clime With Jari

clime With Jari

Share

Mosum Tak

04/09/2026
03/09/2026

“Possibility of rain in the Islamabad, Rawalpindi, and Potohar region.”

09/08/2026

Cloud formation in Sindh

کمزور مون سون کرنٹ کے اثرات سندھ کے اوپر موجود ہیں، جس کی وجہ سے جہاں تھنڈر اسٹورم طاقتور ہو گئے ہیں، وہاں اچھی بارش کی توقع ہے۔ خاص طور پر سرحد سے جتنے بھی قریبی علاقے ہیں، وہاں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے اچھے امکانات ہیں۔

05/08/2026

آئندہ 06 سے 12 گھنٹوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین،تلاکنگ، گوجر خان، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، نارووال، حافظ آباد، سیالکوٹ، لاہور، قصور، میانوالی، ساہیوال،سرگودھا، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہی ہلکی سے درمیانی کہی تیز سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
کے پی کے کچھ حصوں بشمول ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، بونیر، صوابی، مہمند، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، اورکزہ، پشاور، حنظلہ، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں آئندہ 06 سے 12 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان۔
آج رات بارش کہ اچھے امکان موجود ہیں گرائونڈ کنڈیشن فیورایبل ہے۔

04/08/2026

السلام علیکم..
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔
سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے حوالے سے ہماری گزشتہ موسمی پیش گوئی درست ثابت نہیں ہو سکی۔ اس پر ہم صرف اتنا عرض کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی تمام پیش گوئیاں جدید موسمی ماڈلز اور دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پر کرتے ہیں، جو صرف امکانات کی نشاندہی کرتے ہیں، نہ کہ سو فیصد یقینی نتائج کی۔
دنیا کی کوئی بھی موسمیاتی ایجنسی یا جدید ترین ماڈل 100 فیصد درست پیش گوئی کی ضمانت نہیں دے سکتا، کیونکہ موسم ہر لمحہ تبدیل ہونے والا نظام ہے، اور اس کے حقیقی علم کا مالک صرف اللہ تعالیٰ ہے۔
کسی بھی پیش گوئی کی کامیابی میں زمینی حالات (Ground Conditions) نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر حالات موافق رہیں تو پیش گوئی درست ثابت ہوتی ہے، لیکن اگر ان میں معمولی سی بھی تبدیلی آ جائے تو نتائج بھی بدل سکتے ہیں۔
ہم پیش گوئیاں اپنے چینل کی تشہیر یا شہرت کے لیے نہیں کرتے، بلکہ آپ تک بروقت معلومات پہنچانے کے لیے کرتے ہیں تاکہ آپ ممکنہ موسمی صورتحال سے پہلے آگاہ رہیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں۔
ہم پہلے بھی موسمی ماڈلز کی بنیاد پر پیش گوئیاں کرتے رہے ہیں اور ان شاء اللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
لہٰذا آپ سب سے گزارش ہے کہ ہماری پیش گوئیوں کو صرف "امکانات" سمجھیں، انہیں حتمی فیصلہ یا فتویٰ نہ سمجھیں۔
آپ کے اعتماد، حوصلہ افزائی اور تعاون کا بے حد شکریہ۔ ❤️🌧️

04/08/2026

🌧️ شمالی سندھ کے لیے اہم موسمی اپڈیٹ | 9 تا 11 اگست

ابتدائی موسمی ماڈلز کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران خلیجِ بنگال (BOB) میں یکے بعد دیگرے Cyclonic Circulation بننے کے امکانات موجود ہیں۔ ان سسٹمز کی شدت اور ممکنہ ٹریک پر ہماری مسلسل نظر ہے، اور جیسے ہی مزید واضح معلومات سامنے آئیں گی، آپ کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

موجودہ ماڈلز کے مطابق 9 سے 11 اگست کے دوران ایک اہم گردشِ ہوا کے شمالی سندھ کے قریب آنے کے امکانات موجود ہیں۔ اگر آئندہ ماڈلز بھی اسی رجحان کی تائید کرتے رہے تو شمالی سندھ میں تیز سے موسلادھار بارشوں کا ایک مؤثر سلسلہ قائم ہو سکتا ہے۔

📍 ممکنہ متاثرہ علاقے:
کوٹ ڈیجی، خیرپور، سکھر، رانی پور، گمبٹ، نارا، چنڈکو، گھوٹکی، پنو عاقل، کشمور، شکارپور اور ان کے گرد و نواح کے علاقے۔

⛈️ ان علاقوں میں ایک سے دو اسپیلز کے دوران تیز سے موسلادھار بارش کے امکانات موجود ہیں، تاہم حتمی صورتحال آنے والے ماڈلز کے بعد مزید واضح ہو سکے گی۔

⚠️ نوٹ:
یہ ایک ابتدائی موسمی تجزیہ ہے، حتمی پیش گوئی نہیں۔ موسم کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتا ہے، اس لیے ہماری آئندہ اپڈیٹس پر ضرور نظر رکھیں۔

🤲 بے شک بارش اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے، اور اس کے نزول کا حتمی علم صرف اللہ تعالیٰ ہی کو ہے۔ ہم جدید موسمی ماڈلز اور سائنسی تجزیوں کی روشنی میں صرف ممکنہ صورتحال سے بروقت آگاہ کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ سب کے لیے خیر، رحمت اور آسانی فرمائے۔ آمین۔

03/08/2026

Punjab Rain Alerts ⚠️

02/08/2026

Yesterday, thunderstorms bypassed Sukkur, Khairpur, and Larkana, but today! No! There is a strong possibility of rain with thunderstorms and strong winds.

02/08/2026

2nd July Rainfall Forcast

کوٹڈیجی،سکھر، گھوٹکی، کشمور خیرپور،ڈھرکی، پنوعاقل، لاڑکانہ ، شہدادکوٹ ،محراب پور ، گمبٹ، رانی پور، نواب شاہ،کنڈیارو،باندھی، دوڑ،سعیدآباد،بالا، مورو، چونڈکو، مٹھی،عمرکوٹ،چلہار، ماتلی، ڈپلو، جاتی، نوکوٹ، کھپرو، ٹھٹھہ، ٹنڈو آدم، چور، چھاچھرو، سن، سیہون بدین، نوری آباد، حیدرآباد عمرکوٹ، میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر اور گردونواح میں اگلے 04 سے 08 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

01/08/2026

شہر کے شمال مشرق میں بادل کی ترقی شروع ہو گئی ہے۔ کراچی میں آئندہ 3 سے 4 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

Category

Website

Address

Akbar Road Saddar
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when clime With Jari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Karachi.