Beauty tips

Beauty tips

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Beauty tips, Beauty, cosmetic & personal care, Karachi.

09/10/2022

درد تو ہوتا ہے میرا بھی تو دل ہے۔ 🖤

09/10/2022

جب ابّا کی تنخواہ کے ساڑھے تین سو روپے پورے خرچ ہو جاتے تب امّاں ہمارا پسندیدہ پکوان تیار کرتیں۔ ترکیب یہ تھی کہ سوکھی روٹیوں کے ٹکڑے کپڑے کے پرانے تھیلے میں جمع ہوتے رہتے اور مہینے کے آخری دنوں میں ان ٹکڑوں کی قسمت کھلتی۔ پانی میں بھگو کر نرم کر کے ان کے ساتھ ایک دو مٹھی بچی ہوئی دالیں سل بٹے پر پسے مصالحے کے ساتھ دیگچی میں ڈال کر پکنے چھوڑ دیا جاتا۔ حتیٰ کہ مزے دار حلیم سا بن جاتا اور ہم سب بچے وہ حلیم انگلیاں چاٹ کر ختم کر جاتے۔ امّاں کے لیے صرف دیگچی کی تہہ میں لگے کچھ ٹکڑے ہی بچتے۔ امّاں کا کہنا تھا کہ کھرچن کا مزہ تم لوگ کیا جانو۔
اور امّاں ایسی سگھڑ تھیں کہ ایک دن گوبھی پکتی اور اگلے دن اسی گوبھی کے پتوں اور ڈنٹھلوں کی سبزی بنتی اور یہ کہنا مشکل ہوجاتا کہ گوبھی زیادہ مزے کی تھی یا اس کے ڈنٹھلوں کی سبزی۔
امّاں جب بھی بازار جاتیں تو غفور درزی کی دکان کے کونے میں پڑی کترنوں کی پوٹلی بنا کے لے آتیں۔ کچھ عرصے بعد یہ کترنیں تکئے کے نئے غلافوں میں بھر دی جاتیں۔ کیونکہ امّاں کے بقول ایک تو مہنگی روئی خریدو اور پھر روئی کے تکیوں میں جراثیم بسیرا کر لیتے ہیں۔ اور پھر کترنوں سے بھرے تکیوں پر امّاں رنگ برنگے دھاگوں سے شعر کاڑھ دیتیں۔ کبھی لاڈ آجاتا تو ہنستے ہوئے کہتیں ’تم شہزادے شہزادیوں کے تو نخرے ہی نہیں سماتے جی، سوتے بھی شاعری پر سر رکھ کے ہو۔‘
عید کے موقع پر محلے بھر کے بچے غفور درزی سے کپڑے سلواتے۔ ہم ضد کرتے تو امّاں کہتیں وہ تو مجبوری میں سلواتے ہیں کیونکہ ان کے گھروں میں کسی کو سینا پرونا نہیں آتا۔ میں تو اپنے شہزادے شہزادیوں کے لیے ہاتھ سے کپڑے سیئوں گی۔ جمعۃ الوداع کے مبارک دن ابّا لٹھے اور پھول دار چھینٹ کے دو آدھے آدھے تھان جانے کہاں سے خرید کر گھر لاتے۔ لٹھے کے تھان میں سے ابّا اور تینوں لڑکوں کے اور چھینٹ کے تھان میں سے دونوں لڑکیوں اور امّاں کے جوڑے کٹتے اور پھر امّاں ہم سب کو سلانے کے بعد سہری تک آپا نصیبن کے دیوار ملے کوارٹر سے لائی گئی سلائی مشین پر سب کے جوڑے سیتیں۔
آپا نصیبن سال کے سال اس شرط پر مشین دیتیں کہ ان کا اور ان کے میاں کا جوڑا بھی امّاں سی کے دیں گی۔ ہم بہن بھائی جب ذرا ذرا سیانے ہوئے تو ہمیں عجیب سا لگنے لگا کہ محلے کے باقی بچے بچیاں تو نئے نئے رنگوں کے الگ الگ چمکیلے سے کپڑے پہنتے ہیں مگر ہمارے گھر میں سب ایک ہی طرح کے کپڑے پہنتے ہیں۔ مگر امّاں کے اس جواب سے ہم مطمئن ہوجاتے کہ ایک سے کپڑے پہننے سے کنبے میں محبت قائم رہتی ہے۔ اور پھر ایسے چٹک مٹک کپڑے بنانے کا آخر کیا فائدہ جنھیں تم عید کے بعد استعمال ہی نہ کر سکو۔
