ifham faiz official

ifham faiz official

Share

ifham faiz from distt kasur

25/03/2025

*لڑکی کوگلا دبا کر قتل کرنے کے کیس میں عدالت نے بھائی اور باپ کو سزائے موت سنادی*

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 22 سالہ لڑکی ماریہ کو گلا دبا کر قتل کرنے کے کیس میں لڑکی کے والد اور بھائی کو عدالت نے سزائے موت سنادی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ماریہ قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے لڑکی کے کے والد اور بھائی کو سزائےموت کاحکم دینے کے ساتھ دونوں ملزمان کو 10،10لاکھ روپے جرمانےکی بھی سزا سنائی۔

عدالت نے ویڈیو بنانے والے مقتولہ کے دوسرے بھائی اور قتل کے وقت موجود مقتولہ کی بھابھی کو بری کردیا۔

خیال رہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماریہ کو 17اور 18مارچ 2024کی درمیانی شب گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا، 22 سال کی ماریہ کےقتل کے وقت چاروں ملزمان کمرے میں موجود تھے، ماریہ کے بھائی نے مبینہ طور پرغیرت کےنام پرگھر والوں کے سامنے اس کا گلا دبا دیا تھا۔

مقتولہ کے دوسرےبھائی شہباز نےموبائل فون سے واقعےکی ویڈیو بنائی تھی۔ مقتولہ کی بھابھی کابیان تھا کہ اس کےکمسن بچوں کو جان سےمارنےکی دھمکی دی گئی تھی۔

قتل کے بعد ماریہ کی خاموشی سے تدفین کردی گئی تھی تاہم واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنےکے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

22/03/2025

*دلہن کی 55 کروڑ کی ساڑھی، 80 کروڑ کے زیورات اور ایک کروڑ کا میک اپ، بھارت کی مہنگی ترین شادی*

22/03/2025

*افریقی ملک نائجیریا میں دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ، 44 افرادجاں بحق*

افریقی ملک نائجیریا میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں 44 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو نائجیریا کے دیہی قصبے کوکورو میں مسجد پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نےحملہ دوپہر میں اس وقت کیا جب لوگ مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔ دہشت گردوں نے مسجد کو گھیرا اور لوگوں کو نشانہ بنایا ،حملہ آوروں نے مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 44 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

وزارت نے حملہ آوروں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

نائجر کی حکومت نے دہشت گردوں کے حملے میں 44 شہریوں کی ہلاکت کے بعد جمعہ سے 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

21/03/2025

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں 💜

29/11/2023
08/10/2023

Pkm kasur

07/10/2023

انٹرنیشل ہاکی پلیئر محمد عمران کا پولیس خدمت مرکز سے متعلق اظہارِ خیال khidmat markaz kasur

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Kasur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Orara Kasur
Kasur
55050