Syed Qabil Shah

Syed Qabil Shah

Share

I'm Liver Specialist, General Physician, Internal Medicine Specialist, Gastroenterologist , FCPS (Ga

21/01/2026

✅ شادی سے پہلے لڑکیوں میں اندرونی انفیکشن — چپ رہ جانا سب سے بڑی غلطی

ہمارے معاشرے میں اکثر انواریڈ (unmarried) لڑکیاں اندام نہانی (va**nal) مسائل جیسے
خارش، جلن، بدبو، زیادہ ڈسچارج، اور نیچے کے حصے میں درد کو شرم اور سوسائٹی کے دباؤ کی وجہ سے چھپا لیتی ہیں۔
مگر یاد رکھیں:
خاموشی انفیکشن کو ٹھیک نہیں کرتی، بلکہ اور خطرناک بنا دیتی ہے۔

---

🔴 لڑکیوں کو شادی سے پہلے انفیکشن زیادہ کیوں ہوتا ہے؟

1️⃣ پیڈ کا غلط استعمال

ایک پیڈ پورا دن لگا رہنا

خوشبو والے (perfumed) پیڈ استعمال کرنا

پیریڈز کے آخری دنوں میں پیڈ نہ بدلنا

2️⃣ روزانہ پینٹی لائنر لگانا

روزانہ پینٹی لائنر استعمال کرنے سے جگہ نم، گرم اور پسینے والی ہو جاتی ہے،
جہاں فنگس اور بیکٹیریا آسانی سے بڑھتے ہیں۔

3️⃣ مصنوعی (synthetic/polyester) انڈرویئر

ہوا کا گزر نہیں ہوتا

پسینہ رُکتا ہے

جلن، خارش اور انفیکشن بڑھتا ہے

4️⃣ گھر والوں سے بات کا ڈر

شادی سے پہلے "ایسے مسائل" پر بات کرنا غلط سمجھا جاتا ہے۔
نتیجہ:
انفیکشن نیچے سے اوپر تک پھیل کر پیلوس، بچہ دانی، اور اووریز تک نقصان پہنچا سکتا ہے۔

---

🔴 کون سی علامات خطرے کی نشانی ہیں؟

✔ تیز بدبو (مچھلی جیسی)
✔ پیلا، سبز یا بہت گاڑھا ڈسچارج
✔ دھی کے دانوں (cottage cheese) جیسا سفید گاڑھا مادہ
✔ شدید خارش یا جلن
✔ پیشاب کرتے وقت جلن
✔ پیٹ یا کمر کے نچلے حصے میں درد
✔ پیریڈز کے درمیان خون آنا

👉 یہ سب نارمل نہیں ہے۔
Agar bar bar ho raha ho to test + simple ilaaj se asaani se theek ho jata hai.

---

🔴 شادی سے پہلے لڑکیوں میں عام 3 انفیکشن

1. فنگس / خمیری انفیکشن (Yeast Infection)

علامات: شدید خارش + گاڑھا سفید مادہ
وجہ: پسینہ، antibiotics، synthetic کپڑے، کمزور immunity

2. بیکٹیریل ویجائنوسز (BV)

علامت: مچھلی جیسی بدبو + سرمئی ڈسچارج
وجہ: pH خراب ہونا، scented soaps، excessive washing

3. پیشاب کی نالی کا انفیکشن (UTI)

علامت: جلن، بار بار پیشاب، بوجھ، درد
وجہ: پانی کم پینا، پیشاب روک کر رکھنا، sweating

---

🟢 غلط تصورات (Myths) جو لڑکیوں کو نقصان دیتے ہیں

❌ “ان میریڈ لڑکیوں کو انفیکشن کیسے ہو سکتا ہے؟”
→ بالکل ہو سکتا ہے۔ یہ hygiene، hormones اور pH imbalance کی وجہ سے ہوتا ہے۔

❌ “ڈاکٹر کو دکھانے سے virginity خراب ہو جاتی ہے”
→ غلط! عام چیک اپ یا الٹراساؤنڈ سے virginity پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

❌ “یہ شرم والی بات ہے”
→ یہ بالکل طبی (medical) مسئلہ ہے، اخلاقی نہیں۔

---

🟢 وہ آسان گھریلو طریقے جو واقعی فائدہ دیتے ہیں

✔ 1. ہمیشہ cotton انڈرویئر

جلد سانس لے پاتی ہے، پسینہ نہیں رکتا۔

✔ 2. روزانہ 2 سے 2.5 لیٹر پانی

UTI، burning اور smell کم ہوتی ہے۔

✔ 3. دہی / پروبائیوٹکس

صحت مند بیکٹیریا واپس آتے ہیں۔

✔ 4. Baking Soda صرف باہر سے دھونا (ہفتے میں 1–2 بار)

اگر خارش زیادہ ہو۔

✔ 5. Vitamin D + folate

pH اور immunity بہتر ہوتی ہے۔

---

🟢 کب فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں؟

✔ علامات 1 ہفتے سے زیادہ چل رہی ہوں
✔ ڈسچارج بہت زیادہ یا بدبو شدید ہو
✔ بخار، کمر یا پیٹ میں تیز درد ہو
✔ مسئلہ بار بار ہو

