PMA DGK Official
This is official page of PMA Dera Ghazi Khan.
22/04/2025
پریس ریلیز
تاریخ: پیر، 21 اپریل 2025
جاری کردہ: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے)، پنجاب
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) پنجاب کی ایکشن کمیٹی کا اجلاس آج بذریعہ زوم پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر کامران سعید (صدر، پی ایم اے پنجاب)، ڈاکٹر مقصود زاہد (منتخب صدر، پی ایم اے پنجاب)، کمیٹی اراکین جن میں ڈاکٹر عارف مسعود رائے، ڈاکٹر سعود افضل، ڈاکٹر اطہر کلیم، ڈویژنل نائب صدور اور ضلعی صدور شامل نے شرکت کی۔
تفصیلی غور و خوض کے بعد درج ذیل متفقہ فیصلے کیے گئے:
**1. سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کی شدید مخالفت**
پی ایم اے پنجاب صوبے میں جاری سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس (جی ایچ اے) کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ ایسوسی ایشن اس تحریک میں مکمل طور پر جی ایچ اے کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہر اقدام کی توثیق کرتی ہے۔
**2. پرامن احتجاج پر تشدد کی مذمت اور OPD بندش کی حمایت**
چیف منسٹر ہاؤس کے سامنے ڈاکٹرز اور طبی عملے پر کیے گئے پرتشدد اقدامات کی پی ایم اے پنجاب شدید مذمت کرتی ہے۔ ایسوسی ایشن اس واقعے پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جی ایچ اے کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں کی گئی OPD بندش کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔
**3. پولیو مہم کو عارضی طور پر روکنے کی تجویز اور تعاون کی پیشکش**
پولیو مہم کے پہلے ہی روز حکومت پنجاب مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ پی ایم اے پنجاب، نا اہل بیوروکریسی کا پولیو مہم جیسے اہم قومی فریضہ کے ساتھ کھلواڑ کی پر زور مزمت کرتی ہے۔ ہیلتھ ملازمین اور پولیو ورکرز اس وقت احتجاج میں ہیں اور موجود حلات کے پیش نظر پی ایم اے پنجاب حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ مہم کو وقتی طور پر معطل کیا جائے اور نئی تاریخوں کا اعلان پی ایم اے پنجاب اور جی ایچ اے سے مشاورت کے بعد کیا جائے تاکہ محکمہ صحت کے تمام ملازمین اور پولیو ورکرز مکمل جوش و جزبہ کے ساتھ اس قومی فریضہ کی ادائیگی بھرپور طریقے سے سر انجام دیں ۔ پی ایم اے پنجاب یہ یقین دہانی کراتی ہے کہ وہ تربیت یافتہ عملے کے ساتھ اس قومی مہم میں مؤثر تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ اس مہلک بیماری سے قوم کو محفوظ رکھا جا سکے۔
**4. نجکاری کے فیصلے کی واپسی اور فوری مذاکرات کا مطالبہ**
پی ایم اے پنجاب حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے اور ڈاکٹرز سمیت تمام ہیلتھ کیئر اسٹاف سے سنجیدہ مذاکرات کا آغاز کیا جائے تاکہ جاری بحرانی صورتحال اور بےچینی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
ایکشن کمیٹی برائے نجکاری
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے)، پنجاب
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Dera Ghazi Khan