SHAFI ULLAH

SHAFI ULLAH

Share

💓حسبنااللہ نعم الوکیل نعم المولی ونعم النصیر💓

24/02/2026

۱- کالز کو ریکارڈ کرنا... خیانت
۲- لوگوں کی تصاویر بغیر ان کی اجازت کے بنانا... خیانت
۳- اسپیکر کو بغیر بتائے کھولنا... خیانت
۴- بچوں سے بات چیت میں دھوکے سے معلومات حاصل کرنا... خیانت
۵- لوگوں کی راز داریوں کا پیچھا کرنا... خیانت
۶- رازوں کو افشا کرنا... خیانت
۷- رازوں سے بلیک میل کرنا... خیانت
رسول اللہ ﷺ نے فتنوں اور انتشار کے دنوں کی کیفیت بیان کرتے ہوئے فرمایا:
"جب مجلس میں بیٹھنے والا اپنے ساتھ بیٹھنے والے پر بھروسہ نہ کرے۔"
حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: "تم ہمیں امانت داری کے ساتھ مجلس میں بیٹھتے دیکھتے ہو، جیسے کہ تم یہ سمجھتے ہو کہ خیانت صرف دینار اور درہم تک محدود ہے،
لیکن سب سے بڑی خیانت یہ ہے کہ کوئی شخص ہمارے ساتھ بیٹھے، ہم اس پر اعتماد کریں، اور پھر وہ ہماری باتوں کو پھیلائے۔
مجالس کے رازوں اور امانتوں کی حفاظت کرو، ورنہ مجالس ختم ہو جائیں گی۔
اللہ ہمیں اور آپ کو امانت داری کی حفاظت کرنے والوں میں شامل فرمائے۔
منقول۔

Photos from SHAFI ULLAH's post 10/02/2026

🚨🚨 Breaking News🚨🚨
پاکستان نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی درخواست پر انڈیا کے خلاف ورلڈ کپ میچ کا بائیکاٹ ختم کر دیا۔ اب پندرہ فروری کو پاکستان انڈیا سے میچ کھیلے گا۔
اس بائیکاٹ کو ختم کرنے کے لئے سری لنکن صدر نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو درخواست کی جس پر پاکستانی حکومت نے ان کی بات مان لی۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے مشکل وقت میں پاکستان کا بہت ساتھ دیا۔ ابھی کچھ عرصہ قبل ایک بم دھماکے بعد جب سری لنکن کرکٹرز واپس جانا چاہتے تھے سری لنکن کرکٹ بورڈ اور کرکٹ مینجمنٹ نے انہیں میچ کھیلنے اور پاکستان چھوڑ کر واپس نہ جانے پر مجبور کیا۔ اس پس منظر میں پاکستان نے سری لنکا کی درخواست مان لی، اچھا اور مثبت قدم اٹھایا۔ ویسے اس معاملے میں اماراتی کرکٹ بورڈ نے بھی اپیل کی تھی ۔
اس میں اہم بات یہ ہے کہ خود بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو کہا ہے کہ وہ اپنا بائیکاٹ ختم کر کے انڈیا کے ساتھ میچ کھیلیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی سی سی وفد کےدورہ کے موقعہ پر جو مذاکرات ہوئے، اس میں بنگلہ دیش کے کچھ مطالبات مان لئے گئے، ممکن ہے اس وقت اس کا اعلان نہ ہوا ہو، مگر بنگلہ دیشی کرکٹ مینجمنٹ اس معاملے میں آن بورڈ ہے اور ان کا خود پاکستان کو کہنا اہم ہے۔ یعنی اب پاکستان پر کسی قسم کی اخلاقی ذمہ داری یا گلٹ کا معاملہ نہیں ۔
مذاکرات کے نتیجے میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پر نہ تو کوئی مالی، نہ انتظامی اور نہ ہی کھیل سے متعلق پابندی عائد کی جائے گی۔ اس مفاہمت کے تحت یہ بھی طے پایا ہے کہ بنگلہ دیش سنہ 2031 کے مینز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل کسی ایک آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا تاہم یہ فیصلہ آئی سی سی کے طے شدہ میزبان انتخاب کے طریقہ کار، ٹائم لائنز اور آپریشنل تقاضوں سے مشروط ہوگا۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ملک میں کرکٹ پائیدار بنیادوں پر ترقی کرے اور کھلاڑیوں و شائقین کے لیے مستقبل کے مواقع مضبوط ہوں۔
اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان نے پہلی بار سٹینڈ لیا اور اپنی اہمیت منوائی۔ لوگوں کو یہ پتہ چلا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ایک خاص اہمیت ہے اور اس کے ساتھ کھیلا گیا میچ آئی سی سی کے لئے بہت اہم اور انڈین کرکٹ بورڈ کے لئے بھی۔ اس سے اب آئندہ انڈین کرکٹ بورڈ کی بلیک میلنگ مین خاصی کمی آئے گی۔
محسن نقوی کے سیاسی کردار سے اختلاف کیا جا سکتا ہے، مگر بطور چئیرمین پی سی بی ان کا کردار جرات مندانہ ، مضبوط اور مثبت رہا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے کئی معاملات میں سٹینڈ لیا ہے ۔ ان کی وجہ سے ہی پاکستان اپنے میچز انڈیا کھیلنے پر مجبور نہیں اور وہ سری لنکا میں میچز کھیل رہا ہے، اگر چیمپینز ٹرافی کے موقعہ پر محسن نقوی یہ معاہدہ نہ کراتے تو آج ایسا نہ ہوپاتا۔ انڈیا کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے بھی مضبوط سٹینڈ لیا گیا اور آئی سی سی کو محاورتاً نہیں حقیقتاً گھٹنوں پر آنا پڑا۔
میں سمجھتا اور جانتا ہوں کہ تحریک انصاف کے لوگوں کے لئے محسن نقوی کے اس کردار کو تسلیم کرنا کس قدر مشکل اور کٹھن کام ہے۔ ہمارے لئے بھی آسان نہیں تھا، مگر جس کا جو کریڈٹ بنتا ہے، اسے دینا ہی پڑے گا۔ محسن نقوی کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ انہوں نے عاقب جاوید کو ذمہ داری سونپی تو پھر مداخلت کرنے سے گریز کیا۔ ٹیم مینجمنٹ اپنے ورلڈ کپ پلان کے ساتھ ہی چل رہی ہے۔ اچھا یا برا جیسا بھی یہ پلان ہے، بہرحال اس پر عمل ہو رہا ہے۔ ہمارے یوٹیوبرز، ولاگرز اور کچے پکے فیس بکی تجزیہ کار جس طرح عجلت میں معاذ صداقت، علی رضا اور سمیر عرفات کو قومی ٹیم میں لانے پر تلے ہوئے تھے، ویسا نہیں کیا گیا اور یہ ان نوجوان کرکٹرز کے لئے بھی اچھا ہے۔ کچھ تجربہ حاصل کر کے ، گروم ہو کر بڑی کرکٹ میں آئیں گے تو سروائیو کرنے کے امکانات بڑھ جائیں گے، ورنہ حسن نواز والا حال ہوگا۔
بہرحال اب پندرہ فروری کو پاک انڈیا میچ ہوگا۔ اللہ کرے ٹیم پاکستان اس میں کرشمہ دکھائے ۔ ہم سب کے دل میں ٹھنڈک پڑے۔ کم از کم اچھی فائٹ تو کرے، نتیجہ ہم قدرت پر ہی چھوڑ دیتے ہیں۔

