Syed Aneeb shah

Syed Aneeb shah

Share

Work at Facebook VIP account

05/09/2025

السلام علیکم دوستو 🌹

الحمدللہ آج ہم ایک نئے اور عظیم مشن "روزگار جوان پروگرام" کا آغاز کر رہے ہیں۔
یہ پروگرام خاص طور پر اُن تمام بے روزگار نوجوانوں کے لیے ہے جو عزت دار روزگار چاہتے ہیں لیکن سرمایہ نہ ہونے کی وجہ سے پیچھے رہ گئے۔

ان شاء اللہ اس اسکیم کے ذریعے:
✅ ہر بے روزگار جوان کو کاروبار دیا جائے گا۔
✅ شفاف اور واضح طریقے سے سب کچھ عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔
✅ یہ سکیم پاکستان کے نوجوانوں کو بےروزگاری سے نکالنے میں اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ہمارا یقین ہے کہ چھوٹا سا تعاون بھی کسی کے بڑے خواب کو حقیقت میں بدل سکتا ہے ✨

یہ صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ ایک مشن ہے → پاکستان کے ہر جوان کے لیے اپنا روزگار!

آئیے مل کر یہ عہد کریں کہ ہم اپنی قوم کے مستقبل کو روشن کریں گے اور پاکستان کو مضبوط و خودکفیل بنائیں گے 💚

ان شاء اللہ، باقی کی تفصیلات آپ کو جلد اسی پیج پر مہیا کی جائیں گی۔

📢 آپ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ Share کریں تاکہ پیغام ہر بے روزگار جوان تک پہنچ سکے۔

04/07/2023

‏سویڈن میں باقاعدہ پولیس کی سرپرستی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔جنرل صاحب آپ سید بھی ہیں اور حافظ قرآن بھی لیکن صد افسوس ابھی تک آپ کا ایک بیان بھی ناموسِ قرآن پر نہیں آیا دنیا کی طاقتور فوج آپ کے پاس ہے اور عوام کے دلوں میں پاک فوج کے جوانوں کے لیے محبت بھی ہے لیکن یاد رکھنا قرآن اور صاحب قرآن سرکار علیہ الصلاۃ والسلام سے بڑھ کر ہمیں کچھ عزیز نہیں سب سے پہلی بات یہ ہے کہ ان کے خلاف اعلان جہاد ہو کیوں کہ یہ پاکستان اسی قرآن کے نام پہ بنا ہے نہیں تو کم از کم ایسے اقدامات کریں کہ آئیندہ ایسی گھٹیا حرکت کرنے کی کوئی جسارت نہ کرے کیوں کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستانی تاریخ میں کئی جرنیل آئے اور چلے گئے اور ایک دن جانا آپ نے ہی ہے کم از کم دین سے اتنی وفا تو کرجاو کہ قبر میں حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے سامنے آپ کو شرمندگی نہ ہو کیوں کہ اگر حضور نے پوچھا لیا کہ تو تو میری اولاد تھا اور حافظ بھی تھا لیکن میرے قرآن کو جلایا گیا اور تو خاموش رہا تو اس وقت آپ کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا خدا کے لیے عزت قرآن پر پہرہ دو۔
اس پیغام کو خوب آگے بڑھائیں

