Fikr-e-Nau

Fikr-e-Nau

Share

🌸 Fikr-e-Nau| Official Page 🌸
🎥 Islamic | political

22/07/2026

علماء حضرات اور عوام کےلئے خصوصی پیعام۔

20/07/2026

*إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎*
*غم کی خبر*😢
دیر اپر شلتلو چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے خیبرپختونخوا پولیس کے دلیر جوان عمرا خان ASI پشاور کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے ۔ ان کی قربانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور وطنِ عزیز کو امن و سلامتی نصیب فرمائے۔ آمین۔.

17/07/2026

ھر مشکل میں سیلاب ہو یا قدرتی آفات جب بھی قوم کو ملک کو مشکل ہوں پاک فوج کے جوان اور سیکورٹی اداروں نے بھر پور ساتھ دیا ہے ابھی ضرورت ہے کہ قوم اپنے محافظوں کا دست و بازو بن جائے ۔

09/07/2026

لوگوں کے ساتھ نیکی کرتے رہو اس انتظار میں نہیں کہ وہ تمہاری نیکی لوٹائیں گے بلکہ اس عقیدہ کے ساتھ کہ اللّٰہ نیکی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

07/07/2026

زیارت میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن! 15 دہشت گرد ہلاک، ترجمان حکومت بلوچستان

02/07/2026

فیصل آباد: مدرسے کے اندر 15 سالہ طالبعلم کا ق۔ت۔ل ۔۔۔ ساری کہانی سامنے آگئی ۔۔۔۔۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے بوٹا چوک میں مدرسہ کے 15 سالہ طالب علم شعیب ق۔ت۔ل کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے استاد رفاقت اور دو طالبعلموں ریحان اور عرفان کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مق۔تول شعیب دو روز قبل لاپتہ ہوا تھا، جس کی لا۔ش بورے میں بند کر کے سائیکل پر لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔پولیس کی خصوصی ٹیموں نے ٹیکنیکل وسائل کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ استاد رفاقت علی بچوں سے بدفعلی میں ملوث تھا اور اسے ڈر تھا کہ ذہین طالب علم شعیب اس کا پول نہ کھول دے۔ رفاقت نے شعیب سے حسد رکھنے والے دیگر دو طالب علموں کو اکسایا، جنہوں نے شعیب کو گلا دبا کر ق۔ت۔ل کیا اور اسکی لاش سائیکل پر رکھ کر کچھ دور نالے میں پھینک دی۔ سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ مقدمے کا چالان مکمل کر کے سفاک ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

02/07/2026

دیر بالا: مدرسے پر آسمانی بجلی گ/ر/نے سے 20 سے زائد طالبات ز/خم/ی

01/07/2026

اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ ایک تفصیلی دستاویز میں افغانستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دیتے ہوئے پاکستان کے حقِ دفاع کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔ دستاویزی ثبوتوں کے مطابق 27 جون 2026 کو کراچی میں رینجرز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کی، جس کے بعد جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے اور ایک افغان شہری اسامہ علی کو زندہ گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افغان کارندے نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کے خلاف باقاعدہ تربیتی مراکز اور لانچنگ پیڈز سرگرم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب تک ایسے 300 سے زائد افغان شہریوں کی شناخت ہو چکی ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہوئے مارے گئے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان حکومت کو 836 احتجاجی مراسلے بھیجنے اور تمام سفارتی کوششوں کے باوجود طالبان انتظامیہ دوحہ معاہدے کی پاسداری اور دہشت گردوں کو پناہ دینے سے روکنے میں ناکام رہی ہے، جس کی توثیق اقوامِ متحدہ کی حالیہ رپورٹس بھی کرتی ہیں۔

27/06/2026

ایرانی ریال کی قیمتوں میں بڑا اضافہ تازہ ترین ریٹ جاری

Website

Address

Swat
Dir
18100