ڈاکٹر سید آصف شاہ..✍️🙏

21/01/2026

🌸 C-Section کے بعد وزن کم کیسے کریں؟ — ماں کی صحت پہلے 🌸
C-section ایک بڑی سرجری ہوتی ہے، اس کے بعد جسم کو مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔ بہت سی مائیں جلدی وزن کم کرنے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن یاد رکھیں کہ غلط طریقے صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
🔹 سب سے پہلے یہ جان لیں ✔ C-section کے بعد کم از کم 6–8 ہفتے جسم کو ریکوری کے لیے دیں
✔ ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر سخت ڈائٹ یا ایکسرسائز شروع نہ کریں
✔ ماں کی صحت بہتر ہوگی تو وزن خود بخود کم ہونا شروع ہو جاتا ہے
🍽 C-section کے بعد صحیح غذا
✔ دن میں 3–4 چھوٹے مگر غذائیت سے بھرپور کھانے
✔ پروٹین زیادہ استعمال کریں:
انڈے، دالیں، دہی، مچھلی، چکن
✔ فائبر والی غذائیں:
سبز سبزیاں، پھل، سلاد
✔ چینی، کولڈ ڈرنکس، فاسٹ فوڈ اور بیکری آئٹمز سے پرہیز
✔ مناسب مقدار میں پانی پئیں
⚠ بھوک ماردینے والی ڈائٹ ہرگز نہ کریں — خاص طور پر اگر دودھ پلایا جا رہا ہو
🤱 بریسٹ فیڈنگ اور وزن
✔ بریسٹ فیڈنگ سے اضافی کیلوریز جلتی ہیں
✔ اس سے بچہ اور ماں دونوں صحت مند رہتے ہیں
✔ دودھ پلانے والی ماں کو متوازن غذا کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے
🚶‍♀️ ہلکی ایکسرسائز
✔ ڈاکٹر کی اجازت کے بعد:
▫ ہلکی واک
▫ اسٹریچنگ
▫ پیلوک فلور ایکسرسائز
✔ بھاری ورزش، جم اور پیٹ کی ایکسرسائز ابتدا میں نہ کریں
😴 نیند اور اسٹریس
✔ نیند کی کمی وزن بڑھنے کی بڑی وجہ بن سکتی ہے
✔ اسٹریس ہارمونز کو بگاڑ دیتا ہے
✔ جہاں ممکن ہو آرام کریں
❌ کن چیزوں سے پرہیز کریں
🚫 سلیم ہونے کی گولیاں
🚫 ہربل دوائیں بغیر ڈاکٹر مشورے کے
🚫 بہت سخت ڈائٹ پلان
🌷 یاد رکھیں وزن کم کرنا ایک آہستہ اور قدرتی عمل ہے
اپنے جسم کو وقت دیں، خود پر رحم کریں ❤️
📌 اگر C-section کے بعد وزن کم نہیں ہو رہا یا ہارمونل مسئلہ لگ رہا ہو تو ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔

ڈاکٹر سید آصف شاہ..✍️🙏

21/01/2026

🌸 چہرے پر چھائیاں (Melasma / Chloasma) — کیوں ہوتی ہیں اور ان سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟ 🌸
چہرے پر چھائیاں ایک عام مگر پریشان کن مسئلہ ہیں، خاص طور پر خواتین میں۔ یہ عموماً گالوں، پیشانی، ناک اور اوپر والے ہونٹ کے اردگرد نظر آتی ہیں اور بعض اوقات بہت گہری بھی ہو سکتی ہیں۔
❓ چھائیاں کیوں ہوتی ہیں؟
🔹 ہارمونل تبدیلیاں (PCOS، حمل، مانع حمل گولیاں)
🔹 سورج کی روشنی میں زیادہ رہنا
🔹 ایسٹروجن اور پروجیسٹرون کا عدم توازن
🔹 حمل کے بعد یا مینوپاز کے قریب
🔹 اسٹریس، نیند کی کمی
🔹 آئرن، وٹامن D، B12 کی کمی
🔹 جینیاتی رجحان
⚠️ اہم احتیاطی تدابیر
✔ دھوپ میں نکلتے وقت SPF 50 سن اسکرین لازمی استعمال کریں
✔ سن اسکرین ہر 3–4 گھنٹے بعد دوبارہ لگائیں
✔ سخت دھوپ میں چہرہ ڈھانپ کر رکھیں
✔ ہارمونل کریمز اور اسٹیروئیڈ کریمز خود سے استعمال نہ کریں
✔ میک اپ سوتے وقت لازمی صاف کریں
✔ نیند پوری کریں اور اسٹریس کم کریں
🏡 گھریلو ٹوٹکے (مددگار مگر مستقل علاج نہیں)
🔸 ایلوویرا جیل رات کو ہلکا سا لگائیں
🔸 کچی ہلدی + دودھ کی ملائی (ہفتے میں 1–2 بار)
🔸 آلو کا رس یا کھیرے کا رس
🔸 گلاب کا پانی بطور ٹونر
❗ یاد رکھیں: گھریلو ٹوٹکے صرف سپورٹ کرتے ہیں، مکمل علاج نہیں۔
💊 کون سے سپلیمنٹس مددگار ہو سکتے ہیں؟ (ڈاکٹر کے مشورے سے)
✔ وٹامن C
✔ وٹامن E
✔ زنک
✔ اومیگا 3
✔ گلوٹاتھایون (منتخب مریضوں میں)
✔ آئرن، B12 اور وٹامن D (اگر کمی ہو)
🍎 غذا میں شامل کریں
🥬 ہری سبزیاں
🍓 اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور پھل
🥚 انڈے
🐟 مچھلی
🥜 بادام، اخروٹ
💧 وافر پانی
🚫 کن چیزوں سے پرہیز کریں
❌ میٹھا اور جنک فوڈ
❌ سگریٹ
❌ بغیر تشخیص کے کریمز
❌ بار بار فیشل / بلیچ
🌸 اہم پیغام
چھائیاں اکثر اندرونی ہارمونل مسئلے کی علامت ہوتی ہیں، اس لیے صرف کریمز نہیں بلکہ جسم کا اندرونی توازن درست کرنا سب سے ضروری ہے۔
اگر چھائیاں بڑھ رہی ہوں یا پرانی ہو جائیں تو گائناکالوجسٹ یا ڈرماٹولوجسٹ سے مشورہ ضرور کریں۔

