Type "C" City Hospital Karak
ٹائپ "سی" ہسپٹل سٹی کرک
14/09/2026
🏥 ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک میں نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے چارج سنبھال لیا
ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک میں ڈاکٹر عنایت الرحمان نے بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اضافی چارج سنبھال لیا چارج سنبھالتے ہی انہوں نے ہسپتال کی طبی سہولیات، سروس ڈیلیوری، انفراسٹرکچر، صفائی ستھرائی اور جاری ترقیاتی و بحالی کے کاموں کا فوری اور جامع جائزہ لیا ڈاکٹر عنایت الرحمان نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا اور متعلقہ عملے سے ہسپتال کی موجودہ صورتحال، مسائل اور فوری توجہ طلب امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں اس موقع پر ہسپتال کے عملے کے ساتھ ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں سروس ڈیلیوری، نظم و ضبط، عملے کی بروقت حاضری، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیحات قرار دیا گیا۔
دریں اثناء میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جناب ڈاکٹر شعیب صاحب کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی جس میں ہسپتال میں جاری بحالی، تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا جاری کاموں کے معیار اور طریقۂ کار کے حوالے سے بعض تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا گیا کہ تمام ترقیاتی کام منظور شدہ Technical Specifications اور BOQs کے مطابق مکمل کیے جائیں ڈاکٹر عنایت الرحمان نے واضح کیا کہ عوامی فنڈز کا شفاف اور قواعد و ضوابط کے مطابق استعمال یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی غیر معیاری یا ناقص کام پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
🧹 صفائی اور حفظانِ صحت پر خصوصی توجہ:-
ہسپتال کے وارڈز اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ ہسپتال کے تمام حصوں میں صفائی، سینیٹیشن اور حفظانِ صحت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے اور اس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔
"معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا"
ڈاکٹر عنایت الرحمان نے کہا کہ تعمیراتی و بحالی کے کاموں، صفائی، مریضوں کی دیکھ بھال، نظم و ضبط اور عوامی وسائل کے استعمال میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا نئی انتظامیہ نے ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک کو ایک صاف ستھرا، محفوظ، منظم اور مریض دوست طبی مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جہاں خواتین اور بچوں کو بروقت، معیاری اور باعزت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔
🌹 ہم نئے ایم ایس ڈاکٹر عنایت الرحمان صاحب کو ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک میں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی قیادت میں ہسپتال کی کارکردگی، صفائی، طبی سہولیات اور مجموعی نظام میں مزید بہتری آئے گی۔
نیک تمنائیں اور بہترین خواہشات!
Type C Hospital Takhte Nasrati Karak "Official"
Faheem Ullah
Faheem Ullah
@
18/08/2026
ٹائپ "سی" ہسپتال سٹی کرک میں شجرکاری کا دن 🌱
آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیاز علی کی ہدایات پر ٹائپ سی ہسپتال کرک میں شجرکاری کا دن منایا گیا۔
شجرکاری کی سرگرمی ڈی ایم ایس ڈاکٹر زوہیب خٹک اور ڈاکٹر عمران کی زیرِ نگرانی انجام دی گئی اس کا مقصد ہسپتال کے ماحول کو صاف، سرسبز اور صحت مند بنانا اور ماحولیاتی بہتری کو فروغ دینا تھا۔ 🌳💚
ایسی سرگرمیاں صحت مند ماحول اور بہتر مستقبل کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
🌿 آج پودا لگائیں کل صاف ہوا میں سانس لیں! 🌿
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیاز علی
ٹائپ "سی" ہسپتال سٹی کرک
Type C Hospital Takhte Nasrati Karak "Official"
10/08/2026
دفتری حکم نامہ
درج ذیل کمیٹی ٹائپ C ہسپتال سٹی کرک میں موجود درختوں کی جس حالت میں ہیں اسی حالت میں (As Where Is Basis) کھلی نیلامی کے لیے تشکیل دی جاتی ہے۔
یہ کھلی نیلامی 11 اگست 2026 بروز منگل صبح 9:00 بجے منعقد ہوگی یہ نیلامی صحت کی سہولت کی بحالی/تزئین و آرائش کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔ لہٰذا عوامی مفاد میں آپ سے درخواست ہے کہ اس عمل کو مکمل کرنے میں ضروری سہولت فراہم کریں۔
@
12/07/2026
🌹 انتہائی خوشی کے ساتھ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک میں ممتاز ماہرِ اطفال ڈاکٹر فہیم اللہ صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ 🌹
💫 ڈاکٹر فہیم اللہ صاحب نہایت قابل، تجربہ کار اور بچوں کے علاج میں مہارت رکھنے والے معالج ہیں ہمیں یقین ہے کہ ان کی آمد سے ہسپتال میں بچوں کو مزید بہتر، معیاری اور بروقت طبی سہولیات میسر آئیں گی۔
🌟 ان شاء اللہ کل بروز پیر سے ڈاکٹر فہیم اللہ صاحب ہسپتال کی او پی ڈی (OPD) میں باقاعدہ طور پر بچوں کا معائنہ اور علاج شروع کریں گے اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر فہیم اللہ صاحب چلڈرن وارڈ B کے انچارج کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دیں گے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کو اپنے فرائض بہترین انداز میں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے ذریعے بے شمار بچوں کو صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔
🌹 وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک کی جانب سے ڈاکٹر فہیم اللہ صاحب کو ایک بار پھر خوش آمدید۔ 🌹
👈 منجانب: رفیق خٹک
چلڈرن وارڈ B (ایوننگ شفٹ)
30/04/2026
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال سٹی کرک میں عمارتوں کی مسماری کے دوران حاصل ہونے والا سامان (جیسے قابلِ استعمال اینٹیں، لوہے کے گرل، دروازے وغیرہ) نیلام کیا جائے گا۔
مذکورہ مسمار شدہ یونٹ کے سامان کی نیلامی مورخہ 04-05-2026 بوقت دن 11:00 بجے درج ذیل کمیٹی اراکین کی موجودگی میں منعقد ہوگی:
ڈاکٹر نیاز علی خان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک
ڈی ایم ایس (ایڈمن) وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک
نمائندہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کرک
نمائندہ ضلعی انتظامیہ کرک
نمائندہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کرک
تمام دلچسپی رکھنے والے ٹھیکیداروں/بولی دہندگان کو اوپن نیلامی میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے شرکاء کو نیلامی سے قبل 5٪ قابلِ واپسی سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کروانا ہوگا.
ایم ایس ڈاکٹر نیاز علی خان:
وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال سٹی کرک
28/12/2025
27/12/2025
📢 عوامی آگاہی مہم
الحمدللہ! کرک کے عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے کہ 29 دسمبر 2025 بروز پیر سے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک میں ورلڈ بینک کے تعاون سے ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت بہتری و ترقیاتی کام کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
🏥 ہسپتال میں مریضوں کا فلو بہت زیادہ ہے اور بچوں کے علاج کے لیے چار بڑے وارڈز کام کر رہے ہیں:
1. چلڈرن وارڈ اے
2. چلڈرن وارڈ بی
3. نرسری وارڈ
4. Measles وارڈ
🔧 پہلے مرحلے میں چلڈرن وارڈ بی کی مکمل تزئین و آرائش کی جائے گی جس کے دوران تمام مریضوں کو چلڈرن وارڈ اے میں منتقل کیا جائے گا تاکہ علاج میں خلل نہ آئے دوسرے مرحلے میں ہسپتال کے دیگر اہم حصوں میں چلڈرن وارڈ اے, نرسری وارڈ, Measles وارڈ, لیبر روم, گائنی وارڈ اور ہسپتال کے تمام واش رومز مین ایریا و دیگر اہم مقامات کی تزئین و آرائش، صفائی و ستھرائی، اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے کام کیا جائے گا
📣 اہم گزارش:
کرک کے باشعور اور محب وطن عوام سے گزارش ہے کہ اس ترقیاتی کام کے دوران ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور سٹاف کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ یہ منصوبہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو اور عوام کو مزید بہتر طبی سہولیات میسر آئیں۔
🤝 آپ کا تعاون آپ کی اپنی سہولت:
آئیں! ہم سب مل کر اپنے ہسپتال کو بہتر بنائیں۔
👈 منجانب: ایم ایس ڈاکٹر ماجد خٹک
📍وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال سٹی کرک خیبرپختونخوا
08/12/2025
Public auction notice
06/11/2025
ایم ایس ڈاکٹر ماجد اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر ناصر صاحب کی قیادت میں وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال سٹی کرک ترقی کی راہ پر گامزن ہے!!!
الحمدللہ! وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال سٹی کرک میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل 12 کروڑ روپے کی منظوری!
👈3 نومبر 2025 کو ڈی ڈی اے سی (DDAC) اجلاس میں نئے کیژولٹی بلاک کی تعمیر کیلئے 12 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی۔
👈اسپتال کی تزئین و آرائش (Renovation) ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کے تحت وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال سٹی کرک کی مرمت اور خوبصورتی کا منصوبہ بھی منظور ہو چکا ہے جس کا سروے عالمی بینک کی جانب سے 15 اگست 2024 کو کیا گیا تھا امید ہے کہ اسی مہینے میں کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔
🎯 یہ سب کچھ ممکن ہوا ایم پی اے PK-97 جناب خوشید خٹک صاحب، ایم ایس وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال سٹی کرک ڈاکٹر ماجد صاحب اور ڈی ایچ او کرک ڈاکٹر شعیب صاحب کی انتھک کوششوں، شفاف قیادت اور علاقائی صحت کیلئے خلوصِ نیت سے کی گئی محنت کا نتیجہ ہے۔
🩺ڈاکٹر ماجد نہ صرف ایک ماہر منتظم ہیں بلکہ صحت کے جدید نظام کو کرک جیسے پسماندہ ضلع میں بہتر سے بہترین بنانے کیلئے ہمہ وقت متحرک ہیں۔
💐وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال سٹی کرک دن بہ دن ترقی کر رہا ہے اور یہ قیادت، عزم اور اخلاص کا عملی ثبوت ہے ہم ایم ایس ڈاکٹر ماجد صاحب اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر ناصر صاحب کو سلام پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی قیادت میں ہسپتال مزید بلندیوں کو چھوئے گا۔ انشاءاللہ
⭐شکریہ فخر کرک ایم ایس ڈاکٹر ماجد صاحب!
🌟شکریہ ایم پی اے جناب خورشید خٹک صاحب!
🌟شکریہ جناب مئیر عظمت خٹک صاحب!
🌟شکریہ جناب عاشق منیر صاحب!
Category
Website
Address
Karak