چھوٹی عید یوں بھی واحد تہوار تھا جس پر سب بچوں کو ابّا ایک ایک روپے کا چاند تارے والا بڑا سکہ دیتے تھے۔ اس کے انتظار اور خرچ کرنے کی منصوبہ بندی میں چاند رات آنکھوں میں ہی کٹ جاتی۔ صبح صبح نماز کے بعد ہم بچوں کی شاپنگ شروع ہوجاتی۔ سب سے پہلے ہر بہن بھائی کوڈو کے ٹھیلے سے ایک ایک پنی والی گول عینک خریدتا جسے پہن کر چال میں اتراہٹ سی آجاتی۔ پھر سب کے سب چاندی کے ورق لگی میٹھی املی اس لالچ میں خریدتے کہ رفیق افیمچی ہر ایک کو املی دیتے ہوئے تیلی جلا کر املی میں سے شعلہ نکالے گا۔
پھر خانہ بدوشوں کے خوانچے میں بھرے مٹی کے کھلونوں اور رنگین کاغذ اور بانس کی لچکدار تیلیوں سے بنے گھگو گھوڑے کی باری آتی۔ آخر میں بس اتنے پیسے بچتے کہ سوڈے کی بوتل آ سکے۔ چنانچہ ایک بوتل خرید کر ہم پانچوں بہن بھائی اس میں سے باری باری ایک ایک گھونٹ لیتے اور نظریں گاڑے رہتے کہ کہیں کوئی بڑا گھونٹ نہ بھر جائے۔
پیسے ختم ہونے کے بعد ہم دوسرے بچوں کو پٹھان کی چھرے والی بندوق سے رنگین اور مہین کاغذ سے منڈھے چوبی کھانچے پر لگے غبارے پھوڑتے بڑی حسرت سے دیکھتے رہتے۔ بندر یا ریچھ کا تماشا بھی اکثر مفت ہاتھ آ جاتا اور اوپر نیچے جانے والے گول چوبی جھولے میں بیٹھنے سے تو ہم سب بہن بھائی ڈرتے تھے اور اس کا ٹکٹ بھی مہنگا تھا۔
بقر عید پر سب کے ہاں قربانی ہوتی سوائے ہمارے۔ مگر یہاں بھی امّاں کی منطق دل کو لگتی کہ جو لوگ کسی وجہ سے دنیا میں قربانی نہیں کر سکتے ان کے بکرے اللہ میاں اوپر جمع کرتا رہتا ہے۔ جب ہم اوپر جائیں گے تو ایک ساتھ سب جانور قربان کریں گے، انشااللہ!
ایک دفعہ گڑیا نے پوچھا کہ امّاں کیا ہم جلدی اوپر نہیں جاسکتے؟ ہر سوال پر مطمئن کر دینے والی امّاں چپ سی ہوگئیں اور ہمیں صحن میں چھوڑ کر اکلوتے کمرے میں چلی گئیں۔ ہم بچوں نے پہلی بار کمرے سے سسکیوں کی آوازیں آتی سنیں مگر جھانکنے کی ہمت نہ ہوئی۔ سمجھ میں نہیں آیا کہ آخر گڑیا کی بات پر رونے کی کیا بات تھی۔
کوئی چھ سات ماہ بعد ایک دن امّاں باورچی خانے میں کام کرتے کرتے گر پڑیں۔ ابّا نوکری پر تھے اور ہم سب سکول میں۔گھر آ کر پتہ چلا کہ آپا نصیبن امّاں کی چیخ سن کر دوڑی دوڑی آئیں اور پھر گلی کے نکڑ پر بیٹھنے والے ڈاکٹر محسن کو بلا لائیں۔ ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ امّاں کا دل اچانک ساتھ چھوڑ گیا ہے۔
تدفین کے بعد ایک روز گڑیا نے میرا بازو زور سے پکڑ لیا اور یہ کہتے ہوئے پھوٹ پڑی کہ خود تو اوپر جا کر اگلی عید پر اکیلے اکیلے بکرے کاٹیں گی اور ہمیں یہیں چھوڑ گئیں۔

09/10/2022

اپنے پریشان دل کو اس بات پہ مطمئن کرچکی ہوں کہ محبت کی قدر نا کرنے والے میری محبت کے مستحق نہیں تھے۔ سچ تو یہ ہے کہ ان کے دھوکے سے بہت زیادہ قیمتی میرے احساسات تھے جن کا نعم البدل وہ کبھی پا نہیں سکیں گے۔ اس بات سے قطعی اندازہ مت لگانا کہ میں تمہیں محبت سے محرومی کی بدعا دے رہی ہوں۔ یہ میری سرشت میں نہیں۔
ہاں محبتیں بہت ملیں گی تم کو دلبرا
مگر وہ چاہت مجھ سی کہاں سے لاؤ گے

09/10/2022

: آپ لوگ اپنی رُوح نہ کُچلو ، آپکی" رُوح اُس محفلِ پاک سے آشنا " ہے ،
: حضورﷺ کی محبت سے آشنا ہے ۔
_____ آپکی رُوح میں محبت ہے ۔ ______
: آپ اب اس میں سے زمانے کی" آلائش کو نکال دو "
تو پھر ، آپ کی "روح بھی صاف" ہو جائے گی ۔
: کل ""میلاد شریف"" ہے
اب آپ دعا کرو
کہ آپ پر" کچھ" عنایت " ہو جائے ، کچھ '" رحم '" ہو جائے ۔۔۔۔۔!
: بس آپ لوگ" خالی باتیں بند کرو"
اور
: اپنے آپ کو پیش کر دو ،
: اپنے آپ کو" گناہگار کے طور پر پیش " کر دو ،
: اپنے آپ کو "اسی منہ سے پیش" کر دو ..
: بس اپنی "مکمل سپرداری" دے دو ۔
: میں بھی دعا کروں گا آپ کے لئے ،
: اللّہ تعالیٰ آپ کی ""دوریوں کو قربتوں میں تبدیل "" فرمائے ،
:: " یا رب العالمین ! اس پوری قوم کو اپنے محبوب پاک ﷺ کے جلوؤں سے آشنا کر۔۔۔ ! ""
اور
: ان کو بھی وہ راستہ دکھا ! جس پر پرانے زمانے کے لوگ چلتے تھے ،
: وہی جگمگاہٹ والا راستہ ۔۔۔۔ !
: اور روشنی والا راستہ ۔۔۔!
: یا اللّہ ! ان کی "سادہ دلی" کے اندر ان پر مہربانی فرما ، ان کے اندر اور کوئی عمل بھی نہیں ہے ، یہ اتنے سادہ لوح ہیں
کہ صرف آج کی "محفل سن رہے ہیں اور یہ تھوڑی بات نہیں ، کہ یہ بات کو سن رہے ہیں ۔۔۔۔۔ "
: بس ان میں" اور عمل کوئی نہیں ہے ، "
: بس صرف یہ ""عمل ہے ، صرف یہ شوق ہے ، ""
________ صرف "تیرے نام کا شوق" ہے ________
اور
____ آگے یہ" پتہ نہیں" کہ اےاللّہ تُو" کہاں" ہے... !
: میرے مولا ! تو جہاں کہیں بھی ہے ہمارے اس" شوق کو آباد" رکھ اور مہربانی فرما ۔! "
: آپ لوگ ، سب لوگوں کے لئے دعا کیا کریں ۔
: سب لوگ سب لوگوں کے لئے دعا کریں ،
: سب کے لئے خیر ہو ،
: آپ سب لوگوں کا بھلا ہو ۔۔
: آمین برحمتک یا ارحم الراحمین
سرکار امام حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللّٰہ علیہ
( گفتگو ، 10 , صفحہ ، 92 , 93 )

12/02/2022

Read somewhere: "Why patience is so emphasized in Qur'an?
Because it is difficult to practice it when you're in pain or anger. Patience doesn't come easy.
It drains you emotionally.
And that's why Allah promised to reward for it to those who show it in their lives".

