District Health Office Ghanche
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District Health Office Ghanche, Health/Beauty, .
District Health Office, Ghanche—Serving the people with dedication, ensuring accessible, quality, and equitable healthcare for all, in line with the vision of the Health Department of Gilgit-Baltistan.
01/09/2026
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گانچھے کا سول ہسپتال کریس کا دورہ
آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گانچھے ڈاکٹر کرامت رضا نے سول ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے OPD ڈسپنسری EPI فارمیسی، ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ وارڈز لیبر روم اور بینظیر نشوونما مرکز کا معائنہ کیا.
ڈاکٹر کرامت رضا نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں صفائی ادویات ریکارڈ اسٹاف کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے تمام شعبہ جات کے انتظامات کو بہت اچھی طرح چیک کیا اور مجموعی کارکردگی کو سراہا.
انہوں نے ہسپتال کے عملے کو مریضوں کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے، صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کی ہدایت بھی کی۔
سول ہسپتال کی مجموعی کارکردگی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا
25/08/2026
فری میڈیکل کیمپ، تھلے ضلع گانچھے
آج تھلے، ضلع گانچھے میں MALC بلتستان اور ضلع محکمہ صحت گانچھے کے اشتراک سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں ڈاکٹر اطہر نے مریضوں کا معائنہ اور طبی مشاورت فراہم کی، جبکہ 200 سے زائد مریضوں کو مفت طبی سہولیات اور معیاری ادویات فراہم کی گئیں۔ مریضوں کی بڑی تعداد خواتین اور بچوں پر مشتمل تھی۔
کمیونٹی کو صحت، صفائی اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی۔ مقامی لوگوں نے اس فلاحی اقدام کو سراہا۔
MALC بلتستان اور محکمہ صحت گانچھے مستقبل میں بھی دور دراز علاقوں میں ایسے مفت طبی کیمپوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
24/08/2026
مفت طبی کیمپ، Ghursay، ضلع گانچھے
آج ضلع گانچھے کے علاقے Ghursay میں میری ایڈیلیڈ لیپروسی سنٹر (MALC) بلتستان اور ضلع محکمہ صحت گانچھے کے باہمی تعاون سے ایک مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا۔
کیمپ میں ڈاکٹر مبشر عباس نے بطور میڈیکل آفیسر مریضوں کو طبی معائنہ اور مشاورت فراہم کی۔ کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 188 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کی اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل تھی، جس سے اس علاقے میں بنیادی صحت کی سہولیات کی ضرورت اور اہمیت واضح ہوتی ہے۔
کیمپ میں مریضوں کو معیاری ادویات مفت فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر اور کیمپ ٹیم نے شرکاء کو صحت، صفائی ستھرائی اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی تاکہ کمیونٹی میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیا جا سکے۔
مقامی آبادی نے اس اقدام کو سراہا اور مفت طبی خدمات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
MALC
بلتستان اور ضلع محکمہ صحت گانچھے کے اشتراک سے مستقبل میں بھی ضلع گانچھے کے مختلف علاقوں میں ایسے مزید مفت طبی کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ دور دراز آبادیوں کو معیاری طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔
23/08/2026
فری میڈیکل کیمپ
عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ گانچھے کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں MALC Pakistan کے تعاون سے عوام کا مفت طبی معائنہ اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
📍 ACD Ghursay — تحصیل مشہ بروم
📅 پیر، 24 اگست 2026
📍 Thaly – Khasomik — تحصیل ڈغونی
📅 منگل، 25 اگست 2026
تمام اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ اس مفت طبی کیمپ میں شرکت کریں اور اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
صحت مند معاشرہ، مضبوط معاشرہ۔
Health Department Ghanche
*In collaboration with MALC Pakistan
20/08/2026
آج محکمہ صحت ضلع گانچھے کے دفتر میں ضلع بھر کی تمام ہیلتھ فیسلٹیز کے انچارجز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گانچھے بھر کے تمام مراکزِ صحت کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی و انتظامی امور اور عوام کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ضلع بھر کی ہیلتھ فیسلٹیز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور درپیش مسائل کے فوری حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کرامت رضا صاحب گانچھے نے تمام انچارجز کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے اپنی اپنی فیسلٹیز کی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دینے پر زور دیا۔
محکمہ صحت گانچھے عوام کو بہتر اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
:
19/08/2026
ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کرامت رضا صاحب نے زیرِ تعمیر، A-Class Dispensary 30 Bed Hospital Thagus کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور مجموعی پیش رفت کا معائنہ کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق، بہترین میٹریل کے استعمال اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد معیاری صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
19/08/2026
antimicrobial resistance awareness session/training of all Health Facility Paramedical Staff of UC Daghoni, Balghar and Kharkoo at Civil Hospital Daghoni today to minimize the use of antibiotics and effective management strategies in Acute Gastroenteritis and Food Poisoning. The session also explored challenges regarding the misuse of antibiotics, possible side effects, resistance development and its long-term effects.
18/08/2026
کندوس چوغو گرونگ میں ACD اور غورسے BHU کی سائٹ سلیکشن
آج 18 اگست کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کرامت رضا صاحب، SDO شجاعت صاحب، تحصیلدار مشابرم ممتاز صاحب اور AO عباس صاحب نے کندوس چوغو گرونگ میں ایمرجنسی فنڈ کے تحت ACD کی سائٹ سلیکشن کا معائنہ کیا۔
مقامی سرکردگان اور عمائدینِ علاقہ کی مشاورت سے فزیبلٹی اور زمین کی پیمائش مکمل کرنے کے بعد ACD کے لیے سائٹ فائنل کر دی گئی ہے۔ایک ہفتہ بات یہاں تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے اس اہم اقدام پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ غورسے BHU کی اپ گریڈیشن کے لیے بھی سائٹ کا معائنہ اور انتخاب کیا گیا۔ ان شاء اللہ بہت جلد گھرسے گاؤں میں BHU کی اپ گریڈیشن کا کام بھی شروع ہوگا۔
یہ اقدامات علاقے میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر اور عوام کے لیے قابلِ رسائی بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔
15/08/2026
*آج 15 اگست بروز ہفتہ* کو اے کلاس ڈسپنسری گون میں *Group of Progressive Mind (GPM)*اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ گانچھے کے تعاون سے ایک کامیاب خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا۔
اس کیمپ میں *ڈاکٹر شاہدہ بتول صاحبہ، ماہرِ نفسیات* نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی اور علاقے کے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کے ساتھ قیمتی رہنمائی بھی فرمائی۔
ذہنی و نفسیاتی امراض کا معائنہ*: ڈپریشن، ذہنی دباؤ، گھبراہٹ، نیند کے مسائل، OCD، فوبیا، PTSD اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کا چیک اپ کیا گیا۔
بچوں اور نوجوانوں کی کونسلنگ*: توجہ کی کمی، رویے کے مسائل اور کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔
آگاہی سیشن*: ہائی اسکول گون میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے "ذہنی صحت کی اہمیت" کے موضوع پر 1 گھنٹے کا خصوصی سیشن منعقد کیا گیا۔
کمیونٹی سیشن*: کمیونٹی ہال میں مردوں اور خواتین کے لیے الگ سیشن رکھی گئیں جن میں علاقے کے مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ذہنی صحت سے متعلق سوالات پوچھے۔
اہلیانِ گون نے اس بہترین طبی سہولت کو سراہا اور GPM اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ گانچھے کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