MNA REHANUDDIN
ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت
پاکستان ہمیشہ زندہ باد پاک ارمی زندہ باد
20/11/2025
الحمد للہ عاصم منیر صاحب کی ولولا انگیز قیادت کی بدولت آنے والی نسلیں ان کا نام محمود غزنوی، طارق بن زیاد، محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی جیسے عظیم شخصیات کے ساتھ لیں گے
پاکستانی حکومت سے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب کا نام قومی نصاب میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے اپنے دورِ ذمہ داری میں نہ صرف تین ممالک کی سازشوں کو ناکام بنایا اور انہیں شکست سے دوچار کیا بلکہ سب سے بڑھ کر اس بات کی اہمیت ہے کہ انہوں نے اپنے سے کئی گنا بڑے ملک بھارت کو اس کی اوقات یاد دلائی۔ قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک بھارت کے ذہن میں موجود غرور اور تکبر کا جو نشہ تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسے توڑ کر رکھ دیا۔
عاصم منیر صاحب نے عالمی سطح پر پاکستان اور پاکستانیوں کو ایک منفرد پہچان دی۔ وہ پوری اُمتِ مسلمہ کے لیے امید کی ایک کرن بن کر ابھرے۔ انہوں نے فلسطین کی آزادی کے معاملے میں بھی اہم اور مؤثر کردار ادا کیا۔ دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگوں کی قیادت کی اور وہ تمام فتنوں کی کمر توڑ دی جن کا مقابلہ کرنے سے اکثر حکومتیں گریزاں رہی تھیں—چاہے وہ خوارج کا فتنہ ہو، اندرونی انتشار ہو یا بیرونی دشمنوں کی سازشیں۔
ان کی کامیابیوں اور خدمات کی فہرست بے شمار ہے، جنہیں بیان کرتے کرتے بھی اختتام نہ آئے۔ ان کی لاتعداد قربانیوں اور شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ان کا نام قومی نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ رہتی دنیا تک ہماری آنے والی نسلیں اس بہادر سپوت کو یاد رکھیں، اور ان کا نام صلاح الدین ایوبی، طارق بن زیاد، محمد بن قاسم، اور محمود غزنوی جیسے عظیم فاتحین کے ساتھ لیا جائے۔
شکریہ۔
( ریحان الدین الہ ابادی )
میٹرو ون کی خصوصی ٹرانسمیشن مسکراتی صبح میں میزبان ذیشان اظہر مہمان ریحان الدین الہ بادی اور کراچی یونیورسٹی فارم ڈی کی خواتین کی بہترین محنت کے نتیجے میں میڈیسن کو سیو کرنے والی پروڈکٹ تیار کی گئی جس پر بات چیت کی گئی
18/11/2025
میٹرو ون کی خصوصی ٹرانسمیشن مسکراتی صبح میں میزبان ذیشان اظہر مہمان ریحان الدین الہ بادی اور کراچی یونیورسٹی فارم ڈی کی خواتین کی بہترین محنت کے نتیجے میں میڈیسن کو سیو کرنے والی پروڈکٹ تیار کی گئی جس پر بات چیت کی گئی
چینل فائو کی خصوصی ٹرانسمیشن شاہین کی پرواز میں میزبان فراز مہمان ریحان الدین الہ ابادی سے حیدراباد میں ہونے والے حادثے کے بارے میں گفتگو
14/11/2025
اناللّٰہ وانا الیہ راجعون
جناح اسپتال کے سربراہ پروفیسر شاہد رسول دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
ڈاکٹر شاہد رسول کا شمار ملک کے بہترین سرجنز میں ہوتا تھا
ڈاکٹر صاحب بہترین اخلاق کے مالک تھے
پریشان حال مریضوں کے لئے جب بھی ان کو میسج کیا فوری اور بہترین ریسپانس ملا
اللّٰہ کریم غریق رحمت فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے
ڈاکٹر صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے
( ریحان الدین الہ ابادی )
14/11/2025
فیلڈ مارشل جناب سید عاصم منیر شاہ صاحب کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر فائز ہونے پر دلی مبارکباد! 🇵🇰
