ALhijamah $unnah Rises
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ALhijamah $unnah Rises, Karachi.
"تم مگر چلے آنا"
بارشوں کا موسم ہے
تیز ہوں یا ہلکی ہوں
راستہ تو روکیں گی
مست پانی کے ریلے
خوب پاؤں پکڑیں گے
اور آوارہ پروائی
جتنی بھی لپٹ جائے
پھول،گجرے،خوشبو کے
تحفے چاہےمت لانا
تم مگر چلے آنا
اب کے بار بھی ہمدم
راہ تک رہے ہیں ہم
شاعرہ :جیا علی
07/11/2024
05/11/2024
Precautions
05/11/2024
Bookings are open 💕
🟩 *سروائیکل کینسر -*
🟩 *Cervical Cancer*
⬅️ سروائیکل کینسر رحم یا بچے دانی کے منہ (سروکس) کے کینسر کو کہتے ہیں۔
⬅️ سروائیکل کینسر پاکستان میں خواتین میں سب سے زیادہ کثرت سے پائے جانے والا تیسرا کینسر ہے اور 15 سے 44 سال کی عمر کی خواتین میں اکثر ہونے والا دوسرا کینسر ہے۔
⬅️ سروائیکل کینسر اور ہیومن پیپیلوما وائرس(HPV)
90 فیصد سے زیادہ کیسز میں سروائیکل کینسر HPV وائرس کی وجہ سے بنتا ہے۔ یہ وائرس عام ہے اور متاثرہ شخص کی جلد سے آپ کی جلد میں پھیل سکتا ہے جس میں جنسی تعلقات اور جلد سےکونٹیکٹ شامل ہے۔
⬅️ سروائیکل کینسر کی علامات اور 5 وارننگ سائن
• مینوپاز کے بعد خون آنا یا سپوٹنگ ہونا
• معمول سے زیادہ مقدار میں پانی پڑنا، پانی میں خون اور بو ہونا
• پیٹ کے نچلے حصے (pelvis) میں درد ہونا
• جنسی تعلق کے دوران درد ہونا جو پہلے نہیں ہوتا تھا
• جنسی تعلق کے بعد یا پیریڈز کے درمیان خون آنا
• علامات کے بغیر بھی سروائیکل کینسر کا آغاز ہو سکتا ہے۔ ایبنارمل خلیوں کو کینسر میں تبدیل ہونے میں 3 سے 7 سال لگ سکتے ہیں۔
⬅️ غیر معمولی خون بہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو سروائیکل کینسر ہے، لیکن آپ کو جلد از جلد اپنی گائناکولوجسٹ سے ملنا چاہیے۔
⬅️ سروائیکل کینسر سے بچاؤ
سروائیکل کینسر سے بچاؤ ممکن ہے
1️⃣ ہیومن پیپیلوما وائرس کی ویکسین
2️⃣ سروائیکل سکریننگ
⬅️ ہیومن پیپیلوما وائرس(HPV) ویکسین
99 فیصد کیسز میں سروائیکل کینسر ان لوگوں میں پایا جاتا ہے جنہیں HPV وائرس ہو۔ اس وائرس کے خلاف ویکسین دنیا کے بہت سے ممالک میں 9 سے 15 سال کی عمر کی تمام بچیوں کو لگائی جاتی ہے۔ پاکستان میں بھی حکومت کی طرف سے اس کو لازمی بنایا جانا چاہیئے۔ اگر کسی نے ویکسینیشن نہیں کروائی تو کسی بھی عمر میں کروائیں جا سکتی ہے۔
⬅️ سروائیکل کینسر سکریننگ ٹیسٹ
کسی بھی کینسز کے سکریننگ ٹیسٹ اس لئے کروائے جاتے ہیں تا کہ بر وقت تشخیص اور علاج ہو سکے ۔
سروائیکل کینسر سکریننگ ٹیسٹ کو پیپ سمیئر (Pap Smear) کہتے ہیں۔
اس وقت پاکستان میں حکومت کی طرف سے کوئی سروائیکل سکریننگ پروگرام موجود نہیں۔ لیکن انفرادی لیول پر آپ کو یہ سکریننگ ٹیسٹ کروا لینا چاہئے۔
⬅️ اگر آپ نے اپنا سروائیکل سکریننگ ٹیسٹ نہیں کروایا تو اپنی گائناکولوجسٹ سے بات کریں اور Pap Smear test کروائیں۔
⬅️ سروائیکل کینسر کا سکریننگ ٹیسٹ کیسے ہوتا ہے ؟
آپ کی گائناکولوجسٹ ایک چھوٹے سے برش کی مدد سے سروکس سے کچھ خلیے لے کر ٹیسٹ کے لئے بھیجتی ہیں۔ اس کی رپورٹ کلیئر آئے تو ٹیسٹ ہر تین سال بعد دوبارہ ہونا چاہیے ۔
یہ ٹیسٹ آپ کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لئے ہوتا ہے جو کہ ہر شادی شدہ خاتون کو کروانا چاہئے۔
⬅️ پاکستان میں سروائیکل سکریننگ
یو- کے میں 25 سے 49 سال کی عمر کی خواتین کو ہر 3 سال بعد سروائیکل سکریننگ کروانے کے لئے خط موصول ہوتا ہے۔ 50 سے 64 سال کی عمر کی خواتین کو ہر 5 سال بعد یہ دعوت نامہ موصول ہوتا ہے۔ خواتین اپنی لیڈی ڈاکٹر سے مل کر سروائیکل سکریننگ ٹیسٹ کرواتی ہیں۔ ٹیسٹ نارمل آنے پر ہر تین سال بعد دوبارہ کیا جاتا ہے۔ اگر ٹیسٹ میں ہلکے درجے کی تبدیلیاں دیکھی جائیں تو ٹیسٹ ہر سال دہرایا جاتا ہے ۔ اگر علاج کی ضرورت ہو تو کینسر بننے سے پہلے علاج ہو جاتا ہے۔
جس طرح دنیا کے دیگر مغربی اور عرب ممالک میں سروائیکل سکریننگ اور HPV ویکسین کو عام بنایا جا رہا ہے ، ویسے پاکستان میں بھی ہونا چاہیئے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق:
• معلومات حاصل کریں
• سکریننگ کروائیں
• ویکسین لگوائیں
*سروائیکل_کینسر_آگاہی*
29/12/2023
Boosts IMMUNITY
بھیگ جاتی ہے آنکھیں اکثر ایامِ حج میں
وطن میرا اجنبی سا لگتا ہے ایامِ حج میں
یاد آتی ہے حرمین کی فضا ایامِ حج میں
دھرکنوں میں ہے لبیک کی صدا ایامِ حج میں
یا رب اب کی بار مجھ کو بلالے ایامِ حج میں
کبھی مناِ سے عرفات
کبھی عرفات سے مزدلفہ
دیوانوں کی طرح میں بھی گھوموں ایامِ حج میں
وہ راتوں کا قیام وہ دھوپ میں پگلنہ
دیوانگی کی انتہا کو میں بھی پونچھوں ایامِ حج میں
وہ اشکوں کی بہاریں, عشق کی ہو انتہا
ایمان کی عروج پر میں بھی پونچھوں ایامِ حج میں
پھر طواف زیارت کو جب قافلے چلے ہمسفر میں بھی ہوں ان کا ایامِ حج میں
وہ کعبے کے چکر, وہ سعی میں دوڑنا
جنونِ عشق میں بھی دیکھوں اماں ہاجرا کا ایامِ حج میں
For Healthy Life
sets things RIGHT
Click here to claim your Sponsored Listing.