D I Khan News Channel
آپکی آواز ایوان بالا تک
ڈیرہ اسماعیل خان سٹی تھانہ کی حدود میں ڈاکوؤں کا راج گزشتہ ایک ہفتے میں تیسری واردات حمزہ ولد سیف اللہ نامی شخص سے شہر کے مصروف ترین بازار توپہ والا بازار میں خالد ٹیلر والی گلی میں ڈاکو گن پوائنٹ پر 95 ہزار چھین کر فرار
شہر کے مصروف ترین بازار میں گن پوائنٹ پے وارداتیں ہونے سے شہریوں میں خوف و ہراس۔
اسطرح کے واقعات ہونا نا صرف سٹی پولیس بلکہ پورے ضلع کی پولیس کے لئے شرم کا باعث بن رہی ہے۔
وزیراعلی گورنر آئی جی پولیس اور سیکٹر کمانڈر کو خود نوٹس لینا چاہیے۔
06/06/2025
پوسٹ لگا دی ہے بس اب اپ نے ٹماٹر مارنے ہیں جہاں نظر ائے
06/06/2025
OSINT
(اوپن سورس انٹیلیجنس) رپورٹس کے مطابق، گجرات میں واقع بھُج ایئر فورس اسٹیشن پر نصب S-400 HIMAD دفاعی سسٹم کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے یا اسے نقصان پہنچا ہے۔
یہ اطلاعات ابتدائی ہیں اور مزید تفصیلات آنے کا انتظار ہے
06/06/2025
درویش کا چہرہ دیکھیے…
دکھ، درد اور محرومی جیسے اس کے چہرے پر کہانی بن کر ثبت ہو چکے ہوں۔
عید کے قریب ایک شخص نے ان بزرگ سے قربانی کا جانور خریدا، پیسے ادا کیے، اور جانور ساتھ لے گیا۔ درویش جب وہ رقم لے کر بینک پہنچے تو انکشاف ہوا کہ تمام نوٹ جعلی ہیں۔
سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر وہ خریدار یہ سب کچھ جان بوجھ کر کر رہا تھا، تو اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا؟
یعنی قربانی کے نام پر دھوکہ؟ نمود و نمائش کے لیے کسی کا دل توڑ دینا؟ صرف جانور خریدنے کی “تصویر” حاصل کر لینا کافی تھا؟
یہ بزرگ صرف ایک فرد نہیں، یہ ہمارے معاشرے کی سچائی کی عکاسی ہیں۔
ایسے واقعات ہمارے سماج میں بڑھتی ہوئی بےحسی کی علامت ہیں۔
دل اداس ہے…
چاچا، ہم شرمندہ ہیں، لیکن سچ یہ ہے کہ آپ کی تکلیف پر ہمارے پاس سوائے افسوس کے اور کچھ نہیں۔
06/06/2025
خیبر پختونخواہ کے معروف کاروباری شخصیت و سابق فیڈرل منسٹر سنیٹر عباس خان آفریدی گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد آج زخموں کی تعب نا لاتے ہوئےانتقال کر گئے
عباس خان پختونخواہ کے دوسرے بڑے ٹیکس پئر تھے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Dera Ismail Khan
29050