nofap Pakistan
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from nofap Pakistan, Health/Beauty, Karachi.
مردانہ کمزوری کے نام پہ صدیوں سے جعلی حکیم سادہ لوح لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ چونکہ یہ بڑا اثرانداز ہونے والا نفسیاتی حربہ ہے، اس لیے لوگوں کو اس کے ذریعے شکار کرنا آسان ہوتا ہے۔یہاں سب حکیموں کی بات نہیں ہورہی۔ صرف مردوں کے خوف کو کیش کرکے لوٹنے والوں کی طرف اشارہ ہے۔
دراصل "مردانہ کمزوری" کا مسئلہ اکثر کیسز میں وہم سے زیادہ کچھ نہیں ہوتا۔ اکثر لوگ جسمانی طور پہ بالکل ٹھیک ہوتے ہیں لیکن ایسا وہم پال کر اسے اپنی کمزوری سمجھنے لگتے ہیں۔ کئی دفعہ صرف ذہنی دباؤ یا زندگی میں آئے کچھ پریشان کن حالات کی وجہ سے بھی نوجوانوں کو ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن ایسے لوگوں میں یہ مسئلہ وقتی طور پہ ہوتا ہے اور قوی امید ہوتی ہے کہ کچھ عرصے بعد ٹھیک ہو جائے گا۔
کچھ نوجوان جو زیادہ آرام پسند زندگی کے عادی ہوتے ہیں، ان کی جسمانی سستی کی وجہ سے بھی انھیں ایسے مسائل درپیش آ سکتے ہیں لیکن انھیں بھی دوائی کی نہیں، بس ورزش اور فزیکل ایکٹویٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت ہی کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو واقعی ایسا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں کے لیے ادویات موجود ہیں، انھیں اپنا باقاعدہ چیک اپ کروا کے یا کسی ڈاکٹر سے مشورہ کر کے علاج کروانا چاہیے۔
جو کام انھیں بالکل نہیں کرنا چاہیے وہ یہ ہے کہ
کسی دو نمبر حکیم سے ادویات لے کر کھانا شروع کر دیں، کسی دیسی دوا کے نام پہ سٹیرائیڈ استعمال کرنا شروع کر دیں یا کسی چوک میں بیٹھے شعبدہ گر سے سانڈے کا تیل یا نا معلوم پڑیاں لے کر استعمال کرنا شروع کر دیں۔ایسی ادویات کا استعمال شدید قسم کے نقصانات کا باعث بن سکتا ہے۔ جگر کے مسائل سے لے کر گردے ناکارہ ہونے تک خدانخواستہ کسی بھی پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے ایسا بالکل نہیں کرنا چاہیے۔
کئی دفعہ یہ ہوتا ہے کہ بچپن سے نوجوانی میں داخل ہوتے ہوئے لڑکے اپنے دوستوں سے مردانہ کمزوری کے متعلق باتیں سنتے ہیں۔ دوستوں کی مزاح میں چھوڑی گئی لمبی لمبی باتوں کو سنجیدگی سے لے کر یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ وہ مردانہ کمزوری کے مسائل کا شکار ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ ایسے لڑکوں کو بھی چاہیے کہ بروقت کسی سمجھدار بڑے سے یا کسی ڈاکٹر سے مشورہ کر کے اپنی ذہنی پریشانی دور کر لیں۔