ڈاکٹر سید آصف شاہ...✍️

21/01/2026

اکثر مریض مجھ سے پوچھتے ہیں کہ tubes blockage اور low AMH کا کوئی medicine ہے جس سے tubes کو open کیا جا سکے یا low AMH کو treat کیا جا سکے، تو یہ پوسٹ اُن کے لیے ہے۔
سب سے پہلے یہ حقیقت سمجھنا بہت ضروری ہے کہ tubes blockage اور low AMH کوئی سادہ مسئلہ نہیں جسے ایک گولی یا چند دن کی دوا سے فوراً ٹھیک کر دیا جائے۔ یہ مسائل عموماً جسم کے اندر گہرے hormonal imbalance، chronic inflammation اور metabolic disturbance کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔
🔴 Tubes blockage کیوں ہوتی ہے؟
✔ پرانی یا untreated انفیکشن
✔ pelvic inflammation
✔ PCOS
✔ endometriosis
✔ بار بار abortions یا surgeries
✔ جسم میں لمبے عرصے کی سوزش (chronic inflammation)
جب تک جسم کے اندر کی سوزش، toxins اور ہارمونل عدم توازن درست نہیں ہوں گے، tubes خود بخود open نہیں ہوتیں۔
🔴 Low AMH کیا ہوتا ہے؟
Low AMH کا مطلب ہے: ✔ ovarian reserve کم ہونا
✔ eggs کی quantity اور quality متاثر ہونا
✔ hormones کا شدید imbalance
❗ Low AMH کوئی “ختم ہو جانے والا” مسئلہ نہیں، لیکن اسے صحیح وقت پر صحیح support کی ضرورت ہوتی ہے۔ صرف AMH کی report دیکھ کر مایوس ہو جانا درست نہیں۔
🌿 Replenish Roots Blends کیا ہے اور کیسے مدد کرتا ہے؟
Replenish Roots Blends کوئی magic pill نہیں بلکہ ایک hormonal & reproductive support blend ہے جو جسم کی جڑ (root) سے healing پر کام کرتا ہے۔
یہ blend: ✔ hormones کو balance کرنے میں مدد دیتا ہے
✔ ovaries کو nourish کرتا ہے
✔ egg quality بہتر کرنے میں support کرتا ہے
✔ chronic inflammation کم کرنے میں مدد دیتا ہے
✔ uterus اور fallopian tubes کے environment کو بہتر بناتا ہے
✔ PCOS، irregular cycles اور hormonal weakness میں فائدہ دیتا ہے
🔹 Low AMH میں:
Replenish Roots ovaries کو ضروری nutrients دے کر follicles کی health اور egg quality بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔
🔹 Tubes blockage میں:
یہ blend براہِ راست tubes کو زبردستی open نہیں کرتا، لیکن سوزش اور hormonal disturbance کم کر کے body کو self-healing mode میں لے آتا ہے۔
(Severe blockage میں surgery یا medical intervention ضروری ہو سکتی ہے، یہ بات واضح رکھنا بہت ضروری ہے۔)
🌸 Replenish Roots Blends اُن خواتین کے لیے ہے جو:
✔ Low AMH سے پریشان ہیں
✔ Tubes blockage کے early stages میں ہیں
✔ PCOS یا hormonal imbalance رکھتی ہیں
✔ IVF سے پہلے اپنی body کو prepare کرنا چاہتی ہیں
✔ جن کا IVF fail ہو چکا ہے اور اب وہ ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور پر نا اُمید ہو رہی ہیں
✔ جو بار بار treatments کے باوجود conceive نہیں کر پا رہیں
✔ اور اب اپنی body کو اندر سے heal کر کے ایک نیا، بہتر chance دینا چاہتی ہیں
🔸 IVF fail ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ماں نہیں بن سکتیں
🔸 اکثر اصل مسئلہ eggs کی quality، hormones اور uterus کے environment میں ہوتا ہے
🔸 صحیح nutritional اور hormonal support سے body کو دوبارہ respond کرنے کا موقع دیا جا سکتا ہے
⚠️ ایک بہت ضروری حقیقت
❌ کوئی بھی medicine tubes کو زبردستی open نہیں کر سکتی
❌ کوئی بھی supplement AMH کو overnight double نہیں کر دیتا
لیکن ✔ درست herbal support
✔ lifestyle correction
✔ patience اور consistency
سے natural conception یا next IVF کے chances بہتر کیے جا سکتے ہیں۔
📌 نوٹ: ہر مریض مختلف ہوتا ہے، اس لیے خود سے کوئی بھی supplement شروع کرنے کے بجائے proper guidance بہت ضروری ہے۔.
✍️ڈاکٹر سید آصف شاہ..🙏🙏

20/01/2026

ویجائنا یا بچہ دانی (uterus) نہ ہو تو لڑکی کا کیا کریں؟

“سنا کچھ تم نے؟”

“کیا؟”

“عشرت کی منجھلی اٹھارہویں میں لگ گئی اور اب تک ماہواری شروع نہیں ہوئی “

“ہائے یہ کیا غضب ہوا؟ کیا وجہ ہوئی آخر؟”

“سنا ہے اس کے جسم میں بچے دانی / رحم ہی نہیں ہے”

“یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کسی لڑکی کا رحم ہی نہ ہو؟ اے بہن وہ تو ہیجڑا ہوئی نا پھر “

“ہیجڑوں جیسی لگتی تو نہیں ہے۔ نازک نین نقش بھی لڑکیوں والے ہیں، آواز بھی مہین سی ہے۔ لڑکی دکھتی ہے بھئی”

“لو اور سنو، ماہواری کے بنا کسی کو عورت کیسے کہا جا سکتا ہے؟ ہیجڑوں کے یہی تو مسائل ہوتے ہیں، نہ ادھر کے، نہ ادھر کے”

کسی محفل میں یہ گفتگو ہم نے اتفاقاً سن لی جس کی تپش روح تک جا پہنچی اور ہم نے بے اختیار سوچا کہ کیا عورت بچے دانی/ رحم کے بغیر کچھ بھی نہیں؟ اگر عورت کو بچے دانی/ رحم کی میزان میں ہی تول کر اس کی حیثیت کا فیصلہ کرنا ہے تب تو ہر لڑکی کی پیدائش پہ مبارک بھی کچھ یوں دینی چاہئیے

