Ghizer News HD

Ghizer News HD

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ghizer News HD, Gilgit.

14/04/2026

چلاس ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹراکبر ناصر خاں، شہید پولیس افیسر کانسٹیبل مقابل شاہ کے بیٹوں کے ہمراہ شہیدکو سلام کر رہے ہیں۔

14/04/2026

4G in Sandi Yasin
Thanks

14/04/2026

ڈپٹی کمشنر استور محترمہ نیلم علی نے باقائدہ عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔

14/04/2026

عالمی امن کے لئے پاکستان کی کاوشوں پر گلگت بلتستان کے نامور شاعر عزیزالرحمان ملنگی اپنے اشعار کے ذریعے خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

14/04/2026

پاکستان کی ثالثی سے 12 دنوں کی جنگ بندی ممکن ہوئی، جو خطے میں امن کی بڑی پیش رفت ہے۔

12/04/2026

جب دنیا میں کشیدگی عروج پر ہے، پاکستان نہ صرف عالمی امن کیلئے متحرک ہے بلکہ اندرونی طور پر بھی جمہوریت کو مضبوط بنا رہا ہے۔
*گلگت بلتستان میں الیکشن کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔*

10/04/2026

نگر سے شیخ مشتاق نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور “پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے ہیں۔

09/04/2026

صدر امامیہ کونسل استور، شیخ حفاظت علی جعفری نے کہا ہے کہ عاصم منیر کا امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے کردار نہایت قابلِ تحسین ہے، کیونکہ ان کی قیادت اور حکمتِ عملی نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

09/04/2026

گلگت بلتستان کے نگران وزیرِ جنگلات نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم سفارتی کردار ادا کر کے عالمی سطح پر اپنی مثبت پہچان مضبوط کی ہے۔ اس کامیابی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ اعظم پاکستان مبارکباد کے مستحق ہیں، جن کی قیادت میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔

09/04/2026

گلگت بلتستان میں کاروباری طبقے کے لیے ٹیکس معطلی، رجسٹریشن روکنے اور ایندھن سبسڈی کی تجویز

گلگت: وزیر سی اینڈ ڈبلیو و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راجہ شہباز خان نے گلگت بلتستان میں کاروباری طبقے کو ریلیف دینے کے لیے ٹیکسز کی عارضی معطلی، نئی کاروباری رجسٹریشن روکنے اور ایندھن پر یکساں سبسڈی دینے کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا مقصد مہنگائی اور سیاحت میں کمی سے متاثرہ معیشت کو سہارا دینا ہے۔

یہ تجاویز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں پیش کی گئیں جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے کی۔ اجلاس میں آئی جی پولیس ناصر خان سمیت وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران راجہ شہباز خان نے گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خطے کی معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے ہوٹل، ٹرانسپورٹ اور بازار ایسوسی ایشنز کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت میں نمایاں کمی کے باعث کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں، اس لیے فوری طور پر کاروباری رجسٹریشن کا عمل روکا جائے اور تاجروں پر عائد ٹیکسز معطل کیے جائیں۔

انہوں نے امن و امان کو مزید مضبوط بنانے کے لیے 3,500 اضافی پولیس اہلکاروں کی فراہمی اور ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول محکموں کی استعداد کار بڑھانے کی تجاویز بھی پیش کیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سابقہ صوبائی حکومت کی جانب سے کاروباری رجسٹریشن سے متعلق قانون منظور کیا گیا تھا، تاہم موجودہ حالات کے پیش نظر اس پر عملدرآمد فی الحال روک دیا گیا ہے۔

مزید برآں، اجلاس میں یہ تجویز بھی زیر غور آئی کہ پاک-چین سرحدی تجارت سے حاصل ہونے والی تقریباً 70 ارب روپے کی آمدن میں سے ایک فیصد حصہ مقامی چھوٹے کاروباری افراد کے لیے مختص کیا جائے، جبکہ چین سے وابستہ تاجروں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں۔

پاکستان میں داخل ہونے والے ہر کنٹینر پر 200 آر ایم بی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ چپورسن اور مسگر کے زلزلہ متاثرین کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج پر بھی غور کیا گیا، جس میں چھوٹے تاجروں کو چین سے اضافی سامان لانے کی اجازت دینے کی تجویز شامل ہے۔

انفراسٹرکچر کے حوالے سے تتہ پانی پل کے ٹینڈر کی منظوری متوقع ہے، جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو دونوں اطراف یکساں رکھنے پر اتفاق کیا گیا، جو 225 چینی یوآن مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان اور پاکستان کے دیگر حصوں کے درمیان چلنے والی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس 2022 پالیسی کے تحت وصول کیا جائے گا۔

اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے مطالبات جلد حل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز کو حتمی منظوری کے لیے وزیراعظم کو ارسال کیا جائے گا، جس کے بعد باقاعدہ عملدرآمد متوقع ہے۔

09/04/2026

پاکستان کی دانشمند قیادت نے کشیدگی کم کر کے عالمی امن میں اہم کردار ادا کیا، خصوصاً ایران-امریکہ تناؤ میں کمی کو بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جس کا سہرا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مؤثر حکمتِ عملی کو دیا گیا۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Gilgit