Photos from SHAFI ULLAH's post 07/02/2026

Remember the Name, Rana Faheem Ashraf. Thanks, Boy, for winning this Game.
واؤ یار فہیم اشرف نے کمال کردیا ہارا ہوا میچ جیتا 🎉🎉💓

07/02/2026

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ کے باعث سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈ کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 27 رنز پر صائم ایوب 13 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا بھی 53 کے مجموعے پر 12 رنز بنا کر آریان دت کا شکار بنے۔ صاحبزادہ فرحان 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خان صفر پر بولڈ ہوگئے، دونوں کو پال وین میکرین نے ایک ہی اوور میں آؤٹ کیا۔ اگلے ہی اوور میں وین ڈر مرفی نے بابر اعظم کو کیچ آؤٹ کر لیا۔

محمد نواز 13 گیندوں پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر نیدر لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیدرلینڈ کی جانب سے مائیکل لیوٹ اور میکس اوڈووڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 28 رنز کا آغاز فراہم کیا، پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میکس اوڈووڈ تھے جو 5 رنز بنا کر سلمان مرزا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

06/02/2026

😭اسلام آباد دھماکی کی افسوسناک اور خوفناک مناظر 😭😭😭یاللہ رحم کریں

06/02/2026

‎ماشاءللہ قاری زاھد شاہ کی زیر نگرانی میں گاؤں زرداعلی بانڈہ کی مسجد خدیجتہ الکبریٰ میں تقریباً 20 بچوں نے قرآن مجید کو ختم کیا۔جو کہ تمام علاقے کے لے بہت خوشی کا باعث ھے۔یہ سب قاری زاھد شاہ کی محنت اور کوششوں کا سبب ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو مزید کامیابی عطاء فرمائے آمین 💓💓♥️‎ Part 8

06/02/2026

‎ماشاءللہ قاری زاھد شاہ کی زیر نگرانی میں گاؤں زرداعلی بانڈہ کی مسجد خدیجتہ الکبریٰ میں تقریباً 20 بچوں نے قرآن مجید کو ختم کیا۔جو کہ تمام علاقے کے لے بہت خوشی کا باعث ھے۔یہ سب قاری زاھد شاہ کی محنت اور کوششوں کا سبب ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو مزید کامیابی عطاء فرمائے آمین 💓💓♥️‎ Part 7

06/02/2026

‎ماشاءللہ قاری زاھد شاہ کی زیر نگرانی میں گاؤں زرداعلی بانڈہ کی مسجد خدیجتہ الکبریٰ میں تقریباً 20 بچوں نے قرآن مجید کو ختم کیا۔جو کہ تمام علاقے کے لے بہت خوشی کا باعث ھے۔یہ سب قاری زاھد شاہ کی محنت اور کوششوں کا سبب ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو مزید کامیابی عطاء فرمائے آمین 💓💓♥️‎ Part 6

06/02/2026

‎ماشاءللہ قاری زاھد شاہ کی زیر نگرانی میں گاؤں زرداعلی بانڈہ کی مسجد خدیجتہ الکبریٰ میں تقریباً 20 بچوں نے قرآن مجید کو ختم کیا۔جو کہ تمام علاقے کے لے بہت خوشی کا باعث ھے۔یہ سب قاری زاھد شاہ کی محنت اور کوششوں کا سبب ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو مزید کامیابی عطاء فرمائے آمین 💓💓♥️‎ Part 5

10/10/2024

Friend Forever ♥️ memorable moments♥️
Always remembered.

14/04/2024

نماز 😭۔۔۔۔
اے اللہ ہمیں 5وقت کا سھی نماز ادا کرنے والا بنادیں ۔امین

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Dir?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Dir