Yasin Ghizer valley

Yasin Ghizer valley

Share

GHIZER Exploring

23/11/2025

غزر
تعلیم سے محبت! تین ماہ بعد جھیل سے پانی کی اخراج کے بعد ایک ننھا طالب علم اپنے اسکول بورڈ کی صفائی کر رہا🌼

23/11/2025

غزر
تعلیم سے محبت! تین ماہ بعد جھیل سے پانی کی اخراج کے بعد ایک ننھا طالب علم اپنے اسکول بورڈ کی صفائی کر رہا🤍

Photos from Yasin Ghizer valley's post 17/05/2025

#یاسین
یاسین (16 مئی 2025): آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹیٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول یاسین پراپر میں اسکول سیفٹی ڈے بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد طلبہ، اساتذہ اور والدین میں محفوظ تعلیمی ماحول کی اہمیت اجاگر کرنا تھا، کیونکہ بچے اپنی زندگی کا بڑا حصہ اسکول میں گزارتے ہیں اور ان کا محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کرنا ان کا بنیادی حق ہے۔

اس سال اسکول سیفٹی ڈے کا موضوع تھا: "Walk Safely to School" یعنی "محفوظ طریقے سے اسکول جانا"۔ اس موقع پر اسکول میں مختلف آگاہی و تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جن میں طلبہ نے اسکول سیفٹی، قدرتی و انسانی ساختہ خطرات اور ان سے تحفظ کے حوالے سے معلومات و مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں دیدار ولی (DIS)، امتیاز (AEO)، سرتاج ولی (صدر نامدار اسماعیلی ریجنل کونسل گوپس یاسین) شامل تھے۔ ان کے علاوہ اسکول کے پرنسپل، اساتذہ، طلبہ اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔

پروگرام میں ماحولیاتی تبدیلی سے ہم آہنگی (Climate Change Adaptation)، انخلاء کی نقشہ سازی (Evacuation Mapping)، اور اسکول کے اندرونی و بیرونی خطرات کی نشاندہی جیسے موضوعات شامل تھے، جن کے ذریعے طلبہ کو ہنگامی حالات میں محفوظ ردعمل اور حفاظتی تدابیر کی تربیت فراہم کی گئی۔ طلبہ نے مختلف پرفارمنسز، خاکوں اور پریزنٹیشنز کے ذریعے اسکول سیفٹی کی اہمیت اجاگر کی۔

Nahida Khan، سینئر ٹریننگ آفیسر، نے پروگرام کی نگرانی اور تربیتی سیشنز میں رہنمائی فراہم کی، جس سے طلبہ کو نہایت فائدہ حاصل ہوا۔

دیدار ولی (DIS) نے اختتامی خطاب میں آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ بچوں کی فلاح و بہبود اور محفوظ مستقبل کے لیے جو کام کر رہا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ یاسین میں اس دن کا کامیاب انعقاد طلبہ، اساتذہ اور عملے کی انتھک محنت اور ادارے کی مؤثر رہنمائی کا عکاس تھا.

02/04/2025

غذر،
تحصیل گوپس یولنگ کے مقام پر سڑک کہی دنوں سے بند

07/02/2025

اللَّهُمَّ صلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
اسماعیلی سنٹر لزبن پرتگال میں پرنس کریم آغا خان چہارم کے آخری رسومات ادا کرنے کی تیاریاں مکمل کردی گئی

19/01/2025

Yasin sultanabad winter festival ❤️

Photos from Yasin Ghizer valley's post 16/01/2025

Yasin sultanabad ice hockey Arena.

15/01/2025

یاسین
سلطان آباد وینٹر سپورٹس کے لیے آئس رینک تیار

Photos from Yasin Ghizer valley's post 11/01/2025

#نازبر یاسین
نازبر نالے میں اس وقت مارخور کی شکار کے لیے لوگ جتھوں کی شکل میں موجود ہیں لیکن محکمہ جنگلی حیات کے ذمہ داران لمبی تان کر سو چکے ہیں۔
ان کی خاموشی کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ مار خور کے گوشت میں ان کا بھی حصہ ہوتا ہے شکاری حضرات شکار کے بعد خفیہ طور پر گوشت ان کے گھروں تک پہنچاتے ہیں۔
یاسین کے دوسرے گاؤں سے شکاری حضرات ناز بر کے کچھ مقامی نوجوانوں کے ساتھ مل کر غیر قانونی شکار کھیلنے گئے ہیں اس کی تشویش نازبر یوتھ اور نازبر عوام کو بھی ہے تاہم وہ اس کو روکنے کی کوئی قانونی جواز نہیں رکھتے۔
اس معاشرے میں جہاں اوے کا اوا بگڑا ہوا ہے بلیوں کو دودھ کی رکھوالی سونپی گئی ہے ، حرام خوری جواں مردی سمجھی جاتی ہے کس سے امید رکھی جائے کہ وہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائے اور معاشرے کی بہتری میں کردار ادا کر ے۔

10/01/2025

🤍

Photos from Yasin Ghizer valley's post 09/01/2025

یاسین ضلع غذر رات کے وقت لی گئیں چند خوبصورت تصاویر ۔
Yasinvalley

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

7 Ghizer
Gilgit