Specialist in mites and borers

Specialist in mites and borers

Share

Muammar wahid

21/08/2024

*گلابی سنڈی*

گلابی سنڈی ایک چھپا ہوا خطرناک دشمن ہے۔
گلابی سنڈی کے انڈے تو کیا تاذہ پیدا شدہ سنڈی بھی عام آنکھ سے نظر نہیں آتی۔
پھول میں پیدا ہونے والی سنڈی پھول کی پتیوں کو اپنے لعاب سے جوڑ کر اسے بند کر دیتی ہے اور باہر سے پھول مدھانی نما نظر آتا ہے۔
نرم ٹینڈے کی پتیوں میں پیدا ہونے والی سنڈی پیدا ہونے کے چند منٹ کے اندر ٹینڈے میں سوراخ کر کے اس میں داخل ہو جاتی ہے اور باقی تمام عمر ٹینڈے میں ہی رہتی ہے۔
*جولائ-اگست میں گلابی سنڈی کا حملہ سب سے ذیادہ ہوتا ہے۔*
اس وقت کسانوں کی تمام تر توجہ کا مرکز سفید مکھی اور تھرپس ہیں۔
گلابی سنڈی پوری طاقت کے ساتھ کپاس پر حملہ آور ہے۔ کسان بھائیوں کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ ان کی کپاس کے کتنے ٹینڈوں میں گلابی سنڈی موجود ہے۔
*100 پھولوں میں سے 5 پھول مدھانی نما ملیں یا 100 نرم ٹینڈوں میں سے 5 میں گلابی سنڈی ملے تو فوری طور پر سپرے کریں۔*

گلابی سنڈی کی ایک یا دو زہروں کے علاوہ کسان بھائ جانتے ہی نہیں ہیں کہ کون سی زہریں گلابی سنڈی کو مارتی ہیں۔ بار بار ایک ہی سپرے کرنے سے گلابی سنڈی میں قوت مدافعت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ نہیں مرتی۔
کسان بھائیوں کی راہنمائ کیلئے گلابی سنڈی کی تمام زہریں نیچے دی گئ ہیں۔
*بہتر ہے کہ اگست-ستمبر میں ہر دس دن بعد ان زہروں کو ادل بدل کر سپرے کیا جائے۔*

1: سپنٹورام 100 ملی لیٹر

2: ڈیلٹا میتھرین @ 250 ملی لیٹر

3: گیما سائ ہیلوتھرین @ 100 ملی لیٹر

4: گیماسائ ہیلوتھرین+کلورپائریفاس @ 500 ملی لیٹر

5: ٹرائ ایزوفاس+ لیوفینوران+ انڈاکساکارب @ 750 ملی لیٹر

6: ٹرائ ایزوفاس + بیٹاسیفلوتھرین@ 500 ml فی ایکڑ،
Kissan Dost spray center sham kot nou ،03016800955/03076800955
Syed Abdul Wahid shah
Syed Muammar Wahid (Entomologist)

24/12/2023

گندم کے پتے کیوں پیلے اور رنگ بدل رہے ہیں اس کا حل کیا ہے جو کہ اس ویڈیو کلپ میں بتایا گیا ہے

19/12/2023

گندم کے پتے پیلے کیوں ہو رہے ہیں ؟ وجوہات اور تدارک:-
Why yellowing of wheat crop?
اس سوال کا جواب جاننے کے لۓ ہمیں 9 سوالوں کے جواب ڈھونڈنا ہوں گے۔
آئیے جانتے ہیں کہ وہ 9 سوال کونسے ہیں اور انکے جوابات کیا ہیں۔

