ZAIN SHAH
BE YOUR OWN BOSS
05/03/2023
"(چوہے کی طرح چھپا بیٹھا ہے مثال نیلسن منڈیلا کی دیتا ہے‘ خواجہ آصف کا عمران خان پر طنز)"
ورکروں کو کہہ رہا جیلیں بھر دو‘ اس شخص کو کوئی شرم حیا نہیں‘ عمران خان نوازشریف سے جرات و ہمت ادھار مانگ لے۔ وزیر دفاع کا بیان
وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چوہے کی طرح چھپا بیٹھا ہے مثال نیلسن منڈیلا کی دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس شخص کو کوئی شرم حیا نہیں، اسی لیے ورکروں کو کہہ رہا جیلیں بھر دو، سیاسی رہنما اپنے عقائد اور نظریات کیلئے قربانیاں دیتے ہیں، سیاسی رہنماقید کی صعوبتیں عزت و وقار کے ساتھ برداشت کرتا ہے، عمران خان نوازشریف سے جرات و ہمت ادھار مانگ لے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ نوٹس پر دستخط کرانے گئے تھے، گرفتاری کرنے نہیں، وہاں کارکنوں نے بدتمیزی کی اور گالیاں دیں، ہم قانونی تقاضے پورے کرنے آئے تھے۔ خیال رہے کہ 28 فروری کو توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
05/03/2023
"(بلاول بھٹو زرداری نے وزارت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا)"
وفاقی حکومت نے وعدے پورے نہ کیے تو ہمارے لیے مشکل ہوگا کہ اپنی وزارتیں برقرار رکھیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا تقریب سے خطاب
چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزارت چھوڑنے کا عندیہ دے دی، کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت نے وعدے پورے نہ کیے تو ہمارے لیے مشکل ہوگا کہ اپنی وزارتیں برقرار رکھیں۔ کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے بات کریں گے سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں، امید کرتا ہوں شکایت کو دور کیا جائے گا، وفاق کو سیلات متاثرین سے کیے ہوئے وعدے پورے کرنا ہوں گے، سیلاب سے ہماری معیشت کو بہت بڑا دھچکہ لگا، سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے، وفاقی حکومت نے وعدے پورے نہ کیے تو ہمارے لیے مشکل ہو گا کہ اپنی وزارتیں برقرار رکھیں، امید ہے ہماری شکایت کا ازلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، زراعت کے شعبے کو سپورٹ کیا گیا تو ہم اپنی ضروریات پوری کر سکتے ہیں، سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سیلاب سے 5 ملین ایکڑ رقبے پر فصلیں تباہ ہوئی ہیں، گزشتہ 10 سال سے زرعی معیشت کو جس طرح سرمایہ کاری کی ضرورت تھی وہ نہ ہوسکی، زراعت میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے تو پاکستان کیسے ایک زرعی ملک بنے گا ؟ آصف زرداری دور میں زرعی شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی، چھوٹے کسانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، ہمیں اپنے کسانوں کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا، مہنگائی سے ہر طبقہ پریشان ہے۔
(جاری ہے)
05/03/2023
لاہور عمران خان کی گرفتاری نہ ہوسکی،اسلام آباد پولیس واپس روانہ ہو گئی۔ پولیس حکام کے مطابق جب پولیس اہلکار عمران خان کے کمرے میں پہنچے تو وہ کمرے میں موجود نہیں تھے۔ زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش کے باہر موجود کارکنان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کی جائے گی، زمان پارک پر موجود پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر سیکیورٹی بھی سنبھال لی ہے۔
ممکنہ گرفتاری اور وارنٹ کے اطلاع ملتے ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے کارکنان کو فوری طور پر زمان پارک پہنچنے کی ہدایات دی گئیں۔ واضح رہے کہ دوسری جانب آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے ایس ایس پی اسلام آباد سے رابطہ کیا اور انہیں عمران خان کو آج ہی گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
(جاری ہے)
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ پولیس نے عمران خان کو نوٹس پہنچا دیا ہے جس میں عدالت کی جانب سے عمران خان کو گرفتار کرنےکا حکم دیا گیا ہے، قانون کے مطابق انہیں ہر صورت گرفتار کیا جائےگا۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا یہ وارنٹ عمران خان کو گرفتار کرنےکا حکم ہے، احکامات بہت واضح ہیں،کارکنوں کا گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنا خود ایک جرم ہے،قانون کی منشا یہی ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے مقرر وقت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم کو مکمل بریفنگ اور قانونی اختیارات کے ساتھ روانہ کیا ہے، عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال کے لیے مکمل تیار ہیں، پنجاب پولیس سے مکمل رابطے میں ہیں، قانون کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کےخلاف مؤثر کارروائی ہوگی۔ خیال رہے کہ 28 فروری کو توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Karachi
75230