Shahzain cosmetic & helth Center

Shahzain cosmetic & helth Center

Share

We supply all cosmetic items and work on health products etc

Photos from Shahzain cosmetic & helth Center's post 07/09/2022

*تمام احباب خدارا اپنی حفاظت کریں- اور احتیاط فرمائیں-*

موسم کی تبدیلی کی وجہ سے تیز بخار (ملیریا، ڈینگیں وغیرہ) کھانسی، شدید جسم میں درد، منہ کا ذائقہ کڑوا رہنا، سونگھنے اور ذائقے کی حس ختم ہونے جیسی علامات تقریباً پورے شہر میں پھیل چکی ہیں لہذا احتیاط فرمائے اور ان ہدایات پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔

*1-* ٹھنڈے پانی سے مکمل پرہیز کریں.
*2-* برف کا استعمال بند کردیں.
*3-* گرم پانی میں 2 بڑے چمچ شھد ملا کر صبح و شام ضرور استعمال کریں.
*4-* جوشاندہ پئیں.
*5-* سادہ گرم پانی کی بھاپ لیں.
*6-* دیسی انڈے کھائیں.
*7-* دیسی بادام کھائیں.
*9-* لونگ، الاچی، دارچینی کا قہوہ شھد ملا کر پئیں.
*10-* کالی مرچ، ادرک، اور ہلدی ڈال کر دیسی مرغی یا بکرے کے گوشت کا سوپ پئیں.
*11-* دن بھر میں تقریباً 8 گلاس پانی پینے کا اہتمام کریں.

حالیہ اس موسمیاتی تبدیلی کے سبب بخار، نزلہ، زکام، کھانسی، گلے کی خرابی، سانس کی نالیوں کی تنگی، اور سینے پر بلغم کے لیے مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کریں.

*1= سونف 30 گرام*
*2= ملیٹھی 30 گرام*
*3= قسط شیرین 30 گرام*
*4= ہلدی 15 گرام*

ان تمام اجزا کا سفوف بنالیں.. چائے والا آدھا چمچ ایک کپ پانی میں خوب پکائیں جب ایک حصہ پانی کم ہوجائے تو اس قہوہ کو میٹھا کرنے کے لیے شھد ملا کر صبح و شام استعمال کریں. ان شاءاللہ بہت جلد افاقہ ہوگا..
*تحریر- ڈاکٹر اقبال عبدالسلام صاحب-*

*الحمدللہ ان چاروں چیزوں کا سفوف ہم نے کورو ہربل قہوہ کے نام سے تیار کرایا ہے. جن احباب کو یہ نسخہ چاہیے ہو تو وہ رابطہ کرسکتے. رابطہ کریں-
03218973508
03333915181

24/08/2022

*ہماری پیش کردہ پروڈکٹس پر اک نظر-*

*01)* مختلف اقسام کے خالص اور قدرتی (جنگلاتی اور فارمی) شھد.

*02)* روایتی طریقے یعنی مکھن سے تیار کیا گیا سو فیصد خالص دیسی گھی.

*03)* ملاوٹ سے پاک کھانا پکانے والا خالص سرسوں کا فلٹر کیا ہوا تیل.

*04)* کولڈ پریس (ٹھنڈا اور میٹھا) کھانا پکانے والا سرسوں کا خالص تیل.

*05)* جدید مشین کے ذریعے سوکھا کر تیار کی گئی کرکیومن سے بھرپور خالص ہلدی.

*06)* شوگر کے مریضوں کے لیے 15 اجناس سے تیار کردہ ملٹی گرین آٹا.

*07)* کیمیکل اور مٹی کی ملاوٹ سے پاک ایکسپورٹ کوالٹی والا گلابی نمک (پنک سالٹ)

*08)* سو فیصد کیمیکل سے پاک مختلف اقسام کے خالص سرکے.

*09)* مصنوعی خوشبو اور کیمیکل سے پاک دیسی گلاب کی پتیوں سے تیار کردہ خالص عرق گلاب.

*10)* زیتون کا ایکسٹرا ورجن تیل جس کا اسیڈیٹی لیول 0.2 فیصد ہے.

*11)* عربی کھجوریں عجوہ، سکری، کلمی، مبروم، اور عنبر وغیرہ.

*12)* سعودی پیکنگ میں 5 لیٹر آب زم زم کی بوتلیں.

*13)* بہی (سفرجل) زعفران، اور بیری کے شھد سے تیار کردہ زعفرانی بہی پیسٹ.

*14)* گھر کے ہر فرد کے لیے ڈرائی فروٹ سے تیار کردہ خاص سوغات زعفرانی معجون.

*15)* دل، دماغ، اور جسم کو طاقتور بنانے اور جنسی کمزوری کو دور کرنے کے لیے خاص معجون مقوی اعصاب.

*16)* بلڈ پریشر اور معدہ کے امراض کے لیے سفوف بلڈ پریشر.

*17)* دل کی بند شریانوں کو کھولنے اور کولیسٹرول ختم کرنے کے لیے شربت امراض قلب پلس.

*18)* شربت سردائی گرمی کا دشمن، معدہ، جگر، مثانہ، اور جسم کی گرمی دور کرنے کے لیے.

*19)* املی آلو بخارہ کا شربت بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے. اور پیاس کی شدت کو دور کرتا ہے.

*20)* آلو بخارہ چٹنی ڈرائی فروٹ والی، ہاضمہ کو بہتر اور کھانے کو ہضم کرنے کے لیے.

*21)* بالوں کی بہترین نشوونما کے لیے اریبہ ہربل ھئیر آئل- اور اریبہ ہربل شیمپو-

*22)* رنگ کاٹ، سوڈا، اور چینی کی ملاوٹ سے پاک دیسی گڑ. شکر. اور دیسی کھنڈ (براؤن شوگر)-

*آپ احباب کو ان میں سے جس چیز کی بھی ضرورت ہو تو رابطہ کریں-*

*شیخ رحمانی فوڈز کراچی-*
03218973508
03333915181

09/08/2022

یہ ایک گلاس نہیں پوری خون کی بوتل ہے!

یہ نسخہ مجھے میرے شوہر کے دوست کی اہلیہ نے بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کےشوہر کا ٹائیفائیڈ بگڑ گیا‘ بہت زیادہ کمزوری ہوگئی‘ خون کی انتہائی کمی کے باعث ٹانگوں پر بھی کھڑا نہیں ہوا جاتا تھا۔ مزید کہنے لگی کہ ان کی یہ حالت کسی سے بھی دیکھی نہیں جاتی تھی‘ پھر ہمیں کسی نے درج ذیل ٹوٹکہ بتایا‘ یقین کیجئے اس کا ایک گلاس پینا ایک بوتل خون لگوانے جیسا ہے‘ چند دن شوہر کو استعمال کروایا‘ ان کی رنگت پیلی سے سرخ و سفید ہوگئی‘ جسم میں طاقت آگئی اور معمول کی زندگی جینا شروع ہوگئے۔
جب میں نے ان سے یہ ٹوٹکہ سنا تو لکھ لیا‘ انہی دنوں میری بیٹی بیمار ہوئی اسے بھی ٹائیفائیڈ ہوا‘ بہت زیادہ کمزوری ہوگئی‘ ہم نے اپنی بیٹی کو بھی یہی ٹوٹکہ استعمال کروایا‘ یقین کیجئے بھابھی نے کہا تھا سوفیصد ویسے ہی تھا‘ میری بیٹی چند دنوں میں ہی بالکل ٹھیک بلکہ اس کی صحت پہلے سے بھی بہت بہتر ہوگئی۔ رنگ بالکل نکھر گیا۔ پھر اس کے علاوہ میں نے بے شمار کو بتایاجس نے بھی استعمال کیا اسے بے حد فائدہ ہوا۔آپ بھی بنائیے‘ خود بھی پیجئے اپنی نسلوں کو بھی ضرور استعمال کروائیے‘ انتہائی مفید‘ بے ضرر اور دنوں میں اثر دکھانے والا ٹوٹکہ ہے۔ ٹوٹکہ یہ ہے: ھوالشافی:ایک عدد انار قندھاری لیں‘ اس کے دانے نکال کر اس کو ایک کلو نیم گرم دودھ میں ڈال دیں‘ اب اس میں ایک چمچ دہی کا ڈال کر دہی جمانے کیلئے رکھ دیں۔ صبح اٹھ کر اس کو شیک کریں جیسے لسی بناتے ہیں ‘ا س کی بہترین گاڑھی لسی بنائیں‘چاہیں تو حسب ضرورت میٹھا ڈال سکتے ورنہ ایسے ہی گھونٹ گھونٹ نہار منہ جتنا حسب طبیعت پی سکتے ہیں اتنا ہی پیجئے۔ روزانہ پینے کی مقدار میں تھوڑا تھوڑا اضافہ کرتے جائیں۔ چند دن یہ مشروب پئیں ‘ لوگ خود آپ کو دیکھ کر بتائیں گے کہ آپ کے اندر کیسی خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔ آپ کی رنگت میں ‘ وزن میں‘ چہرے کے خدوخال میں‘ جلد کی چمک میں‘ چال میں‘ ڈھال میں‘ اٹھنے بیٹھنے میں‘ چلنے میں‘ صرف چند دن پی لیں۔یہ مشروب صرف بیمار افراد کیلئے نہیں آپ بیمار نہیں ‘ آپ بھی استعمال کیجئے کبھی بیمار نہ ہوں گے‘ جسم خون نہیں بنارہا‘ پینا شروع کردیں‘ خون بننا شروع ہوجائے گا‘ جگر ‘ معدہ کے امراض کا انتہائی لاجواب علاج‘ ہائی بلڈپریشر کے حامل افراد ضرور پئیں۔

07/08/2022

*بہت اھم کام کی باتیں۔*

آج ہم ایک طبی مسئلہ سیکھ لیتے ہیں..
وہ یہ کہ روٹی ٹھیک سے نا چبانے کر کھانے کی وجہ سے، اور رات کا کھانا کھا کر بنا 500 قدم چہل قدمی کیے انسان کو کون کون سے امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔

*1) معدے میں تکلیف رہتی ہے.*
*2) سینے میں جلن رہتی ہے.*
*3) ہمیشہ قبض کی شکایت رھتی ہے.*
*4) پاؤں جلتے رہتے ہیں.*
*5) انسان انزائیٹی کا شکار ہوجاتا ہے.*

بعض لوگوں کو میں نے دیکھا ہے کہ انزائٹی کے شکار ہوکر نفسیاتی ہوچکے تھے۔ ثابت روٹی معدے میں گیس کا سبب بن جاتی ہے..

*6) روٹی نا چبا کر کھانے سے گیس اور بلڈپریشر کا باعث بھی بن سکتی ہے.*
*7) معدے کا السر.*
*8) معدے کا شوگر.*
*9) الرجی و جلدی امراض لاحق ہوجاتے ہیں.*
*10) جریان (قطرے) کی شکایت ہوجاتی ہے.*
*11) خونی بواسیر۔*
*12) شدید جسمانی خشکی-*
*13) آدھے جسم کا سن ہوجانا۔*
*14) کانوں کا بھاری پن و بہراپن۔*
*15) سرائسز کا جاں گھسل مرض یوجانا۔*
*16) ہم نے بار بار کی تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ارتھرائیٹس کی بیماری بھی انہی لوگوں کو ہوجاتی ہے جو روٹی خوب چبا کر نہیں کھاتے، خاص کر وہ لوگ جن کا مزاج بھی گرم اور خشک ہو۔*

میں نے بیشمار لوگوں کو سالوں سال ڈاکٹروں کے پاس رلتے، اور روتے، ہوئے دیکھا ہے۔ لیکن اصل مسئلہ یہی ہے کہ جلد بازی میں نوالہ ثابت نگل جاتے ہیں۔
یا کم چباتے ہیں.
لقمہ چبانے کی وجہ سے منہ میں جو لعاب بننا چاہئے تھا وہ نہیں بن پاتا اور جسم شدید خشکی کا شکار ہوجاتاہے۔ یہ لعاب پورے بدن میں گریس کا کام کرتا ہے اور جسم گرم تر رھتا ہے۔۔

