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے اپنا فضل عطا فرمائے گا۔"*
*
*الحمد اللّٰہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آپ سب دوستوں کے بھرپور تعاون سے دو مستحق خاندان تک راشن پہنچایا ہے۔*
**آئیے*
*صدقہ جاریہ کا سلسلہ شروع کریں، خاندانوں کے راشن کا بندوبست کرکےان کی زندگی میں آسانیوں کا سبب بنے،اور اللہ کی خوشنودی اور لوگوں کی دعائیں حاصل کریں*
03486680162
Safdar Abbas easypaisa
*Royal Bhakkar Chapter*
09/05/2025
*"ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے" — 8 مئی*
آئیے مل کر عزم کریں کہ ہم پاکستان کو تھیلیسیمیا جیسے جان لیوا مرض سے محفوظ بنائیں گے۔
*رائل سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی پاکستان* کا پیغام ہے:
*شعور، احتیاط اور بروقت خون کے ٹیسٹ ہی اس بیماری سے بچاؤ کا ذریعہ ہیں۔*
✅ شادی سے پہلے بلڈ ٹیسٹ کروائیں
✅ تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مدد کریں
✅ خون کا عطیہ دے کر زندگی بچائیں
🌍 "ہمارا عزم، ایک صحت مند نسل"
*رائل سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی بھکر چیپٹر*
09/05/2025
عالمی تھیلیسیمیا ڈے – 8 مئی 2025ء
تھیلیسیمیا آگہی واک – بھکر
رائل سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی بھکر کے زیرِ اہتمام، انجمن تاجران بھکر اور جمعیت علماء اسلام نوجوانان فورم کے تعاون سے عالمی تھیلیسیمیا ڈے کے موقع پر ایک باوقار آگہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد عوام میں تھیلیسیمیا کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور خون کے عطیے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
واک کی قیادت بانیٔ تھیلیسیمیا بھکر قاری خضر حسین حسینی صاحب نے کی۔ جبکہ صدارت انجمن تاجران بھکر کے عہدیداران نے کی۔ جن میں سید عامر علی شاہ (سینئر نائب صدر)، رانا عبدالصمد،(صدر اتحاد یوتھ ونگ) عمران خان (یونٹ صدر بانو بازار)، رانا عبدالرحیم (جنرل سیکرٹری) شامل تھے۔
دیگر معزز مہمانوں میں جمعیت یوتھ فورم کے ضلعی صدر ڈاکٹر رانا عمر، جمعیت علماء اسلام کے تحصیل جنرل سیکرٹری مولانا احسان، رائل سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی بھکر کے صدر سید جواد حسین شاہ، جنرل سیکرٹری صفدر عباس، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آر بی ایس محمد شعیب، سوشل میڈیا ہیڈ عبدالوہاب، رانا عبدالرحمن اور رانا عبدالوحید شامل تھے۔ واک کا روٹ ہیلٹن چوک سے چوک بازار تک تھا۔ آخر میں تھیلیسیمیا فائٹر محمد عثمان کے ہاتھوں کیک کاٹا گیا۔
پاکستان میں ہزاروں بچے ہر سال تھیلیسیمیا جیسے مہلک مرض کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ ان کی بقا کا انحصار ہمارے خون کے عطیے پر ہے۔
"ہمارا خون، ان کی زندگی" آیئے ہمارے ساتھ مل کر اس جدوجہد کا حصہ بنیں اور زندگیوں کو بچائیں۔
*منجانب:* سید جواد حسین شاہ
صدر، بھکر چیپٹر
رائل سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی پاکستان (رجسٹرڈ)
07/05/2025
*عالمی تھیلیسیمیا ڈے 8 مئی 2025ء*
کیا آپ جانتے ہیں؟ پاکستان میں ہزاروں بچے ہر سال تھیلیسیمیا جیسی خاموش اور جان لیوا بیماری کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ ان کے لیے زندگی کا ہر دن ایک جنگ ہے اور یہ جنگ صرف آپ کے خون کے عطیے سے جیتی جا سکتی ہے۔
رائل سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی بھکر آپ کو دعوت دیتی ہے کہ اس خصوصی آگہی واک میں شرکت کریں جس کا مقصد تھیلیسیمیا کے خلاف شعور بیدار کرنا اور عوام کو خون عطیہ کرنے کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔
ہمارا خون، ان کی زندگی۔ آئیں تھوڑی سی قربانی دے کر کسی کی دنیا روشن کریں۔ تھیلیسیمیا کے خلاف یہ جدوجہد تبھی کامیاب ہو گی جب ہر فرد اس مہم کا حصہ بنے گا۔
*تاریخ:* جمعرات، 8 مئی 2025
*وقت:* شام 4 بجے
*مقام:* ہیلٹن چوک تا چوک بازار، بھکر
*زیر اہتمام:* رائل سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی بھکر
*تعاون:* انجمن تاجران بھکر اور جمعیت علماء اسلام نوجوانان فورم بھکر
*رابطہ نمبر:*
0342-8026058 0335-8008513
*منجانب:* سید جواد حسین شاہ پریزیڈنٹ بھکر چیپٹر رائل سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی پاکستان (رجسٹرڈ)
Category
Address
Bhakkar