Muhammad Ismail"Baby of Pakistan"

Muhammad Ismail"Baby of Pakistan"

Share

یہ پیج پاکستان کے سب سے کم عمر
انصاف اور جدید علاج کے متلاشی محمد اسمعیل کی اپڈیٹ بارے بنایا ہے

18/06/2026

آج کل بعض غیر تربیت یافتہ یا غفلت کے مرتکب طبی عملے کی وجہ سے معصوم جانیں خطرات سے دوچار ہو رہی ہیں۔ اگر کسی ہسپتال یا ڈاکٹر کی لاپرواہی سے کسی بچے یا مریض کو نقصان پہنچا ہے تو متعلقہ اداروں اور حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں اور ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق جوابدہ بنائیں۔

اگر ایسے واقعات پر پردہ ڈالا گیا تو عوام کا طبی اداروں پر اعتماد مجروح ہوگا، جو کسی بھی معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے۔

اسی نوعیت کا ایک افسوسناک واقعہ مبینہ طور پر ننھے محمد اسماعیل کے ساتھ رمضان اینڈ صفدر ہسپتال، جی ٹی روڈ دیونہ منڈی گجرات میں پیش آیا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں، حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

13/06/2026

https://www.facebook.com/share/v/1BPFwrfCDS/

https://www.facebook.com/share/v/1BPFwrfCDS/

اللہ نے سات سال بعد بیٹا دیا۔
اناڑی ڈاکٹر نے بچے کا ختنے کرتے پانچ دن کے بچے کا نازک عضو کاٹ دیا۔۔۔
استغفراللہ
کیا یہ بھی آجکل معصوم بچوں کے خلاف سوچی سمجھی سازش تو نہیں ہو رہی جو ان بچوں کو نازک اعضاء سے محروم کیا جا رہا ہے۔۔۔
پہلے بھی اسی طرح کا ایک کیس پرائیویٹ ہسپتال بنام
رمضان اینڈ صفدر ہسپتال جی ٹی روڈ دیونہ منڈی گجرات میں
پیش آ چکا ہے۔
جہاں ایک ماہ کے معصوم کو نازک عضو سے محروم کر دیا گیا تھا۔
ایسے سفاک ڈاکٹرز کی ڈگریاں کینسل کر کے کڑی سے کڑی سزا دینی چاہئے۔
ورنہ متعلقہ محکمہ ہیلتھ اور حکومت پنجاب اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھ جائیگا۔
امید ہے ایسے کیسز کے خلاف جلد سے جلد سزائیں سنائی جائیں گیں
اور ذمہ دار ڈاکٹرز کو فوری کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا۔۔۔

30/01/2026

محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ!
جس طرح آپ اپنے صوبہ پنجاب میں ہونے والے ہر ظلم، ناانصافی اور زیادتی کا نوٹس لیتی ہیں،
ہم آپ سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ننھے معصوم محمد اسماعیل کے معاملے کا بھی فوری نوٹس لیں۔
آپ کے صوبہ پنجاب میں پیش آنے والا یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ایسا ظلم ہے جس کی مثال شاید دنیا میں بھی مشکل سے ملے۔
پاکستان کے ننھے معصوم بچے محمد اسماعیل پر ہونے والا سانحہ پوری دنیا سن چکی ہے، مگر افسوس کہ چار ماہ گزر جانے کے باوجود: — نہ حکومتِ پنجاب جاگی
— نہ حکومتِ پاکستان نے کوئی مؤثر قدم اٹھایا
— نہ ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا گیا
— نہ ہی بچے کی زندگی بچانے کے لیے ضروری ٹرانسپلانٹ کا فیصلہ ہو سکا
ختنہ کے دوران دو ماہ کے اس معصوم بچے کا عضوِ خاص مکمل طور پر کاٹ دیا گیا۔
دنیا بھر کے ڈاکٹر حیران ہیں کہ یہ کیسی طبی غفلت تھی جس نے ایک بے گناہ بچے کی پوری زندگی داؤ پر لگا دی۔
چار ماہ بعد بھی سوال وہی ہیں: کیا یہ بچہ انسان نہیں؟ کیا اس کو علاج، زندگی اور انصاف کا حق نہیں؟ کیا پاکستانی ہونا اتنا بڑا جرم ہے؟
خدارا!
کوئی تو اس ننھے محمد اسماعیل کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچائے۔
شاید کسی دل میں رحم جاگ جائے،
شاید کوئی اس بچے کی زندگی بچانے کا فیصلہ کر لے۔
برائے رابطہ:
📞 0092-321-6205078

Category

Website

Address

Gujrat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Ismail"Baby of Pakistan" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Gujrat.