ڈاکٹر 100 سال میں بھی آپ کو نہیں بتائے گا کہ بیماریوں کی اصل وجہ روٹی نا چبانا ہے۔
اسکی ایک بڑی وجہ مل بیٹھ کر کھانا پینا ہے۔ اگرچہ یہ سنت ہے لیکن پہلے زمانے کے لوگ دوسرے کیلئے قربانی کے جذبات رکھنے والے ہوتے تھے کہ میرا بھائی مجھ سے ذیادہ کھائے۔لیکن اب ہم میں وہ کوالٹی نہیں رہی،
تو اب ہم جلد بازی میں لقمہ ذندہ (بغیر چبائے) نگل جاتے ہیں اور یہ میں اپنا بارہا کا مشاہدہ لکھ رہا ہوں..
بہترین طریقہ یہ ہے کہ اکیلے بیٹھ کر خوب چبا کر کھانا کھاؤں۔
بعض معاشروں میں اکیلے بیٹھنے کو کتے سے تشبیہ دی جاتی ہے۔لیکن قرآن کریم میں واضح لکھا ہے کہ تم ملکر کھاؤں یا جدا جدا تم پر کوئی گناہ نہیں ہے۔۔
میں جب بھی معدے کے مریض کو دیکھتا ہوں تو مجھے قران کریم کی یہ آیت یاد آجاتی ہے۔۔
*ولا جناح علیکم ان تاکلو جمیعا او اشتاتا.(القرآن)*

ممکن ہے بعض احباب مجھ سے اتفاق نہ کرتے ہوں، لیکن میں اپنی تحقیق لکھ رہا ہوں کہ الرجی جیسے بڑے مرض کی ابتدا بھی اسی وجہ سے ہوتی ہے.
ضروری نہیں کہ ہم ہمیشہ انگریز کی ہی تحقیق کو مانیں ہماری اپنی بھی تو تحقیق ہونی چاہیے۔
*تحریر..قاری ابو طوبی صاحب*

06/08/2022

*خود کو آرگینک کر لیجیے.*

تقریباً دو سال ہوگئے ہیں یقین کریں جب سے ایلوپیتھک گولیوں سے جان چھڑائی ہے زندگی میں ایک سکون سا ہے اور بدن میں راحت خاص طور سے اینٹی بایوٹک ادویہ تو جسم کی خاص دشمن ہیں.
ہر جسم کا اپنا ایک قدرتی مدافعتی نظام ہوتا ہے جو ہر بیماری کے خلاف محاذ بنالیتا ہے اور آخر جیت جاتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا بیڑہ غرق کیسے ہوتا ہے؟
اول نمبر پہ ناقص غذائیں ہیں، جن کی ایک لمبی فہرست ہے۔ میرے ذہن میں جو ہیں وہ نیچے لکھ دیتا ہوں۔ آپ اگر اپنی ذات سے مخلص ہیں تو بازاری کھانوں سے حتمی پرہیز کرنا پڑے گا۔
یہ جو ہم کہتے ہیں کہ جی میں نے باہر سے فلاں چیز کھائی اور مجھے کچھ نہیں ہوا تو صاحب آپ کچھ عرصہ صبر کر لیں اور استقامت سے ہوٹلوں کی دعوتیں اُڑا لیں کچھ عرصہ بعد اندازہ اندازہ ہو جائے گا۔

قوتِ مدافعت میں کمزوری ایک دم سے نہیں آتی بلکہ رفتہ رفتہ یوں آتی ہے کہ اچانک کسی دن انکشاف ہوتا ہے کہ جی میرا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہے، مجھے قبض ہے، مجھے زیادہ تھکاوٹ ہوتی ہے، میرے گھٹنوں میں درد ہے، میرا سر دُکھ رہا ہے اور میرے گلے کا کیرا نہیں رُک رہا وغیرہ وغیرہ۔

پھر آپ کلینک بھاگتے ہیں اور ٹیسٹس کراتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ آپ کا لیور فنکشن ڈسٹرب ہے، کولیسٹرول بڑھ چکا ہے، شوگر لیول نارمل نہیں ہے، یورک ایسڈ میں گڑبڑ ہے، بلاکیج ہو رہی ہے یا معدے کا انفیکشن ہو چکا ہے وغیرہ وغیرہ.