“مبارک ہو، آپ کے گھر بچے دانی آئی ہے”

برا مت مانئیے اور شرمائیے بھی نہیں کیونکہ یہی تو ہیں ہمارے معاشرے کی اقدار جہاں پاجامے کے اندر کی دنیا انسان کے مقام کا تعین کرتی ہے۔

ایک سوچ در آتی ہے، اگر بچے دانی/ رحم کا خالق کچھ خام مال زمین پہ بھیج دیتا ہے تو اس کا حساب کتاب اس انسان سے کیوں؟

ہمیں بے اختیار وہ بچی یاد آگئی جس کی پریشان حال ماں اسے ہسپتال لے کر آئی تھی۔

ڈری سہمی سولہ سترہ سالہ بچی اس سوال کے عذاب سے بارہا گزر چکی تھی کہ اسے ماہواری کیوں نہیں آتی؟ اس کے ساتھ کی سب لڑکیاں ماہواری کے مرحلے سے گزر چکی تھیں۔ سو اس کے لئے مسلہ کیا تھا آخر؟

بچی کی حالت دیکھی نہیں جاتی تھی۔ بنا کسی جرم کے وہ سزا کاٹ رہی تھی اور نہ جانے کب تک بے شمار سوال و جواب کا نشانہ بننا اس کا مقدر تھا۔

الٹراساؤنڈ کی مشین نے جسم کے اندر کا حال کھول کر بیان کر دیا تھا جس کی تائید ایم آر آئی (MRI) نے بھی کی تھی۔ بچی کے جسم میں بیضہ دانیاں یا اووریز تو موجود تھیں لیکن پیدائشی نقص کے طور پہ بچے دانی یا رحم نہ ہونے کے برابر، بہت ہی چھوٹے حجم کے ساتھ، بس اصل کی بجائے اس کی نشانی ہی سمجھیے۔

بیرونی جنسی اعضا کسی کمی بیشی کے بغیر اپنی اصلی ہئیت میں تھے۔

ہمارے لئے اگلا مرحلہ یہ تھا کہ کروموسومز چیک کروائے جائیں تاکہ گڑبڑ کی بنیاد پتہ چل سکے۔ لیجئیے جناب کروموسومز کا نتیجہ نکلا، 46 XX , یعنی جنیاتی طور پہ عورت !

تصویر اب مکمل ہو چکی تھی۔

ایک عورت جو دیکھنے میں عورت نظر آرہی ہے۔ ماں باپ کی طرف سے حاصل کردہ کروموسومز بھی ٹھیک ہیں ۔ ہارمونز بھی موجود ہیں کہ چھاتی بن چکی ہے۔ لیکن رحم یا بچے دانی غائب یا نہ ہونے کے برابر…… لیجئے جناب معمہ حل ہو چکا۔ اس صورت حال کو مئیر روکیٹینسکی کسٹر ہاسر سنڈروم کہتے ہیں (Mayer-Rokitansky-Küster-Hauser Syndrome)

یہ طویل اور مشکل نام ان چار ڈاکٹرز کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اس بیماری کو شروع میں دریافت کیا اور دنیا کو اس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

حمل کے ابتدائی مرحلے میں جب اعضا بن رہے ہوتے ہیں اور جسم یہ تعین کر رہا ہوتا ہے کہ جنیٹک کوڈنگ کے مطابق کیا کچھ بنے گا؟ اس وقت کروموسومز نارمل ہونے کے باوجود متعلقہ جینز میں کچھ ایساردوبدل یا میوٹیشن ہوتی ہے کہ رحم اور ویجائنا یا تو بن ہی نہیں پاتے، یا بے حد چھوٹے سائز کے بنتے ہیں۔

ایم آر کے ایچ (MRKH) سنڈروم پانچ ہزار بچیوں میں سے ایک کو ہو سکتا ہے۔ سنڈروم کی علامات میں کافی ورائٹی پائی جاتی ہے لیکن ایک عنصر جو سب میں لازم ہوتا ہے، وہ ہے ماہواری کا نہ آنا۔

ایسی بچیوں کی تشخیص کا مرحلہ بلوغت کے وقت ہی سامنے آتا ہے جب بظاہر نارمل نظر آنے والی لڑکی کو ماہواری شروع نہیں ہوتی اور ماں باپ کے لئے یہ سوال عذاب بن جاتا ہے کہ اب کیا ہو گا؟

اس سوال کی شدت اور اذیت کا مقابلہ کسی بھی اور صورت حال سے نہیں کیا جا سکتا کہ معاشرہ انسان کو انسان اس وقت تک نہیں سمجھتا جب تک صنفی شناخت کی مہر مکمل نہ ہو۔

صنفی شناخت میں کجی ویسی ہی ہے جیسے جام کے بقیہ اعضا میں کوئی کمی بیشی ہو۔ جس طرح معاشرہ لنگڑے پن، لولے پن، اندھا ہونے کو قبول کرتا ہے اسی طرح ماہواری کے نہ آنے یا رحم کی غیر موجودگی کے ساتھ بھی بھرپور زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

بس معاشرے کو یہ سمجھنا پڑے گا کہ ضروری نہیں کہ ہر عورت حاملہ ہو سکے۔ ایسے لوگوں کے لئے جدید سائنس نے بچہ پیدا کرنے کا خواب تو پورا کر دکھایا ہے اگر بیضہ دانی سے انڈہ لے کر سروگیٹ عورت کے رحم میں رکھوانا قبول ہو تو۔ اور اگر بچہ نہیں چاہئیے تو پھر ویسے ہی ستے خیراں!

