Deeni Aur Dunyavee Information

Deeni  Aur  Dunyavee Information

Share

💕💞💝Ak Joyo💖💞💕

💞✍🏻Education✍🏻💫😆 Entertainment🤗👳🏻 stories🤴🏻💫 Qol💖
🤔Good knowledge✌🏼💞

08/03/2026

My Facebook Card

03/03/2026

سورۂ قصص کا تعارف

مقامِ نزول:

سورۂ قصص چار آیتوں کے علاوہ مکیہ ہے اور وہ چار آیتیں ’’اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ‘‘ سے شروع ہو کر ’’لَا نَبْتَغِی الْجٰهِلِیْنَ‘‘ پر ختم ہوتی ہیں اور اس سورت میں ایک آیت ’’اِنَّ الَّذِیْ فَرَضَ‘‘ ایسی ہے جو مکہ مکرمہ اور مدینہ طیبہ کے درمیان نازل ہوئی۔( بغوی، سورۃ القصص،۳ / ۳۷۲)

رکوع اورآیات کی تعداد:

اس سورت میں9رکوع اور88آیتیں ہیں ۔

’’قصص ‘‘نام رکھنے کی وجہ :

قصص کا معنی ہے واقعات اور قصے، اور چونکہ اس سورت میں مختلف قصے جیسے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا قصہ اور قارون کاقصہ وغیرہابیان کیے گئے ہیں ، اسی مناسبت سے اس سورت کانام ’’سورۃ القصص ‘‘ رکھا گیاہے ۔

02/03/2026
01/03/2026

سورۂ نمل کا تعارف

مقامِ نزول:

سورۂ نمل مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی ہے۔( مدارک، سورۃ النمل، ص۸۳۷)

رکوع اورآیات کی تعداد:

اس میں 7 رکوع اور 93 آیتیں ہیں ۔

’’نمل ‘‘نام رکھنے کی وجہ :

نَمْل کا معنی ہے چیونٹی،اور اس سورت کی آیت نمبر 18میں ایک چیونٹی کا ایک واقعہ بیان کیاگیا ہے اس مناسبت سے ا س سورت کا نام ’’سورۂ نمل‘‘ رکھا گیا۔

28/02/2026

سورۂ شعراء کا تعارف

مقامِ نزول:

سورۂ شعراء آخری چار آیتوں کے علاوہ مکیہ ہے،وہ چار آیتیں’’وَ الشُّعَرَآءُ یَتَّبِعُهُمْ‘‘سے شروع ہوتی ہیں۔(خازن، تفسیر سورۃ الشعراء، ۳ / ۳۸۱)

رکوع اور آیات کی تعداد:

اس سورت میں 11رکوع اور 227 آیتیں ہیں ۔

’’شعراء ‘‘نام رکھنے کی وجہ :

شعراء، شاعر کی جمع ہے جس کا معنی واضح ہے۔ اس سورت کی آیت نمبر224سے تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خلاف شاعری کرنے والے مشرکین کی مذمت بیان کی گئی ہے، اس مناسبت سے اس سورت کا نام ’’سورۂ شعراء‘‘ رکھاگیا۔

سورۂ شعراء کی فضیلت:

حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’اللہ تعالٰی نے مجھے تورات کی جگہ (قرآن پاک کی ابتدائی) سات( لمبی) سورتیں عطا کیں اور انجیل کی جگہ راء ات (یعنی وہ سورتیں) عطا کیں (جن کے شروع میں لفظ ’’ر‘‘ موجود ہے) اور زبور کی جگہ طواسین (یعنی وہ سورتیں جن کے شروع میں ’’طٰسٓمّٓ‘‘ ہے) اور حوامیم (یعنی وہ سورتیں جن کے شروع میں حٰمٓ ہے) کے مابین سورتیں عطا فرمائیں اور مجھے حوامیم اور مُفَصَّل سورتوں کے ذریعے (ان انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر) فضیلت دی گئی اور مجھ سے پہلے ان سورتوں کو کسی نبی نے نہیں پڑھا۔( کنز العمال، کتاب الاذکار، قسم الاقوال، ۱ / ۲۸۵، الحدیث: ۲۵۷۸، الجزء الاول)

25/02/2026

سورۂ فرقان کا تعارف

مقامِ نزول:

سورہ ٔفرقان مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی ہے۔( خازن، تفسیر سورۃ الفرقان، ۳ / ۳۶۵)

رکوع اورآیات کی تعداد:

اس میں 6 رکوع اور 77آیتیں ہیں ۔

’’فرقان ‘‘نام رکھنے کی وجہ :

ا س سورت کی پہلی آیت میں لفظ ’’اَلْفُرْقَانَ‘‘ مذکور ہے، اس مناسبت سے ا س سورت کا نام ’’سورۂ فرقان‘‘ رکھا گیا ہے۔

23/02/2026

Ramazan Season

15/02/2026

سورۂ نور کا تعارف

مقامِ نزول:

سورۂ نور مدینہ منورہ میں نازل ہوئی ہے۔( خازن، تفسیر سورۃ النور، ۳ / ۳۳۳)

رکوع اور آیات کی تعداد:

اس میں 9ر کوع اور64 آیتیں ہیں ۔

’’نور ‘‘نام رکھنے کی وجہ :

اس سورت کی آیت نمبر35اور 40میں بکثرت لفظ’’نور‘‘ ذکر کیا گیا ہے، اس مناسبت سے اسے ’’سورۂ نور‘‘ کہتے ہیں۔

سورۂ نور کے بارے میں اَحادیث:

(1) … حضرت مجاہد رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ،نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’تم اپنے مَردوں کو سورۂ مائدہ سکھاؤ اور اپنی عورتوں کو سورۂ نور کی تعلیم دو۔( شعب الایمان، التاسع عشر من شعب الایمان۔۔۔ الخ، فصل فی فضاءل السور والآیات، ۲ / ۴۶۹، الحدیث: ۲۴۲۸)

(2) …حضرت ا بووائل رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ـ: میں نے اور میرے ایک ساتھی نے حج کیا اور حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا بھی حج کر رہے تھے،ایک جگہ حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا سورۂ نور پڑھنے لگے اور ا س کی تفسیر بیان کرنا شروع ہوئے تومیرے ساتھی نے کہا’’اے اللّٰہ! عَزَّوَجَلَّ، تو ہر نقص و عیب سے پاک ہے، یہ شخص کتنا بہترین کلام کر رہا ہے اگر ا س کلام کو ترکی لوگ سن لیں تو وہ ایمان لے آئیں ۔(مستدرک، کتاب معرفۃ الصحابۃ رضی اللہ تعالی عنہم، ذکر مجلس ابن عباس، ۴ / ۶۹۳، الحدیث: ۶۳۴۶)

13/02/2026

Tailoring Art

Website

Address

Dadu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deeni Aur Dunyavee Information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Dadu.