D i khan information

D i khan information

Share

d i khan information

25/10/2024

بریکنگ ۔
ڈی آئی خان۔
درازندہ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 9 اہلکار شہید ہیں 3 زخمی اور ایک اہلکار لاپتہ ہیں ۔
پولیس کے مطابق پاک فوج کا قافلہ ڈی آئی خان سے زام چیک پوسٹ کی طرف جارہا تھا۔ درہ زندہ کے قریب نامعلوم دہشتگردوں گردوں نے قافلے پر حملہ کیا ۔ واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری روانہ۔ افسوس ناک واقعہ میں شہید اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ڈیرہ منتقل کیا گیا ہے ۔ شہداء اور زخمیوں کی شناخت ان ناموں سے ہوئی ہے شہداء: نائب صوبیدار محمد جان ، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمن، سپاہی اخون زادہ، سپاہی حضرت اللہ، سپاہی مشتاق، سپاہی عبد الصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر لاپتہ مہتاب جبکہ زخمیوں میں نائیک حمزہ نور، سپاہی حسن، سپاہی صابر ایوب شامل ہیں ۔

24/10/2024

لکی مروت پولیس لائن حملہ

پولیس زرائع کے مطابق مقابلے میں دو حملہ آور مارے گئے ہیں جبکہ باقی لڑ رہے ہیں
اطلاعات کے مطابق
ابھی بھی پولیس لائن میں فائرنگ جاری ہے ۔

پولیس زرائع

جبکہ دوسری جانب پولیس نے خبر کو بنیاد کہا کہ
پولیس ریہرسل کر رہی ہے

21/10/2024

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے لئے کمنٹ میں موجود لنک پر کلک کریں۔

19/10/2024

ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ: تحصیل پرواہ شکار کی غرض سے جانے والے دو افراد کی دریا میں ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو1122 غوطہ خور ٹیم کا بروقت رسپانس،
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی ہدایات پر ریسکیو1122 ٹیموں کی موجودگی میں دونوں ڈوبنے والے افراد کی نعشیں موقع پر موجود لوگوں نے تلاش کر لیں، ریسکیو1122 ایمبولینس کے ذریعے دونوں افراد کی نعشیں ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دی گئیں۔

ڈوبنے والے افراد کی پہچان

1) بنک میجیر قمر بلال
2) پروفیسر بختیار خٹک

17/10/2024

ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ: قریشی موڑ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم سے ایک نوجوان زخمی ریسکیو1122 ٹیم کا بروقت رسپانس۔

ڈیرہ: ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمی شخص کو فوراً ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔

زخمی نوجوان کی پہچان
نام: دانیال
عمر: 20 سال

17/10/2024

ڈیرہ اسماعیل خان جیل اور پولیس لائن روڈ بند

زرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات کی بناء پر جیل روڈ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ شہری کسی بھی تکلیف سے بچنے کیلئے متبادل راستہ اختیار کریں۔

16/10/2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری

پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

15/10/2024

سانحہ لاہور میں شہید ہونے والی ام حبیبہ کے والد نے اس سسٹم کے منہ پہ تماچہ مار کہ کہہ دیا کہ وہ اس سسٹم سے کوئی انصاف نہیں چاہتا۔۔۔

Photos from D i khan information 's post 15/10/2024

ڈیرہ اسماعیل خان:
تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود قریشی موڑ پر زیر تعمیر مسجد اور دکانیں گرانے پر دو گروپوں میں تصادم

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ جھگڑے کے بعد ہوائی فائرنگ کی اطلاعات موصول مسجد گرانے پر عوام مشتعل مظاہرین نے قریشی موڑ کو ہر طرف سے بند کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ روڈ بند ہونے سے ٹریفک جام روڈ بلاک ہونے کے باعث قریشی موڑ پر گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی

15/10/2024

اہم اطلاع
ہیکرز کی جانب پیج ہیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔پیج ہیک ہونے صورت میں اگر نازیبا مواد اپلوڈ ہوں تو اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہوگا
منجانب نیوز اپڈیٹس ٹیم

15/10/2024

ڈیرہ اسماعیل خان
گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان . پولیس
گومل یونیورسٹی کی گاڑی ایمپلائز کو ڈیرہ سے ٹانک کیمپس لے جا رہی تھی

ڈیرہ اسماعیل خان .گومل یونیورسٹی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے ہتھالہ کے قریب حملہ کیا ۔پولیس

ڈیرہ اسماعیل خان . گاڑی میں یونیورسٹی کے پندرہ سے بیس افراد ملازمین سوار تھے۔۔پولیس

ڈیرہ اسماعیل خان ........ گومل یونیورسٹی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کے حملہ میں تمام عملہ محفوظ رہا

15/10/2024

جنوبی وزیرستان اپر
ڈپٹی کمشنر سلیم جان نے اپنی کرسی اور منصب کی زمہ داریوں کو فراموش کرکے اس معتبر کرسی کے ساکھ کو نقصان پہنچایا، جس کے باعث صحافیوں سمیت شہریوں کی دل ازاری ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سلیم جان نے محسود پریس کلب کے صدر فاروق محسود ،سابقہ صدر اشتیاق محسود ۔سنئیر صحافی اسلم محسود کے نام بے بنیاد اور بغیر کسی ثبوت کے شیڈول فور میں ڈال کر یہ ثابت کیا کہ اظہاررائے کی آزادی پر مکمل پابندی عائد ہے۔