مان لیجئے کہ ڈی ایس ڈی Disorders of sexual differentiation کے متعلق آگہی ہر گھر کی ضرورت ہے وہ گھر چاہے چیچو کی ملیاں میں ہو یا ڈیفنس میں۔ .✍️ڈاکٹر سید آصف شاہ...🙏🙏🙏

20/01/2026

🌱 بچے کی زندگی کے پہلے 1000 دن اور شوگر کا اثر 🌱
تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ بچے کی زندگی کے پہلے دو سال میں شوگر کی مقدار محدود رکھنا مستقبل میں کئی سنگین بیماریوں کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر دیتا ہے، جیسے:
🔹 ٹائپ 2 ذیابیطس
🔹 ہائی بلڈ پریشر
🔹 موٹاپا
🔹 میٹابولک بیماریاں
📌 پہلے 1000 دن — یعنی
ماں کے پیٹ میں بچے کی نشوونما سے لے کر پیدائش کے بعد پہلے دو سال — بچے کی زندگی کا نہایت اہم مرحلہ ہوتے ہیں۔
اسی دوران بچے کا:
دماغ
میٹابولزم
سیکھنے کی صلاحیت
تیزی سے نشوونما پاتی ہے۔
⚠️ ابتدائی عمر میں زیادہ شوگر لینے کے نقصانات:
🔸 زیادہ شوگر جسم کے کھانے کو ہضم کرنے کے طریقے کو بدل دیتی ہے
🔸 جسم میں چربی زیادہ جمع ہونے لگتی ہے
🔸 موٹاپے اور شوگر جیسی بیماریوں کی بنیاد پڑ جاتی ہے
❗ یہاں تک کہ ماں کے پیٹ میں شوگر کی زیادتی بھی بچے کے میٹابولزم پر منفی اثر ڈال سکتی ہے، جو آگے چل کر بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔
👅 ذائقے کی عادت بھی بچپن میں بنتی ہے
بچے کے ذائقے اور کھانے کی پسند ناپسند ابتدائی برسوں میں ہی تشکیل پاتی ہے۔
زیادہ میٹھی چیزیں کھانے والا بچہ:
بڑے ہو کر صحت مند غذا کم پسند کرتا ہے
میٹھی اور غیر صحت بخش چیزوں کی طرف زیادہ مائل ہوتا ہے
✅ والدین کے لیے رہنمائی:
✔️ بچے کے پہلے دو سال میں اضافی شوگر سے پرہیز کریں
✔️ میٹھے بسکٹ، جوس، پیکٹ فوڈ سے بچائی قدرتی مٹھاس والی غذائیں دیں جیسےہ:
پھل (Whole fruits)
جو فائبر اور ضروری غذائی اجزاء بھی فراہم کرتے ہیں
🌸 یاد رکھیں:
بچپن میں کی گئی چھوٹی احتیاط، مستقبل میں بڑی بیماریوں سے بچاؤ بن سکتی ہے۔
✍️ڈاکٹر سید آصف شاہ..

19/01/2026

🌸 DHEA، Estrogen اور Progesterone — خواتین کے تین اہم ہارمونز

ان کا کردار، کمی/زیادتی کی علامات، ٹیسٹ اور علاج

---

🔹 1) DHEA کیا ہے؟

DHEA ایک ماں جیسا ہارمون ہے جو بعد میں Estrogen اور Progesterone میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ یہ ہارمون Adrenal glands (گردوں کے اوپر چھوٹی غدود) بناتی ہیں۔

✅ Body میں DHEA کا کردار

توانائی، موڈ اور نیند بہتر رکھتا ہے

ہارمونز کو متوازن رکھنے میں مدد

جلد، بال اور قوتِ مدافعت مضبوط

جنسی صحت (libido) بہتر کرتا ہے

Egg quality بہتر کرنے میں مددگار

❌ DHEA کی کمی کی علامات

شدید تھکاوٹ، کمزوری

libido کم ہونا

ڈپریشن، موڈ خراب رہنا

dry skin

پیریڈز کا الجھاؤ

egg quality خراب ہونا / difficulty in conceiving

❌ DHEA زیادہ ہونے کی علامات

چہرے/جسم پر زائد بال

جلد پر دانے (acne)

بالوں کا گرنا / male pattern hair loss

پیریڈز بے قاعدہ ہونا

آواز بھاری ہونا (severe case)

🧪 DHEA کے ٹیسٹ

DHEA-S blood test

صبح کے وقت ٹیسٹ زیادہ accurate ہوتا ہے۔

🩺 DHEA کا علاج

کمی ہو تو ڈاکٹر مخصوص DHEA supplements دیتے ہیں (خود سے نہیں لینا)

Stress کم کرنا

نیند بہتر کرنا

Vitamin D، Omega-3، Zinc مفید

PCOS / Adrenal issues کی correction

---

🔹 2) Estrogen کیا ہے؟

یہ خواتین کا بنیادی ہارمون ہے۔ جسم اسے اووریز سے بناتا ہے۔

✅ Body میں Estrogen کا کردار

پیریڈز ریگولر رکھتا ہے

اووری اور eggs کو mature کرتا ہے

چہرے کی جلد، بال، nail health بہتر

ہڈیوں اور دل کی حفاظت

mood balance

libido بہتر رکھتا ہے

---

❌ Estrogen کی کمی (Low Estrogen)

زیادہ تر underweight girls, stress, thyroid, PCOS lightweight type میں ہوتا ہے۔

علامات:

پیریڈز دیر سے آنا / بند ہونا

dry va**na

mood swings / anxiety

hot flashes

کم libido

ہڈیاں کمزور ہونا

جلد خشک ہونا

---

❌ Estrogen زیادہ ہونا (Estrogen Dominance)

زیادہ وزن، PCOS، junk food، stress میں زیادہ دیکھا جاتا ہے۔

علامات:

پیریڈز heavy

PMS زیادہ (چڑچڑاپن، bloating)

چھاتیوں میں درد

fibroids, cysts

وزن بڑھنا (hips/thighs)

acne

---

🧪 Estrogen کے ٹیسٹ

Estradiol (E2)

Day 2-3 of cycle پر بہترین نتیجہ آتا ہے۔

---

🩺 Estrogen کا علاج

اگر کم ہو:

وزن نارمل رکھنا

healthy fats (egg, fish, nuts, olive oil)

seeds (flax, sesame)

vitamin D, B-complex supplements

stress کم کرنا

ڈاکٹر estrogen therapy دیتے ہیں (severe cases)

اگر زیادہ ہو:

وزن کم کرنا

sugar / junk food بند

broccoli, cabbage, cauliflower (estrogen detox)

fiber زیادہ

seed cycling

liver detox foods (lemon water, beetroot)

PCOS management

ڈاکٹر mild progesterone دے سکتے ہیں

---

🔹 3) Progesterone کیا ہے؟

یہ حمل کو برقرار رکھنے والا ہارمون ہے۔ Ovulation کے بعد بنتا ہے۔

✅ Progesterone کا کردار

پیریڈز کو ریگولر رکھتا ہے

حمل ٹھیک رکھنے میں ضروری

mood کو calm رکھتا ہے

bloating کم کرتا ہے

uterus lining کو healthy رکھتا ہے

estrogen کو balance کرتا ہے

---

❌ Progesterone کی کمی کی علامات

PMS زیادہ (ghabrahat, anxiety)

spotting before periods

پیریڈز دیر سے آنا

ovulation نہ ہونا

difficulty conceiving

early miscarriages

bloating + breast tenderness

sleep issues

---

❌ Progesterone زیادہ ہونا (rare)

زیادہ تر pregnancy میں ہوتا ہے۔ غیر حاملہ عورت میں کم دیکھا جاتا ہے۔

علامات:

نیند زیادہ آنا

تھکاوٹ

dizziness

bloating

---

🧪 Progesterone کے ٹیسٹ

Cycle کے Day 21 (7 days after ovulation) پر ٹیسٹ ہوتا ہے۔

---

🩺 Progesterone کا علاج

Stress کم کرنا

Ovulation بہتر کرنا

Vitamin B6, magnesium

seed cycling

Healthy fats

اگر کمی زیادہ ہو تو ڈاکٹر progesterone capsule/cream دیتے ہیں

Thyroid اور PCOS کی correction

---

🌼 خلاصہ: کون سا ہارمون چیک کرانا چاہیے؟

مسئلہ ٹیسٹ

پیریڈز بے قاعدہ DHEA-S, FSH, LH, Estradiol, Progesterone
حمل میں مشکل DHEA-S, Estradiol, Progesterone, AMH
موڈ خراب DHEA-S, Estradiol
زائد بال / acne DHEA-S, Testosterone, Estradiol
PMS بہت زیادہ Progesterone

ڈاکٹر سید آصف شاہ..✍️🙏🙏

19/01/2026

🌸 شادی سے پہلے گائنی کے ڈاکٹر کے پاس جانا – ایک غلط فہمی کا حل 🌸
یہ پوسٹ ان لڑکیوں اور ماؤں کے لیے ہے جو کے غیر شادی شدہ ہوتے گائنی کے پاس جانا گناہ یا جرم سمجھتی ہیں۔ میرے پاس آئے روز ایسے کیسز آتے ہیں جن میں مریضہ بتاتی ہیں کہ فلاں فلاں مسائل شادی سے پہلے بھی تھے مگر شرم کے مارے گھر والے ڈاکٹر کے پاس لے کر نہیں گے اور اب جب ہوش آئی تو پانی سر سے گزر چکا ہے۔اکثر غیر شادی شدہ لڑکیاں یہ سوچ کر اپنے مسائل کو نظر انداز کر دیتی ہیں کہ شادی سے پہلے گائناکالوجسٹ (Gynae Doctor) کے پاس جانا اچھا نہیں سمجھا جاتا یا معاشرے میں لوگ برا سمجھیں گے۔ یہی سوچ بہت سی لڑکیوں کی صحت کو بری طرح متاثر کر دیتی ہے۔

یاد رکھیں! صحت سب سے بڑی نعمت ہے، اور اس کی حفاظت کرنا ہر لڑکی کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر کے پاس جانا گناہ نہیں بلکہ اپنے جسم اور اپنی زندگی کو محفوظ بنانے کا ایک لازمی قدم ہے۔

👩‍⚕️ کن مسائل پر فوراً Gynae ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے؟

🔹 ماہواری کے مسائل

پیریڈز بالکل شروع نہ ہونا یا بہت دیر سے آنا

پیریڈز کا غیر متوازن ہونا (بہت زیادہ یا بہت کم خون آنا)

پیریڈز کے دوران ناقابل برداشت یا حد سے زیادہ درد

🔹 سفید پانی یا انفیکشن

بار بار یا غیر معمولی ڈسچارج آنا

بدبو دار یا پیلا/سبز/بھورا ڈسچارج

اندام نہانی میں خارش، جلن یا سوجن

🔹 ہارمونی مسائل

چہرے پر ضدی دانے (Acne)

غیر ضروری بال آنا (Hirsutism)

وزن کا تیزی سے بڑھنا یا گھٹنا

بار بار موڈ خراب ہونا یا ڈپریشن

🔹 رسولیاں یا گلٹیاں

چھاتی میں گلٹی محسوس ہونا

چھاتی میں مستقل درد یا سوجن

اووری یا بچہ دانی میں رسولی یا Cyst کا شک

🔹 چھاتی (Breast) کے مسائل

خود معائنے کے دوران کوئی سختی یا گلٹی محسوس ہونا

چھاتی سے خون یا غیر معمولی رطوبت آنا

نپلز (Ni***es) کی شکل یا رنگ میں تبدیلی

چھاتی کے سائز میں اچانک فرق یا درد

🔹 دیگر اہم علامات

پیٹ یا کمر کے نچلے حصے میں مستقل یا بار بار درد

پیٹ کا پھول جانا یا بار بار bloating ہونا

بار بار پیشاب آنا یا پیشاب میں جلن

بغیر کسی وجہ کے غیر معمولی bleeding ہونا

خون کی کمی، مستقل تھکن یا کمزوری

---

🚫 اگر ان مسائل کو نظر انداز کیا جائے تو آگے چل کر یہ بڑے نقصانات کا باعث بن سکتے ہیں:

بانجھ پن (Infertility)

بچہ دانی اور اووریز کے خطرناک امراض

مستقل ہارمونی بیماریاں

ذہنی دباؤ اور جسمانی کمزوری

✨ یاد رکھیں:
ڈاکٹر آپ کے راز کو راز رکھتا ہے۔ Gynae checkup صرف علاج کے لیے ہوتا ہے، یہ کسی بھی طرح کی "بدنامی" یا "برا سمجھنے" والی بات نہیں ہے۔

🌿 کچھ احتیاطی تدابیر جو ہر لڑکی اپنا سکتی ہے:

اپنے پیریڈز کو ہمیشہ نوٹ کریں (Cycle Calendar رکھیں)

زیادہ فاسٹ فوڈ، میٹھا اور سوڈا ڈرنکس سے پرہیز کریں

باقاعدگی سے ہلکی پھلکی ورزش کریں

وٹامن ڈی، آئرن اور کیلشیم کی کمی پوری کریں

غیر ضروری شرمندگی یا خوف دل سے نکالیں

👩‍⚕️ آخر میں پیغام:
شادی سے پہلے Gynae کے پاس جانا نہ صرف جائز ہے بلکہ ضروری بھی ہے۔ اپنی صحت کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ صحت مند لڑکی ہی آگے چل کر صحت مند عورت اور صحت مند ماں بن سکتی ہے

ڈاکٹر سید آصف شاہ..✍️🙏🙏

19/01/2026

🌸 MRKH Syndrome کیا ہے؟ مکمل رہنمائی برائے خواتین

MRKH Syndrome (Mayer-Rokitansky-Küster-Hauser Syndrome) ایک نایاب پیدائشی حالت ہے جس میں لڑکی کا بچہ دانی (uterus) مکمل یا جزوی طور پر نہیں بنتی، اور اندام نہانی (va**na) بھی بہت چھوٹی یا نامکمل بنتی ہے۔ یہ مسئلہ پیدائش سے ہوتا ہے لیکن اکثر بچپن یا نوعمری تک پتا نہیں چلتا۔

---

🔍 یہ کن وجہ سے ہوتا ہے؟

MRKH کی اصل وجہ ابھی تک 100% معلوم نہیں، لیکن
✔️ جینیاتی تبدیلیاں
✔️ رحم اور اندام نہانی کی ابتدائی نشوونما میں رکاوٹ
اس کی اہم وجوہات سمجھی جاتی ہیں۔
اہم بات: یہ لڑکی یا اس کی ماں کی کوئی غلطی نہیں ہوتی۔

---

💡 MRKH کا عام طور پر پتا کب چلتا ہے؟

زیادہ تر لڑکیوں میں یہ حالت اس وقت سامنے آتی ہے جب:
✔️ 13–16 سال کی عمر میں periods شروع نہیں ہوتے
✔️ باقی سب نشانیاں نارمل ہوتی ہیں (جیسے breast development، body hair وغیرہ)

---

🩺 MRKH میں جسم پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟

✔️ 1. Periods نہیں آتے

کیونکہ uterus موجود نہیں ہوتا یا بہت چھوٹا ہوتا ہے، اس لیے menstruation نہیں ہوتی۔

✔️ 2. Va**na چھوٹی/نامکمل ہو سکتی ہے

جس کی وجہ سے بعد میں sexual in*******se تکلیف دہ یا مشکل ہو سکتا ہے۔

✔️ 3. Hormones نارمل ہوتے ہیں

Ovaries موجود ہوتی ہیں، اس لیے hormones نارمل بنتے رہتے ہیں۔
اس وجہ سے
• چہرے کے نقوش
• breast development
• body hair
سب کچھ نارمل رہتا ہے۔

✔️ 4. Fertility متاثر ہوتی ہے

Uterus نہ ہونے کی وجہ سے خود سے حمل ٹھہر نہیں سکتا۔
BUT:
• Eggs موجود ہوتے ہیں
• مستقبل میں surrogacy یا uterus transplant (rare) سے biological baby ممکن ہو سکتا ہے۔

---

🔬 MRKH کی تشخیص کیسے ہوتی ہے؟

Ultrasound

MRI (زیادہ clear picture دینے کے لیے)

Hormone blood tests

Physical examination

---

🌱 MRKH کا علاج کیا ہے؟

1) Va**nal Dilators Therapy

یہ سب سے common اور safe طریقہ ہے۔
Daily basis پر مخصوص dilators سے va**na کو آہستہ آہستہ normal size میں لایا جاتا ہے۔

2) Surgery (Neova**na Creation)

اگر dilators کافی نہ ہوں تو surgery کے ذریعے va**na بنائی جا سکتی ہے تاکہ
✔️ pain نہ ہو
✔️ in*******se possible ہو سکے

3) Psychological Support

MRKH کا پتا چلنا emotional طور پر بہت heavy ہوتا ہے۔
✔️ Counselling
✔️ Family support
✔️ Support groups
بہت فائدہ دیتے ہیں۔

4) Future Fertility Options

✔️ IVF + Surrogate
✔️ Uterus transplant (rare & expensive)
✔️Exasual therapy
---

❤️ اہم پیغام برائے والدین اور لڑکیوں

MRKH کوئی شرمندگی کی بات نہیں — یہ ایک پیدائشی میڈیکل کنڈیشن ہے۔ ایسی لڑکیوں کو محبت، سمجھ اور مکمل میڈیکل رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ بروقت تشخیص سے زندگی بالکل نارمل طریقے سے گزاری جا سکتی ہے۔