اور بڑوں کو چاہیے کہ لڑکوں کے ایسی عمر میں داخل ہونے پہ شرم و حیا ایک طرف رکھ کر خود بھی انھیں بروقت درست معلومات فراہم کر دیا کریں۔ خود نہیں کر سکتے تو کسی قابلِ بھروسہ عزیز کے ذمے یہ کام سونپ دیں۔ یہ بھی ممکن نہیں تو کسی ڈاکٹر کے ساتھ اس کا سیشن کروا دیں، جس میں ڈاکٹر اس نوجوان لڑکے کو تمام معاملات کی حقیقت سے آگاہ کر کے کسی غلط سوچ یا غلط عمل کی طرف جانے سے روک سکے۔
اگر ایسا نہیں کریں گے تو قوی امکان ہیں کہ وہ نوجوان اپنے آوارہ دوستوں سے یہی سب معلومات غلط انداز میں لے کر ساری عمر اپنے آپ میں کڑھتا رہے گا یا کسی غلط سمت میں چلے جائے گا۔
مختصر یہ کہ ایسے مسائل عموماً وہم کے سوا کچھ نہیں ہوتے، اس لیے ان کو پریشانی کا باعث نہ بنائیں۔ ان سے متعلقہ کسی قسم کی حکیمی دوائی استعمال نہ کریں۔ اور اگر ایسا کوئی مسئلہ محسوس ہو رہا ہو تو بروقت کسی قابلِ بھروسہ عزیز یا کسی ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔
ڈاکٹر نوید خالد تارڑ
ہم جنس پرستی کی خطرناک لت ، اس کے نقصانات اور بچاؤ
ڈاکٹر عدنان نیازی ،فیصل آباد کے رہائشی اور تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ وہ اپنی فیس بک وال پہ مختلف سماجی موضوعات اور مسائل پہ لکھتے رہتے ہیں۔ بہت سے لوگ ان سے رابطہ کرکے اپنے مسائل بیان کرتے اور حل کے لیے تجاویز بھی مانگتے ہیں۔ حال ہی میں ڈاکٹر عدنان نیازی کی ایک تحریر نظر سے گزری جس میں انہوں نے ایک شادی شدہ بہن کا مسئلہ سامنے رکھ کر اس کے حل کے لیے درخواست کی۔ مسئلہ یہ تھا کہ اس بہن کے خاوند ہم جنس پرستی جیسی قبیح لت میں گرفتار ہیں اور تین بچوں کے باپ ہونے کے باوجود ، مختلف مردوں سے جسمانی تعلقات رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اپنی بیوی کو بھی بتارکھی ہے کہ میرے مختلف مردوں سے تعلقات ہیں اور وہ ان مردوں کے ساتھ یہ گندا فعل کرتے ہوئے ویڈیوز بھی بناتے ہیں جو ان کی بیوی نے ان کے موبائل میں دیکھی ہیں۔ وہ مسلمان بہن سخت ذہنی اذیت میں ہیں اور ان کی منت سماجت کے باوجود ان کا شوہر ان گندے کاموں سے باز نہیں آرہا۔
اس پوسٹ کے کمینٹ میں مختلف لوگوں نے نیک نیتی سے مختلف مشورے دیے۔ کچھ نے حل تجویز کیا کہ ایسے شخص سے فوراً طلاق لے لینی چاہیے، کچھ نے صبر کا مشورہ دیا۔ ایک ہومیو ہیتھک ڈاکٹر نے دو دوائیوں کے نام بتائے کہ اگر یہ دو دوائیاں ، تین تین قطروں کی صورت میں استعمال کی جائیں تو ایک ہفتہ میں فرق محسوس ہوگا۔ اس پوسٹ کے ساتھ ساتھ ،نیچے موجود کمینٹس بھی پڑھنے والے تھے۔ ایک وکیل بھائی نے بتایا کہ ان کے پاس ، قتل کا ایک ایسا کیس بھی آیا تھا جس میں ایک لڑکی نے ایک مرد کو اس لیے قتل کردیا کہ اس لڑکی کا شوہر مختلف مردوں سے جسمانی تعلقات رکھتا تھا اور پھر وہ ان مردوں کو گھر لانے لگا۔ وہ ان مردوں کو لالچ دیتا کہ تم میری بیوی سے جسمانی تعلق قائم کرلو اور پھر میرے ساتھ بدکاری کرلینا۔
اس پوسٹ میں ان دو مردوں کا زکر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم سمجھ سکیں کہ یہ لت کس قدر غلیظ اور انسان کو غیرت کے نچلے درجے سے بھی نیچے گرا دینے والی ہے۔ اس لت میں مبتلا مرد ، اپنے بیوی بچوں اور معاشرے کی حیا، ہر چیز سے بے نیاز ہوجاتا ہے۔ ایسے مرد کا گناہ ، اگر سرِ عام بے پردہ ہوجائے تو اس کے بچے کیسے لوگوں سے نظریں ملا پائیں گے؟ اور پھر موت کا وقت کوئی نہیں جانتا۔ اگر ایسا شخص بغیر سچی توبہ کی توفیق کے اس دنیا سے چلا جائے تو اللہ کے ہاں کس قدر سخت اور عبرت ناک معاملہ اسے پیش آئے گا؟
اس پوسٹ کو پڑھنے والا کوئی بھی بھائی ، اگر اس لت کا شکار ہے تو ہاتھ جوڑ کے گذارش کرتا ہوں اس سے سچی توبہ کیجیے۔ اس کا علاج کروائیے، چاہے دوا کے زریعے ، چاہے نفسیاتی امراض کے ڈاکٹر سے۔ بہت سے لڑکے بچپن میں کسی دوسرے مرد کے ہاتھوں بار بار ریپ ہوتے ہیں اور پھر اس لت میں پڑ جاتے ہیں۔ کچھ کو بری صحبت یا بڑی عمر کے دوست اور مرد اس کام میں لگا دیتے ہیں۔ وجہ جو بھی ہو ، آئیے ارادہ کریں کہ اس سے نکلنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔کم عمر بچوں کے والدین سے بھی گذارش ہے کہ اپنے بچوں پہ نظر رکھیے تاکہ زرا سی غفلت ان کے لیے عمر بھر کا روگ نا بن جائے۔ بچے میں آنے والی نفسیاتی تبدیلیوں کو بروقت محسوس کیجیے اور اس کے حل کے لیے ممکن اقدامات بروئے کارلائیے۔
کچھ لوگ زندگی بھر اپنے ماضی کے پچھتاوے اور شرمندگی میں دب کر زندگی گزار دیتے ہیں۔ ان کو ایک جذباتی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر کوئی ہمدرد انسان ، انہیں برا بھلے کہے بغیر ، نرمی سے صرف ان کی بات سن لے تو ان کے دل کا بوجھ ہلکا ہاجاتا ہے اور وہ اس دلدل سے باہر نکلنے پر خود کو آمادہ کرلیتے ہیں۔ نوفیپ کمیونٹی دنیا بھر میں یہی کام بِلامعاوضہ کررہی ہے۔بہت سے نوجوان لڑکے ، پچھلے کچھ عرصے میں میرے ساتھ رابطے میں رہے اور صرف نرمی سے سمجھانے اور کونسلنگ کرنے، سے اس گناہ سے دور ہوئے ہیں۔اس کے لیے گناہ کے اسباب سے دوری اختیار کرنا اور متبادل صحت مند سرگرمیوں میں خود کو مصروف کرنا ہے۔
اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا ، فحش فلموں ، خود لذتی (مشت زنی) یا ہم جنس پرستی کی لت کا شکار ہے تو فیس بک اور واٹس ایپ پہ موجود نوفیپ گروپس کوجوائن کیجیے اور اس لت سے چھٹکارہ پانے کے لیے ، مدد لیجیے۔ یہ سروس بِلامعاوضہ (مکمل طور پہ مفت) ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے آپ مجھ سے یا کسی بھی نوفیپ گروپ ایڈمن سے بات کرسکتے ہیں۔
اللہ رب العزت ہم سب کو توبۃ النصوح نصیب فرمائے۔ آمین
