Daily Awaz Times Gulzar-e-Hijri

Daily Awaz Times Gulzar-e-Hijri

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Gulzar-e-Hijri, Health/Beauty, Abul hasan ispahani Road gulzar e hijri, Karachi.

06/12/2025

کراچی: پاک کالونی پولیس کا منشیات فروش کاشف کے اڈے پر چھاپہ، امجد شیخ
کراچی: چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، ایس ایس پی کیماڑی
کراچی: فائرنگ کا تبادلہ شیریں بیکری کے قریب پیش آیا، امجد شیخ
کراچی: جوابی فائرنگ میں دو زخمی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا، امجد شیخ
کراچی: جبکہ ملزم عید بادشاہ عرف الیاس پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا، امجد شیخ
کراچی: اسلحہ تین پستول، منشیات آئس اور نقدی رقم برآمد ہوئی، امجد شیخ
کراچی: ملزمان سے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں، ایس ایس پی کیماڑی
کراچی: ملزمان کی شناخت زخمی ارباز، حسن، علی نواز اور عاصم کے نام سے ہوئی، ایس ایس پی
کراچی: گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ نکلے، ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ
کراچی: ملزمان پر منشیات، اسلحے، پولیس پر فائرنگ، ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں، امجد شیخ
کراچی: ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مزید مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایس ایس پی
کراچی: ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے، ایس ایس پی امجد احمد شیخ

06/12/2025

ضلع ٹانک ▫‼️▫ پریس ریلیز
مورخہ: 025-12-04
_*⏪ ڈی پی او ٹانک کی واضح ہدایات پر ڈی ایس پی رورل کی زیرنگرانی ایس ایچ او ملازئی کا کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن*_

ٹانک: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک شبیر حسین شاہ کی واضح احکامات اور جرائم کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی رورل سرکل حاجی کفایت اللہ خان مستی خیل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ملازئی رفیع اللہ خان نے اپنے علاقہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا جس کے دوران انہوں نے مختلف علاقوں میں ناکہ بندیاں لگائیں، مشتبہ مقامات کی چیکنگ کی، دہشتگردی کے ممکنہ ٹھکانوں کا معائنہ کیا اور اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائیں۔
اس دوران انہوں نے ملزم نورزمان ولد محمد زمان قوم کنڈی سکنہ اماخیل کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا جن میں دو عدد بندوق بارہ بور دونالی، 02 عدد بندوق بارہ بور اکہ نالی، 02 عدد ریپیٹر بارہ بور، 02 عدد رائفل 3×3 بور، 06 عدد پسٹل 30 بور، 01 عدد پسٹل 9mm، 275 عدد کارتوس 30 بور، 500 عدد کارتوس بارہ بور شامل ہیں۔ ملزم مذکورہ کو موقع پر حسبِ ضابطہ گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او ٹانک کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی بلا تعطل جاری رہیں گی اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

06/12/2025

نیو کراچی پولیس کا مقابلہ — 4 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
نیو کراچی سیکٹر 11-I میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں 2 ملزمان شدید زخمی اور 2 بلاضرر گرفتار کیے گئے۔ پولیس اہلکار محفوظ رہے، الحمدللہ۔

برآمدگی میں 2 موٹر سائیکلیں، 4 پسٹل اور 5 موبائل فون شامل ہیں۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے ASH منتقل کردیا گیا، جبکہ CSU نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

PoliceAction LawAndOrder

21/10/2025

ڈسٹرکٹ ویسٹ، تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرقان عرف چیکو ولد اشفاق کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مزید مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے۔

مقدمہ الزام نمبر 404/2019 بجرم دفعہ 23 (i) A اسلحہ ایکٹ، تھانہ سرجانی۔

مقدمہ الزام نمبر 795/2020 بجرم دفعہ 6/9-A نارکوٹکس ایکٹ، تھانہ سرجانی۔

مقدمہ الزام نمبر 625/2022 بجرم دفعہ 6/9-C نارکوٹکس ایکٹ، تھانہ سرجانی۔

مقدمہ الزام نمبر 685/2022 بجرم دفعہ 6/9-C نارکوٹکس ایکٹ، تھانہ سرجانی۔

مقدمہ الزام نمبر 1486/2022 بجرم دفعہ 6/9-B نارکوٹکس ایکٹ، تھانہ سرجانی۔

مقدمہ الزام نمبر 682/2023 بجرم دفعہ 9 (i) 3C نارکوٹکس ایکٹ، تھانہ سرجانی۔

مقدمہ الزام نمبر 841/2024 بجرم دفعہ 9 (i) 3B نارکوٹکس ایکٹ، تھانہ سرجانی۔

مقدمہ الزام نمبر 792/2025 بجرم دفعہ 9 (i) 3C نارکوٹکس ایکٹ، تھانہ سرجانی۔

15/10/2025

Pakistan and the Afghanistan have agreed to a temporary 48-hour ceas_efire starting at 6 p.m. today, following a mutual understanding.

Disclaimer: This post is intended solely for informational purposes. It does not represent the personal views, opinions, or political stance of the publisher. Image is AI Generated and is just for reference.