سوال نمبر۔1۔
پودے کے کونسے حصے متاثر ہیں ؟ کیا صرف پرانے نچلے پتے پیلے ہو رہے ہیں۔؟کیا صرف نئے پتے پیلے ہو رہے ہیں؟کیا پتوں کی نوک پیلی ہو رہی ہے؟ یا پورا پودا پیلا ہو رہا ہے ؟؟
جواب۔۔
اگر صرف نچلے پتے پیلے ہو رہے ہیں تو یہ نائٹروجن کی کمی کی علامت ہے۔
آگر نئے پتے یا پتوں کی نوک پیلی ہو رہی ہےتو یہ سلفر کی کمی یا سرد درجہ حرارت برن کی علامت ہے۔
آگر پورا پودا پیلا ہو رہا ہے تو یہ ایٹرازین کیری اوور،سلفر کی کمی،پانی کی زیادتی یا لیکوڈ فرٹیلائزر برن کی نشانی ہے۔
سوال نمبر -2
پچھلے 30 دنوں میں درجہ حرارت کی کیا صورت حال رہی ہے۔
جواب ۔۔اگر پچھلے 30 دنوں میں درجہ حرارت اچانک کم ہواہے تو پتے کولڈ انجری کی وجہ سے پیلے ہو سکتے ہیں اور بعد میں پورا پودا بھی پیلا ہو سکتا ہے۔

سوال نمبر 3۔
کیا کھیت میں وتر زیادہ ہے ؟؟ یا کھیت بالکل خشک ہے۔
جواب۔
اگر کھیت میں ضرورت سے سے زیادہ وتر یا نمی ہے تو جڑوں کے ذریعے خوراکی اجزا کی دستیابی کم ہو جاتی ہے تو پہلے نیچے والے پتے پیلے ہوتے ہیں اور بعد میں پورا پودا پیلا ہو جاتا ہے۔اگر کھیت بالکل خشک ہے تو جڑوں کی بڑھوتری رک جاتی ہے ۔ایسی صورت میں پتے جھلسے ہوئے محسوس ہوتے ہیں اور پتوں کا رنگ ہلکا براؤن نظر آتا ہے۔

سوال نمبر۔4
کیا زمین سے پودے آسانی سے کھینچےجا سکتے ہیں؟؟
جواب۔
اگر ہاں تو اس کا مطلب ہے کہ پودے کا رووٹ سسٹم اچھی طرح ڈیویلپ نہیں ہوا ہے جسکی وجہ سے پتے پیلے ہو رہے ہیں۔

سوال نمبر۔5
مختلف کھیتوں کا پیٹرن ( طریقہ کار) کیسا ہے؟؟
جواب ۔
اگر پیلا پن لکیروں یا پٹیوں کی صورت میں ہے تو اسکا مطلب ہے کہ کھیت میں کھاد کی تقسیم یکساں نہیں۔
اگر پورے کھیت میں پیلا پن یکساں نظر آ رہا ہے تو یہ نائٹروجن کی کمی،پانی کی کمی کی وجہ سے جڑوں کی نشونما نہ ہونا۔ سرد موسم کی وجہ سے جھلساؤ یا لیکوڈ فرٹیلائزر برن کی علامات ہو سکتی ہیں۔
اگر پیلاہٹ کھیت کے ایک کنارے کی طرف نظر آ رہی ہے تو ویٹ سٹریک موزیک بیماری کی علامات تلاش کریں۔
اگر پتوں پر پیلے گول دھبے پورے کھیت میں نظر آرہےہیں تو یہ بارلے ویٹ ڈوارف بیماری ہو سکتی ہے۔

سوال نمبر 6۔
کیا علاقے میں دوسرے کھیت بھی پیلے ہو رہے ہیں ؟ یا چند کھیتوں میں مسئلہ ہے۔
جواب۔۔
اگر علاقے کے تمام کھیت پیلے ہو رہے ہیں تو یہ موسم اور درجہ حرارت سے متعلق مسئلہ ہے۔
اگر چند ایک دو کھیتوں میں پیلاھٹ نظر آ رہی ہے تو یہ مینیجمنٹ سے متعلق یا زمین سےمتعلق مسئلہ کی وجہ سے ہے۔

