DSU Chaman PPHi-B

DSU Chaman PPHi-B

Share

Since 2007

01/08/2026

🚨 بریکنگ نیوز

پی پی ایچ آئی کوئٹہ میں MBBS ڈاکٹروں کے لیے خالی آسامیوں کا اعلان۔

اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدوار مقررہ معیار کے مطابق درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات اور آن لائن درخواست کے لیے پی پی ایچ آئی بلوچستان کے سرکاری جاب پورٹل سے رجوع کریں۔

31/07/2026

ڈی ایم PPHI چمن اکرم خان اچکزئی کی انتھک محنت، بہترین انتظامی صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے کے باعث چمن کے 23 بنیادی مراکز صحت (BHUs) میں ہر ماہ تقریباً 27 سے 28 ہزار مریضوں کو مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ان کی شب و روز کاوشوں، مؤثر نگرانی اور سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کی خصوصی توجہ کے نتیجے میں صحت کے مراکز میں جدید سہولیات، الٹراساؤنڈ مشینوں اور بہتر طبی خدمات کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔

عوامی خدمت کے لیے ڈی ایم PPHI اکرم خان اچکزئی کی خدمات، محنت اور لگن قابلِ تحسین ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید توفیق عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھ سکیں۔

Photos from DSU Chaman PPHi-B's post 31/07/2026

چمن:
ڈی ایم پی پی ایچ آئی چمن اکرم خان اچکزئی سے
مختلف مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی
شخصیات نے ملاقات کررہے ہیں

28/07/2026

چمن: پی پی ایچ آئی (PPHI) چمن کے سالانہ بجٹ میں نمایاں اضافہ، عوام کے لیے صحت کی سہولیات میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت۔
ڈی ایم پی پی ایچ آئی اکرم خان اچکزئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

Photos from DSU Chaman PPHi-B's post 24/07/2026

چمن:
پی پی ایچ آئی ڈی ایم اکرم خان اچکزئی نے شیلاباغ بی ایچ یو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عملے کی حاضری، ادویات کے اسٹاک، ضروری دستاویزات، ریکارڈ اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ منیجر اکرم خان اچکزئی نے متعلقہ عملے کو پابندی سے ڈیوٹی انجام دینے، حاضری یقینی بنانے، ریکارڈ مکمل رکھنے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Photos from DSU Chaman PPHi-B's post 20/07/2026

چمن:

پی پی ایچ آئی بلوچستان کے ڈسٹرکٹ منیجر اکرم خان اچکزئی سے ان کے دفتر میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ضلع چمن میں صحت کی سہولیات، بنیادی مراکزِ صحت (BHUs) کی کارکردگی، عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی اور درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈی ایم اکرم خان اچکزئی نے وفد کو یقین دلایا کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

19/07/2026

بی ایچ یو حاجی زین الدین گلدارہ باغیچہ

19/07/2026

بی ایچ یو حاجی آغاجان

19/07/2026

خوشخبری!

PPHI بلوچستان نے خواتین کے لیے کمیونٹی مڈوائف (CMW) ٹریننگ و ملازمت پروگرام 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔

منتخب امیدواروں کو 2 سالہ مفت ٹریننگ، ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ اور تربیت کے بعد 3 سالہ ملازمت فراہم کی جائے گی۔

آخری تاریخ: 31 جولائی 2026۔
ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی چمن اکرم خان اچکزئی

Photos from DSU Chaman PPHi-B's post 19/07/2026

چمن:

پی پی ایچ آئی (PPHI) بلوچستان کے زیرِ اہتمام ضلع چمن میں ERP DHIS-2 کے حوالے سے ایک جامع تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،
ورکشاپ کی صدارت ڈی ایم پی پی ایچ آئی چمن اکرم خان اچکزئی نے کی، جبکہ ایم ایس ۔ڈی ایچ او ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال چمن ڈاکٹر اویس، اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر رشید بطور مہمانِ خاص شریک ہوئے۔

جس میں ضلع بھر کے مختلف بنیادی مراکز صحت (BHUs)، رورل ہیلتھ سینٹرز (RHCs) اور دیگر صحت مراکز سے تعلق رکھنے والے میڈیکل آفیسرز، پروگرام انچارجز، ڈیٹا آپریٹرز اور متعلقہ عملے نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے دوران شرکاء کو ERP اور DHIS-2 سسٹم کے مؤثر استعمال، ڈیلی (Daily) اور ماہانہ (Monthly) رپورٹنگ، درست ڈیٹا انٹری، مریضوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹل مینجمنٹ، صحت کے اشاریوں (Health Indicators) کی بروقت رپورٹنگ، ڈیٹا کے معیار کو بہتر بنانے اور آن لائن رپورٹنگ کے جدید طریقہ کار پر تفصیلی تربیت فراہم کی گئی۔

ماہرین نے شرکاء کو بتایا کہ بروقت اور درست رپورٹنگ نہ صرف صحت کے نظام کو مضبوط بناتی ہے بلکہ منصوبہ بندی، وسائل کی منصفانہ تقسیم، ادویات کی دستیابی، بیماریوں کی نگرانی اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حاصل کی گئی تربیت کو عملی طور پر بروئے کار لاتے ہوئے صحت مراکز میں ERP اور DHIS-2 نظام کو مؤثر انداز میں نافذ کریں گے تاکہ عوام کو شفاف، معیاری اور بروقت طبی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Category

Website

Address

New DHQ DSU Chaman (PPHI-B)
Chaman
86000