My Agricultural

My Agricultural

Share

A. O. A
https://youtu.be/mvuXLSdkzcA

Agriculture department

21/01/2025
21/01/2025

🌾 گندم کی فصل کے لیے ضروری رہنمائی! 🌾

تیسری اور چوتھی آبپاشی کے دوران کھادوں کا صحیح استعمال کریں—زیادہ پیداوار اور بہتر معیار پائیں!

✅ نائٹروجنی کھاد (یوریا) کا استعمال بند کریں:

اس مرحلے پر یوریا اور نائٹروجنی کھادیں استعمال نہ کریں۔

یوریا کا زیادہ استعمال دانے کے وزن میں کمی اور فصل کے گرنے کا سبب بنتا ہے۔

✅ متوازن کھادوں کا استعمال کریں:

نائٹروفاس (NP)، زرخیز (NPK)، اور پوٹاش کی کھاد استعمال کریں۔

یہ کھادیں دانے کی بھرائی اور سٹے کے مکمل نکلنے کے عمل کو بہتر بناتی ہیں، جس سے پیداوار اور معیار میں اضافہ ہوتا ہے۔

✅ پوٹاش کا استعمال—فصل کو گرنے سے بچائیں:

پوٹاش کھاد فصل کو مضبوط بناتی ہے، ہوا اور بارش کے اثرات سے بچاتی ہے۔

اہم فوائد:

🔹 دانے کا وزن اور سائز بہتر ہوتا ہے۔
🔹 سٹے کا مکمل اور بہتر نکلنا۔
🔹 پیداوار میں اضافہ اور اعلیٰ معیار۔
🔹 فصل کے گرنے کے خطرے میں کمی۔

اپنی گندم کی فصل کی بہتر پیداوار کے لیے ان ہدایات پر عمل کریں اور فصل کے بہتر نتائج سے فائدہ اٹھائیں!
03086355035
Kamran Haider

Photos from My Agricultural's post 19/01/2025

کماد کی پیداواری ٹیکنالوجی

13/12/2024

گندم🌾 20سے25 دن کی فصل

پہلی آبپاشی

1- جن بھائیوں نے بجائی کے وقت ڈی اے پی کی ایک بوری ڈالی ہے،زیادہ سے زیادہ پیداوار لینے کے لئے ایک بوری نائٹروفاس چھٹہ کر کے پانی لگا دیں اور دو دنوں بعد ایک بوری یوریا چھٹہ کر دیں

2- اگر نائٹروفاس استعمال نہیں کرنی تو ایک بوری یوریا کے ساتھ زنک ضرور استعمال کریں -

3- زیادہ سے زیادہ ٹلرنگ کے لئے خوراک کا ساٹھ سے ستر فیصد پہلے اور دوسرے پانی پر ض

13/12/2024

سپرے کرنے کے اصول
1..نیٹ چیک کر کے سپرے کریں
2..صبح فصل پر شبنم(پانی کے قطرے) کچھ خشک ہونے پر سپرے کریں
3..تیزہوا؛تیز دھوپ اور بور کی حالت میں سپرے نہ کریں.
4..گاڑھی؛پوڈر والی ادویات اور تری والی ادویات علیحدہ علیحدہ با لٹی میں گھول لیں. پہلے آدھی ٹینکی پانی سےبھر لیں. پھر ادویات باری باری ڈالیں.
5..اگر ایک ہی بالٹی میں ادویات پہلے مکس کریں تو محلول گرم ہو کر اپنی افادیت کھو دیتا ہے. فصل پر سٹریس آسکتا ہے.
6..صاف پانی استعمال کریں
7..سردیوں میں کھڑا ٹھنڈا پانی استعمال نہ کریں.
8..سردیوں میں دوپہر اور گرمیوں میں عصر کےوقت سپرے کریں.
9..فوار فصل پر ڈریکٹ نہ ماریں. ڈیڑھ دو فٹ اونچی رکھیں.
10..ہاتھ؛ منہ اور دونوں ٹانگوں کے درمیان سرسوں کا تیل لگانے سے زہر جسم میں سرائیت نہی کرتی.
11.ماسک پہنیں پھیپھڑے ہوا ہی کھینچتے ہیں.
12..10 تا 15 من پیداوار بڑھنے کا انحصار اچھی اور وقت پر سپرے کرنے کی بدولت ہے.
13..سپرے کرنے کے بعد مشین اور خود کو اچھی طرح دھوئیں.
14..اگر کسی سے اجرت پر سپرے کروانی ہو تو اپنی خوب نگرانی کریں. کچھ غریب ظالم بھی ہوتے ہیں. دوائیاں فروخت بھی کرتے دیکھے ہیں. یا زیادہ بو والی دوائیاں زمین پر چوری گرا دیتے ہیں.
اللہ سب کو ہدایت دے.
Kamran Haider
03086355035

