PTC Hakeem M. Ahmad

PTC Hakeem M. Ahmad

Share

تحفظِ طب �

یہ تنظیم پاکستان طب کونسل کے زیرِ اہتمام قائم کی گئی ہے، جس کا مقصد حکماء حضرات کے حقوق،

Photos from PTC Hakeem M. Ahmad's post 22/01/2026

غوثیہ طبیہ کالج دیپالپور میں TCAM ایکٹ 2025 کے خلاف پُرامن احتجاج

آج بروز 22 جنوری 2026 کو غوثیہ طبیہ کالج دیپالپور میں TCAM ایکٹ 2025 کے خلاف ایک پُرامن احتجاج منعقد کیا گیا۔ احتجاج کی صدارت سید مراد علی شاہ (ڈائریکٹر/چیف ایگزیکٹو، غوثیہ طبیہ کالج دیپالپور) نے کی۔

اس موقع پر حکیم حاجی محمد احمد بھٹی (آرگنائزر، پاکستان طبی کانفرنس تحصیل دیپالپور) نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ احتجاج میں طبِ یونانی سے تعلق رکھنے والے معزز حکماء و اطباء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اس مجوزہ قانون کے خلاف بھرپور انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

احتجاج میں شریک ہونے والی نمایاں شخصیات میں پروفیسر حکیم محمد اعظم، حکیم محمد اشرف مغل، پروفیسر حکیم محمد رفیق، لیکچرار حکیم ابو عمر خالد، لیکچرار حکیم علی عزار، حکیم نور احمد چوہدری سمیت دیگر طبی ماہرین شامل تھے۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ TCAM 2025 کا مجوزہ آئینی مسودہ طبِ یونانی کے اصولوں، مفادات اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ نہیں، لہٰذا اسے منظور کرنا طبِ یونانی کی ترقی اور شناخت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

احتجاج کے متفقہ نکات / مطالبات
1۔ حکماء برادری مجوزہ آئینی مسودہ TCAM 2025 کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔
2۔ پاکستان طبی کانفرنس کے حکماء بھی اس مجوزہ مسودے کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہیں۔
3۔ ہمارا واضح مؤقف ہے کہ یہ مسودہ طبِ یونانی کے مفادات اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق نہیں۔
4۔ ہم سب متفقہ طور پر محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی صاحب (صدر، نیشنل کونسل فار طب پاکستان) کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

آخر میں شرکاء نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور طبِ یونانی کے وقار، شناخت اور حقوق کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کریں۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Dipalpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

دیپالپور
Dipalpur
56180