02/07/2023

کوک سپرائیٹ ایک لیٹر کی ٹھنڈی بوتلیں 10 جولائی تک 160 روپے اور 1.5 یعنی ڈھیڑ لیٹر فی بوتل 200 روپے جبکہ 2.5 لیٹر کوک اور سپرائیٹ جمبو فی بوتل 300 روپے ہونے کے سوفیصد امکان ہیں۔
اور چینی فی کلو 180 روپے اور گھی فی کلو کشمیر 600 روپے جبکہ سپر کرنل اور کائنات چاول فی کلو 400 روپے سے لیکر 550 روپے تک جانے کے سو فیصد امکان ہیں۔
اور سرف ایکسل ایریل برائیٹ فی کلو کے پیکٹ 750 روپے تک جانے کے امکان ہیں۔
اسی طرح صابن کی چھوٹی ٹکیاں 120 روپے اور میڈیم صابن کی ٹکیاں 180 روپے جبکہ جمبو بڑی صابن کی ٹکیاں 250 روپے تک جانے کے امکان ہیں۔
اسی طرح کپڑے دھونے والے صابن گاۓ سوپ وغیرہ فی کلو 250 روپے جبکہ مولی سوپ فی کلو 350 روپے جبکہ انعام سوپ 380 روپے فی کلو تک جانے کے امکان ہیں۔
اسی طرح ماچس ایک عدد 10 روپے جبکہ ٹریٹ اور ریسر بلیڈ فی ایک عدد 15 روپے تک ہونے کے امکان ہیں۔
اور سوپر بسکٹ ریو کینڈی ٹک گالا لیمن پینٹ پارٹی پک وغیرہ 40 روپے بڑھ کر 50 روپے ہاف رول بسکٹ ہونے کے امکان ہیں۔
اور ہئیر کلر ایڈور 300 روپے جبکہ اولیویا 350 روپے اور بلیک روز 250 روپے اور بلینی کلر ساشہ فی عدد 110 روپے جانے کے امکان ہیں۔
اور شیمپو کی سب سے چھوٹی بوتل زیرو کم از کم 300 روپے جبکہ میڈیم شیمپو کی بوتل 600 روپے اور بڑی بوتل 1000 روپے جبکہ جمبو شیمپو کی بوتل 1800 روپے تک جانے کے امکان ہیں۔
آیوڈین نمک کا پیکٹ 80 روپے فی کلو ہونے کے امکان ہیں۔
باقی بھی تمام چیزیں کھانے پینے والی اور گھریلو استعمال اور پرسنل کئیر والی تمام چیزوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے کے سو فیصد امکان ہیں۔
اسی طرح کپڑے سوٹ اور شوز اور بچوں کی یونیفارم وردیاں اور اسٹیشنری وغیرہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو جائے گا۔
اسی طرح الیکٹرونکس کی تمام چیزیں جن میں موبائل فون فریج فریزر اے سی پنکھے ائیر کولر اوون واشنگ مشین اینڈ ڈرائیررز مشین اور واٹر ڈسپنسر وغیرہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا جائے گا۔
اسی طرح بجلی کا سامان سویچ بٹن تاریں بوڈ انرجی سیور بلب کاپر وائینڈنگ تاریں ڈی پی مین وغیرہ بھی سب مہنگے ہونگے۔
اسی طرح کراکری وغیرہ تمام سلور سٹیل پتھر سیٹ گلاسسز اور پلاسٹک کے تمام برتن وغیرہ سب مہنگے ہوں گے۔
اور بچوں کو پلانے والے خشک دودھ اور لیکوڈ دودھ چاۓ بنانے والے اور تمام میڈیسن میڈیکل اسٹوز کی تمام چیزیں بہت مہنگی ہوں گی۔
بچوں کے پیمپر دودھ پلانے والے فیڈر نپل چوسنیاں وغیرہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے کے امکان ہیں۔
اسی طرح کنسٹرکشن کا سارا سامان یعنی سریا سیمنٹ بجری اینٹیں گارڈر ٹی آر دروازے کھڑکیاں سیلنگ پیلنگ اور تزئین وآرائش والی سب چیزوں کی قیمتوں میں زبردست مہنگائی ہونے جارہی ہے۔
اسی طرح پانی کی گھریلو وائیرنگ پائپ ٹوٹیاں واش بیسن فلیش سیٹ واٹر پمپ موٹریں اور جتنے بھی اوزار ضروریات زندگی میں استعمال ہوتے ہیں جن میں پلاس پیچ کس ٹیسٹر ہتھوڑیاں رینچ وغیرہ سب مہنگے ہوں گے۔
اسی طرح تالے لاکھ اور کھڑکیوں اور دروازوں کی فٹنگ کیلئیے استعمال ہونے والی چیزیں کیل قبضے لاکر جالیاں لوہے کی گرل جنگلے گیٹ وغیرہ سب مہنگے ہوں گے۔
یو پی ایس بیٹیریاں وغیرہ بھی بہت ذیادہ مہنگے ہونے کے سو فیصد امکان ہیں۔
اسی طرح ٹوتھ پیسٹیں اور ٹوتھ برش ہئیر کلر اور کریمیں گولڈن پرل صندل ارینا گولڈ فائضہ فیس فریش ڈیو فئیر اینڈ لولی اور تمام فیس واش اور پاؤڈر وغیرہ سب مہنگے ہوجائیں گے۔
ان تمام چیزوں کی قیمتوں میں نیا اضافہ 10 جولائی سے یا پہلے بھی متوقع ہے کیونکہ آئی ایم ایف سے معاہدے میں 742 چیزوں کی قیمتوں میں اضافے پر ایگری منٹ ہوا ہے اور تمام ماہر معشیات نے خبردار کردیا ہیکہ یہ حکومت کا آئی ایم ایف سے کیا گیا بدترین معاہدہ ہے اور پاکستانی 75 سالہ تاریخ کا سب سے مہنگا ترین قرض معاہدہ ہوا ہے جو پاکستانی عوام کیلئیے ایک موت کے سودے سے کم نہیں ہے۔