مزید معلومات کیلئے انباکس میں رابطہ کریں ۔
ڈاکٹر سید آصف شاہ..✍️🙏🙏

17/01/2026

شادی شدہ خواتین میں ہونے والےوجائنا کے مسائل اوراس کو روکنے کے3 طریقے

یہ پوسٹ صرف اور صرف عورتوں کے لیے ہے برائے کرم مرد حضرات اس پوسٹ سے دور رہیں۔

وجائنا کی صحت کسی بھی عورت کی مجموعی صحت کا ایک اہم پہلو ہے۔ وجائنا کے مسائل خواتین کی زندگی میں بہت زیادہ تناؤ پیدا کر سکتے ہیں۔ جیسے زرخیزی، جنسی خواہش اور جنسی جوش و خروش کےعروج تک پہنچنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس کی صحت کے جاری مسائل بھی تناؤ یا تعلقات کے مسائل پیدا کر سکتے ہیں اور خود اعتمادی کو متاثر کر سکتے ہیں۔

اس سے خارج ہونے والے مادہ کی بدبو سے لے کر شیونگ کے بعد ہونے والے دھبے تک، بہت سی علامات ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ آپ کی وجائنا کی صحت میں کچھ غلط ہے۔ یہ وہ اشارے ہیں، جو ظاہر کرتے ہیں کہ آپ اس بات پر توجہ نہیں دے رہے ہیں جو آپ کا جسم آپ کو بتانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اگر آپ خود کو ان مسائل کے بارے میں اچھی طرح سے باخبر رکھتے ہیں، تو آپ صورت حال سے نمٹنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔

وجائنا کی صحت سے متعلق چند مسائل

وجائنا کی صحت کے مسائل زیادہ تر شادی شدہ خواتین کو درپیش ہیں، ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے,آپ کو بتاتے ہیں، درج ذیل بلاگ میں ہمارے ساتھ رہیں ۔

وجائنا کی خشکی

اسکی خشکی عام طور پر علامات کے ساتھ ہوتی ہے، جیسے درد، جلن، خارش، وغیرہ۔ اس وجہ کےکئی عوامل ہیں، جن میں سن یاس کے دوران ہارمونل تبدیلیاں، بے چینی، تناؤ، چڑچڑاپن،جیسے صابن اور حفظان صحت سے متعلق مصنوعات اور ادویات سے الرجی، جنسی خواہش کی کمی.

علاج اس بیماری کی وجہ پر منحصر ہے. اگر یہ ناکافی جوش و خروش یا جنسی سرگرمیوں میں دلچسپی میں کمی کی وجہ سے ہے، تو پانی پر مبنی چکنا کرنے والے مادے استعمال کرنا محفوظ ہے۔ چکنا کرنے والے مادے جنسی ملاپ کے دوران درد کو بھی کم کرتے ہیں۔ لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے ڈاکٹر کے ذریعہ تجویز کردہ مصنوعات ہی استعمال کریں۔

وجائنا سے بدبودار مادے کا اخراج

ایک ناخوشگوار بدبو دار مادہ، ایک خطرے کی گھنٹی ہے جو بیکٹیریل انفیکشن کی طرف اشارہ کرتی ہے، جسے بیکٹیریل وگینوسس بی وی کہا جاتا ہے۔ اگر صرف ابتدائی مراحل میں ہی اس کا خیال رکھا جائے تو اس کا علاج اینٹی بایوٹک سے کیا جا سکتا ہے۔
محفوظ جنسی عمل کریں، جیسا کہ بیکٹیریا اور وائرس، آپ کی وجائنا میں آسانی سے پہنچ سکتے ہیں اور انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔

وجائنا میں خارش

وجائنا کی خارش خمیر یا بیکٹیریل انفیکشن کی علامت ہوسکتی ہے۔ اگر آپ ٹیسٹ کرواتے ہیں اور اس سے کچھ نہیں نکلتا، تو اس کا تعلق وجائنا کے دھونے، خوشبو والے وائپس، یا خوشبودار صابن سے ہے جو آپ استعمال کرتے ہیں۔ بنیادی طور پر، ایسی فینسی مصنوعات سے دور رہیں کیونکہ وہ بہتری سے زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں۔

دردناک پیشاب

وجائنا کے درد کی وجہ انفیکشن یا جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔ عام طور پر پریشان ہونے کی بات نہیں ہے، اگر یہ ایک دفعہ کا واقعہ ہے۔ دیگر وجوہات میں وجائنا کی خشکی یا پیشاب کی نالی کا انفیکشن، یو ٹی آئی شامل ہیں۔ اس جگہ کی خشکی کی صورت میں درد کو کم کرنے کے لیے واٹر بیس چکنا کرنے والے مادے استعمال کریں۔ اگر یہ مسئلہ یوٹی آئی کی وجہ سے ہے تو اپنے ڈاکٹر سے بات کریں تاکہ اس کا بروقت علاج ہو سکے۔ یو ٹی آئی سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہمبستری سے پہلے اور بعد میں فورا پیشاب کیا جائے۔

ماہواری کے علاوہ خون کا بہنا

کچھ مشکل جنسی سرگرمی کے بعد خون بہنا تشویش کی بات نہیں ہے۔ اگر آپ کو مسلسل دھبے نظر آتے ہیں جب آپ اپنے ماہواری کی توقع نہیں کر رہے ہیں، تو یہ کچھ غلط ہونے کی علامت ہے۔ یہ انفیکشن، ہارمونل عدم توازن، یا ابتدائی حمل کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ اگر خارج ہونے والے مادہ کے ساتھ خون بہہ رہا ہو، تو یہ کسی جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

یہ سمجھنا ضروری ہے کہ آپ کی صحت کو لاعلمی یا شرمندگی کے کسی خوف کی وجہ سے کبھی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔ اب آپ نے وجائنا کی صحت سے متعلق مختلف مسائل کے بارے میں علم حاصل کر لیا ہے، اس لیۓجب بھی آپ کو ان میں سے کسی بھی علامت کا ذرا سا بھی احساس ہو تو آپ فورا اپنے قابل بھروسہ ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

مزید معلومات کیلئے انباکس میں رابطہ کریں ۔
شکریہ۔

ڈاکٹر سيد آصف شاه..✍️🙏

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Kikd Hospital Karachi
Karachi