ان کی قیادت، دیانت، اور وطن سے بے مثال محبت پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہے۔
اللہ ان کے فیصلوں میں برکت اور کامیابی عطا فرمائے
( ریحان الدین الہ ابادی )
18/10/2025
بہت سے لوگ ایک ہی بات کر رہے ہیں کہ پاکستان کو دو طرفہ جنگ میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے اور پاکستان کہ ساتھ ایک ٹاٸم میں دو طرف سے جنگ لڑی جاے گی تو کچھ باتیں آپ سب کو واضح کردیں ہماری نظر چھوٹی سے چھوٹی حرکت پر ہے آپ لوگ دو طرفہ جنگ کی بات کرتے ہیں ہم دونوں میں سے کسی ایک سے بھی جنگ کہ حق میں نہیں ہم خطے سمیت ساری دنیاں میں امن چاہتے ہیں پھر بھی کسی نے غلطی کرنے کی کوشش کی تو الله پاک کی مدد سے ان شاء اللہ ہم شروع کہ دس منٹ کہ اندر اندر ایک کسی کو مکمل ڈیڈ کرینگے پھر دوسرے سے تسلی سے نمٹیں گے اُمید ہے کہ فریق معاملات کو اسطرف لے کر جانے سے گریز کرینگے جب بات پاکستان کی عوام یا سلامتی کی آے گی تو ہم کسی بھی حد تک جاینگے پاکستان ہمیشہ زندہ باد
🇵🇰 ریحان الدین الہ ابادی 🇵🇰
12/10/2025
انڈیا کو ہمارا چیلنج ہے وہ جس کو چاہتا ہے ساتھ ملا لے چاہے ساری دنیا کو ساتھ ملا لے وہ ہمیں شکست نہیں دے سکتا کیونکہ جس جنگ کی انڈیا ہمیں دھمکی دیتا ہے اسکی فتح کی بشارت ہمارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے ہمیں بہت پہلے دے دی ہے
پاکستان ہمیشہ زندہ باد
🇵🇰 ریحان الدین الہ ابادی🇵🇰
09/10/2025
اہم اطلاع
پیارے پاکستانیوں کہیں بھی اپنی فوج کی کوئی نقل و حرکت دیکھو تو ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کرنا مثلاً اسلحہ ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجاتے ہوئے یا توپوں کی نقل و حرکت ایسا کرنے سے آپ دشمن کی مدد کرو گے سارے پاکستانی اس پیغام کو اپنے اپنے طریقے سے آگے پہنچائیں💞
ریحان الدین الہ ابادی
08/10/2025
بھارت جنگ کے لیے تیار ہو رہا ہے، مگر وہ یہ بھول گیا ہے کہ ایک ایسا دشمن سامنے ہے جس کے حوصلے اور عزم کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ پاکستانی عوام نے ہر صدی میں ثابت کیا ہے کہ خطرے کے وقت یہ قوم ایک دل، ایک جان اور ایک جذبے میں متحد ہو جاتی ہے۔
پاکستانی فوج کی جنگی مہارت اور بے مثال تربیت عالمی سطح پر مشہور ہے۔ یہ وہ قوت ہے جو ہر میدان میں فتح کی ضمانت دیتی ہے۔ اور پاکستانی عوام کا حوصلہ؟ وہ ایک شعلہ ہے، ایک طوفان ہے جو دشمن کی ہر کوشش کو خاک میں ملا دیتا ہے۔
اگر کبھی جنگ کا میدان سامنے آیا، تو انشاءاللہ پاکستانی افواج اور پاکستانی عوام ایک ساتھ کھڑے ہو کر دشمن کو شکست سے دوچار کریں گے۔ یہ صرف ایک فوج کی لڑائی نہیں ہوگی، بلکہ ایک پوری قوم کی قربانی، حب الوطنی اور ایمان کی جنگ ہوگی۔
ہم نہ صرف اپنی سرزمین کی حفاظت کریں گے بلکہ دنیا کو بتا دیں گے کہ پاکستانی قوم میں وہ عزم ہے جو ہر طاقت کو جھکا دیتا ہے۔ بھارت کو سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کے دل میں ایک مضبوط، غیر متزلزل طاقت ہے — جو وطن کی خاطر اپنی جان دینے سے کبھی نہیں ہچکچائے گی۔
پاکستان زندہ باد!
فتح کا نشان — افواجِ پاکستان!
وطن میرا پہچان میری
ریحان الدین الہ ابادی
14/09/2025
سلیم رضا بھائی کی عظمت کو سلام
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Karachi
87400
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |