Jhang Times
جھنگ کی تمام خبریں
21/05/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب کی طرف سے دریائے چناب کے لیے فلڈ الرٹ جاری
محکمہ آبپاشی کے لیٹر کے پیش نظر متعلقہ اضلاع اور محکموں کو ممکنہ فلڈ بارے الرٹ جاری
سلال ڈیم کے سپل وے گیٹس 21 مئی صبح 9 بجے سے 30 مئی تک کھولے جائیں گے، ترجمان پی ڈی ایم اے
دریائے چناب میں پانی کی سطح 2 سے 3 میٹر تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے
مرالہ بیراج پر اچانک پانی کی آمد کا خطرہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں ہائی الرٹ۔ترجمان پی ڈی ایم اے
Govt of Punjab
15/05/2026
پنجاب بھر میں کاروباری مراکز اور مارکیٹوں کے بند کرنے کے اوقات کار آج سے یکم جون تک ختم کردئیے گئے، نوٹیفیکیشن…!!!
*سیف سٹی جھنگ کی بروقت کارروائی، گمشدہ بچے کو بحفاظت اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا*
سیف سٹی جھنگ اور ضلعی پولیس کی مؤثر رابطہ کاری اور فوری اقدامات کے نتیجے میں ایک گمشدہ بچے کو بحفاظت اُس کے اہلِ خانہ سے ملا دیا گیا۔
ننھا “عثمان” ولد خضر عباس، سکنہ بی سی جی چوک ملتان، راستہ بھٹک کر تھانہ مسن کی حدود میں پہنچ گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی سیف سٹی جھنگ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی ملتان سے رابطہ قائم کیا اور بچے کی شناخت و اہلِ خانہ تک رسائی کے لیے مربوط اقدامات شروع کیے گئے۔
سیف سٹی جھنگ، سیف سٹی ملتان اور متعلقہ پولیس ٹیموں کی مسلسل کاوشوں، مؤثر رابطہ کاری اور بروقت حکمتِ عملی کے باعث بچے کے اہلِ خانہ کا سراغ لگا لیا گیا۔ بعد ازاں اہلِ خانہ رات کے وقت جھنگ پہنچے جہاں ضروری قانونی و شناختی تصدیق کے عمل کی تکمیل کے بعد بچے کو بحفاظت اُن کے حوالے کر دیا گیا۔
بچے کے اہلِ خانہ نے بروقت تعاون اور پیشہ ورانہ اقدامات پر سیف سٹی جھنگ، سیف سٹی ملتان اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔
سیف سٹی جھنگ شہریوں کے تحفظ، فوری امداد اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔
جھنگ بشیر چوک سیٹلائٹ ٹاون میں تین سیور مین۔ڈوب گئے ریسکیو نے بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا
واسا کو کروڑوں روپے ڈیسلٹنگ کے ملے لیکن کوئی حفاظتی اقدامات کوئی آلات آکسیجن نہ تھی
بھون : شکر گنج شوگر مل مالکان کی سرعام بدمعاشی غنڈہ گردی
تنخواہ مانگنے پر گارڈز نے اپنے ہی ورکرز پر بندوقیں تان لی حالات کشیدہ
مزید اپڈیٹ حاصل کرنے کیلیے ہمارے چینل فالو کریں
12/05/2026
گزشتہ شب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حلقہ پی پی 122 سے رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر برائے انسداد دہشتگری کرنل (ر) سردار محمد ایوب خاں گادھی پر انکے ڈیرہ 184 گ ب میں قاتلانہ حملہ چار افراد جاں بحق ، کرنل محمد ایوب سمیت تین شدید زخمی ، FIR انکے بھائی سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار مسعود خاں گادھی کی مدعیت میں 6 نامزد اور 3 معلوم افراد کیخلاف تھانہ رجانہ میں درج، مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات شامل....!!!!
مزید اپڈیٹ حاصل کرنے کیلیے ہمارے چینل فالو کریں
11/05/2026
بریکنگ نیوز 🚨
پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا
22 مئی سے 24 اگست تک تمام سکول کالج بند رہے گے وزیر تعلیم
ٹوبہ ٹیک سنگھ: چک نمبر 184 گ ب میں ایم پی اے ایوب گادھی کے ڈیرے پر فائرنگ
ٹوبہ ٹیک سنگھ: فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوئے
ٹوبہ ٹیک سنگھ: ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے حق نواز کو 3، محمد ندیم کو چھ گولیاں لگی
ٹوبہ ٹیک سنگھ: ملزمان کی فائرنگ سے ضیغم عباس کو پانچ گولیاں اور خالق داد کو ایک گولی لگی
معرکۂ حق ریلی
میاں شیخ شیراز، شیخ وقار احمد ایڈووکیٹ، شیخ توقیر احمد قیصر اور GDA کے معزز ممبران کی پاکستان کی فتح کے موقع پر پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی۔ اس موقع پر گروپ کے معزز ممبران دوستوں اور بھائیوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنے وطن سے محبت کا اظہار کیا
پاکستان ہمیشہ زندہ باد
مزید اپڈیٹ حاصل کرنے کیلیے ہمارے چینل فالو کریں
30/04/2026
زرائع کے مطابق یونیورسٹی آف جھنگ کی
سینئر فکلیٹی نے اپنے وی سی کی ناقص کارکردگی پر
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو درخواست لکھ دی۔
مزید اپڈیٹ حاصل کرنے کیلیے ہمارے چینل فالو کریں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
35200