atiiikhan_07
yeh Gruop mai apny Liye banaya hai
02/08/2022
یوسی کوہ میں بجلی کے سنگین مسائل کے حوالے سے تھانہ کوغذی میں یوسی کوہ کے سیاسی و سماجی عمائدین ، گولین گول پاور پراجیکٹ کے واپڈا آفیسران، محکمہ پیسکو چترال کے افسران ، محکمہ پیڈو ریشن کے افسران اور محکمہ پولیس چترال کے افسران کی موجودگی میں تفصیلی میٹنگ منعقد ہوئی ۔
اس میٹنگ میں تمام گفت و شنید کے بعد حتمی طور پر یہ فیصلہ ہوا کہ محکمہ پیڈو اور محکمہ پیسکو کے درمیان بلوں کی ادائیگیوں کے مسائل حل ہونے تک یوسی کوہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو 24 گھنٹے میں 11 گھنٹے تک رکھی جائے گی ۔ اسی حساب سے عوام کو 24 گھنٹے میں 13 گھنٹے بجلی فراہم ہوگی ۔ محکمہ پیسکو اور پیڈو عنقریب اس لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار کی شیڈول بھی جاری کرینگے ۔
تاہم زرائع کے مطابق کوغذی کی وفد نے بھی اس میٹنگ میں شرکت ضرور کی لیکن انکا مطالبہ سوئچ یارڈ سے بجلی کا حصول تھا ۔اس وفد نے قرارداد بھی پیش کی ۔ ان کا مطالبہ آج کی اس نشست کے ایجنڈہ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے یہ وفد اس میٹنگ کو چھوڑ کر چلی گئی ۔
12/07/2022
تبلیغی جماعت کے امیر محترم حاجی رشید صاحب اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔اللہ رب العزت حاجی صاحب کی دین اسلام کے لیے جو خدمات سر انجام دیں ہیں ان کو اپنے بارگاہ الٰہی میں قبول فرمائے اور ہمیں حاجی صاحب کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔
08/06/2022
ایک آدمی نے ایک سانپ کو شعلوں میں جلتا ہوا دیکھا اور اسے آگ سے بچانے کا فیصلہ کیا۔ سانپ نے پکڑتے ہی اسے کاٹ لیا۔
اور اس سے انسان کو شدید تکلیف ہوتی ہے۔ وہ شخص فوراً سانپ کو پھینک دیتا ہے اور سانپ دوبارہ جلتی ہوئی آگ میں گر جاتا ہے۔
اس وقت وہ شخص ادھر ادھر دیکھتا ہے اور اسے ایک لوہے کی راڈ نظر آتی ہے وہ سانپ کو آگ سے بچانے کے لیے لوہے کا استعمال کرتا ہے۔
ایک دوسرا شخص جو یہ واقعہ دیکھ رہا تھا اس شخص کے پاس آیا اور اس سے پوچھا:
"اس سانپ نے تمہیں کاٹا ہے! تم اس کی جان بچانے کی کوشش کیوں کر رہے ہو؟"
پہلے آدمی نے جواب دیا: "سانپ کی فطرت ہے کاٹنا، لیکن اس سے میری فطرت نہیں بدلے گی، اور میری فطرت مدد کرنا ہے۔"
کسی کی برائی کی وجہ سے یا دوسروں کی دل آزاری کی وجہ سے اپنا رویہ مت بدلیں۔ اپنے دماغ کی پاکیزگی کو نہ کھوئے۔ احتیاط سے کام لینا سیکھو! ❤
22/05/2022
( سائنس کی نظر میں )
تدفین کے ایک دن بعد یعنی ٹھیک 24 گھنٹے بعد انسان کی آنتوں میں ایسے کیڑوں کا گروہ سرگرم عمل ہو جاتا ہے جو مردے کے پاخانہ کے راستے سے نکلنا شروع ہو جاتا ہے،
ساتھ نا قابل برداشت بدبو پھیلنا شروع کرتا ہے،
جوکہ در اصل اپنے ہم پیشہ کیڑوں کو دعوت دیتے ہیں۔
یہ اعلان ہوتے ہی بچھو اور تمام کیڑے مکوڑے انسان کے جسم کی طرف حرکت کرنا شروع کر دیتے ہیں اور انسان کا گوشت کھانا شرو ع کر دیتے ہیں۔
تدفین کے 3 دن بعد سب سے پہلے ناک کی حالت تبدیل ہونا شرو ع ہو جاتی ہے۔
6 دن بعد ناخن گرنا شرو ع ہو جاتے ہیں۔
9 دن کے بعد بال گرنا شرو ع ہو جاتے ہیں۔
انسان کے جسم پر کوئی بال نہیں رہتا اور پیٹ پھولنا شروع ہو جاتا ہے۔
17 دن بعد پیٹ پھٹ جاتا ہے اور دیگر اجزاء باہر آنا شرو ع ہو جاتے ہیں۔
60 دن بعد مردے کے جسم سے سارا گوشت ختم ہو جاتا ہے۔ انسان کے جسم پر بوٹی کا ایک ٹکڑا باقی نہیں رہتا۔
90 دن بعد تمام ہڈیاں ایک دوسرے سے جدا ہونا شرو ع ہو جاتی ہیں۔
ایک سال بعد ہڈیاں بوسیدہ ہو جاتی ہیں،
اور بالآخر جس انسان کو دفنایا گیا تھا اس کا وجود ختم ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔
۔
تو میرے دوستوں غرور، تکبر، حرص، لالچ، گھمنڈ، دشمنی، حسد، بغض، جلن، عزت، وقار، نام، عہدہ، بادشاہی،
یہ سب کہاں جاتا ہے؟
سب کچھ خاک میں مل جاتا ہے
انسان کی حیثیت ہی کیا ہے؟
مٹی سے بنا ہے، مٹی میں دفن ہو کر مٹی ہو جاتا ہے۔
پانچ یا چھ فٹ کا انسان قبر میں جا کر بے نام و نشان ہو جاتا ہے۔۔۔
دنیا میں اکڑ کر چلنے والا،
اپنے آپ کو طاقت ور سمجھنے والا
دوسروں کو حقیر سمجھنے والا
دنیا پر حکومت کرنے والا
قبر میں آتے ہی اس کی حیثیت، صرف "مٹی" رہ جاتی ہے
لہٰذا انسان کو اپنی ابدی اور ہمیشہ کی زندگی کو خوبصورت اور پرسکون بنانے کے لئے ہرلمحہ فکر کرنی چاہیئے،
اللہ کو یاد کرنا چاہیئے،
ہر نیک عمل اور عبادت میں اخلاص پیدا کرنا چاہیئے
اور
خاتمہ بالخیر کی دعا کرنی چاہیئے۔۔۔!
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔آمین
کیوں جدا جدا.....
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
0943