11/12/2024

*گندم 🌾کا پہلا پانی اور کھادوں کا استعمال*
✍️گندم کی زیادہ پیداوار جھاڑ بنانے اور فصل کا بھرپور سٹریکچر تیار کرنے میں پہلے پانی اور اس پر دی جانے والی خوراک کا بڑا عمل دخل ہے۔
👈 گندم کو پہلا پانی زمینی وتر کو مدنظر رکھتے ہوئے 18 سے 35 دن پر لگائیں۔
👈 پہلے پانی پر ضروری کھادیں بحساب فی ایکڑ
یوریا 35 سے50 کلو
زنک سلفیٹ 4ـ6 کلو
مگنیشیم سلفیٹ 10 کلو یا سلفر 2 کلو
👈 اگر فاسفورس (ڈی اے پی وغیرہ) زمین کی تیاری میں نہیں دی تو فاسفورس کا اچھا سورس پانی لگانے سے پہلے چھٹہ یا پانی میں فلڈ کریں۔
👈گندم کی فصل کا جھاڑ بنانے کے لیے زنک اور یوریا کا استعمال ضروری ہے یوریا کے زیادہ بہتر نتائج لینے کے لیے زنک سلفیٹ اور مگنیشیم سلفیٹ یا سلفر کے ساتھ فلڈ کرنا یا گیلے وتر میں چھٹہ کرنا بہتر عمل ہے جس سے یوریا بھی ضائع نہیں ہوتا۔
👈گندم کو 21 سے 45 دن کے دوران زنک کا استعمال ضروری ہے۔
👈 اگر زنک سابقہ فصل کو دیا ہے یا پہلے پانی پر فاسفورس دے رہے ہیں تو زنک کا سپرے وتر پر ضرور کریں۔

👈 پہلے پانی کے وتر آنے پر جڑی بوٹی مار سپرے ضرور کریں۔
Kamran Haider
03086355035

Photos from My Agricultural's post 04/12/2024

زرعی سفارشات برائے کاشتکاران یکم دسمبر تا پندرہ دسمبر 2024

Photos from My Agricultural's post 04/12/2024

الو کی فصل میں جڑی بوٹیوں کا انسداد

Photos from My Agricultural's post 04/12/2024

پیاز کی پنیری کی بروقت منتقلی

Photos from My Agricultural's post 04/12/2024
04/12/2024

`پودوں میں خوراکی اجزاء کی کمی پتوں سے شناخت کی جاسکتی ہے یعنی پتوں کی رنگت اور پتوں کی بناوٹ علامات کی صورت میں خوراکی اجزاء کی کمی کو جانچنے کا طریقہ`

*پودوں میں خوراکی اجزاء کی کمی اکثر پتوں میں سب سے پہلے ظاہر ہوتی ہے*
`جس سے پودوں کی مجموعی صحت کی طرف ایک اہم اشارے کے طور پر جانچا جا سکتا ہے`
*ان علامات کو جلد سے جلد دیکھنے سمجھنے پہنچاننے سے کاشتکار اپنی فصلوں پودوں کو مطلوبہ خوراکی اجزاء فراہم کرکے بہترین نشوونما اور بھر پور پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے*

1. نائٹروجن کی کمی
نائٹروجن اجزاء کبیرا کا ایک اہم خوراکی جز ہے

علامات: پرانے پتوں کا پیلا ہونا (کلوروسس)، سروں سے شروع ہو کر مرکز کی طرف بڑھنا۔ نمو رک سکتی ہے۔
وجہ: نائٹروجن پودوں میں متحرک ہوتی ہے، اس لیے اس کی کمی سب سے پہلے پرانے پتوں میں ظاہر ہوتی ہے کیونکہ غذائی اجزاء کو چھوٹے بافتوں کی طرف بھیج دیا جاتا ہے۔