سوال نمبر ۔7
پچھلی کاشت کی گئی فصل پر کونسا ویڈیسائیڈ استعمال کیا گیا تھا؟؟
جواب۔۔
اگر پچھلی فصل پر ایٹرازین استعمال کی گئی تھی تو پتہ چلایا جائے کہ ایٹرازین کی شرح استعمال کیا تھی اور ایٹرازین کے استعمال کے بعد ماحولی حالات کیسے ریے؟
اگر ایٹرازین کے استعمال کے بعد زمین زیادہ تر خشک رہی ہو تو ایسی صورت میں گندم میں ایٹرازین کے کیری اوور ہونے کے چانس بڑھ جاتے ہیں۔
سوال نمبر۔8
کیا اگیتی کاشت اور پچھیتی کاشتہ فصل میں کوئی فرق نظر آ رہا ہے ؟؟
جواب۔۔
جب شدید سردی آتی ہے تو اگیتی کاشت فصل کے پتے بڑے ہوتے ہیں ۔ایسی فصل پر ٹیمپریچر برن کا احتمال زیادہ ہوتا ہے۔
جبکہ پچھیتی کاشتہ گندم میں جڑوں کی صحیح نشونما نہ ہونے کی وجہ سے نائٹروجن یا دوسرے غذائی اجزا کی کمی ہوجاتی ہے اور فصل کے پتے پیلے ہو جاتے ہیں۔

سوال نمبر ۔9
زمین کی آخری تجزیاتی رپورٹ کے کیا رزلٹ ہیں۔؟؟
جواب۔۔
زمین میں کون کون سے خوراکی اجزاء کی کمی ہے اور کیا ان خوراکی اجزاء کی کمی کو پورا کرنے کے لۓ مناسب کھادوں کا استعمال کیا گیا ہے؟؟
اسکے علاوہ پوٹاش کی کمی کی وجہ سے بھی گندم کے پتے پیلے ہوسکتے ہیں ۔نائٹروجن کی طرح پوٹاش کی کمی کی وجہ سے بھی نیچے والے پتے پیلے ہوتے ہیں لیکن یہ پتا چلانا کہ پتے نائٹروجن کی کمی وجہ سے پیلے ہو رہے یا پوٹاش کی کمی کی وجہ سے صرف زمین کا تجزیہ کروانے سے ہی ممکن ہے۔
اس کے علاوہ گندم کے پتے سلفر ،زنک اور مینگانیز کی کمی کی وجہ سے بھی پیلے ہو سکتے ہیں۔

کیا پیلاہٹ ک شکار فصل کی پیدوار میں کمی ہوگی؟؟ اور کیا کیا جا سکتا ہے۔؟؟
عمومی طور پر کاشتکار حضرات نائٹروجن اور سلفر کی کمی کو دور کر کے پیدوار میں کمی کے نقصان سے بچ جاتے ہیں۔
اگر غیر مناسب دیکھ بھال کی وجہ سے پٹیوں کی صورت میں مسئلہ ہے تو اس سے پیدوار میں کچھ کمی ہو سکتی ہے۔
اگر جڑوں کی صحیح نشونما نہ تو پیدوار میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔
وائرسی بیماریوں اور ایٹرازین کیری اوور کی وجہ سے پیدوار کا نقصان ضرور ہو گا اور اس موقع پر ان مسائل سے بچاؤ کی کوئی تدبیرنہیں۔
سرد درجہ حرارت اور لیکوڈ فرٹیلائزر لیف برن سے متاثرہ گندم عمومأ ریکور ہو جاتی ہے اور معمولی پیداور کا نقصان ہوتا ہے۔
جوائنٹنگ سٹیج کے بعد ہونے والی لیٹ سپرنگ فریز انجری کی وجہ سے پیلی ہونے والی فصل میں گروئنگ پوانٹس مر جاتے ہیں جس کی وجہ سے پیدوار میں اچھاخاصانقصان ہوتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں ۔
رابطہ نمبر 03016800955
Kissan Dost Sapray Center Shamkot nou

Specialist in mites and borers Muammar wahid

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Kasur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Sham Kot Nao P/o Same
Kasur
KASURE