Hakeem Online
کسی بھی بیماری کی معلومات کے لئےانباکس میں فری رابطہ کر سکتے ہیں۔
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے
15/12/2025
بہت سے لوگ پوچھتے رھتے ھیں کہ قوتِ باہ کے لیۓ کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں ۔۔۔ تو میں نے سوچا کے کچھ چیدہ چیدہ باتیں گوش گزار کی جائیں باتیں ھیں تو کم لیکن ھیں پتے کی ۔۔۔۔
👌قوت باہ اور مغزیات
قوت باہ اور مغزیات کے استعمال کا نہایت گہرا رشتہ ہے۔ یہاں قلت گنجائش کی وجہ سے اس رشتہ کی تشریح نہ کرتے ہوئے صرف اسی قدر لکھنے پر اکتفا کیا جاتا ہے کہ تقریباً تمام قسم کے مغزیات قوت باہ میں اضافہ کرنے کے لئے نہایت مفید ہیں۔ مغز بادام، مغز چلغوزہ، مغز پستہ، مغز اخروٹ، مغز قندق خصوصیت سے اس بارے میں قابل ذکر ہیں۔ مغز بادام کے ہم وزن چنے ملا کر چبانا قوت باہ کے لئے بہت مفید ہے۔
مغز بادام مقشر 6ماشہ، سونٹھ 6ماشہ، نخود بریاں 6ماشہ، کالی مرچ 3ماشہ، مصری 1تولہ ملا کر صبح وشام چبانا، باہ کے لئے اچھا اثر رکھتا ہے۔ اگر اس کے اوپر سے دودھ پی لیا جائے تو اور بھی مفید ہے۔ مغز بادام ،مصری اور مکھن بوقت صبح نہار منہ حسب قوت ہاضمہ استعمال کرنے سے دل ودماغ اور تمام جسم کو قوت پہنچتی ہے اور اس طرح بنیادی طور پر قوت باہ کو نفع پہنچتا ہے۔ مغزہ چلغوزہ کو شکر ملا کر چبانا بہت مفید ہے لیکن مغزیات کا حد سے زیادہ استعمال معدے کو خراب کرتا ہے۔ مغز بادام چھیلے بغیر استعمال نہ کرنے چاہئیں۔ مغزیات جسم کو موٹا کرتے ہیں اورخصوصیت سے مقوی دماغ ہوتے ہیں۔ جن لوگوں کو وقت خاص پر صرف کمزوری دماغ کی وجہ سے انتشار نہ ہوتا ہو ان کے لئے مغزیات کا استعمال بہت مفید اثر رکھتا ہے۔
👌قوت باہ اور پھل
قوت باہ میں اضافہ کرنے کے لئے میٹھا اور بے ریشہ دار آم، جامن، آڑو، کیلا، سیب ، انگور خصوصیت سے قابل ذکر ہیں۔ جس موسم میں یہ پھل کثرت سے مل سکیں۔ اس موسم میں ضرور بکثرت استعمال کرنے چاہئیں۔ ترش اور ریشہ دار آم بجائے فائدہ کے نقصان پہنچاتے ہیں۔ جب تک بارش نہ ہو آم کا مزاج بہت ہی گرم ہوتا ہے۔ بارش کے بعد اس کی گرمی کچھ کم ہو جاتی ہے پھر بھی بہت گرم مزاجوں کو اس کا کثرت سے استعمال غیر مفید ہے۔ جسم پر پھوڑے پھنسیاں اور اکثر آنکھوں کی بیماریاں پیدا کرتا ہے۔ آم چوس کر اوپر سے دودھ کی لسی پینا اس کی گرمی کو اعتدال پر لاتا ہے۔ آم چوس کر اوپر سے جامن کا استعمال بھی نہایت ہی مفید ہے۔ جامن خصوصیت سے گرم مزاجوں کو از حد مفید ہے جن کو جگر کی کمزوری کی وجہ سے سرعت وغیرہ کی شکایت ہو یا انتشار کم ہوتا ہو۔ ان کے لئے جامن کا استعمال ایک اکسیری علاج سے کم نہیں۔ جامن جگر کو طاقت دیتی ہے اور جسم میں نیا خون پیدا کرتی ہے لیکن اس کا کثرت سے استعمال قبض کی شکایت کرتا ہے اور اکثر صورتوں میں ہیضے کا شکار کر دیتا ہے۔ آڑو کا مزاج سردتر ہے اس لئے سرد مزاجوں کے لئے غیر مفید ہے۔ گرم مزاجوں کو خصوصیت سے بہت مفید پڑتا ہے۔ آڑو ایک کثیر الغذا پھل ہے لیکن اس سے جو غذائیت پیدا ہوتی ہے وہ ردی اور ناقص ہوتی ہے۔
کیلا گرم مزاجوں کی قوت باہ میں اضافہ کرتا ہے۔ جسم کو موٹا کرتا ہے، نہار منہ کھانا مفید نہیں ہے۔ کھانا کھانے کے بعد اس کا استعمال کھانا ہضم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوا ہے۔ کیلے کے بکثرت استعمال سے قبض، اپھارہ اور نفخ شکم کی شکایت پیدا ہو جاتی ہے۔ کیلے کے استعمال کے بعد دو چار ماشہ کچے چاول چبا لینا بھی اس کا کوئی نقصان دہ اثر ظاہر نہیں ہونے دیتا۔سیب دل، دماغ، معدہ وجگر تمام اعضائے رئیسہ کو طاقت دیتا ہے۔ قدرے قابض ہے مگر ہر مزاج کو مفید ہے۔ انگور خصوصیت سے خون پیدا کرنے میں موثر ہے۔ ملین طبع ہے۔ جسم کو طاقت وتوانائی بخشتا ہے۔
👌قوت باہ‘ چھاچھ اور دہی
چھاچھ اور دہی قوت باہ کےلئے مفید نہیں بلکہ بعض صورتوںمیں سخت مضر ہیں۔ بلغمی یا بادی مزاجوں کو اگر ضعف باہ کی شکایت لاحق ہو تو چھاچھ یا دہی کا بکثرت استعمال ان کے لئے زہر ہلاہل سے کم خطرناک اثر نہیں رکھتا لیکن گرم مزاجوں کے لئے چھاچھ اور دہی کچھ زیادہ نقصان دہ نہیں ہیں بلکہ بعض صورتوں میں مفید بھی ہیں۔ چھاچھ اور دہی ہمیشہ میٹھے استعمال کرنے چاہئیں۔ کھٹا دہی یا ترش چھاچھ گرم مزاجوں کی باہ کےلئے بھی سخت مضر ہیں۔ دہی اور چھاچھ قابض اثر رکھتے ہیں۔ میٹھے دہی میں میٹھا ملا کر پینا گرم مزاجوں کیلئے اکثر صورتوں میں مفید ثابت ہوا ہے۔
👈قوت باہ اور اچار سرکہ وغیرہ
قوت باہ کے لئے کوئی چیز ایسی سخت مضر نہیں ہے جس قدر اچار، سرکہ، چٹنیاں اور قسم قسم کی چٹپٹی، ترش اور محض زبان کے ذائقہ کے لئے تیار کی ہوئی پکوڑیاں وغیرہ لیکن قابل افسوس نظارہ ہے کہ روز بروز کمزور اور قوت باہ سے عاری ہو جانے کے باوجود بھی لوگوں کا میلان طبع ان قاتل باہ چٹپٹی چیزوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اچار، سرکہ وغیرہ قسم کی چیزیں خاص مادہ کا ستیاناس کر دیتی ہیں۔ پٹھوں کو کمزور کر دیتی ہیں دماغ اور حواس میں خلل ڈالتی ہیں لیکن شاذو نادر زبان کا ذائقہ بدلنے کیلئے کسی چٹپٹی چیز کا استعمال کر لینا مضر نہیں ہے۔
👈تمباکو سے نجات پائیں
اب تک یہ بات ہمارے علم میں تھی کہ تمباکو پھیپھڑوں اور قلب کے لئے مضر ثابت ہوتا ہے، لیکن اس مطالعے سے اب یہ بات بھی ظاہر ہوئی ہے کہ تمباکو مردانہ طاقت کو بھی چاٹ جاتا ہے۔ مطالعے میں شامل مردوں میں سے تمباکو استعمال نہ کرنے والے 21مردوں کے مقابلے میں 56 فیصد تمباکو نوش محض اس کی وجہ سے اپنی یہ صلاحیت کھو چکے تھے۔ ڈاکٹر گولڈ برگ کے مطابق، تمباکو دوران خون کا مسئلہ بھی پیدا کرتا ہے چنانچہ اس کی وجہ سے عضو خاص کو خون کی فراہمی کم ہو جاتی ہے اور اس کے ریشوں کی لچک ختم ہو جاتی ہے۔
👈دوائیں بھی ناکارہ کر دیتی ہیں
نامردی کی شکایت سب سے زیادہ ان مردوں میں پائی گئی جو بالخصوص ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب اور ذیابیطس (خون میں شکر کم کرنے والی) کی ادویہ استعمال کر رہے تھے۔ ایسے مریضوں کو اپنے معالج کے مشورے سے متبادل دوائیں استعمال کرنی چاہئیں۔ ڈاکٹر گولڈ سٹین کے مطابق متبادل دوائیں نہ ملنے کی صورت میں ایسی تدابیر ہیں جن کے ذریعے سے نامردی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ایسی کچھ دوائیں ابھی زیر تجربہ بھی ہیں جن میں پروسٹا گلینڈین شامل ہے۔اس سلسلے میں دنیا بھر میں اور خصوصاً امریکہ میں ”ویاگرا“ نامی دوا بہت فروخت ہو رہی ہے اگرچہ اس سلسلے میں معالجین کی بڑی تعداد احتیاط کا مشورہ دیتی ہے۔
14/12/2025
کسی بھی بیماری کی معلومات کے لئےفری انباکس میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے
براہ مہربانی پیج کو لائیک کریں تاکہ ذیادہ لوگوں کو فائیدہ ہو سکے۔شکریہ
13/12/2025
جنسی خواہش میں کمی — قدرتی حل
جنسی خواہش میں کمی صرف ہارمونز کی بے ترتیبی سے نہیں ہوتی، بلکہ خون کی کمی، گاڑھے خون، اور پانی کی کمی بھی اس مسئلے کو بڑھا دیتی ہے۔ جب جسم میں پانی کم ہوتا ہے تو بلڈ پریشر غیر معمولی ہونے لگتا ہے، اور ایک بار جب بلڈ پریشر خراب ہو جائے تو شوگر اور کولیسٹرول جیسے مسائل بھی راستہ بنا لیتے ہیں۔
ایسے حالات میں کیوں نہ ہم سادہ اور قدرتی طریقوں کی طرف آئیں؟
قدرت کا نسخہ — لہسن
صرف دیسی لہسن ایک نہایت سستا، قدرتی اور مؤثر علاج ہے۔
لہسن کے دو جوے چھیل کر باریک کاٹ لیں۔
اسے تقریباً دس منٹ پڑا رہنے دیں تاکہ اس کے فائدہ مند اجزاء فعال ہو جائیں۔
پھر اسے نیم گرم یا سادہ پانی کے ساتھ صبح نہار منہ نگل لیں۔
ناشتہ آدھے سے ایک گھنٹے بعد کریں۔
زیادہ فائدہ چاہتے ہیں تو یہ اضافہ کریں
مزید بہترین نتائج کے لیے:
آدھی چائے کا چمچ کُٹا ہوا میتھی دانہ رات کو آدھے گلاس پانی میں بھگو دیں۔
صبح حسبِ معمول لہسن تیار کریں، دس منٹ انتظار کریں، پھر لہسن کو اسی میتھی دانے کے پانی کے ساتھ نگل لیں۔
اگر چاہیں تو بھگا ہوا میتھی دانہ بھی کھا لیں۔
اس کے فوائد
یہ نسخہ مرد و خواتین دونوں کے لیے فائدہ مند ہے اور کئی مسائل میں مدد دے سکتا ہے:
سر کے بال گرنا کم ہو سکتے ہیں
بالوں کی بڑھوتری بہتر ہو سکتی ہے
پیٹ کی چربی میں کمی
معدہ اور جگر کی کارکردگی میں بہتری
ہارمونز کی درستی
اور سب سے اہم: جنسی کمزوری اور خواہش میں کمی میں بہتری
استعمال کا طریقہ
اس نسخے کو ایک ماہ مسلسل استعمال کریں
پھر 10 دن کا وقفہ
دوبارہ ایک ماہ استعمال کریں
پھر 10 دن وقفہ
اسی ترتیب سے چار ماہ تک عمل کریں
ان شاء اللہ آپ کو بہت بہتر نتائج حاصل ہوں گے
12/12/2025
دودھ کے ساتھ انجیر بھگو کر کھانے سے فیزیکل کمزوری دور ہوتی ہے اور وزن میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔
تھکاوٹ دور ہوتی ہے بلکہ نیا خون بنتا ہے ۔ خاص کر خواتین میں خون کی کمی ۔
وزن بڑھانے میں بہت مفید ہے
لگاتار ایک دو ہفتے دودھ کے ساتھ انجیر کھانے کے فائدے
یہ وہ نسخہ ہے جو مردوں کی جنسی زندگی بدل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انجیر کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے اور قرآن میں اس کی قسم یاد فرمائی گئی ہے۔ یہ کمزور اور دبلے افراد کے لئے بہترین طاقت بخش غذا ہے۔ انجیر جسم کو فربہ اور مضبوط بناتی ہے، چہرے پر قدرتی سرخی لاتی ہے اور جسم کو فوری غذائیت فراہم کرتی ہے۔
انجیر میں پروٹین، کیلشیم، فاسفورس، وٹامن اے اور سی اچھی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس لیے یہ جسمانی طاقت، ذہنی کمزوری، اور مردانہ قوت کے لئے بہترین غذائی دوا ہے۔ خشک انجیر سب سے زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے اور سال بھر استعمال کی جا سکتی ہے۔
دودھ کے ساتھ انجیر کے چند خاص فوائد
یہ جسم میں فوراً طاقت پیدا کرتی ہے
منی کے معیار اور مقدار بہتر کرتی ہے
نسوں کی کمزوری دور کر کے مردانہ قوت بڑھاتی ہے
دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے اور چہرے کی رنگت نکھارتی ہے
گردوں مثانے کو طاقت دیتی ہے اور جسم میں حرارت اور توانائی بڑھاتی ہے
ہڈیوں اور پٹھوں کو مضبوط کرتی ہے
مزید فوائد
دائمی قبض دور کرتی ہے
کھانسی، دمہ اور بلغم میں فائدہ دیتی ہے
جگر اور تلی کے سدے کھولتی ہے
خون صاف کرتی ہے اور سرخ ذرات میں اضافہ کرتی ہے
کم وزن والوں کیلئے بہترین ہے
بواسیر میں فائدہ مند ہے
کمر درد اور جسمانی کمزوری میں بہترین ہے
دماغ کی کمزوری دور کرتی ہے اور حافظہ بڑھاتی ہے
سردیوں میں سات دن تک دودھ کے ساتھ انجیر استعمال کرنے سے جسم میں جو طاقت، حرارت اور مضبوطی پیدا ہوتی ہے وہ عام غذا سے ممکن نہیں۔ کمزور مرد، شادی شدہ حضرات، اور تھکاوٹ کے شکار افراد اس سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