2. فاسفورس کی کمی
فاسفورس اجزاء کبیرا کا ایک اہم خوراکی جز ہے
علامات: پرانے پتوں کا گہرا سبز یا ارغوانی رنگ انتھوسیانین کی تعمیر، جڑوں کی خراب نشوونما، اور سست بڑھوتری کی وجہ
وجہ: فاسفورس کی کمی پودوں میں توانائی کی منتقلی کو متاثر کرتا ہے، خاص طور پر ابتدائی نشوونما کے مراحل میں۔

3. پوٹاشیم کی کمی
پوٹاش اجزاء کبیرا کا ایک اہم خوراکی جز ہے
علامات: پتے کے کناروں کا بھورا ہونا یا جھلس جانا یعنی معمولی جلا ہوا نظر آنا کرلنگ، اور پرانے پتوں میں رگوں کے درمیان پیلا ہونا (انٹروینل کلوروسس)

وجہ: پوٹاشیم پانی کے استعمال اور انزائم کی پراگرس کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے، اس لیے اس کی کمی کے نتیجے میں خشک سالی کی برداشت کم ہو جاتی ہے اور پودے کمزور ہو جاتے ہیں

4. سلفر کی کمی
سلفر خوراکی اجزاء ثانوی کا ایک اہم خوراکی جز ہے
علامات: جوان پتوں کا یکساں پیلا ہونا (نائٹروجن کی کمی کی طرح لیکن پہلے نئے پتوں کو متاثر کرتا ہے)۔
وجہ: سلفر پودوں میں غیر متحرک ہے اور پروٹین کی ترکیب کے لیے ضروری ہے

5. میگنیشیم کی کمی
میگنیشیم سلفیٹ اجزاء ثانوی کا اہم خوراکی جزء ہے
علامات: پرانے پتوں میں انٹروینل کلوروسس، رگوں کو سبز جبکہ باقی پتے پیلے ہو جاتے ہیں۔ شدید کمی کی صورتوں میں پتوں کا گرنا ظاہر ہو سکتا ہے۔
وجہ: کلوروفل میں میگنیشیم مرکزی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے اس کی عدم موجودگی فتوسنتھیس کو متاثر کرتی ہے۔

6. آئرن کی کمی
فیرس یا آئرن اجزاء صغیرہ کا ایک اہم خوراکی جز ہے
-علامات: جوان پتوں میں انٹروینل کلوروسس، شدید صورتوں میں پورا پتا پیلا ہو جاتا ہے۔
وجہ: میگنیشیم کے برعکس، آئرن پودوں میں غیر متحرک ہوتا ہے، اس لیے نئی نشوونما میں پہلے علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

7. کیلشیم کی کمی
کیلشیم اجزاء صغیرہ کا ایک اہم خوراکی جز ہے
علامات: بگڑے ہوئے، مسخ شدہ، یا گھماؤ والے پتے، اکثر جوان پتوں اور شوٹ کے سروں پر بھورے دھبے ہوتے ہیں۔
وجہ: سیل کی دیوار کی مضبوطی اور جھلی کے استحکام کے لیے کیلشیم بہت ضروری ہے، اور اس کی کمی ساختی کمزوری کا باعث بنتی ہے۔

8. زنک کی کمی
زنک خوراکی اجزاء صغیرہ کا ایک اہم خوراکی جز ہے
علامات: چھوٹے، چھوٹی شکل والے پتے جو ان پتوں پر انٹروینل کلوروسس کے ساتھ، اکثر گلابی یا چھوٹے انٹرنوڈس کے ساتھ ہوتے ہیں۔
وجہ: زنک پودوں میں انزائم کی سرگرمی اور ہارمون ریگولیشن کے لیے ضروری ہے۔

مختصرا تعارف
ان کی نشاندہی اور حل یعنی ان پوئنٹس پر ضرور توجہ دینی چاہیے اکثر ہم ان کو اگنور کرتے ہیں حالانکہ ان پر اتنا زیادہ خرچ درکار نہیں ہوتا جتنا پیداوار میں شدید کمی کے باعث نقصان اٹھانا پڑتا ہے
*نوٹ*
`خاص و خاص ہر قسم کے رقبوں میں فیرس سلفیٹ پر خصوصی توجہ دینی چاہیے`
`اور ریتلے رقبوں میں فیرس سلفیٹ کے ساتھ ساتھ کیلشیم کی اپلیکیشن کے بارے میں بھی سوچتا چاہیے`

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Jhang Sadar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Jhang Sadar