اس موقع پہ بہت کم ڈاکٹرز ایسے ہوتے ہیں جو فارماسوٹیکل مافیا کی بجائے مریض کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں اور اسے ایک آدھ ضروری ایمرجنسی ٹکیہ کے ساتھ متناسب غذائی پلان بتاتے ہیں۔ بلکہ اس کے لیے الگ سے نیوٹریشنسٹ موجود ہیں جن کی ہدایات پہ عمل کرنے کا تکلف کون کرتا ہے.؟ ایک خدا ترس ڈاکٹر کبھی بھی غیر ضروری ادویہ نہیں لکھتا بلکہ خوراک اور ورزش پہ فوکس کراتا ہے۔
خیر سے ہمارے بیشتر مریض بھی ڈیڑھ پڑھے لکھے ہوتے ہیں۔
اگر ڈاکٹر لمبا نسخہ نہ لکھے تو اس کی قابلیت پہ شک کرنا ہماری قومی وبا ہے۔
مجبوراً وہ خانہ پُری کو کئی ملٹی وٹامنز لکھ دیتے ہیں کہ آخر انہوں نے بہرصورت مریض کی نفسیات کو مطمئن کرنا ہوتا ہے۔

*اب ہم غذائی پلان پہ آتے ہیں۔*
اس میں سر فہرست باہر کے کھانے مکمل چھوڑ دینا ہے۔ جو کچھ کھانا ہو گھر پہ تیار کریں۔ ظاہر ہے ابتدا میں اس میں مشقت ہوگی پھر عادت بن جائے گی۔
گھر میں سب سے پہلے کھانا پکانے والا تیل بدلیں.. سرسوں کے تیل میں کھانے بنائیں۔

بناسپتی گھی کو چھوڑیں. دیسی گھی استعمال میں لائیں۔ اسکی ماہانہ لگ بھگ قیمت اتنی ہی ہوگی ہے جتنی آپ لیبارٹری ٹیسٹس اور چیک اپ فیس پہ لگاتے ہیں۔

تمام پیک جوسز، کولڈ ڈرنکس بند کردیں۔ فریش جوسز، لسی سردائی شربت، املی آلو بخارہ شربت ،اور ستو وغیرہ پئیں.

بیکری کی تمام چیزوں سے اجتناب کریں. یہ سبھی مضرِ صحت ہیں. جام اور مربہ جات بآسانی گھر میں بن سکتے ہیں۔
ڈبہ کا دودھ جب الٹرا ہائی ٹمپریچر سے گزرتا ہے اس کی تمام غذائیت جل جاتی ہے۔ اب یہ صرف سفید محلول ہے جسے گاڑھا، لذیذ، اور دیرپا محفوظ کرنے کیلئے کیمیکلز اور پریزرویٹوز شامل کیے جاتے ہیں.. ان سے بچیں اور تازہ دودھ پئیں۔

چینی کی بجائے شھد، گُڑ، دیسی شکر، یا دیسی کھنڈ استعمال کریں۔

سفید آٹا چھوڑیں اس کی جگہ خالص گندم اور جو کا آٹا ملا کر استعمال کریں۔

روز کوئی ایک فروٹ کھائیں۔ تلی ہوئی چیزیں آہستہ آہستہ چھوڑنی ہوں گی،
آئیوڈین اور کیمیکل ملا سفید ریفائن نمک سخت نقصان دہ ہے۔ خواہ لوگ کچھ بھی دلائل دیں، صرف گلابی نمک (پنک سالٹ)، یا لاہوری نمک استعمال کریں.
برائلر چکن چھوڑ دیں۔ کھانے میں صرف دیسی مرغی استعمال کریں.

بچوں پہ پابندی لگا دیں کہ دکان سے پاپڑ، نمکو، چپس، ٹافی، سلانٹی، چاکلیٹ، جوس، برگر، شوارما، پیزا وغیرہ استعمال نہیں کریں۔

*آرگینک غذاؤں کے لیے زیادہ خرچہ اور زیادہ محنت درکار ہوتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ دنیا میں سب سے زیادہ انسویسٹمنٹ کا حقدار میرا جسم ہے اور میری فیملی۔ خواہ انہیں گاڑی، کوٹھی، برانڈڈ پہناوے اور جدید موبائل میسر نہ ہوں، لیکن ان کی فزیکل فٹنس ضرور برقرار ہو۔ غذائی حوالے سے میرے پاس اور بھی بہت کچھ ہے لکھنے کو، لیکن ابتدائی پلان یہی ہے جو لکھ دیا ہے۔*

