iffi_writes

iffi_writes

Share

My page is about my personal life experience and my daily routine life real stories

05/05/2023

💕ایک دنیا بیٹیوں کی بھی ہونی چاہیۓ۔۔۔۔۔ 😇
جہاں صرف چڑیوں کی چہچہاہٹ
پرندوں کا شور۔۔۔۔۔۔۔ 🦋
گلابوں کی مہک ، 🌹
اور نرم دل لوگ ہوں۔۔۔ 💕
اور پھر کوئی اس دنیا میں
بیٹیوں جیسے نازک آبگینوں کو
اپنے الفاظ کی مار نہ مار سکے۔۔۔
بس اس بیٹیوں کی دنیا میں سب بیٹیاں ہمیشہ خوش رہیں ،
راحت وسکون سے رہیں۔۔۔۔!!! 😌🦋

01/05/2023

پیارے آقا پر درود شریف پڑھنا ہی میرے دل کا سکون اور روح کی غذا ہے اور ایک دن آۓگا اس پاک درود کی برکت سے میری زندگی کی ہر محرومی ختم ہو جاۓگی چاہے وہ جیسی بھی ہو۔۔۔ کیونکہ یہی میرا یقین ہے

صلی اللّٰہ علیہ وسلم

30/04/2023

کبھی تو اللہ ھمیں بھی اپنے در پہ بلاۓ گا اور یہ آنکھیں کعبے پہ پہلی نظر پڑتے ہی ایسی برسیں گی جیسے عاشق اپنے محبوب کو دیکھ کہ خوشی سے رو پڑتا ہے

30/04/2023

کبھی کبھی دل بہت بوجھل اور بیزار ہو جاتا ہے اس دنیا کی الجھنیں مایوسی کی گہری کھائی میں لے جانے والی ہوتی ہیں جب اچانک دل میں اک آواز اٹھتی ہے کہ جب اللہ نے ہمارے لیےدعا کا آسرا رکھا ہے جو مومن کا ہتھیار ہے جس دعا کو اللہ نے ہمارے لیے ایسا ذریعہ بنایا کہ ہم اللہ سے اپنا ہر دکھ بیان کر کر کے اپنے دل کا بوجھ ہلکا کر سکتے ہیں تو دل کو سکون مل جاتا ہے تمام پریشانیاں ختم ہوتی نظر آتی ہیں کیونکہ میرا رب تقدیر بدلنے پہ قادر ہے ❤️💕❤️

30/04/2023

میں فطرتاً بہت حساس ہوں۔۔
مجھے دکھ دیتے ہیں ۔۔
تلخ رویے ۔۔
میں تھک جاتی ہوں ۔۔
سہہ کر۔۔
سن کر۔۔
بول کر۔۔
سوچ کر ۔۔
اندر ہی اندر۔۔
دل پے بوجھ لیئے رہتی ہوں ۔۔
اداسی ہے میری روح کا خلاصہ ۔
مگر۔۔
میں اداسی بانٹ نہیں سکتی کہ۔۔
میری خواہش ہے کہ میں بانٹوں ۔۔
مسکراہٹیں ۔۔☺️
خوشیاں ۔۔🥰
آسانیاں ۔۔❤️
دعائیں۔۔🤲

🥀🙂

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Campbellpore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Campbellpore