Hope rise organization pakistan
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hope rise organization pakistan, Health/Beauty, District Buner, Bunerwal.
ایک فلاحی تنظیم جو انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت کوئی بھی بھوکا نہ سوئے مستحق افراد تک مفت علاج اور سہولیات کی فراہمی
29/08/2026
*خوش آمدید واجد خان صاحب*
مرکزی سینئر نائب صدر *واجد خان* صاحب کو کراچی سے فارماسسٹ کی تعلیم مکمل کر کے گھر واپس آنے پر پوری کیبنٹ دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتی ہے۔
تنظیم کے لیے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ کراچی میں رہ کر بھی انہوں نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
اللہ تعالیٰ ان کے علم میں مزید برکت دے اور انہیں خلقِ خدا کی خدمت کے مزید مواقع عطا فرمائے۔ آمین
پروفیسر سیدکوثرسعید صاحب کی شانگلہ میں تنظیم کے حوالے اپنے خیالات کا اظہار
28/08/2026
ہوپ رائز آرگنائزیشن پاکستان کے ہیلتھ سیکرٹری اعتزاز احسن نے عمرہ سعادت کے بعد روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کی اور تنظیم اس کے تمام عہدیداران و کارکنان اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی اللہ تعالیٰ ہماری حاضری، دعائیں اور عبادات قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کی مشکلات آسان فرمائے
آمین یا رب العالمین 🤲🏻❤️
ھوپ رائزارگنائزیشن پاکستان چئیرمین اپنے ٹیم کے ساتھ شانگلہ کی پرفضاء اور خوبصورت مقام پرون میں علی رحمن صدر صاحب کے بھتیجے کی شادی کی موقع پر اپنے خیالات کا اظہار ۔
*شانگلہ ٹور - Hope Rise Organization Pakistan*
Hope Rise Organization Pakistan کی ٹیم نے شانگلہ کی پُرفضا اور خوبصورت پہاڑوں کا دورہ کیا۔
*چئیرمین شیر بہادر خان، محمد اقبال جیلانی صاحب، پروفیسر کوثر سعید صاحب، ضلعی صدر نور سلیم، اعتزاز صاحب، بخت منیر خان اور پرویز خان*
ٹیم نے علی رحمن صدر صاحب کے بھتیجے کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور اس خوشی میں خوب انجوائے کیا۔ علی رحمن صاحب کا خاندان مہمان نواز اور قدر دان ہے۔ انہوں نے ہماری ٹیم کی بہت عزت افزائی کی جس پر ہم سب ان کے تہ دل سے شکر گزار ہیں۔
اس موقع پر Hope Rise Organization نے اپنا پیغام بھی وہاں کے لوگوں تک پہنچایا۔
شفاء ٹرسٹ اسلام آباد ڈگر ہسپتال میں 18 تا 20 اگست تک آنکھوں کے مفت علاج کا اہتمام کر رہا ہے، بونیر کے لوگوں سے درخواست ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
ہوپ رائزر آرگنائزیشن کی ضلعی صدر نور سلیم بونیری اور پوری کابینہ کی طرف سے اہل وطن کو 14 اگست جشن آزادی مبارک ہو
14 AUGUST - JASHN-E-AZADI
ھوپ رائزارگنائیزیشن پاکستان کی مرکزی چئیرمین شیربھادر خان اور کابینہ کی طرف سے تمام اہل وطن کو جشن آذادی مبارک ہو
02/08/2026
سوات دھماکہ
سوات کے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے، اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ ہمارے ملک میں امن و سلامتی کو بحال فرمائے آمین
Category
Website
Address
Bunerwal