14/10/2025

ضلع سینٹرل نارتھ ناظم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹر کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت سمیر ولد خان شیرین کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم کے قبضے سے تھانہ نارتھ ناظم آباد کی حدود سے چوری شدہ کار برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 25/345 بجرم دفعہ 381/A تھانہ نارتھ ناظم آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔
ملزم کا مزید ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ اسے مزید کارروائی کے لیے AVLC کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

14/10/2025

پشاور: پولیس اہلکار کا فلمی ایکشن، لوڈر پر سمگلنگ کا سامان دیکھ کر عقاب بن گیا!

جی ٹی روڈ پر ایسا منظر دیکھنے کو ملا جیسے کوئی نئی ایکشن فلم کی شوٹنگ ہو رہی ہو! ایک پولیس اہلکار نے لوڈر رشکے میں سمگلنگ کے سامان پر ایسا جھپٹا مارا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق لوڈر پورے شہر کا چکر لگا کر حاجی کیمپ اڈے کے قریب پہنچا ہی تھا کہ پولیس اہلکار نے فلمی انداز میں اس پر چھلانگ لگا ویڈیو وائرل ۔ کسی نے کہا "یہ پولیس والا نہیں، سنگم فلم کا ہیرو ہے!"

ذرائع کے مطابق لوڈر سامان سمیت پکڑا گیا، البتہ یہ ابھی واضح نہیں کہ مجرم نے قانون توڑا، ٹریفک رولز توڑے، یا صرف پولیس اہلکار کے اعصاب توڑ دیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق "اہلکار کی آنکھیں سی سی ٹی وی سے بھی تیز ہیں، وہ شکاری عقاب کی طرح شکار پر جھپٹا۔"

جی ٹی روڈ کے راہگیروں کا کہنا ہے کہ “ایسا لگ رہا تھا جیسے فلم چل رہی ہو، بس ڈائریکٹر کی کمی تھی!”

#𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴

13/10/2025

ضلع ساؤتھ ڈیفنس پولیس اسٹیشن کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کامیاب کارروائی — 5 ملزمان گرفتار ۔

ڈیفنس پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے نام:

1. شاہب الدین ولد محمد یاسین
2. سیم ولد ایمانوئیل
3. ساحل ولد دانیال
4. رضا محمد ولد بہرام
5. شاہ زیب ولد محمد اسلم

برآمدگی:
ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ 03 زندہ راؤنڈ، 01 عدد پلاس، 01 عدد سکریو ڈرائیور، 01 عدد آہنی بلیڈ، اور 01 عدد چابیوں کا گچھا برآمد کیا گیا۔
مزید برآمدگی میں مختلف کمپنیوں کے موبائل فونز شامل ہیں جن میں G’Five، Samsung، Vivo، Motorola، Oppo اور Infinix شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 868/2025 بجرم دفعہ 399/402 تعزیراتِ پاکستان تھانہ ڈیفنس میں درج کر لیا گیا ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے۔

13/10/2025

ضلع کیماڑی: تھانہ سعید آباد پولیس کا جوا سٹہ کے اڈے پر چھاپہ

21 افراد / ملزمان کو جوئے کے اڈے سے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 76,650 روپے نقدی رقم اور 208 عدد تاش کے پتے برآمد کیے گئے۔
جوا سٹہ کا اڈہ داؤد گوٹھ سعید آباد میں واقع خالی پلاٹ میں قائم کیا گیا تھا۔
گرفتار ملزمان کے نام 1۔ سلیم ولد محمد سعید، 2۔ سجاد ولد جاوید، 3۔ سمیر ولد عبدالسلام، 4۔ ثمر احمد ولد امیر، 5۔ حیدر ولد بابا، 6۔ منور علی ولد حاجی محمد علی، 7۔ سلمان ولد حاجی محمد علی، 8۔ عارف ولد عمران، 9۔ ابرار ولد ارشد، 10۔ فراز ولد راج، 11۔ عبدالرحمن ولد عبدالرشید، 12۔ امجد ولد عبدالمجید، 13۔ ریاض ولد جاوید، 14۔ رضوان ولد سمیع، 15۔ سجاد ولد عبدالحمید، 16۔ سمیع ولد سوہیل، 17۔ عمران ولد عبدالرزاق، 18۔ آصف ولد علی، 19۔ امان اللہ ولد امام بخش، 20۔ بابر ولد یاد محمد، 21۔ طارق ولد لطیف معلوم ہوئے ہیں۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ سعید آباد، انسپکٹر پرویز علی سولنگی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

12/10/2025

جگ میں کوی فائدہ ناہی ہے
جگ میں سرا سرنکسان ہے
🇦🇫 pakistan 🇵🇰

12/10/2025

پشاور: موبائل سنیچرز کی آئی فون موبائل چھیننے کی کوشش،مزاحمت پر 19 سالہ مصور کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔آپ کے خیال میں اس قتل کے ذمہ دار کون ہے؟
iphon

12/10/2025

ضلع ساؤتھ تھانہ کلفٹن پولیس کی کارروائی — موٹر سائیکل چور گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔

تھانہ کلفٹن پولیس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل چور کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کا نام نعمان ولد سلیم ہے۔
ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر KNI-8297 (سپر پاور 70 سی سی، سیاہ رنگ، ماڈل 2020) برآمد کرلی گئی۔

درج مقدمہ:
ایف آئی آر نمبر 553/25 بموجب دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان، تھانہ کلفٹن میں درج کی گئی۔

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ای وی ایل سی (AVLC) کے تفتیشی وِنگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Abul Hasan Ispahani Road Gulzar E Hijri
Karachi
75330