01/07/2023

☆اَلسَلامُ عَلَيْكُم ☆ ایک گاؤں میں غریب نائی رہا کرتا تھا جو ایک درخت کے نیچے کرسی لگا کے لوگوں کی حجامت کرتامشکل سے گزر بسر ہورہی تھی۔ اس کے پاس رہنے کو نہ گھر تھا۔ نہ بیوی تھی نہ بچے تھے۔ صرف ایک چادر اور ایک تکیہ اس کی ملکیت تھی ۔ جب رات ہوتی تو وہ ایک بند سکول کے باہر چادر بچھاتا، تکیہ رکھتا اور سو جاتا.ایک دن صبح کے وقت گاوں میں سیلاب آ گیا۔اس کی آنکھ کھلی تو ہر طرف شور و غل تھا۔ وہ اٹھا اور سکول کے ساتھ بنی ٹینکی پر چڑھ گیا. چادر بچھائی، دیوار کے ساتھ تکیہ لگایا اور لیٹ کر لوگوں کو دیکھنے لگا لوگ اپنا سامان، گھر کی قیمتی اشیا لے کر بھاگ رہے تھے. کوئی نقدی لے کر بھاگ رہا ہے، کوئی زیور کوئی بکریاں تو کوئی کچھ قیمتی اشیا لے کر بھاگ رہا ہے۔اسی دوران ایک شخص بھاگتا آ رہا تھا اس نے سونے کے زیور پیسے اور کپڑے اٹھا رکھے تھے۔ جب وہ شخص اس نائی کے پاس سے گزرا اوراسے سکون سے لیٹے ہوئے دیکھا توغصے سے بولا " اوئے ساڈی ہر چیز اجڑ گئی اے۔ساڈی جان تے بنی اے، تے تو ایتھے سکون نال لما پیا ہویا ایں"یہ سن کرنائی بولا !
لالے اج ای تے غربت دی چس آئی اے"
جب میں نے یہ کہانی سنی تو ہنس پڑا مگر پھر ایک خیال آیا کہ شاید روز محشر کا منظر بھی کچھ ایسا ہی ہوگا جب تمام انسانوں سے حساب لیا جائے گا ایک طرف غریبوں کا حساب ہو رہا ہو گا دو وقت کی روٹی، کپڑا ۔حقوق اللہ اور حقوق العباد ایک طرف امیروں کا حساب ہو رہا ہو گا پلازے، دکانیں، فیکٹریاں، گاڑیاں، بنگلے، سونا اور زیورات ملازم ۔ پیسہ حلال حرام ۔ عیش و آرام ۔ زکوۃ ۔ حقوق اللہ۔ حقوق العباد اتنی چیزوں کا حساب کتاب دیتے ہوئے پسینے سے شرابور اور خوف سے تھر تھر کانپ رہے ہوں گے۔تب شاید اسی نائی کی طرح غریب ان امیروں کو دیکھ رہے ہو گے۔چہرے پر ایک عجیب سا سکون اور شاید دل ہی دل میں کہہ رہے ہوں گے۔

"اج ای تے غربت دی چس آئی اے"

" اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں ہر ہر نعمت کا شکر ادا کرنے کی اور اللہ کی رضا کے مطابق استعمال اور تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

17/06/2023
SYED ANEEB SHAH 🌹 - YouTube 17/06/2023

https://www.youtube.com/

SYED ANEEB SHAH 🌹 - YouTube Welcome to My Channel Syed Aneeb shah@My vlog channelSubscribe my channel and press the bell icon for new notification.•°``°•.¸.•°``°•.( Thanks ) 𝐒?...

13/06/2023

WHAT I CAN HELP YOU

Syed Aneeb shah Work at Facebook VIP account

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Dera Ismail Khan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

Kotla Saidan
Dera Ismail Khan
29060