محسود پریس کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کی غیر موجودگی کی صورت میں انتظامیہ کے نمائندے کے طور پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی سے ملاقات کی اور اپنے تمام تر تحفظات سے اگاہ کیا

اس موقع پر صحافیوں نے کہا کہ اگر انے والے دو دنوں کے اندر صحافیوں کے نام شیڈول فور سے نہیں ہٹائے گئے تو ڈپٹی کمشنر کمپاونڈ کے اندربھر پور احتجاج ریکارڈ کیا جائے گا بلکہ مستقل طور پر دھرنا دیا جائے گا جب تک صحافیوں کے نام شیڈول فور سے نہیں نکالے جاتے تب تک دھرنا جاری رہے گا۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر جوکہ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تینوں صحافیوں کے نام ہٹانے کا لکھا ہے، اس بارے لیٹر ملنے کے کچھ ہی دیر بعد ڈپٹی کمشنر آپر سلیم جان ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ٹیلی فون کرکے لسٹ کو روکنے اور نیا لیٹر جاری کرنے کا کہا جس کے بعد صرف محسود پریس کلب کے صدر فاروق محسود کو نام ہٹایا جبکہ باقی دو ممبران کے نام تاحال لسٹ میں موجود ہیں، ضلعی انتظامیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو دو انٹیلجنس اداروں کے حکم پر بغیر کسی ثبوت کے صحافیوں کے نام ڈالوائے گئے اور ڈپٹی کمشنر کی نااہلی کہ انہوں بغیر کسی ثبوت کے شیڈول فور میں ڈالنے کے احکامات جاری کیے۔۔

صحافیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح بے بنیاد اور غیرقانونی کسی عزت دار شہری کو پاکستانیت سے محروم کر کے بغاوت پر اکسانہ ہے جس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ ڈپٹی کمشنر سلیم جان اور انٹیلجنس اداروں کے مخصوص لوگوں کی علاقے کی ترقی وخوشحالی سے کوئی سروکار نہیں بلکہ افراتفری پھیلا کر اپنے مفادات حاصل کرنے کے درپے ہیں۔ صحافی برادری نے آئی جی ایف سی ساوتھ سے مطالبہ کیا کہ جاسوسی اداروں کے سربراہان کو غیرقانونی اقدامات سے فوری روکھے اور ضلعی انتظامیہ میں مداخلت بند کرے بصورت دیگر اس بارے سخت لاء عمل کا اعلان کیا جائے گا۔جنوبی وزیرستان اپر
ڈپٹی کمشنر سلیم جان نے اپنی کرسی اور منصب کی زمہ داریوں کو فراموش کرکے اس معتبر کرسی کے ساکھ کو نقصان پہنچایا، جس کے باعث صحافیوں سمیت شہریوں کی دل ازاری ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سلیم جان نے محسود پریس کلب کے صدر فاروق محسود ،سابقہ صدر اشتیاق محسود ۔سنئیر صحافی اسلم محسود کے نام بے بنیاد اور بغیر کسی ثبوت کے شیڈول فور میں ڈال کر یہ ثابت کیا کہ اظہاررائے کی آزادی پر مکمل پابندی عائد ہے۔

محسود پریس کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کی غیر موجودگی کی صورت میں انتظامیہ کے نمائندے کے طور پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی سے ملاقات کی اور اپنے تمام تر تحفظات سے اگاہ کیا

اس موقع پر صحافیوں نے کہا کہ اگر انے والے دو دنوں کے اندر صحافیوں کے نام شیڈول فور سے نہیں ہٹائے گئے تو ڈپٹی کمشنر کمپاونڈ کے اندربھر پور احتجاج ریکارڈ کیا جائے گا بلکہ مستقل طور پر دھرنا دیا جائے گا جب تک صحافیوں کے نام شیڈول فور سے نہیں نکالے جاتے تب تک دھرنا جاری رہے گا۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر جوکہ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تینوں صحافیوں کے نام ہٹانے کا لکھا ہے، اس بارے لیٹر ملنے کے کچھ ہی دیر بعد ڈپٹی کمشنر آپر سلیم جان ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ٹیلی فون کرکے لسٹ کو روکنے اور نیا لیٹر جاری کرنے کا کہا جس کے بعد صرف محسود پریس کلب کے صدر فاروق محسود کو نام ہٹایا جبکہ باقی دو ممبران کے نام تاحال لسٹ میں موجود ہیں، ضلعی انتظامیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو دو انٹیلجنس اداروں کے حکم پر بغیر کسی ثبوت کے صحافیوں کے نام ڈالوائے گئے اور ڈپٹی کمشنر کی نااہلی کہ انہوں بغیر کسی ثبوت کے شیڈول فور میں ڈالنے کے احکامات جاری کیے۔۔

صحافیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح بے بنیاد اور غیرقانونی کسی عزت دار شہری کو پاکستانیت سے محروم کر کے بغاوت پر اکسانہ ہے جس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ ڈپٹی کمشنر سلیم جان اور انٹیلجنس اداروں کے مخصوص لوگوں کی علاقے کی ترقی وخوشحالی سے کوئی سروکار نہیں بلکہ افراتفری پھیلا کر اپنے مفادات حاصل کرنے کے درپے ہیں۔ صحافی برادری نے آئی جی ایف سی ساوتھ سے مطالبہ کیا کہ جاسوسی اداروں کے سربراہان کو غیرقانونی اقدامات سے فوری روکھے اور ضلعی انتظامیہ میں مداخلت بند کرے بصورت دیگر اس بارے سخت لاء عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Dera Ismail Khan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

D I Khan
Dera Ismail Khan