QaRi SyEd Imran
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from QaRi SyEd Imran, Health/Beauty, Faisal town Islamabad Block A, Faisal Town.
Assalamualaikum I am Online Quran Teacher and Imam Masjid In Faisal Town Head Office Everyone Follow My New Page I am Uploading Daily Islamic Content for you Maybe You are Love with Islamic Vedios Thanks
ایسی خوبصورت اور پرسوز آواز میں آپ نے کبھی تلاوت نہیں سنی ہوگی
19/07/2026
یہ کجھور کا وہ باغ ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے خو اپنے ہاتھ مبارک سے لگوایا تھا
17/07/2026
بابُ السلام سے مسجدِ نبوی ﷺ میں داخل ہونے کے بعد دائیں جانب واقع یہ مقام تاریخی اعتبار سے حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے گھر سے منسوب کیا جاتا ہے۔
حضرت عباسؓ رسول اللہ ﷺ کے چچا، جلیل القدر صحابی اور اہلِ بیت میں سے تھے۔ تاریخی روایات کے مطابق مسجدِ نبوی ﷺ کے اردگرد متعدد صحابۂ کرام کے مکانات موجود تھے، جن میں حضرت عباسؓ کا گھر بھی شامل تھا۔ بعد کے ادوار میں مسجدِ نبوی ﷺ کی متعدد توسیعات کے باعث ان گھروں کی اصل ساخت باقی نہ رہی، تاہم بعض مقامات کو تاریخی طور پر ان سے منسوب کیا جاتا ہے۔
آج یہ مقام زائرین کو عہدِ نبوی ﷺ کی یاد دلاتا ہے اور مسجدِ نبوی ﷺ کی تاریخ، اہلِ بیتؓ اور صحابۂ کرامؓ کی عظیم خدمات کا احساس تازہ کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی سچی محبت، اہلِ بیتؓ اور صحابۂ کرامؓ سے محبت نصیب فرمائے، اور بار بار مسجدِ نبوی ﷺ کی باادب حاضری عطا فرمائے۔ آمین
16/07/2026
سبحان اللہ کون خوش نصیب انسان اس منظر کو پسند کرے گا
15/07/2026
پاکستان کے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ عبداللہ نے مقابلہ حسن قرآت میں پوری دنیا سے آئے بچوں میں سے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ عبدللہ نے 7 سال کی عمر سے حفط کرنا شروع کیا اور 9 سال کی عمر میں مکمل حفظ کر لیا، جبکہ اب انہوں نے 12 سال کی عمر میں ایک انٹرنیشنل مقابلہ حسن قرآت میں حصہ لیا اور سب میں سے پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا، ماشااللہ
عبداللہ کی چھوٹی عمر میں اتنی کامیابیاں ثابت کرتی ہیں آج بھی ایسے ماں باپ موجود ہیں جو دنیاوی کامیابی سے زیادہ دینی کامیابی کو بہتر سمجھتے ہیں اور اللہ کے کلام کی محبت دل میں بسی ہو تو دنیا میں آپ کا مقام ہی کچھ اور ہوتا ہے،
14/07/2026
الحمدللہ وطن پاکستان بخیر و عافیت پہنچ گئے
13/07/2026
کم میں محمد شعیب نے پورے سو دن میں پورا قرآن کریم حفظ کرلیا ماشاءاللہ
تلاوت قرآن خوبصورت اواز قاری سید عمران اللہ
12/07/2026
قرآنِ مجید کی تلاوت کے دوران امام کی گود میں آ کر بیٹھ جانے والی ایک بلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بلی قرآنِ مجید کی تلاوت میں مصروف امام کی گود میں آ کر سکون سے بیٹھ جاتی ہے اور کافی دیر تک وہاں سے ہٹنے سے گریز کرتی ہے، جبکہ امام بھی اطمینان کے ساتھ اپنی تلاوت جاری رکھتے ہیں۔
اس دلکش منظر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں متعدد افراد اس ویڈیو کو نہایت پُرسکون اور روح پرور قرار دے رہے ہیں۔ کئی صارفین نے بلی کے پُرسکون رویے اور امام کے نرم و شفقت بھرے انداز کو بھی سراہا۔
12/07/2026
سپہ سالارِ اسلام فاتح ”فارس و شام“ سیف اللّٰہ حضرت سیدنا خالد بن ولید رضی اللّه عنہ۔
معروف صحابی و جرنیل حضرت خالد بن ولید کی فتوحات کا راز کیا تھا۔۔؟
محبت و عقیدت کی لازوال داستان
نبی آخر الزمان، سرور کونین ، والی دو جہاں ، رحمت اللعالمین صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم کی زندگی میں تو کئی معجزات آپؐ سے منسوب ہوئے۔ مگر آپ کے وصال مبارک کے بعد بھی آپؐ کے معجزات صحابہ کرام رضوان اللّٰہ اجمعین کے ذریعے اپنی روشنی سے اسلام کو منور کرتے رہے،،
اسی طرح ایک واقعہ جنگ یرموک میں پیش آیا جب جنگ یرموک میں حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ٹوپی کہیں گم ہوگئی حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت پریشان ہوئے آپ نے اپنے ساتھیوں کو حکم دیا ۔
’’فوری طور پر گمشدہ ٹوپی کو تلاش کیا جائے‘‘ ۔
جرنیل کا حکم ہوتے ہی گمشدہ ٹوپی کی تلاش میں سپاہی سرگرداں ہو گئے بہت دیر تک اس ٹوپی کو ڈھونڈتے رہے مگر ٹوپی نہ ملی حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پریشانی بڑھتی چلی جارہی تھی ۔
آپؓ نے پھرحکم دیا اس ٹوپی کو ہر قیمت پر تلاش کیا جائے سب پوری تندہی سے ٹوپی کی تلاش میں لگ گئے بہت دیر ڈھونڈنے کے بعد آخر کار ٹوپی مل گئی ۔
لوگ ٹوپی کو دیکھ کر بڑے حیرت زدہ ہوئے کیونکہ ٹوپی بڑی پرانی اور بوسیدہ تھی وہ بڑی حیرت سے ٹوپی لے کر حضرت خالد بن ولید رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی یا حضرت ، اتنی پرانی اور خستہ حال ٹوپی کے لئے اس قدر پریشان ہونے کی کیا ضرورت تھی ۔
اس میں ایسی کون سی خاص بات تھی جو آپ نے اس کے لئے اتنی تگ و دو فرمائی حضرت خالدبن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا :
ایک مرتبہ حضورنبی کریم ﷺ نے عمرہ ادا فرمایا تھا اور اپنے سر مبارک کے موئے مبارک اتروائے تھے لوگوں نے موئے مبارک لینے میں جلدی کی اور میں نے پیشانی مبارک کے موئے شریف لینے میں سبقت کی اس کے بعد حضور نبی کریم ﷺ نے ان موئے مبارک کو اس ٹوپی میں محفوظ فرما کر مجھے عنایت فرما دیا۔ اس کے بعد میں جس جنگ میں بھی شریک ہوا یہ ٹوپی میرے ساتھ رہی اور اللہ تعالیٰ نے اس کی برکت سے ہر مرتبہ مجھے فتح و نصرت عطا فرمائی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Faisal Town
54770