Rizwan

04/02/2022

Almighty. Keep our hearts soft and protect them from hardening. Shower us with Your Mercy. When we commit a sin, allow us to feel the guilt that comes with it. Don’t make us among those who sin and yet aren’t remorseful. Aameen.

10/06/2021

ہم کیلے کھاتے ہیں اور ان کے چھلکے فوری پھینک دیتے ہیں، لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسا بتانے والے ہیں جس کے بعد آپ بھی کبھی کیلے کے چھلکے پھینکنے کی غلطی نہیں کریں گی۔

تو چلیں پھر ایسی ٹپ جان لیں جس سے آپ کیلے کے چھلکوں سے اپنے پاؤں خوبصورت بنا سکتی ہیں تاکہ آپ بھی کر سکیں گھر پر ہی پیڈی کیور۔

ٹپ
• کیلے کے چھلکوں میں امینو ایسڈز اور وٹامنز ہوتے ہیں، جس کے استعمال سے آپ کے ہاؤں بہت کم وقت میں نرم و ملائم اور چمکدار ہو سکتے ہیں۔

• کیلے کے چھلکوں سے پاؤں کا مساج کریں، تلووں پر بھی اسے اچھی طرح ملیں۔

• پھر مزید کیلے کے چھلکوں پر چینی چھڑک کر اس سے پیروں کو خوب ملیں اور اچھی طرح اسکرب کریں۔