آنے والا دور قدرتی غذائیت کے لحاظ سے بہت بڑا چیلنچ ہے۔
لوگ خالص کھانے کو ترسیں گے۔ اس کے لیے ابھی سے کچھ سوچ لیں کہ آپ نے اپنے دفاعی نظام کو طاقتور رکھنے کے لیے کیا کرنا ہے.؟ درست فیصلہ ہمارے سچے ارادے پر منحصر ہے۔ وبائی امراض کے سامنے ڈٹ کے صرف وہی ٹھہر سکے گا، جس نے وقت سے پہلے اپنے جسم کو مضبوط کر لیا ہو گا۔۔ (مضمون مکمل یوا)
*تحریر:محمد نعمان بخاری.. انتخاب:: شیخ رحمانی فوڈز کراچی.*

خالص اور قدرتی اشیاء میں ہمارے پاس مختلف اقسام کے خالص اور قدرتی شھد، خالص دیسی گھی،
کولڈ پریس سرسوں کا تیل،
سرسوں کا فلٹر کیا ہوا تیل،
گلابی نمک،(پنک سالٹ)
کیمیکل سے پاک سرکے،
کرکیومن سے بھرپور خالص ہلدی،
ملٹی گرین آٹا،
معجون مقوی اعصاب،
بہی زعفرانی پیسٹ،
زعفرانی معجون،
شربت املی آلو بخارہ،
سردائی شربت،
آلو بخارہ چٹنی ڈرائی فروٹ والی،
مصنوعی خوشبو سے پاک خالص عرق گلاب،
*اس کے علاوہ دوسری مختلف اشیاء بھی دستیاب ہوتی ہیں. رابطہ کریں.*

*03218973508
*03333915181

23/07/2022

زعفران کو استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد
زعفران کو دودھ میں ملا کر پینے سے ساری عمر کے لیے مردانہ کمزوری دور ہو جاۓ گی
زعفران جوڑوں اور پٹھوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے
زعفران گردے ، مثا نے اور جگر کو قوت دیتا ہے
زعفران شوگر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے
رنگ گورا اور خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے
زعفران حاملہ خواتین کے لیے بھی فائدہ مند ہے
طریقہ استعمال:-
گرم دودھ میں زعفران کے 7 سے 11 دانے شامل کرکے 10منٹ پکنے دیں
زعفران منگوانے کے لیے اپنا ایڈریس نام و پتہ اور موبائل نمبر واٹس ایپ 📲 کریں_
WhatsApp Number:
📲03218973508

---------------------------------------------

23/07/2022

*دیسی گھی کے چند مختصراً فوائد.*

*دیسی گھی کھانوں کو ذائقہ دار بناتا ہے۔*

*دیسی گھی نظام انہظام کے لیے بھی مفید ہے۔*

*دیسی گھی بھوک کو بڑھاتا ہے۔*

*دیسی گھی جگر کے لئے فائدے مند ہے۔*

*دیسی گھی لاغر اور کمزور افراد کا وزن بڑھانے میں مفید ہے۔*

*دیسی گھی کینسر جیسی موذی مرض سے بچاتا ہے۔*

*دیسی گھی جسم کی سوزش میں کمی لاتا ہے۔*

*دیسی گھی قبض دور کرنے میں نہایت مفید رہتا ہے۔*

*دیسی گھی حاملہ خواتین کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔*

*دیسی گھی سے سردیوں کے موسم میں مالش کریں اس سے جلد کی خشکی ختم ہو جائے گی۔*

*دیسی گھی کی پنجیری سردیوں کے موسم میں کھانا فائدہ مند ہے۔*

*دیسی گھی دماغ کو قوت دیتا ہے۔*

*دیسی گھی بصارت کو تیز کرتا ہے۔*

*دیسی گھی جوڑوں کے دردوں میں مفید ہوتا ہے۔*

*دیسی گھی جسم پر لگے ز خموں کو مندمل کرتا ہے۔*

*دیسی گھی ہماری یاداشت کو بہتر کرتا ہے۔*

*الحمدللہ ہمارے پاس ہر قسم کی ملاوٹ سے پاک دیسی طریقے (مکھن) سے تیار کیا گیا خالص دیسی گھی دستیاب ہے. رابطہ کریں-*
*03218973508*
*03333915181*

07/07/2022

Free delivery All Karachi
WhatsApp :03218973508

Photos from Shahzain cosmetic & helth Center's post 12/05/2022

معدے کے امراض اور ان کا حل

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Zaman Town
Karachi
75000