Arif Khan Dodishalii
Charming
07/02/2023
وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر آج لاہور سے ایک اور سی-130 طیارہ 9 ٹن امدادی سامان لے کر استنبول، ترکیہ روانہ ہوا جس میں سردی میں استعمال ہونے والے خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔ یہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے ترکی پہنچے گا۔
پاکستانی عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے کل 8 فروری سے ہر روز پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور سے 15 ٹن امدادی سامان ترکیہ اور شام بھیجا جائے گا۔
23/12/2022
وزیراعظم شہبازشریف کاکرسمس کےحوالہ سےمنعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب۔
اس موقع پر وفاقی وزیر بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور، وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی اور رکن قومی اسمبلی جیمز اقبال کے علاوہ ہندو، سکھ، پارسی، بہائی سمیت مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے رہنما اور معززین بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے تمام کمیونٹیز کے نمائندوں کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم سب یہاں مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں، میں کرسمس پر مسیحی برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، قیام پاکستان کی تحریک سے لے کر آج تک مسیحی کمیونٹی کی پاکستان کیلئے بے شمار خدمات اور قربانیاں ہیں، ہم سب دل کی گہرائیوں سے ان کی قدر کرتے ہیں، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے جسٹس کارنیلیس، گروپ کیپٹن سیسل چوہدری، سسٹر رتھ فائو سمیت مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی کئی نمایاں شخصیات نے بے بہا خدمات سرانجام دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دفاع اور تعلیم کے شعبہ میں بھی مسیحی برادری کا بڑا اہم کردار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حضرت عیسیٰ نے امن، بھائی چارے، برداشت اور تحمل کا پیغام دیا، حضرت عیسیٰ کو ہم بھی نبی مانتے ہیں، تمام مذاہب اپنے اپنے دائرے میں امن، محبت اور بھائی چارے کی تعلیم دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی، سکھ، ہندو، پارسی سمیت تمام کمیونٹیز کو قائداعظم کے 11 اگست 1947ء کے پیغام اور آئین پاکستان کے تحت ان کے تمام آئینی و سیاسی حقوق برابر حاصل ہیں، سب کو پورا حق ہے کہ آئین کے تحت آزادی کے ساتھ کام کریں۔
وزیراعظم نے گذشتہ دہائیوں میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے بدقسمت واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے اقلیتوں کے حقوق متاثر ہوئے لیکن پھر ہم نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ کیا، گذشتہ روز ہی بنوں میں عوام کو یرغمال بنانے والے دہشت گردوں کو افواج پاکستان کے سپوتوں نے جہنم واصل کیا، اس دوران ہماری افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔
وزیراعظم نے تقسیم سے قبل متحدہ پنجاب اسمبلی کے آخری سپیکر دیوان بہادر ایس پی سنگھا کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کے فیصلہ کن ووٹ نے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے تمام کمیونٹیز نے قربانیاں دیں، تمام مذاہب امن، محبت اور بھائی چارے کے پرچارک ہیں، اسلام میں کوئی جبر نہیں، کوئی بھی مذہب دوسروں پر جبر کی تعلیم نہیں دیتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی پاسداری اور انہیں تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہے، جہاں بھی امن و امان میں کوئی خلل پیدا ہو گا اور زیادتی ہو گی قانون برداشت نہیں کرے گا، ماضی میں اگر ایسے واقعات ہوئے تو ان پر افسوس ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں علامہ اقبال کے فرمودات اور قائداعظم محمد جناح کے خواب کی تعبیر بنائیں گے، آئین پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، ہم اسے عملی جامہ پہنائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قومی اقلیتی کمیشن کا ڈرافٹ بن چکا ہے، اسے جلد پارلیمان میں لے کر آئیں گے اور قانون کی شکل دیں گے۔ انہوں نے مسیحی رہنما کے مطالبہ پر ایڈورڈز کالج پشاور کے معاملہ کا جائزہ لینے کی بھی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ متعلقہ حکام اور صوبائی حکومت سے مشاورت کی جائے گی۔ وزیراعظم نے تمام کمیونٹیز کو یقین دلایا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور امن و آشتی کے ساتھ یہاں سب رہیں گے۔
18/12/2022
A moment Messi and his fans will never forget 🐐🏆
06/12/2022
وزیراعظم شہباز شریف کا جرنلسٹ سیفٹی فورم کے تحت اقوام متحدہ کے 10 سالہ پلان آف ایکشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب۔
وزیراعظم نے اظہار رائے کی آزادی اور آزاد ذرائع ابلاغ کے سنہری اصولوں کے فروغ اور بالادستی کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ میڈیا کسی بھی ریاست کا اہم ستون ہے، حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کررہی ہے، میڈیا، سول سوسائٹی اور حکومت کو صحافیوں کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنا ہے، پاکستان نے صحافیوں کے تحفظ کے لئے ضروری قانون سازی کی ہے، ارشد شریف کا قتل افسوسناک واقعہ ہے جس پر کینیا کے صدر سے خود بات کی اور چیف جسٹس سپریم کورٹ کو کمیشن تشکیل دینے کے لئےخط لکھا۔
06/12/2022
“My government believes that no journalist or human rights activist should be called out in the line of duty.”
Prime Minister Shehbaz Sharif
End tak dakho Maza ayiga ,🤪🤪😂😂🇵🇰
05/12/2022
Her maslay ka Hal Rana sanallah ,
Plat braiy frokht
Tharki ice cream Wala ,
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Karachi
2003