12/12/2025
کبھی سوچا ہے کہ آپ کے پیٹ کے اندر اصل میں کیا ہوتا ہے جب معدہ خرابی شروع ہوتی ہے؟ وہ تبدیلی جو خاموشی سے آپ کی بھوک، توانائی، مزاج، حتیٰ کہ نیند تک کو تباہ کر دیتی ہےاور آپ کو پتہ بھی نہیں چلتا۔
ہمارا معدہ صرف کھانا ہضم کرنے کا کام نہیں کرتا
یہ ایک مکمل کیمیکل لیب، ڈیفنس سسٹم، اور ہارمون فیکٹری ہے۔
جب ہم کھانا کھاتے ہیں، معدہ اس کو توڑنے، صاف کرنے اور جسم کے قابلِ استعمال بنانے کے لیے مسلسل محنت کرتا ہے۔ Digestive juices، enzymes اور acids ایک ترتیب سے کام کرتے ہیں۔ اس دوران جسم کے اندر زہریلا مادہ، بیکٹیریا اور باسی خوراک کے ذرات بھی بنتے ہیں جنہیں معدہ اور آنتیں صاف کرتی ہیں۔
لیکن جیسے ہی ہمارا نظام ہاضمہ بگڑتا ہے—یہ پوری مشینری الٹ جاتی ہے۔
خوراک مکمل ہضم نہیں ہوتی، تیزابیت بڑھ جاتی ہے، گیس بنتی ہے، سوزش پیدا ہوتی ہے، اور آنتوں کے اندر نقصان دہ بیکٹیریا بڑھنے لگتے ہیں۔ یہی وہ خاموش لمحہ ہے جب مسئلہ شروع ہوتا ہے
بدہضمی ← سوزش ← السر ← قوتِ مدافعت کی کمزوری ← ذہنی دباؤ ← آخرکار پورا جسم تھک جاتا ہے
سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ معدہ صرف معدہ نہیں رہتا…
یہ دماغ کو بھی متاثر کرتا ہے۔
جی ہاںGut-Brain Connection۔
تحقیقات بتاتی ہیں کہ جب معدہ خراب ہوتا ہے تو وہ سگنلز بھیجتا ہے جو ذہنی کیفیت، موڈ، فوکس، اور توانائی پر براہِ راست اثر ڈالتے ہیں۔ اسی لیے معدے کے مسئلے کے ساتھ اکثر
چڑچڑاپن، بےچینی، تھکن، سر درد، نیند کی کمی اور اداسی کی علامات بڑھ جاتی ہیں۔
یہ تباہی روزانہ زندگی کو اندر سے کھا جاتی ہے:
کھانا ہضم نہیں ہوتا، پیٹ بھاری، متلی، اپھارہ، گیس، سینے میں جلن، بھوک نہ لگنا، اور توانائی صفر۔
جسم کام تو کرتا ہے، لیکن ایمرجنسی موڈ میں جہاں آپ چل تو رہے ہوتے ہیں، مگر تھکے ہوئے، بےچین اور بغیر فوکس کے۔
لیکن امید ختم نہیں—بحالی ممکن ہے۔
جب آپ معدے کا خیال رکھتے ہیں، تو جسم حیران کن رفتار سے خود کو درست کرنا شروع کر دیتا ہے۔
صحیح خوراک، بہتر پانی، پروبائیوٹکس، مناسب آرام اور کھانے کا وقت یہ سب مل کر معدے کا پورا ماحول ٹھیک کر دیتے ہیں۔
سوزش کم ہوتی ہے، تیزابیت نارمل ہوتی ہے، ہاضمہ مضبوط ہوتا ہے، اور آنتوں کے بیکٹیریا دوبارہ توازن میں آتے ہیں۔
ایک صحت مند معدہ صرف پیٹ کو نہیں ٹھیک کرتا—
یہ آپ کی توانائی، موڈ، نیند، دماغ، جلد، قوتِ مدافعت سب کچھ ٹھیک کر دیتا ہے۔
معدے کی صحت اصل میں پورے جسم کی بنیاد ہے۔
جب آپ اپنے معدے کو بہتر کرتے ہیں، تو آپ اپنے پورے جسم کو دوبارہ زندگی دیتے ہیں
Click here to claim your Sponsored Listing.