Waqar Qadri

Waqar Qadri

Share

biking,exploring

15/08/2026

جشنِ آزادی کی خوشی میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں ٹھوٹھہ رائے بہادر نے چک کمال ٹیم کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر شکست دے دی۔ مبارک باد ٹیم ٹھوٹھہ رائے بہادر

15/08/2026

آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کی 14 اگست کی تقریب میں بگھی پر آمد شہریوں کی تنقید کی زد میں آ گئی

15/08/2026

گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ کے دفتر میں جشنِ آزادی کی تقریب کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ گلیانہ سید علی عباس شاہ کی خصوصی شرکت۔۔

15/08/2026

محمد آصف عطاری جنرل سیکرٹری گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ کی راجہ محمد یونس بھگوال کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد۔

15/08/2026

ما شاء اللّٰہ، اتحاد ویلفیئر سٹارز گروپ اور پاکستان بلڈ گروپ ضلع گجرات کے معزز بھائیوں نے شجر کاری مہم کے دوران میرے نام کا پودا تھانہ ککرالی میں لگایا۔تمام بھائیوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ اللّٰہ تعالیٰ اتفاق عطا فرمائے۔

15/08/2026

اتحاد ویلفیئر سٹارز گروپ اور پاکستان بلڈ گروپ ضلع گجرات کے معزز بھائیوں نے شجر کاری مہم کے دوران تھانہ ککرالی،سول ہسپتال کوٹلہ اور پٹرولنگ پولیس کے دفتر میں اپنے اپنے نام کے پودے لگائے۔ علامہ محمد ابرار صدیقی نے دعا فرمائی۔۔

05/08/2026

دوسرا ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 117 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔۔ پاکستان کو جیت کیلئے 75 رنز کا ہدف۔۔۔علی عثمان اور ساجد خان کی 4، 4 وکٹیں۔۔

05/08/2026

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے نڈر افسر، میجر محمد رضوان طاہر شہید کی شہادت سے قبل لکھی گئی اصل الوداعی وصیت (Final Note) سامنے آ گئی ہے، جس کا ایک ایک لفظ حب الوطنی اور ایمان کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

میجر محمد رضوان طاہر شہید کی آخری وصیت کا مکمل اور درست متن:
"آخری نوٹ (وصیت)"
"السلام علیکم!"
"جب یہ پیغام آپ تک پہنچے گا، تو یہ میرا آخری نوٹ ہوگا، جو محبت، ایمان اور دل کے کامل یقین کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ براہِ کرم اسے میری آخری خواہشات اور ہدایات کا حصہ سمجھیں۔"
"میرے والدین، بہن بھائیوں، میری پیاری اہلیہ اور میرے لاڈلے بیٹے کے لیے میری گہری محبت اور دعائیں ہیں۔"
"میرے کمرے میں موجود میرے تمام کپڑے اور ذاتی سامان ضرورت مندوں کو صدقے کے طور پر عطیہ کر دیا جائے۔"
"میری اہلیہ اور والدین سے گزارش ہے: براہِ کرم میرے بیٹے کا خیال رکھیں۔ وہ میری پوری کائنات ہے، اللہ کی طرف سے میرا سب سے خوبصورت تحفہ ہے۔"
"مجھ پر کوئی قرض واجب الادا نہیں ہے۔ اگر کوئی ایسا دعویٰ کرے تو براہِ کرم اس سے ٹھوس ثبوت مانگیں—میرے میس بل (Mess Bill) کے علاوہ کچھ بھی قبول نہ کیا جائے۔"
"میرا پختہ ایمان ہے کہ اللہ جو بھی منصوبہ بناتا ہے، وہ ہم سب کے لیے بہترین ہوتا ہے۔"
"الحمدللہ، میں اس دنیا سے بغیر کسی پچھتاوے کے جا رہا ہوں۔ میں نے فخر کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی ہے۔ اگر میں دوبارہ بھی پیدا ہوا، تو میں پھر بھی پاکستان آرمی میں شامل ہونے کا ہی انتخاب کروں گا۔ اللہ اکبر!"
"اگر ممکن ہو تو، مجھے نانی اماں کی قبر کے برابر میں دفن کیا جائے۔"
واضح رہے کہ کور آف انجینئرز سے تعلق رکھنے والے میجر محمد رضوان طاہر نے مستونگ (بلوچستان) میں امن دشمنوں کے خلاف آپریشن کے دوران دلیری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ ان کی اس جذباتی اور ایمان افروز وصیت نے جہاں پورے ملک کو آبدیدہ کر دیا ہے، وہاں دشمنوں کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ پاکستانی فوج کا ہر افسر وطن پر مٹنے کے لیے کس قدر بے تاب رہتا ہے.

05/08/2026

*ملبے کے نیچے سے ملنے والی 112 لا شوں کی تدفین کر دی گئی*

❤️‍🩹🇵🇸

05/08/2026

چین سے تجارتی تعلقات بند کر دیں۔ آپ کی معیشت ٹھیک ہو جائے گی۔ شبر زیدی کا دعویٰ

Category

Address

Gujrat