پ-و-ر-ن انڈسٹری دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کاروبار ہے اس کو شیطانی قوتیں چلاتی ہیں میرے خیال میں حکومتیں ان کو فنڈ بھی دیتی ہیں مسلمانوں کو تباہ کرنے کیلئے شیطانی تھنک ٹینک نے بہت سوچ بچار کی پ-و-ر-ن تصاویر و موویز لانچ کرنے سے پہلے ان کے سامنے دو سوال تھے پہلا سوال یہ ہے کہ اس کے مغربی معاشرے پر کیا اثرات ہوں گے اور دوسرا مشرقی مسلمان معاشرے پر کیا اثرات ہوں گے مشرقی ممالک میں بھارت چین جیسے ممالک کو بھی لے لیں جب کوئی بندہ ایسی موویز دیکھے گا تو یقینا اس کے دل و دماغ پر برا اثر پڑے گا اور وہ چھوٹی بچی سے لے کر عورت تک ہر ایک کو اسی س-ی-ک-س بھری نظروں سے دیکھے گا اور جب اسے کچھ میسر نہ ہو تو وہ زور زبردستی جرم کرے گا یا پھر غلط عادات کی وجہ اور پورن کی کثرت کی وجہ سے جنسی بیماریوں کا شکار ہو جائے گا شادی کے قابل نہیں رہے گا اولاد نہ ہونے کا مسلہ ہو سکتا ہے اس مسلے کے حل کیلئے یورپ میں اوپن ماحول فراہم کیا گیا تاکہ جب چاہے حاجت پوری کر لی جائے گرل فرینڈ بوائے فرینڈ کا کلچر اس کمی کو آسانی سے پورا کرتا ہے جس کی گرل فرینڈ نہیں وہ س-ی-ک-س ہاوس جا کر پیسے دے کر مطلب پورا کر لیتا ہے اب دوسری طرف مشرقی معاشرے کی طرف آئیں تو خاص طور پر مسلمان معاشرے کیلئے یہ تباہ کن ثابت ہوا ہے جہاں س-ی-ک-س کی آزادی نہیں ہے شادی ہی واحد قابل عزت طریقہ ہے اس کے علاوہ جنسی آزادی نہیں ہے امیر لوگ پھر بھی مطلب پورا کر لیتے ہیں لیکن امیر لوگوں میں سے بھی ہر کوئی نہیں البتہ عام مسلمان نوجوان اس سے بری طرح تباہ ہو رہے ہیں آج کل نوجوان لڑکیوں کے واقعات بھی مل رہے ہیں یعنی آگ دونوں طرف برابر لگی ہے پھر پ-و-ر-ن موویز کا یہ نتیجہ نکلا ہے کہ شوہر کی بیوی سے ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے شوہر وہی مطلب چاہتا ہے جو طوائف دیتی ہے اور پ-و-ر-ن دیکھنے والی عورتیں بھی شوہر سے مطمعن نہیں ہو پا رہیں شوہر بھی باہر منہ مارتا ہے اور عورت بھی باہر کے مردوں میں کشش دیکھتی ہے نتیجہ معاشرہ تباہ ہو گیا ہے سب سے بہترین طریقہ بچنے کا یہ ہے کہ غیر شادی شدہ مرد و عورت نماز کی پابندی کریں نماز برے اعمال سے بچاتی ہے ۔
Nofap for Married Man _ Nofap _ Nofap Health
Nofap Relapse _ What To Do When u Relapse Nofap _ Relapse After Long Streak Nofap _ nofap Pakistan
Nofap Second Week tips _ nofap 2nd week _nofap week 2 _ nofap timeline
Real Reason Why 99_ People Fail On NoFap _ nofap failure motivation
shawat control karne k 20 mukhtalif tarike _ jinsi khwahish ko kam karne ka tarika _ _nofaphealth
undershave karte huy musht zani ho jana _ undershave
video call par mushtzani karna.
Click here to claim your Sponsored Listing.