Astore Student Federation Karachi -ASF

Astore Student Federation Karachi -ASF

Share

Astore Student Federation is Student Federation where we support students for their educationally

05/10/2025

سی پی او آفس کے سامنے فائرنگ — ایک سوچی سمجھی سازش، فوری شفاف تحقیقات کا مطالبہ۔

ہم اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس کے تحت سی پی او آفس کے سامنے فائرنگ کر کے قاضی کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ محض ایک ہنگامی واقعہ نہیں بلکہ بظاہر گلگت بلتستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش کا نام ہے جس کا مقصد علاقے میں خوف و دہشت پھیلانا اور آئینی و سماجی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔
ہم درج ذیل باتوں پر زور دیتے ہیں:
یہ واقعہ ملک دشمنی اور امن دشمنی کے مترادف ہے اور گلگت بلتستان کی آئندہ نسلوں کے مفاد کے خلاف ہے۔
اس قسم کے ہتھکنڈے مقامی معیشت، خصوصاً معدنیات کے شعبے میں اعتماد اور شفافیت کو بھی بری طرح متاثر کریں گے۔
ذمہ دار عناصر کی جلدی، غیرجانبدار اور شفاف تفتیش ہونی چاہیے اور ملزمان کو فوری طور پر سخت سزائیں دی جائیں۔
حکومت، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور کمیونٹی لیڈرز مل کر اس سازش کی جڑ تک پہنچیں اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس حفاظتی اقدامات کریں۔
ہم عوامی سطح پر یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انصاف، شفافیت اور امن کے نفاذ پر زور دیتے ہیں۔
ASF Karachi Division

21/08/2025

استور اسٹوڈنٹس فیڈریشن ست میں جاری پرامن احتجاج کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ریاستی طاقت کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ بنیادی حقوق ہر شہری کا آئینی و فطری حق ہیں، جنہیں طاقت کے ذریعے دبانا کسی طور قبول نہیں۔

ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طاقت کے رویے کو فوری ترک کیا جائے۔ گلگت بلتستان کے ہر طبقۂ فکر کے لوگ اپنے حقوق کے لئے سراپا احتجاج ہیں۔ گزشتہ 10 ماہ سے وکلاء برادری احتجاج اور اب دھرنے پر مجبور ہے، لیکن حکومت ان کے جائزمطالبات کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

استور سٹوڈنٹس فیڈیشن واضح اعلان کرتی ہے کہ گلگت بلتستان کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ٹیکس فری زون قرار دیا جائے تاکہ خطے کے عوام کو معاشی ریلیف مل سکے اور نوجوان نسل کو بے روزگاری سے نکالا جا س

27/07/2025

Voice Of Palestine

24/05/2025

استور : دیامر استور رینج کے 8 پولیس افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی پانے پر ہماری جانب سے تمام افسران کو دل کی اتھاہ گہراٸیوں سے مبارک باد . اگلے گریڈ میں ترقی پانے والے افسران میں سے پانچ کا تعلق ضلع استور سے ہے سب انسپکٹر خوشی محمد کا تعلق منیمرگ ،غلام مصطفی کا تعلق نوگام ،محمد نبی کا تعلق پکورہ ،امتیاز احمد کا تعلق منی مرگ سے اور واصف علی کا تعلق بونجی سے ہے ۔
Astore Student Federation Karachi -ASF

Photos from Astore Student Federation Karachi -ASF's post 18/05/2025

آج کراچی پریس کلب میں گلگت بلتستان کے پرامن طلبہ کا احتجاج کرنے پہ پاپندی اور طلبہ گرفتار کرنا دراصل ریاستی گنڈا گردی ہے یہ کوئی پہلا واقع نہیں ہے گلگت بلتستان کے طلبہ کے ساتھ کالجز ، یونیورسٹی میں تنگ طلبہ کو ہراساں کرنا ان کو تنگ کرنا روز کا معمول بن گیا آئے روز کسی نہ کسی بہانے سے تنگ کیا جارہا۔۔ ان تمام حرکتوں اور ریوں کو بند کیا جائے اور ہمیں ہمارا حق دیا جائے

احتجاج میں شامل تمام ساتھیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں اور تمام ساتھیوں کی رہائی بہت بہت مبارک ہو
گلگت بلتستان میں تمام سیاسی اسیروں کو جلد رہا کیا جائے

استوراسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی مرکز

Astore Student Federation Karachi -ASF

11/05/2025

استور سٹوڈنٹ فیڈریشن کراچی زون (ASF)
نوجوانوں کی قیادت اور سماجی ترقی کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم

استور سٹوڈنٹ فیڈریشن کراچی زون کی کورڈینٹر ٹیم صدر جناب اسد کی قیادت میں تشکیل دی گئی

08/05/2025

گلگت بلتستان کے ضلع استور منی مرگ میں صبح صبح کو پھر سے بزدل دشمن کے حملے سے کشیدگی بڑھ گئی
استور اسٹوڈنٹس فیڈریشن اس بزدلانہ حملے کی پُر زور مذمت کرتے ہے اور اپنے ملک اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑےہے😎
Astore Student Federation Karachi -ASF

07/05/2025

رضوان حیدر کو استور سٹوڈنٹ فیڈریشن لیگل ٹیم کے انچارج منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

06/05/2025

بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان کی سالمیت پر کسی چیز کو ترجیح نہیں دی جاسکتی۔

پاک فوج تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ اپنے وطن کے دفاع کے لیے آمادہ ہے۔

پاکستان کی سالمیت کے لیے اور عالمی امن کے لیے اللہ کی بارگاہ میں دُعا گو ہیں۔

06/05/2025

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Karachi
15100