• اب نیم گرم پانی میں بیکنگ سوڈا ڈال کر اس میں دونوں پاؤں بھگو لیں۔

• پھر پاؤں کو اس پانی میں رگڑیں، اور برش سے ناخن وغیرہ صاف کریں۔

• اب پاؤں دھو کر ان پر کوئی اچھا لوشن لگائیں اور موزے پہن لیں۔

• ہر ہفتے ایسا کرنے سے پاؤں چمکدار، نرم و ملائم اور خوبصورت ہو جائیں گے۔

Photos from Beauty tips's post 07/06/2021

sorry for late.yeh post un sab members ko dedicate ker rahi jo mugy kahti thi gazal hum out of country ya aisi jagah jaha apki.products avail ni ker sakti to kuch aisa jo homemade ho easy to use ho ess say asan agar ap nai ker sakti to phir just post read ker k khush ho jai😉😀.kio k yaha kuch aisay lazy logh b ha jin ko agar remote diya jai kesi ches ka to boltay ha gazal button kon dabai ga ess ka😂.apko yeh task 7din reguler kerna ha honestly before after ki pic b rakhni ha phur next task b milay ga apko bahno himat kero 😉.yeh all skin type ha per senstive skin walay pahly patch test zaroor krray .yeh task apki skin ko new layer dyga mugy abhi 2din huay use kertay ausay blackheads jo mugy lgta tha nai niklay gy woh b shukrr soft ho ker nikal rahay feeling glowy nd fresh skin Alhumdulillah..
morning task🤗
tomato seeds and juice aksar hum tomato use kertay uss k seeds jo andar hotay zaya ker detay ha ab apny unhy seperate kertay jana ha ek bowl mai or fridge mai rakh dy daily fresh b ly sakti.morning mai face wash kiya uss k bad yeh seeds with pulp jo hngy woh masag kerna face py yeh chi tarah absrob kerna skin mai neck py nose k sides py her jagah mean ek dafa absirb kiya phir thora or lgaya ess tarah 2..3dafa absorb ker k chorh dy bas or 20.25mint bad bas wash ker ly face,simple kuch nai lgana.thiek yeh hogai ab 7days morning routine.
2.toner..astrengent
acha ab ha germi bahir b jana hota dust pasina phir mask lganay sy b skin irretate ho rahi hoti.ab ny homemade astrengent banana ha alcohal free.
fesh gulab ki patiya 1..2 phoolo ki
fresh podina leaf
dono ko ek bowl mai mix krr ly en.mai half glass boil water dal ess ko covrr k rakh dy 2hr.phir strain kery 1tbs applecider vineger mix ker ly or spray bottle mai dal ly.bas dupaher ko ya jb bahir say aya cotton py lga ker ess say face saaf kerna ha ess say best astrangent apko nai mil sakta.😍😇jaha b ha sath rakhy esay
3...night task...😘🤗
icecubes bna k rakhny ha ek dafa apko bas 7
apko chahiya 1baray size ka patato achi tarah mash ker k juice nikal ly 2patato b ly sakty kam kaz kam adha cup to juice ho 1lemon juice uss mai mix keray ab apko lena ha 4tbs rice flour mai ny 2tbs rice flour or 2tbs apna ubtan mix kiya ha ap just rice flour b mix ker sakti pahly inn ko mix,keray ab ess ko thira liquid bnanay k lea apko milana ha rosewater itna k garha paste ban jai liquid na ho.ess ko icecubes tray mai freez ker dy .
daily night mai bas ek icecube ly ker rub kerna ha or face morning mai wash kerna ha .
ap khud result dekh ker hiran.hngy ess say asan to or kuch nai ho sakta or apny ess k benefits khud mughy btanay ha.ho sakta next week mai ek surprise ho jai😊😉
note....during ths task or kuch b use nai kerna koi b cream etc bas yehi task kerna ha

23/10/2020

اپنے رویوں کی وجہ سے کئی لوگ ہمارے سینے میں بغیر کفن کے ہی دفن ہو جاتے ہیں 🙂🥀

🥀

06/09/2020

Hey members 🙋🙋🙋
Here's
Hand and foot whitening tip or remedy what ever uh say ...

You just only need lemon

Lemon is found in every household and can be the best remedy to lighten dark areas of the body, itx have natural bleaching agent. Squeeze a lemon and rub a few drops of it on your feet and hands. Let the juice dry for fifteen minutes and thereafter, wash it off with normal water. Lemons contain brightening agents and can lighten your skin instantly.

27/07/2020

آج بھی تمہاری ٹائم لائن پر آتی ہوں
تمہاری تصویریں دیکھتی ہوں
تمہاری شاعری پڑھتی ہوں
تمہیں پھر یاد کرتی ہوں
اور سوچتی ہوں
کیا تم بھی میری ٹائم لائن پر آتے ہو ؟
میری شاعری پڑھتے ہو ؟

26/06/2020

میں بس اتنا چاہتی ہوں کو وہ ہمیشہ خوش رہے... کبھی دکھی نہ ہو... کبھی پریشان نہ ہو.. 😍.. چاہے اُسکی زندگی میں... میں نہ بھی ہوں🙂.. جانتی ہوں کہ اُسکی زندگی میں کہیں بھی نہیں ہوں💔.. مجھے پتہ ہے کہ میرا ساتھ اتنا ضروری نہیں ہے پر وہ نہیں جانتا کہ میرے لیے اُسکی خوشی کتنی ضروری ہے😍... وہ چاہتا تو سب کچھ چھوڑ سکتا تھا... یوں بیچ راہ میں نہیں چھوڑ کہ جاتا 💔.. کسی مجبوری کے آگے اپنی محبت کو قربان نہیں کرتا🙂.. لیکن خیر اُسکی خوشی میرے دکھ میں ہے تو میں پھر بھی اُسکی خوشی میں خوش ہوں 😍🙂اور یہی محبت کا تقاضا ہے ... اس لیے بس وہ خوش رہے میرے بعد بھی😍🥰... پس ایک تمہارا پیار ہمیشہ رہے گا اس دل میں😍😍.. اور یونہی تم سے پیار کرتی رہوں گی ❤️🥰..
😍

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Karachi
CODE